جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض اسلامی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1955ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلدسوم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 فروری 1955ء
جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض اسلامی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 فروری 1955ء
جماعت احمدیہ کے قیام کی اصل غرض اللہ تعالیٰ نے یہی بتائی ہے کہ اسلامی تعلیم سے
لوگوں کو روشناس کرایا جائے۔جو لوگ مسلمان کہلاتے ہیں اور اسلامی تعلیم کو بھول گئے ہیں ، ان کو دوبارہ
اسلامی تعلیم سے واقف کیا جائے اور جو لوگ ابھی اسلام میں داخل نہیں ہوئے اور انہیں اسلامی تعلیم کی خبر
نہیں، ان کو اسلامی تعلیم سے باخبر کیا جائے۔یہ کام بہت اہم ہے۔لیکن ظاہر ہے کہ یہ ایک روحانی کام ہے
اور جب بھی دنیوی ترقیات کی رو چلے گی ، اس کی کشش کم ہو جائے گی“۔وو
پس جو اتنا مشکل کام ہے، اس میں کامیابی کا طریق یہی ہے کہ لوگوں کو اس کی طرف
مائل کیا جائے۔اور انہیں مائل اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے کہ انہیں اس سے آگاہ کیا جائے اور واقفیت
بہم پہنچائی جائے ، اس سے پہلے کوئی شخص ہمارے دلائل سننے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔مگر ہر ایک کو یہ دلائل
سنانے کون جائے گا؟ ہم ربوہ میں بیٹھے ہیں اور ہماری زبان اردو ہے۔چین ہم سے بہت دور ہے اور
وہاں اردو زبان نہیں بولی جاتی۔اب ہم اس ملک کے رہنے والوں کو اپنے دلائل کس طرح سمجھا سکتے ہیں؟
انڈونیشا ہم سے بہت دور ہے، وہاں کے رہنے والے نہ ہماری زبان جانتے ہیں اور نہ ہم ان کی زبان
جانتے ہیں، پھر ہم ربوہ میں بیٹھ کر انہیں اپنے دلائل کا قائل کس طرح کر سکتے ہیں؟ پھر جاپانی لوگ ہیں، وہ
ہم سے ہزاروں میل دور ہیں اور جاپانی زبان ہمیں آتی نہیں ، ہماری زبان انہیں نہیں آتی ، پھر ہم انہیں
اپنے دلائل کیسے سناسکتے ہیں؟ لیکن لڑ پچر کے ذریعہ یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ایک چینی یا ایک جاپانی کو حاصل کرنا
زیادہ مشکل نہیں، ہم اس کے ذریعہ اپنے لٹریچر کا ترجمہ چینی یا جاپانی میں کرا کے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو
اپنے دلائل سنا سکتے ہیں۔ہم خود تو وہاں نہیں جاسکتے لیکن ہماری کتابیں وہاں جاسکتی ہیں۔ہم خود تو ان کی زبان
نہیں جانتے لیکن ہماری کتابوں
کا ترجمہ چینی اور جاپانی میں کیا جاسکتا ہے۔اور اسی طرح لٹریچر کو دوسرے
لوگوں میں پھیلایا جا
سکتا ہے۔ماننایا نہ مانا، ان لوگوں کا کام ہے، ہمارا نہیں۔لیکن اس ذریعہ سے دروازہ کھل
جاتا ہے اور دروازہ کھلنے سے اس بات کا امکان ہو جاتا ہے کہ وہ ہمارے دلائل
کو تسلیم کر لیں۔اس لئے میں نے
483
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 فروری 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
جلسہ سالانہ کے موقع پرتحریک کی تھی کہ جماعت میں لائبریریاں قائم کی جائیں اور ان میں ہر طرح کا لٹر بیچر رکھا۔جائے۔پھر لٹریچر اس رنگ میں شائع کیا جائے کہ وہ زمانہ کی ضرورت کے مطابق ہو“۔وو
پس میں علماء کو کہتا ہوں کہ وہ نئے طریق کلام کو جاری کریں اور سائنس، اقتصادیات اور
سیاسی ترقی کے نتیجہ میں جو وساوس لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو گئے ہیں، ان کو مد نظر رکھ کر لٹریچر تیار کریں اور
پھر اسے شائع کرا کے لائبریریوں میں رکھوائیں۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا
مقصد پورا ہو سکتا ہے۔اگر ہم موجودہ وساوس کو دور نہ کریں اور اس زمانہ کے حالات کے لحاظ سے ان کا
ازالہ نہ کریں تو ہمارا لٹریچر مفید نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اب زبان بدل چکی ہے“۔وو
66
پس لوگوں کی زبانوں میں فرق ہے، لہجوں میں فرق ہے، طریق نصیحت میں فرق ہے،
اخلاق میں فرق ہے اور ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسروں کو سمجھانا پڑتا ہے۔جو شخص اس بات کو
مد نظر نہیں رکھتا اور علم النفس کا ماہر نہیں ہوتا ، وہ صحیح مبلغ نہیں بن سکتا۔وو
وو
پس مبلغین اور دوسرے علماء کا کام ہے کہ وہ اس قسم کا لٹریچر تیار کریں ، جس کی اس زمانہ
میں ضرورت ہے۔وہ اس طرز پر تصنیف نہ کریں، جس طرز پر پچھلے علماء تصنیف کرتے چلے آئے ہیں۔۔پس تم اس رنگ میں لڑ پچر تیار کرو۔پھر جب لٹریچر تیار ہو جائے تو جماعت کا فرض ہے کہ
وہ اس لڑر پیر کو پھیلائے۔اگر جماعت لٹریچر کو پھیلائے گی نہیں تو تمام کوششیں بریکار رہ جائیں گی۔اسی لئے
میں نے کہا ہے کہ جماعت ہر جگہ پر لائبریری قائم کرے۔چھوٹی چھوٹی جماعتیں بھی لائبریری قائم کرسکتی
ہیں۔بلکہ ان پڑھ لوگ بھی کتابوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔قبولیت کا سوال الگ ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو آزاد بنایا ہے، اسے مجبور کرنے کا ہمیں حق
حاصل نہیں۔اگر سچائی سن لینے کے بعد کوئی ہمیں جھوٹا سمجھتا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔وہ ایسا کر سکتا ہے۔لیکن حق
کو جاننے کے بغیر کوئی ہمیں جھوٹا کہے تو اس کی غلط فہمی کا ازالہ کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ورنہ ہم خدا تعالیٰ
کے سامنے مجرم ہوں گے۔لیکن بات سمجھا دینے کے باوجود کوئی ہمیں جھوٹا کہے تو کوئی ہرج نہیں ، وہ ہمیں جھوٹا
کہنے کے باوجود ہمارا بھائی ہے، وہ اپنے عقیدہ پرعمل کرتا ہے اور ہم اپنے عقائد کے مطابق چلتے ہیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 17 فروری 1955ء)
484