ہم نے ساری دنیا میں اسلام اور احمدیت کو پھیلانا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1955ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم۔۔۔خطبہ جمعہ فرمود و 25 فروری 1955ء
ہم نے ساری دنیا میں اسلام اور احمدیت کو پھیلانا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1955ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”میں نے گذشتہ خطبہ میں جماعت کے دوستوں سے کہا تھا کہ تحریک جدید کے وعدوں میں ابھی
23 ہزار روپے کی کمی ہے، جسے انہیں بہت جلد پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔مجھے خوشی ہے کہ میرے
اس اعلان کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کمی 23 ہزار سے گر کر 7 ہزار پر آگئی ہے۔اور امید ہے کہ یہ
تھوڑی کمی بھی چند دنوں میں دور ہو جائے گی۔لیکن اس دوران میں جو حیرت انگیز بات معلوم ہوئی ہے، وہ
یہ ہے کہ اس کمی کا بہت بڑا باعث خودر بوہ کی جماعت تھی۔جس نے تحریک جدید کے وعدوں کی طرف پوری
توجہ نہ کی اور ستی سے کام لیا۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگ صرف یہاں باتیں سننے کے لئے جمع ہوتے ہیں
اور پھر ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔گویا آپ لوگوں کی مثال اس ہندو کی سی ہے،
جو سردی کے موسم میں پانی کی گڑوی بھر کر اپنے جسم پر ڈالتا تھا تو خود کود کر آگے چلا جاتا تھا اور پانی پیچھے گر
جاتا تھا۔بہر حال یہ چیزیں ہماری آنکھیں کھولنے والی بن گئی اور افسوس پیدا کرنے والی بھی۔آنکھیں
کھولنے والی اس طرح کہ جب ہمارے قریب کے رہنے والوں کی یہ حالت ہے تو باہر والوں کی طرف
ہمیں کتنی توجہ کی ضرورت ہے؟ اور افسوس پیدا کرنے والی اس طرح کہ جنہیں دوسروں کا لیڈر ہونا چاہیے تھا
اور ہر بات میں انہیں آگے نکلنا چاہیے تھا ، وہی پیچھے رہ گئے۔جو ایک افسوس ناک امر ہے۔بہر حال یہ بات واضح ہے کہ ہمارا کام بہت وسیع ہے اور ہم نے ساری دنیا میں اسلام اور احمدیت
کو پھیلا نا ہے۔اور یہ کام تقاضا کرتا ہے کہ ہم تحریک جدید کی مضبوطی کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ کریں۔اور
بیرونی مبلغین کو اتناروپیہ بھجوائیں کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تبلیغی مہمات کو جاری رکھ سکیں۔بیرونی ممالک
کے جو حالات مبلغین کی رپورٹوں کے ذریعہ ہمارے علم میں آتے رہتے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ
انڈونیشیا، ملایا، ایسٹ افریقہ، ویسٹ افریقہ اور مصر وغیرہ ممالک میں بالخصوص ضرورت ہے کہ ہم اپنی تبلیغی
مساعی کو پہلے سے زیادہ تیز کر دیں۔اور اس کے لئے سب سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ ہمارے مشن
مضبوط ہوں اور ان کہ پاس اتنا روپیہ ہو کہ وہ بغیر کسی روک
کہ اپنی تبلیغ کو وسیع کرتے چلیں جائیں۔493
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مجھے افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے بعض بیرونی مشن بھی اپنا فرض صحیح طور پر ادا نہیں کر
رہے اور ان پر ایک جمود کی سی کیفیت طاری ہے۔میرا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے تو میں انہیں
جھنجوڑوں اور انہیں بیدار کرنے کی کوشش کروں۔بے شک بعض مشن ایسے بھی ہیں، جنہوں نے اچھا کام
کیا ہے۔مثلاً نائیجریا کا مشن ہے، اس نے نہایت عمدہ کام کیا ہے۔اسی طرح فری ٹاؤن کے مشن نے بھی
اچھا کام کیا ہے۔لیکن بعض مشن سست ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو سمجھا ہی نہیں۔پھر نہیں آئندہ کے لئے نئے مبلغوں کی بھی ضرورت ہے۔اگر نئے مبلغین نہیں آئیں گے تو ہم
اپنے کام کو ترقی کس طرح دے سکیں گے؟ پھر اگر مبلغ آ بھی گئے لیکن روپیہ نہ آئے تو انہیں باہر بھیجنا مشکل
ہو گا۔بہر حال جو مشن اس وقت تک قائم کئے جاچکے ہیں، انہیں ایک حد تک بڑھانا ہمارے لئے ضروری
ہے۔اس کے ساتھ ہی ہمیں اپنے مبلغین کولٹریچر مہیا کرنا چاہیے، اسی طرح انہیں سفر خرچ اور جلسے وغیرہ
منعقد کرنے کے لئے اخراجات مہیا کرنے چاہیں۔در حقیقت اب تک ہم اپنے مبلغین کو صرف کھانے
پینے کے اخراجات ہی دیتے ہیں، سفر خرچ نہیں دیتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مبلغین اپنے مشن ہاؤس میں ہی
بیٹھے رہتے ہیں۔اتفاقا کوئی شخص ان کے پاس آ جائے تو آ جائے۔گویا ان کی مثال پرانے زمانے کے
زاویہ نشین اور صوفیوں کی سی ہے کہ کوئی آدمی ان کے پاس آ جائے تو وہ اس سے بات کر لیتے ہیں، ورنہ
خاموش بیٹھے رہتے ہیں۔ہم انہیں اخراجات مہیا کریں گئے تو وہ باہر نکلیں گے۔اخراجات کے بغیر وہ ادھر
ادھر کس طرح پھر سکتے ہیں؟ اگر ہم انہیں سفر خرچ کے لئے روپیہ نہیں دیتے صرف روٹی کا خرچ دیتے ہیں تو
وہ اپنی روٹی کھا لیا کریں گئے اور سارا دن اس انتظار میں بیٹھے رہیں گئے کہ کوئی شخص ان کے پاس آئے اور
وہ اسے تبلیغ کریں۔گویا ان کی مثال ایک مکڑی کی سی ہوگی۔جو اپنا جالا بن کر اس انتظار میں رہتی ہے کہ کوئی
اس کے جالے میں پھنسے اور وہ اس کا شکار کرے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم انہیں سفر کے لئے خرچ
دیں، لیکچروں کے لئے خرچ دیں۔اسی طرح لٹریچر دیں تا کہ وہ اسے لوگوں میں تقسیم کر سکیں۔جہاں
جماعت قائم ہو چکی ہے، وہاں تو مبلغین کچھ نہ کچھ کام کرتے رہتے ہیں۔لیکن جہاں جماعت قائم نہیں
ہوئی۔وہاں یہی حالت ہے کہ مبلغ سارا دن اس انتظار میں رہتا ہے، کوئی شخص خود چل کر اس کے پاس آئے
اور وہ اسے تبلیغ کرے یا پھر وہ دعا کرتا رہتا ہے کہ یا الہی کوئی شکار بھیج۔صاف بات ہے کہ اصل شکاری وہی
ہے، جو شکار کی جگہ پر خود پہنچے۔اگر کسی کے پاس اتفاقی طور پر خود شکار آجاتا ہے تو وہ کوئی شکاری نہیں۔جو
شکاری کسی درخت کے نیچے بیٹھ جائے اور اس انتظار میں رہے کہ کوئی نیل گائے یا ہرن راستہ بھٹک کر اس
کہ پاس آجائے تو وہ شکاری نہیں کہلا سکتا۔494
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 25 فروری 1955ء
غرض ہمارے مشنوں کے لئے مزید سرمایہ کی ضرورت ہے اور اس لئے جماعت کو کسی وقت بھی
اپنے فرائض نہیں بھولنے چاہئیں۔ان کے سپر د ایک بہت بڑا کام ہے۔اگر ہم مبلغین کو اخراجات نہیں دیتے
تو ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔پچھلے دنوں انڈونیشیا سے ہمیں اطلاع آئی کہ وہاں اگر چہ آبادی زیادہ تر
مسلمانوں کی ہے لیکن تعلیم میں عیسائیوں کو زیادہ دخل حاصل ہے۔جس کی وجہ سے طلباء عیسائیت کی طرف
مائل ہورہے ہیں۔بعض طلباء نے میٹنگ کی اور اس میں ان سوالات پر غور کیا، جو وقتا فوقتا ان پر ہوتے رہے
ہیں۔اس پر ہمارے مبلغ وہاں گئے اور طلبا نے چاہا کہ انہیں عیسائیت کے خلاف منظم کیا جائے۔لیکن یہ اسی
طرح ہو سکتا ہے کہ ہم مبلغین کولٹریچر مہیا کریں، سفر کے لئے اخراجات دیں تا کہ وہ طلبہ کو منظم کرسکیں۔عیسائیت کا حملہ صرف غیر مسلم ممالک میں ہی نہیں بلکہ مسلم ممالک پر بھی عیسائیت کا شدید حملہ
ہے اور وہ مسلمانوں کو اسلام سے برگشتہ کر رہی ہے۔اس لئے صرف یورپ اور امریکہ میں ہی عیسائیت
کے مقابلہ کی ضرورت نہیں بلکہ مسلم ممالک میں بھی عیسائیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔بعض نادان
کہہ دیتے ہیں کہ مسلم ممالک میں مبلغین بھیجنے کی کیا ضرورت ہے؟ ان کے باشندے تو پہلے ہی اسلام کے
پیرو ہیں۔لیکن وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ مسلمان کہلانا اور بات ہے اور اسلام کی تعلیم پر عمل کرنا اور بات
ہے۔مسلمانوں نے گزشتہ زمانہ میں اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے میں سخت کو تا ہی سے کام لیا ہے۔اس لئے
اگر چہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے تھے لیکن ان کے اندر اسلام کے لئے غیرت موجود نہیں تھی۔پس اس کے
نتیجہ میں لازمی طور پر عیسائیت ترقی کرتی گئی اور اس نے مسلم ممالک میں بھی اپنا جال پھیلا دیا۔مسلمان
محض نام کے رہ گئے اور تعلیم یافتہ اور جاہل دونوں عیسائیت کا شکار ہو گئے۔تعلیم یافتہ اس لئے کہ ان کے
افکار پر عیسائیت غالب تھی اور جاہل اس لئے کہ ان کے اقتصاد پر عیسائیت غالب تھی۔اس وجہ سے اس کا
مقابلہ کرنا ضروری ہے۔اور اس کے لئے نہ صرف ہمیں غیر مسلم ممالک میں جانا پڑے گا بلکہ مسلم ممالک
میں بھی جانا پڑے گا۔اور لوگوں کے سامنے صحیح اسلامی تعلیم رکھنی پڑے گی۔پس جماعت کو اپنی ذمہ داریاں نہیں بھلانی چاہئیں۔جب بھی جماعت غفلت سے کام لے گئی ، وہ
ریلہ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روکا تھا اور وہ سیلاب، جو آرہا تھا اور اس کے آگے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بند باندھا تھا، ٹوٹ جائے گا اور سیلاب آگے بڑھنا شروع ہو جائے گا۔اس سیلاب
کو روکنا اور اس سے ہوشیار رہنا، ہماری جماعت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔66
( مطبوعه بروزنامه الفضل 104اکتوبر 1961)
495