میری نگرانی میں فتح کا دن دیکھنا چاہتے ہو تو دعاؤں اور قربانیوں میں لگ جاؤ ۔ پیغام فرمودہ 11 مارچ 1955ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از پیغام فرموده 11 مارچ 1955ء
میری نگرانی میں فتح کا دن دیکھنا چاہتے ہو تو دعاؤں اور قربانیوں میں لگ جاؤ
پیغام فرمودہ 11 مارچ 1955ء۔اس موقع پر میں یہ کہنے میں بھی فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے جوشکوہ پیدا ہوا تھا کہ اس سال
تحریک کے وعدے پورے نہیں آرہے ، خدا تعالیٰ نے جماعت کو اس شکوہ کے دور کرنے کی توفیق بخش دی
ہے۔اور اب خدتعالیٰ کے فضل سے آج کی تاریخ تک قریباً چھ ہزار کے وعدے زائد آ چکے ہیں۔اور موجودہ
رفتار پر قیاس رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ معیاد کی آخر تک اللہ تعالیٰ کی مدداور نصرت سے
چالیس، پچاس ہزار روپے کے وعدے بڑھ جائیں گے۔دنیا کی نظروں میں یہ بات عجیب ہے، مگر خدائے عجیب کی نظر میں یہ بات عجیب نہیں۔کیونکہ اس
کے مخلص بندوں کے ہاتھوں سے ایسے معجزے ہمیشہ ہی ظاہر ہوتے چلے آئے ہیں اور قیامت تک ظاہر
ہوتے چلے جائیں گئے۔پہلے بھی خدا تعالیٰ ایسے ہی بندوں کے چہروں سے نظر آتا رہا ہے اور اب ہمارے
زمانے میں بھی ایسے ہی انسانوں کے چہروں سے نظر آئے گا۔اور ان کے دلوں اور ایمانوں سے ایسے معجزے
ظاہر نہیں ہوں گے بلکہ برسیں گئے۔منکر انکار کرتے چلے جائیں گئے ، جبرئیل کا قافلہ بڑھتا جائے گا اور آخر
عرش تک پہنچ کر دم لے گا۔عرش کا راستہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات اپنی امت کے
لئے کھول دیا ہوا ہے۔اب کوئی ماں ایسا بیٹا نہیں بنے گی، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھولا ہوا راستہ بند
کر سکے۔شیطان حسد سے مرجائے گا مگر خدا تعالیٰ کی مددمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شیطانی حسد کی آگ
سے بچالے گی۔دوزخ چاہے گندھک کی آگ کی بنی ہوئی ہو یا حسد کی آگ سے ، صاحب الخلق رسول
صلی اللہ علیہ وسلم اس سے محفوظ کیا گیا ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا۔دوزخ کے شرارے محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کے لئے ہیں۔اس کے دوستوں کے لئے کوثر کا خوشگوار پانی اور جنت کے ٹھنڈے
سائے ہیں۔صرف اتنی ضرورت ہے کہ وہ ہمت کر کے ان سایوں کہ نیچے جا بیٹھیں اور آگے بڑھ کر محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے کوثر کا پانی لے لیں۔لوگ اپنے باپ کی زمینوں اور مکانوں
کو نہیں چھوڑتے
اور ملک کی اعلیٰ عدالتوں تک جاتے ہیں کہ ہمار اور نہ ہمیں دلوایا جائے۔اگر مسلمانوں میں سے کوئی بدبخت
497
اقتباس از پیغام فرموده 11 مارچ 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
اپنے روحانی باپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ورثہ کو نظر انداز کرتا ہے تو اس پر افسوس ہے۔اس کو تو
فیڈرل کورٹ تک نہیں بلکہ عرش کی عدالت تک اپنے مقدمہ کو لے جانا چاہیے اور اپنا ورثہ لے کر چھوڑنا
چاہیے۔اگر وہ ہمت نہ ہارے گا، اگر وہ دل نہ چھوڑے گا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ورثہ اس کو ملے گا
اور ضرور ملے گا۔صاحب العرش کی عدالت کسی کو اس کے حق سے محروم نہیں کرتی۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا روحانی باپ، دنیا کے ظالم دادوں کی طرح اپنے پوتوں کو طبعی حق سے محروم نہیں کرتا۔بلکہ جب وہ
اس سے اپیل کرتے ہیں ، وہ ان کے روحانی باپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ورشان کو دیتا ہے۔بلکہ ورثہ
کے حصہ سے بھی بڑھ کر دیتا ہے، کیونکہ وہ رحیم، کریم ہے۔اور وہ رحیم ، کریم یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان کی روحانی اولاد اپنے ورثہ سے محروم ہو جائے۔سود وستو ابر ھو کہ تمہیں ترقی دی جائے گی ، قربانی کرو کہ تمہیں دائمی زندگی عطا کی جائے گی ، اپنے
فرض کو پہچانو کہ خدا تعالیٰ اس سے بڑھ کہ اپنے فرض کو پہچانے گا۔اور جب وہ وقت آئے گا تو نہ صرف
تمہارے گھر برکتوں سے بھر جائیں گئے بلکہ ہر وہ گوشت کا لوتھڑا، جو تمہارے جسم سے نکلے گا، اس کو بھی
برکتوں کی چادر میں لپیٹ کر بھیجا جائے گا۔اور جو تمہارے ہمسائے میں رہے گا، اس پر بھی برکتیں نازل
ہوں گی۔جو تم سے محبت کرے گا، اس سے خدا تعالیٰ محبت کرے گا۔اور جو تم سے دشمنی کرے گا ، اس سے خدا
تعالی دشمنی کرے گا“۔"۔۔۔دوستوں کو میں اس طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ قادیان میں ایک امانت فنڈ کی ، میں نے
تجویز کی تھی۔اور وہ یہ تھی کہ قادیان کی ترقی کے لئے احباب کثرت سے امانتیں قادیان میں جمع کروا ئیں۔خاص خاص وقت پر اپنی اغراض کے لئے خلیفہ وقت سے جماعت بوقت ضروت کچھ قرض لے لیا کرے
گی۔اس سے احباب کا روپیہ بھی محفوظ رہے گا اور بغیر ایک پیسہ چندہ لئے جماعت کے کام ترقی کرتے
رہیں گئے۔قادیان میں اس تحریک کے مطابق ترقی کرتے کرتے ستائیس لاکھ روپیہ اس امانت میں پہنچ گیا
تھا۔اور بغیر ایک پیسہ کی مدد کے احباب کرام سلسلہ کی خدمت کرنے کی توفیق پا جاتے تھے۔چنانچہ اس
تحریک کا نتیجہ تھا کہ پارٹیشن کے بعد جب سارا پنجاب لٹ گیا تو جماعت احمدیہ کے افراد محفوظ رہے۔اور
ان کو اس امانت کے ذریعے دوبارہ پاکستان میں پاؤں جمانے کا موقع مل گیا۔اس کی تفصیل کہ کس کس
طرح اس روپیہ کو نکالا اور خرچ کیا اور پھر احباب کو واپس کیا ؟ یہ تو جب اس زمانہ کی تاریخ لکھی جائے گی تو
اس میں تفصیلاً آئے گا۔مگر بہر حال جس طرح جماعت کے افراد اپنے پاؤں پر کھڑے رہے، وہ ظاہر
498
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
اقتباس از پیغام فرموده 11 مارچ 1955
ہے۔اگر اب بھی دوست میری بات کو مانیں گئے تو انشاء اللہ بڑی بڑی برکتیں حاصل کریں گے۔انہی
اغراض کے ماتحت روپیہ جمع کرانا ہوگا، جو میں نے اوپر بیان کی ہیں تحریک ،صدر انجمن احمد یہ اور میں
انشاء اللہ ذاتی طور پر امانتوں کے واپس کر نے ذمہ دار ہوں گئے۔جس طرح پہلے دور میں ذمہ دار تھے۔اور
ایک، ایک پیسہ احباب کو ادا کر دیا تھا۔روپیہ کا گھر میں پڑے رہنا یا سونے کی صورت میں عورتوں کے پاس
رہنا، قومی ترقی کے لئے روک ہے۔اس لئے اپنی اولادوں کی ترقی کی خاطر، ان کی تعلیم اور پیشوں کی ترقی
کی خاطر، اپنی آمدن میں سے تھوڑی ہو یا بہت، پس انداز کرنے کی عادت ڈالیں اور امانت کے طور پر
تحریک جدید یا صدرانجمن کے خزانہ میں جمع کراتے رہیں اور اس کا نام امانت خاص رکھیں۔یہ امانت اوپر
کے بیان کردہ اغراض کے لئے ہو گئی۔صرف اتنا فرق ہوگا کہ جو شخص اپنی امانت میں سے دس ہزار روپے یا
اس سے زائد لینا چاہے، اسے عام طور پر سات دن کا نوٹس دینا ہو گا۔مگر یہ ضروری نہیں ، امانت داروں کی
ضرورت کے مطابق فوری روپیہ بھی ادا کر دیا جائے گا۔مگر جو لوگ چند سو یا ہزار لینا چاہیں ، ان کو بغیر کسی
نوٹس کے فوری طور پر رو پیدا دا ہو جائے گا۔میں امید رکھتا ہوں کہ سلسلہ کی تمام خواتین اور مرد میری اس تحریک پر لبیک کہیں گئے اور بغیر پیسہ
خرچ کرنے کے دین و دنیا کے لئے ثواب عظیم کمائیں گئے۔اور انشاء اللہ یہ امانت ان کی مالی ترقی کا بھی
موجب بنے گی اور اس کے لئے سکیم آئندہ بنائی جائی گی۔چونکہ یہ ایک مؤقت امانت ہوگی، جس کے لئے
آٹھ دن کے نوٹس کی شرط ہوگی۔یہ قرضہ بن جائے گا اور زکوۃ سے آزاد ہو جائے گا اور ان کے کام میں کوئی
نقص نہیں ہوگا۔اگر جماعت کے مرد اور عورتیں اس طرف توجہ کریں تو پندرہ ، ہمیں لاکھ روپیہ چند روز میں جمع
ہونا مشکل نہیں۔یسواگر چاہتے ہو کہ میری نگرانی میں اسلام کی فتح کا دن
دیکھو تو دعاؤں اور قربانیوں میں لگ
جاؤ۔تا کہ خدا تمہاری مدد کرے اور جو کام ہم نے مل کے شروع کیا تھا، وہ ہم اپنی آنکھوں سے کامیاب طور
پر پورا ہوتا دیکھیں۔میں امید کرتا ہوں کہ اس امانت کی تحریک کے متعلق مجھے بار بارتحریک کرنے کی
ضرورت نہیں ہوگی۔بلکہ احباب جماعت اور خواتین خود ہی یہ تحریک اپنے دوستوں میں کرتے رہیں گئے۔اور اس کو زندہ رکھیں گئے“۔(مطبوعہ روزنامہ الفضل 126 اپریل 1955ء)
499