آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 ستمبر 1955ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
آرہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 ستمبر 1955ء
آج میں سب سے پہلے اپنے ان تجارب سے جو مجھے یورپ کے سفر میں ہوئے ہیں، ایک
بات کا خصوصیت سے ذکر کرنا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے غالباً 1904ء یا
1905ء میں کہا تھا کہ
آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج
می وہ زمانہ تھا، جب دنیا کے کسی انسان کے واہمہ اور خیال میں بھی تبلیغ اسلام نہیں تھی۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس وقت کچھ اشتہار لکھ کر بھیجے اور بعض نے وہ اشتہار پڑھے بھی۔لیکن اس سے
زیادہ اس وقت کوئی تبلیغ نہیں تھی۔بعد میں ہمارے مشن بیرونی ممالک میں قائم ہوئے اور کچھ لوگوں نے
اسلام قبول کیا۔مگر یہ بات بھی ایسی ہی تھی ، جیسے پہاڑ کھود نے کے لئے ہتھوڑ امارا جاتا ہے۔ہتھوڑا مارنے کا
سے دو، تین انچ پہاڑ تو کھر سکتا ہے، مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ پہاڑ کھودا گیا ہے۔بے شک ہم اس بات پر خوش
ہو سکتے ہیں کہ پہاڑ کھودنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کھو دا بھی گیا ہے۔لیکن اس سفر میں، میں نے اللہ تعالیٰ کا یہ عجیب نشان دیکھا کہ یورپ کے بعض اچھے تعلیم یافتہ
اور اعلیٰ طبقہ کے لوگوں میں وہی باتیں، جو پہلے اسلام کے خلاف سمجھی جاتی تھیں، اب اس کی صداقت کا ثبوت
سمجھی جانے لگی ہیں۔چنانچہ میرے لندن پہنچنے سے چند دن پہلے ہی وہاں کا ایک مشہور میوزیشن
(musician ) جو لندن کے ایک اہم ترین اوپرا میں کام کرتا ہے اور پیانو وغیرہ بجاتا ہے، اس کے دل میں
اسلام کی رغبت پیدا ہوئی۔اس کی ماہوار تنخواہ 105 پونڈ ہے۔گویا آج کل کے ریٹ کے مطابق چودہ سو
روپیہ۔لیکن اس کے علاوہ وہ زائد رقم بھی کمالیتا ہے۔اس کی بیوی نے بتایا کہ وہ قریباً سترہ اٹھارہ سو پونڈ
سالانہ کماتا ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ اس کی دو ہزار کے قریب ماہوار آمد ہے۔مجھے ایک دفعہ لندن میں
بڑے بڑے تاجر ملنے کے لئے آئے ، میں نے ان کے سامنے اس کا نام لیا تو ایک شخص کی بیوی نے فوراً
پہچان
لیا اور کہا، ہاں میں اس کو جانتی ہوں۔اس نے بڑی سی داڑھی رکھی ہوئی ہے۔اتنی بڑی داڑھی کہ آپ )
503
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
لوگ، جو میرے سامنے بیٹھے ہیں، آپ میں سے شاید ایک فی صدی کی بھی اتنی بڑی داڑھی نہیں۔مجھے جب
وہ ملا تو کہنے لگا کہ میرے دوست جب مجھے دیکھتے ہیں تو مجھے پاگل کہتے ہیں۔میں نے کہا، اگر آپ کی داڑھی
نہ ہوتی تو میں آپ کو پاگل سمجھتا۔ان کا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ داڑھی رکھنے والا پاگل ہے اور میرا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ
داڑھی نہ رکھنے والا پاگل ہے۔جو لوگ داڑھی نہیں رکھتے ، وہ داڑھی رکھنے والے کو پاگل سمجھتے ہیں اور جو داڑھی
رکھتے ہیں، وہ داڑھی نہ رکھنے والوں کو پاگل سمجھتے ہیں۔بہر حال جب تک دنیا میں اختلاف رہے گا، دنیا میں
یہ فتوے جاری رہیں گے۔مجھے وہاں کے مبلغین نے بتایا کہ اس شخص کی اسلام کی طرف رغبت ایک عجیب وجہ
ہے، جو عام وجوہات سے بالکل الٹ ہے۔اور اس سے پتہ لگتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ان کے دماغوں
میں تغیر پیدا کر رہا ہے۔کوئی زمانہ ایسا تھا کہ اسلام کے رستہ میں سب سے زیادہ روک تعدد ازدواج کی روک
سمجھی جاتی تھی۔یورپ کے لوگ اصرار کرتے تھے کہ ایک سے زیادہ بیویاں کرنا بخت ظلم ہے۔مگر اب یہ
حالت ہے کہ وہ پہلے بعض اور مسلمانوں کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ اسلام کا تعددازدواج کے متعلق کیا
خیال ہے؟ انہوں نے کہا، تو بہ تو بہ، یہ بات تو دشمنوں کی طرف سے سخت بگاڑ کر پیش کی جاتی ہے، اسلام میں
کوئی ایسا حکم نہیں۔یہ تو خاص خاص مجبوریوں اور شرطوں اور قیدوں کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔وہ کہنے لگا
کہ انہوں نے جب مجھے یہ جواب دیا تو میں جھٹ کھڑا ہو گیا اور میں نے کہا، مجھے تو اسلام میں یہی ایک خوبی
نظر آئی تھی اور تم کہتے ہو کہ اس کے ساتھ کئی قسم کی شرطیں اور قیدیں ہیں۔میں تو وہاں جانا چاہتا ہوں، جہاں
مجھے سیدھی طرح بتایا جائے کہ اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔چنانچہ اس کے بعد وہ ہمارے پاس آیا اور اس
نے پوچھا کہ اس بارہ میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ ہمارے مبلغین نے بتایا کہ اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔مگر
اس نے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ تم انصاف کے ساتھ کام لو اور ہر بیوی کا حق ادا کرو۔وہ کہنے لگا یہ بات درست
ہے اور میری عقل اسے تسلیم کرتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یورپ نے اس تعلیم کو چھوڑ کر بہت کچھ کھویا ہے اور
ہم نے اپنے اخلاق بگاڑ لئے ہیں۔اس لئے اب میں آپ کے پاس ہی آیا کروں گا۔چنانچہ وہ مجھے بھی ملا
اور اپنے بیوی اور بچوں کو بھی ہمارے گھر لایا۔پھر اس نے مجھ سے جو باتیں کیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ اس نے کس طرح اسلامی تعلیم پر گہرا
غور کیا ہے۔اس نے قرآن کریم کا انگریزی دیباچہ نکالا اور کہا کہ آپ نے اس کتاب میں ایک بات ایسی
لکھی ہے، جس سے میرے دل میں شبہ پیدا ہوا ہے۔اس نے کہا، میرا طریق یہ ہے کہ میں کتاب کو پڑھتا
جاتا ہوں اور جو شبہات میرے دل میں پیدا ہوں، ان کو میں نوٹ کرتا جاتا ہوں۔اس کتاب کے مطالعہ
504
اقتباس از خطبه جمعه فرمود :09 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
کے دوران میں میرے دل میں ایک شبہ پیدا ہوا ہے۔میں نے کہا، فرمائیے ، وہ کیا شبہ ہے؟ کہنے لگا، اس
کتاب میں آپ نے لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک دفعہ مسجد میں عبادت کے لئے بیٹھے
تھے کہ آپ کی ایک بیوی آپ سے ملنے کے لئے آ گئیں۔چونکہ واپسی کے وقت رات ہوگئی تھی ، اس لئے
آپ اپنی بیوی کو گھر پہنچانے کے لئے ساتھ چل پڑے۔راستہ میں آپ کو ایک صحابی ملا۔اسے دیکھ کر آپ
کو شبہ پڑا کہ کہیں اسے ٹھوکر نہ لگ جائے اور یہ خیال نہ کرے کہ میں کسی اور کو ساتھ لئے جار ہا ہوں۔چنانچہ
آپ نے اپنی بیوی کے منہ پر سے نقاب اٹھادی اور اسے کہا کہ دیکھ لو، یہ میری بیوی ہے۔( مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحہ 156 و 285 و بخاری ابواب الاعتکاف )
جب میں نے یہ واقعہ پڑھا تو مجھے سخت اعتراض پیدا ہوا اور میں نے کہا کہ پردہ تو اسلام کے
نہایت اعلیٰ درجہ کے حکموں میں سے ایک حکم ہے۔اور یہ مذہب اور پاکیزگی کی جان ہے۔اگر کوئی بد بخت
شخص ایسا تھا ، جس کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پچاس، ساٹھ سالہ زندگی کو دیکھ کر بھی شبہ پیدا
ہوا تو وہ بے شک جہنم میں جاتا، اس کی کیا حیثیت تھی کہ محض اس کا ایمان بچانے کے لئے اپنی ایک بیوی
کے منہ سے پردہ اٹھا دیا جاتا؟ جس شخص نے اتنی مدت دراز تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمات کو
دیکھا، آپ کی قربانیوں کو دیکھا، آپ کے ایمان کو دیکھا، آپ کے اخلاص کو دیکھا، آپ کی محبت الہی کو دیکھا
اور پھر بھی اس کے دل میں شبہ پیدا ہوا، وہ کمبخت اگر مرتا تھا تو بے شک مرتا، اس کے لئے کیا ضرورت تھی
کہ اپنی کسی بیوی کے منہ پر سے نقاب اٹھا دیا جاتا؟ چونکہ مجھ پر اس وقت بیماری کا نیانیا حملہ ہوا تھا، اس لئے
میرے دل میں اس سوال سے تھوڑی سی گھبراہٹ پیدا ہوئی اور میں نے سوچا کہ یہ ایک نیا سوال ہے اور
آدمی بڑا پڑھا ہوا اور زیرک ہے۔معلوم نہیں ، میں اس کا جواب بھی دے سکوں
گا یا نہیں۔یوں تو اللہ تعالیٰ
کی میرے ساتھ یہ سنت ہے کہ اگر کسی سوال کا جواب مجھے نہ آتا ہو تو ادھر سوال کرنے والا سوال کرتا ہے اور
ادھر بجلی کی طرح میرے دل میں اس کا جواب آجاتا ہے۔مگر چونکہ میں اس وقت بیمار تھا، اس لئے میں نے
اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ الہی میں تو بیمار ہوں
تو تو بیمار نہیں۔تو مجھے اس سوال کا جواب سمجھا دے۔چنانچہ اللہ
تعالیٰ نے فوراً مجھے جواب سمجھا دیا، جس سے اس کی زبان بند ہوگئی۔میں نے کہا، آخر آپ کو یہی اعتراض
ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹی چیز کے لئے بڑی چیز کو کیوں قربان کر دیا ؟ بے شک اس
کا ایمان بھی ایک قیمتی چیز تھی مگر بہر حال وہ ایک کمزور انسان کا ایمان تھا کیونکہ اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی پاکیزگی پر شک کیا۔اس شخص کے ایمان کے بچانے کے لئے اپنی ایک بیوی کا پردہ اٹھادینا،
505
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ایک بڑی چیز کو چھوٹی چیز کے لئے قربان کر دینا ہے۔کہنے لگا، ہاں ، میرے دل میں یہی شبہ پیدا ہوا ہے۔میں نے کہا تو پھر اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ چھوٹی چیز کو بڑی چیز کے لئے قربان کر دینا
چاہئے۔اس اصول کر مد نظر رکھتے ہوئے ، اگر اس مخصوس واقعہ کودیکھا جائے تو اس میں اس شخص کا ایمان
بچانا بڑا کام تھا اور بیوی کے منہ پر سے نقاب الٹ دینا چھوٹی بات تھی۔کہنے لگا، یہ کس طرح؟ میں نے کہا
یہ تو تم جانتے ہو کہ پردہ کا حکم پہلی شریعتوں میں نہیں تھا اور تم یہ بھی جانتے ہو کہ پردہ کا حکم رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے آخری سالوں میں نازل ہوا ہے۔یعنی مدینہ میں ہجرت کرنے کے بعد پردہ کا حکم
نازل ہوا ہے۔تیرہ سال تک رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکہ میں رہے اور پردہ کا حکم نازل نہ ہوا۔پھر
مدینہ تشریف لائے تو وہاں بھی چار، پانچ سال تک پردہ کا حکم نہیں اترا۔تو گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی دعویٰ نبوت کے بعد جو تئیس سالہ زندگی گزری ہے، اس میں سے سترہ اٹھارہ سال تک آپ کسی
بیویوں نے پردہ نہیں کیا۔اور جب پردہ کا حکم مدینہ آنے کے بھی چار، پانچ سال بعد نازل ہوا ہے تو تمہیں
یہ ماننا پڑے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہر بیوی کو ہر صحابی نے دیکھا ہوا تھا۔اب بتاؤ کہ جس
بیوی کو وہ سو دفعہ پہلے دیکھ چکا تھا، اگر ایک موقع پر اس کا ایمان بچانے کے لئے آپ نے اپنی اس بیوی کا
نقاب اٹھادیا تو اس میں حرج کیا ہوا؟ وہ آپ کی بیویوں کو جوانی کی حالت میں دیکھ چکا تھا اور اب تو وہ
بڑی عمر کی ہو چکی تھیں۔اس عمر میں اگر رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی کسی بیوی کے منہ سے نقاب
الٹ دیا تو چاہے وہ کتناہی کمزور ایمان والا شخص ہو، اس کے ایمان کو بچانے کے لئے آپ
گا نقاب الٹ دینا
بالکل بے حقیقت بات تھی۔کیونکہ اس بیوی کو اس نے جوانی کے دنوں میں بھی دیکھا ہوا تھا اور اب تو وہ
بڑی عمر کی ہو چکی تھیں۔جوانی میں سو دفعہ دیکھنے والے شخص کے سامنے اگر آپ نے بڑھاپے میں اپنی ایک
بیوی کے منہ سے اس کا ایمان بچانے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے پردہ اٹھا دیا تو آپ نے بڑی چیز کو چھوٹی
چیز پر قربان نہیں کیا بلکہ چھوٹی چیز کو بڑی چیز کے لئے قربان کیا۔اس جواب سے وہ خوش ہو گیا اور کہنے
لگا کہ اب میری سمجھ میں یہ بات آگئی ہے۔غور کرو، یہ کتنا بڑا تغیر ہے کہ یا تو یہ کہا جاتا تھا کہ چونکہ اسلام پردہ
کا حکم دیتا ہے، اس لئے جھوٹا ہے۔اور یا یہ کہا جاتا ہے کہ محمد رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے رات کے وقت
ایک شخص کا ایمان بچانے کے لئے اپنی بیوی کے منہ سے ایک منٹ کے لئے بھی نقاب کیوں اتارا؟
اسی طرح ایک ڈچ عورت ، جو ایک مصری سے بیاہی ہوئی ہے، ہالینڈ میں مجھے ملی۔اس نے بتایا
کہ جب پادری اعتراض کرتے ہیں کہ ایک سے زیادہ بیویاں کرنا سخت ظلم ہے تو میں انہیں کہا کرتی ہوں
506
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
کہ بے شرموں تم نے تو بیوی نہیں بنا، بیوی تو ہم نے بنا ہے۔تم کون ہوتے ہو، اعتراض کرنے والے؟ اگر
یہ ظلم ہے تو اس کی شکایت ہمیں ہونی چاہئے۔تم تو مرد ہو، تمہیں کیوں شکایت ہے؟ پھر میں کہتی ہوں کہ
اسلام میں تو یہ بھی حکم ہے کہ انصاف سے کام لو۔اگر مرد انصاف کریں تو مجھے یاکسی اور عورت کو اس پر کیا
اعتراض ہوسکتا ہے؟ وہ دو چھوڑ ، دس عورتیں کر لیں۔تمہارا کیا حق ہے کہ تم اس پر شور مچاؤ ؟ میں نے یہی
واقعہ اس کو سنایا تو وہ کہنے لگا، آپ ہالینڈ کی بات کرتے ہیں، میں لنڈن میں سے دس ہزار عورت ایسی دیکھا
سکتا ہوں ، جو اس بات کے لئے تیار ہے کہ مرد اگر انصاف سے کام لیں تو بے شک وہ کئی شادیاں کر لیں۔لیکن مشکل یہ ہے کہ ہمارے ملک میں اخلاق اتنے بگڑ چکے ہیں کہ اچھے خاوند میسر ہی نہیں آتے۔اب دیکھو، یہ کتنا بڑا اتغیر ہے، جو ان میں پیدا ہو رہا ہے۔اسی طرح کئی لوگ مجھے ملے ، جنہوں
نے کہا کہ ہم نے ہیں ہیں ہمیں تھیں سال سے شراب نہیں پی۔یہ کتنا عظیم الشان انقلاب ہے، جو ان میں
پیدا ہوا ہے۔پہلے کثرت ازدواج پر اعتراض کیا جاتا تھا اور اب کہتے ہیں کہ یہی اسلام کی بڑی خوبی ہے کہ
وہ ایک سے زیادہ شادیوں
کی تعلیم دیتا ہے۔پہلے اس پر اعتراض تھا کہ پردہ کیوں کیا جاتا ہے؟ اور اب اس
پر اعتراض ہے کہ ساری عمر نہیں بلکہ ایک منٹ کے لئے بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی کسی
بیوی کا پردہ کیوں اتارا؟ غرض وہی چیزیں ، جو پہلے اعتراض کا موجب بھی جاتی تھیں، اب خوبی کا موجب
سمجھی جانے لگی ہیں۔اور ان میں ایسے لوگ پیدا ہور ہے ہیں، جو ان کی تائید کرتے ہیں۔جرمنی میں جب گورنمنٹ نے مجھے ریسپشن دیا تو ہمارے ساتھیوں کے ساتھ ایک ایک وزیر بیٹھ
گیا اور باتیں کرنے لگا۔ان کے ملک میں یہ دستور ہے کہ جو کام سب سے زیادہ اہم ہو ، وہ جس وزیر کے
سپرد ہو، اسی کو پرائم منسٹر سمجھا جاتا ہے۔چونکہ یہ ریسپشین میری خاطر تھا، اس لئے انہوں نے جس وزیر کو
میرے ساتھ بیٹھایا، وہ وزیر تعمیرات تھا۔پہلے تو مجھے اس پر تعجب ہوا، مگر پھر انہوں نے بتایا کہ چونکہ آج کل
ہم سب سے زیادہ زور تعمیر پر خرچ کر رہے ہیں اور ہمارے ملک کی طاقت کا بیشتر حصہ تعمیرات پر صرف ہو
رہا ہے، اس لئے اب وزیر تعمیرات ہی ہم میں سے سب سے بڑا اور یہ سمجھا جاتا ہے۔وہ باتوں باتوں میں
پوچھنے لگے، جماعت کی کتنی تعداد ہے اور آپ کے کتنے مشن اس وقت قائم ہیں؟ جب انہیں بتایا گیا کہ
ہماری اتنی تعداد ہے اور اس قدر مشن ہیں۔تو انہوں نے تعجب کے ساتھ کہا کہ جماعت اس سے زیادہ مشن
کیوں نہیں کھولتی ؟ میں نے انہیں بتایا کہ اب ہمارا ارادہ ہے کہ اپنے مشنوں کو بڑھائیں اور اس بارہ میں
جلد کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔غرض جرمنی میں اسلام کی اشاعت کا ایک وسیع میدان پایا جاتا ہے اور ان میں
اسلام کی طرف رغبت اور شوق کا احساس نظر آتا ہے۔507
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
سپین کا مبلغ جب تبلیغی کا نفرنس میں شامل ہونے لندن آیا تو اس نے بتایا کہ پین سے آتے وقت
جرمنی کے ایمبیسڈر (Ambassador) سے میں ملنے گیا تھا۔وہ جرمن بادشاہ ول ہلم (Wilhelm) کے
خاندان میں سے ہے۔میں نے اسے بتایا کہ ہماری جماعت کے ہیڈ انگلستان آئے ہوئے ہیں اور وہاں
ایک تبلیغی کا نفرنس منعقد ہورہی ہے، جس میں شمولیت کے لئے میں جارہا ہوں۔وہ کہنے لگا کہ میرا بھی ایک
پیغام ان کے نام لیتے جاؤ۔میری طرف سے انہیں کہنا کہ جرمن لوگ اسلام قبول کرنے کے لئے بالکل تیار
ہیں ، آپ جلدی کیوں نہیں کرتے ؟ وہاں اپنا تبلیغی مشن کھولیں۔ہمارا ملک اس وقت روحانی لحاظ سے پیاسا
ہے۔مگر اسے کوئی رستہ نظر نہیں آتا۔آپ وہاں جائیں اور اپنی باتیں پہنچا ئیں۔ہمارا ملک آپ کی باتیں
ماننے کے لئے تیار ہے۔غرض لوگوں کے اندر سچائی کو قبول کرنے کا مادہ پایا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دوست
قربانی کریں اور اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں۔جرمنی کے ایک شہر کی جماعت نے کہا کہ اگر ہمیں مبلغ مل
جائے اور مسجد کے لئے زمین خرید کر دے دی جائے تو ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے چھ ماہ میں کئی سواحدی
مسلمان اس شہر میں پیدا ہو جائیں گے۔اور ایک، دو سال میں ہزار، دو ہزار ہو جائیں گے۔وہاں ایک احمدی
عرب موجود تھا، انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کو یہاں مقرر کر دیا جائے۔چنانچہ میں نے اس کو وہاں مقرر کر
دیا۔پھر میں نے پوچھا کہ زمین کے لئے کتنی رقم کی ضرورت ہے؟ میں اپنے ملک پر قیاس کر کے سمجھتا تھا کہ
وہ پچاس، ساٹھ ہزار روپیہ مانگیں گے۔مگر انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف دو ہزار مارک دے دیں۔میں نے کہا
کہ یہ دو ہزار مارک تو میں اپنی جیب سے بھی دے دوں گا تم اس کے متعلق تسلی رکھو۔مجھے صرف یہ بتا دو کہ
عمارت کے لئے کتنا روپیہ لو گے؟ وہ فورا بول اٹھے عمارت کے لئے ہم آپ سے ایک پیسہ بھی نہیں لیں گے۔سارا کام ہم اپنے ہاتھ سے کریں گے۔آپ ہمیں صرف دو ہزار مارک دے دیں تا کہ ہم زمین خرید لیں۔اس کے بعد اس پر عمارت ہم خود بنائیں گے۔یہ چیز ایسی ہے، جو سارے جرمنی میں پائی جاتی ہے۔قاضی فیملی کے ایک نوجوان، جو قاضی محمد اسلم صاحب کے بھتیجے ہیں، وہاں تعلیم کے لئے گئے
ہوئے ہیں۔میں نے ان کے پاس جرمن قوم کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ بڑے محنتی ہیں۔وہ کہنے لگا، میں ابھی
جرمنی سے آرہا ہوں۔وہاں میں جس مکان میں رہتا تھا، اس کی کھڑکی سے میں روزانہ یہ نظارہ دیکھتا تھا کہ
سامنے ایک بلڈنگ گری پڑی ہے، وہ اسے بنانے کے لئے اکٹھے ہو جاتے اور دوسرے دن شام کو میں
دیکھتا تو وہ چھتوں تک پہنچی ہوئی ہوتی۔اور یہ سارا کام محلے والے بغیر ایک پیسہ مزدوری لئے کرتے تھے۔508
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
میں نے خود ہمبرگ کو دیکھا، وہاں چودہ لاکھ کی آبادی ہے اور امیرانہ ٹھاٹھ کے ساتھ رہنے
والے لوگ ہیں۔مگر ایک عمارت بھی مجھے ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئی۔اس کے مقابلہ میں انگلستان میں بمباری
سے صرف چند ہزار مکان ٹوٹا تھا مگر اب بھی وہ اسی طرح گرا پڑا ہے۔پھر ان کی ہمتیں ایسی بلند ہیں کہ ایک جرمن ڈاکٹر سے میں نے وقت مقرر کیا۔جب میں وہاں
پہنچا تو وہ جگہ، جو ہسپتال کی یونیورسٹی تھی ، وہاں بم گرنے کی وجہ سے اس مسجد کے برابر برابر شگاف پڑے
ہوئے تھے اور اندر صرف دو، تین ٹوٹی ہوئی کرسیاں اور ایک ردی کی چار پائی رکھی تھی۔اور انہی ٹوٹی ہوئی
کرسیوں پر ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر کام کر رہے تھے۔میں جب گیا تو ایک ادنی سی کرسی پر
انہوں نے مجھے بھی بٹھا دیا۔مگر ان کے چہروں پر اس قدر بشاشت تھی کہ وہ رپورٹ پڑھتے جاتے اور ہنستے
جاتے تھے اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا ان کے ہاں کوئی شادی کی تقریب ہے۔جس ڈاکٹر نے میرا امعائنہ
کرنا تھا، وہ اس وقت ایک 135 میل دور کسی اور مقام پر کسی ضروری آپریشن کے لئے گیا ہوا تھا اور چونکہ
میرے ساتھ وقت مقرر تھا، اس لئے وہ وہاں سے موٹر دوڑاتے ہوئے پہنچا اور کمرہ میں آتے ہی بغیر سانس
لئے میرا معائنہ شروع کر دیا۔اگر کوئی ہمارا آدمی ایسے موقعے پر آتا تو وہ پہلے یہی کہتا کہ (ساہ تے لین دیو)
یعنی پہلے مجھے سانس تو لینے دو، پھر میں معائنہ بھی کرتا ہوں۔مگر اس نے بغیر سانس لئے میرا معائنہ شروع کر
دیا۔اور پھر جب ہم نے اسے فیس دینا چاہی تو اس نے فیس لینے سے انکار کر دیا۔دوسری دفعہ ہم نے اس
کے سیکرٹری سے کہا کہ فیس لے لی جائے۔اس نے فون کیا تو جرمن ڈاکٹر نے اسے ڈانٹا اور کہا کہ میں ایک
دفعہ جو کہ چکا ہوں کہ میں نے فیس نہیں لینی۔اس کے بعد ہم نے اپنے جرمنی مبلغ سے کہا کہ تم اس سے جا
کر کہو کہ ہم اتنی دور سے یہاں علاج کرانے کے لئے ہی آئے ہیں، اس لئے آپ اپنی فیس لے لیں۔مگر
اس نے پھر یہی کہا کہ یہ مذہبی آدمی ہیں، اس لئے میں نے ان سے فیس نہیں لینی۔پندرہ بیس منٹ اس
کے ساتھ جھگڑار ہا مگر اس نے فیس نہیں لی۔غرض ان کے اندر اس قدر جوش پایا جاتا ہے اور اس قدر ہمت اور کام کرنے کی روح پائی جاتی
ہے کہ ہر شخص کی حالت کو دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے، جیسے وہ یہ ارادہ کر کے بیٹھا ہے کہ وہ دنیا میں کوئی نہ کوئی
کام ضرور کر کے رہے گا۔ان کے مقابلہ میں ہمیں اپنے ملک کی حالت قیاس کرتے ہوئے شرم آتی ہے کہ
وہ بھی ہمارے جیسے آدمی ہیں مگر ہماری محنت اور ان کی محنت اور ہمارے کام اور ان کے کام میں آپس میں
کوئی نسبت ہی نہیں۔انگلستان ان کے مقابلہ میں ایسا ہی ہے، جیسے کسی زمانہ میں ہندوستانی انگریزوں کے
509
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مقابلہ میں تھے۔انگلستان کے لوگ بالکل سست اور نکھے ہیں۔کام کریں گے تو ہاتھ پیچھے ڈالیں گے اور
مزدوری پہلے مانگیں گے۔ان کی حالت بالکل پرانے زمانے کے کشمیریوں کی سی ہوگئی ہے۔ایک دفعہ ہم کشمیر گئے اور اسباب اتارا تو ہم نے ایک مزدور کو بلایا کہ یہ سامان اٹھا کر ایک سرائے
میں رکھ دو۔اس نے کہا، میں دو پیسے فی تنگ لوں گا؟ ہم نے کہا، بہت اچھا نگ اٹھاؤ اور رکھ دو۔ہم تمہیں
اجرت دے دیں گے۔مگر اس کے لالچ کی یہ کیفیت تھی کہ وہ ہرنگ کے اٹھانے سے پہلے کہتا کہ لاؤ
پونسہ۔اور جب تک اسے دو پیسے نہ دے دیئے جاتے ، وہ نگ نہ اٹھاتا۔میری اس وقت چھوٹی عمر تھی اور
میر محمد الحق صاحب بھی میرے ساتھ تھے۔ہم نے اس کے ساتھ مذاق شروع کر دیا۔ایک ایک چیز پر ہم
اسے پیسے دیتے اور وہ اٹھا کر اندر رکھ دیتا۔جب ہم سرائے کے برآمدہ میں داخل ہوئے تو برآمدہ کے ساتھ
ہم نے اپنی چھتری رکھ دی۔اس کے بعد ہمیں مذاق سوجھا اور ہم نے کہا کہ اب اسے کہتے ہیں کہ یہ چھتری
اٹھا کر دے دو۔دیکھیں، اب بھی یہ کچھ مانگتا ہے یا نہیں ؟ چنانچہ ہم نے اسے کہا کہ یہ چھتری ہمیں پکڑا دو۔اس پر وہ جھٹ کہنے لگا "لا و پونسہ۔یہی انگریزوں کا حال ہے۔ان کا اپنا ملک گزشتہ جنگ کے نتیجہ میں تباہ پڑا ہے مگر وہ گرے
ہوئے مکانوں کو بنا نہیں سکے۔اور جرمنی کی یہ حالت ہے کہ وہ لوگ صبح سے شام تک کام کرتے ہیں اور
انہوں نے اپنی ساری عمارتیں دوبارہ کھڑی کر لیں ہیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے ان ملکوں میں اسلام کی طرف رغبت پیدا کر دی ہے، اب ہمیں ان کی اس
رغبت سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔حقیقت یہ ہے کہ فصل تو تیار ہے ، صرف اس کے کاٹنے والے چاہئیں۔اگر
تم اس فصل کے کاٹنے والے بن جاؤ تو تم دیکھو گے کہ سارا یورپ ایک دن اسلام کی آغوش میں آجائے گا۔اس وقت مشکل یہ ہے کہ غلہ کو سنبھالنے والا کوئی نہیں۔مگر بہر حال اللہ تعالیٰ نے یہ غلہ تمہارے لئے ہی رکھا
ہوا ہے اور تم ہی اس فصل کے کاٹنے والے ہو۔جو مسائل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب
میں پیش کئے تھے، آج یورپین دنیا انہیں مسائل کی طرف آرہی ہے اور وہ اسلام کی فوقیت اور اس کی برتری
کو تسلیم کر رہی ہے۔ڈسمنڈ شا (Desmend Shaw) انگلستان کے بہترین مصنفوں میں سے ہے۔کم از کم وہ
خود اپنے آپ کو ایچ۔جی۔ویلز سے بھی بڑا سمجھتا ہے۔وہ مجھے ملا تو کہنے لگا، سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ دنیا
میں سب سے زیادہ امن پھیلانے والا جو نبی آیا تھا، اسی کو لڑائی کرنے والا نبی کہا جاتا ہے۔اور پادری اس کو
510
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
پر اعتراض کرتے ہیں۔میں نے کہا، تمہیں یہ نظر نہیں آتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہم لوگ ہی
یورپ میں پھیلا رہے ہیں اور ہمیں ہی مسلمانوں کے نزدیک واجب القتل سمجھا جاتا ہے۔وہ کہنے لگا، مجھے
ایک معزز مسلمان ملا تھا، میں نے اس سے یہی کہا کہ اسلام پھیلانے والے تو یہی لوگ ہیں اور ہم تک اگر
اسلام پہنچا ہے تو انہی کے ذریعہ تم ان لوگوں کی مخالفت کر کے اپنا بیڑا کیوں غرق کر رہے ہو؟
ان پر ہماری اسلامی خدمات کا اتنا گہرا اثر ہے کہ یہی ڈسمنڈ شا( Desmend Shaw) دعوت
استقبالیہ میں مجھے ملا اور چلا گیا۔پھر ظفر اللہ خان سے ملا اور کہنے لگا کہ میں حضرت صاحب سے ابھی نہیں ملا
اور یہ کہہ کر وہ پھر میرے ملنے کے لئے آگیا۔اسی طرح تین، چار دفعہ ہوا۔وہ بار بار میرے ملنے کے لئے آ
جاتا۔آخر جب میں اٹھا تو اس وقت بھی وہ میرے سامنے والی میز پر بیٹھا ہوا تھا۔وہ بار بار یہی کہتا کہ میں
بچپن سے محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا قائل ہوں اور سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑا نی ہوا ہے اور
اس کی تعلیم پر عمل کرنے میں ہی برکت ہے۔غرض یورپ کا مزاج اب اسلام کی طرف آرہا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی ان میں ایسے
لوگ موجود ہیں، جو پدرم سلطان بود کے مطابق سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے ہیں اور یہ ایشائی چھوٹے ہیں۔لیکن
ان کے اعلیٰ درجہ کے طبقہ میں اب وہ لوگ بھی پیدا ہور ہے ہیں، جو سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کو نہ ماننا، بے وقوفی ہے۔آپ دنیا کی طرف ایک نور اور رحمت لائے ہیں اور آپ کی پیروی میں ہی
امن اور سلامتی ہے۔مجھ سے ہمبرگ میں ایک مودودی طرز کا آدمی ملا۔وہ اپنے آپ
کو عراقی کہتا تھا۔لیکن لوگوں نے
بتایا کہ یہ ایک معجون مرکب کی قسم کا آدمی ہے۔کبھی یہ اپنے آپ کو بہائی کہتا ہے اور کبھی مودودی۔اس نے
ہمیں دھوکا دیا۔جب اسے بتایا گیا کہ میں بیماری کی وجہ سے مل نہیں سکتا تو وہ کہنے لگا کہ میں صرف مصافحہ
کرنا چاہتا ہوں۔مگر پھر اس نے بحث شروع کر دی۔آخر جر من لوگ اسے اٹھا کر لے گئے اور انہوں نے کہا
کہ یہ ہماری دعوت تھی، اس میں تم بغیر ہماری اجازت کے کیوں آئے ؟ ہم ابھی پولیس کو اطلاع دیتے
ہیں۔دوسرے دن وہاں کے ایک نو مسلم مجھ سے معافی مانگنے آئے اور انہوں نے کہا کہ اس شخص کی وجہ سے
آپ جرمن قوم کو برا نہ سمجھ لیں۔یہ ایشائی تھا، اس لئے اس نے غلطی کی ہے۔اس وقت میری بھی ایشائی
رگ بھڑک اٹھی اور میں نے کہا کہ برے آدمی ایشیا میں ہی نہیں ہوتے ، یورپ میں بھی موجود ہیں۔وہ کہنے
لگے، بے شک موجود ہیں۔میں صرف یہ کہنے آیا تھا کہ آپ کے دل میں ہمارے متعلق ناراضگی پیدا نہ ہو۔511
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہم آپ
کو اپنا معزر مہمان سمجھتے ہیں اور یہ شخص ، جس نے غلطی کی ایشیائی تھا۔میں نے کہا، ایشیائی تو تھا مگر اس کو
کی اپنی حرکات اسلامی تعلیم کے خلاف تھیں۔مودودی لوگ ہم کو مسلمان نہیں سمجھتے۔مگر اس نے خود قرآن
کے خلاف عمل کیا ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ حضرت ابراہیم سے ان کے مخالف بحث کر رہے تھے کہ
انہوں نے ستاروں میں دیکھا اور کہا کہ میں بیمار ہوں اور یہاں مجھے دس ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ میں بیمار
ہوں۔مگر ابراہیم کے مخالف تو اتنے شریف تھے کہ اٹھ کر چلے گئے اور اس شخص کو ڈاکٹری گواہی بھی بتائی گئی
مگر پھر بھی اس نے کہا کہ میں مسئلہ حل کئے بغیر واپس نہیں جاسکتا۔پس اس شخص نے اپنے عمل سے ثابت
کر دیا ہے کہ یہ مسلمان نہیں۔ورنہ قرآن تو کہتا ہے۔فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمُ
ابراہیم نے ستاروں کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں بیمار ہوں اور وہ لوگ چلے گئے۔اور یہاں دس
ڈاکٹر اعلان کرتے ہیں کہ آپ کو زیادہ بولنا نہیں چاہئے اور پھر بھی وہ بحث کرتا چلا گیا۔پس اس نے اپنے
دعوی اسلام کے باوجود خود اس کے خلاف عمل کیا ہے۔ایسے شخص کے کسی فعل کی وجہ سے میں آپ پر کس
طرح ناراض ہوسکتا ہوں۔چونکہ جس جگہ میں ٹھہرا ہوا ہوں، اس کے پاس اور بھی مکان بن رہے ہیں، جن کی وجہ سے شور
رہتا ہے۔اس لئے آج صبح سے میرے دماغ پر اس کا اثر ہے اور زیادہ بولنا میرے لئے مشکل ہے۔میں
اس پر اپنے خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔صرف اس قدر کہ دینا چاہتا ہوں کہ شروع میں، میں نماز زیادہ بھول جایا
کرتا تھا مگر آہستہ آہستہ یہ نقص جاتا رہا۔لندن میں بھی یاداشت ٹھیک رہی مگر شور کی وجہ سے آج چونکہ دماغی
پریشانی زیادہ ہے، اس لئے اگر میں بھول جاؤں تو میرے پیچھے نماز پڑھنے والے مجھے یاد دلا دیں۔(مطبوعه روزنامه الفضل 08اکتوبر 1955ء)
512