وقف کی تحریک اسلام کی اشاعت کے لیے ایک عظیم الشان تحریک ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 ستمبر 1955ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 16 ستمبر 1955ء
وقف کی تحریک اسلام کی اشاعت کے لئے ایک عظیم الشان تحریک ہے
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 ستمبر 1955ء
میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تو ہر احمدی کہتا ہے کہ
اسلام دنیا میں غالب آئے گا۔چنانچہ اگر کسی دوسرے وقت آپ لوگ میرے پاس بیٹھے ہوتے اور میں
آپ سے سوال کرتا کہ کیا اسلام دنیا میں غالب آئے گا؟ تو آپ اس کا یہی جواب دیتے کہ کیوں نہیں؟
خدا نے کہا ہے کہ اسلام غالب آئے گا، حضرت مسیح موعود کے الہامات ہیں کہ اسلام غالب آئے گا، قرآن
کریم میں خبر موجود ہے کہ اسلام غالب آئے گا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پیشگوئیاں فرمائی ہیں
کہ اسلام غالب آئے گا، پس اسلام کیوں غالب نہیں آئے گا؟ لیکن اگر دوستوں کے جواب سے شور پیدا
ہونے کا ڈرنہ ہوتا تو میں سوال کرتا کہ کس طرح غالب آئے گا؟ آخر خدا تعالیٰ نے ہر کام کے لئے کوئی نہ
کوئی طریق مقرر کیا ہے۔بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک عورت بنائی ہے اور ایک مرد
بنایا ہے۔مرد کا نطفہ عورت کے رحم میں قرار پاتا ہے تو کچھ عرصہ کے بعد بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔اسی طرح ہر
کام کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک معین طریق رکھا ہوا ہے۔پس اگر آپ لوگ کسی اور وقت میرے پاس
ہوتے تو میں آپ سے پوچھتا کہ اسلام دنیا میں کس طرح غالب آئے گا؟ اس وقت سارا امریکہ اسلام کے
خلاف ہے، سارا یورپ اسلام کے خلاف ہے، سارا افریقہ اسلام کے خلاف ہے، آپ کس طرح کہتے
ہیں ، اسلام دنیا پر غالب آجائے گا ؟
آخر اسلام کے غالب آنے کا یہی طریق ہو سکتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو قائل کریں، انہیں سمجھائیں
اور ان سے اسلامی تعلیم کی فوقیت منوا لیں۔جب یہی طریق ہو سکتا ہے تو بتائیے ، ان سے اسلام منوانے کے
لئے آپ کیا کوشش کر رہے ہیں؟ شاید آپ یہ جواب دیں کہ ہم چندہ دے رہے ہیں اور ہم مالی لحاظ سے اتنا
بوجھ اٹھا رہے ہیں کہ شاید کوئی اور جماعت اتنا بوجھ نہیں اٹھا رہی۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہماری جماعت مالی
قربانی کر رہی ہے۔اور یہ ایک ایسی واضح حقیقت ہے، جس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا۔دشمن بھی اقرار
کرتا ہے کہ یہ جماعت بڑا بھاری بوجھ اپنے اوپر اٹھا رہی ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ کراچی اور ربوہ میں چندہ
513
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
دینے سے امریکہ اور انگلینڈ کے کسی آدمی کا دماغ کس طرح ٹھیک ہوسکتا ہے؟ اس کا دماغ تو اسی طرح
درست ہو سکتا ہے کہ اسے سمجھایا جائے کہ تیری رائے غلط ہے، تیرے عقائد غلط ہیں اور صحیح رستہ وہی ہے، جو
اسلام نے پیش کیا ہے۔اور یہ بات آپ لوگوں کے چندوں سے نہیں ہو سکتی۔آپ خود وہاں جائیں یا آپ
کے نمائندے اور قائم مقام وہاں جائیں ، تب یہ کام ہو سکتا ہے، اس کے بغیر نہیں۔شاید آپ کہیں کہ اسی لئے
تو تبلیغی کالج مقرر کیا گیا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ تبلیغی کالج میں کتنے بچے جارہے ہیں؟ جہاں تک میراعلم
ہے، تبلیغی کالج میں تھیں، پینتیس طالب علم ہیں۔اور دنیا کی آبادی دو ارب
، تمہیں کروڑ ہے۔دوارب ہیں
کروڑ کی آبادی کو 35 آدمی کس طرح سمجھا سکتے ہیں؟ یہ 35 آدمی تو ان کو دیکھ بھی نہیں سکتے۔پاس جانا اور
سمجھانا تو دور کی بات ہے، خالی ان کو دیکھ لینے کی بھی ان 35 آدمیوں میں طاقت نہیں ہو سکتی۔پس اسلام اگر غالب آ سکتا ہے تو اسی طرح کہ ہماری جماعت کوئی ایسا طریق اختیار کرے، جس
کے نتیجہ میں ان لوگوں تک پہنچا جا سکے۔اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ وقف کی تحریک کو کامیاب بنایا جائے۔مگر میرے نزدیک ہماری جماعت میں جیسے چندہ کی تحریک کامیاب رہی ہے، ویسے ہی وقف کی تحریک
ناکام رہی ہے۔میں نے دوستوں میں وقف اولاد کی تحریک کی تھی مگر میں دیکھتا ہوں کہ اب یا تو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کا وقف ہے اور یا پھر میری اولاد کا وقف ہے، باقی خانہ ، سب خالی ہے۔مگر نہ تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولا دسب جگہ پہنچ سکتی ہے اور نہ میری اولا دس جگہ پہنچ سکتی ہے۔بلکہ اس
تصور سے بعض دفعہ دل کانپ جاتا ہے کہ باقی احمد یوں کو دیکھ کر کہیں میری اولاد کے دل میں بھی بے ایمانی
پیدا نہ ہو جائے اور وہ یہ خیال نہ کرے کہ ہم ہی قربانی کے بکرے کیوں بنیں؟ جب باقی احمدی اس طرف
توجہ نہیں کرتے تو ہم بھی اس کام کو کیوں اختیار کریں؟ میں اللہ تعالیٰ سے امید تو نہیں کرتا کہ میری اولاد میں
یہ خیالات پیدا ہو جائیں ، مگر ڈر آتا ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے، ایسا نہ ہو کہ میری اولاد
کے دل میں بھی کسی وقت خیال آجائے کہ اگر اور کوئی احمدی اپنے آپ کو وقف نہیں کرتا تو ہم بھی کیوں
کریں؟ آخر اسلام پر ضعف آیا تو اسی وجہ سے کہ مسلمانوں نے کہنا شروع کر دیا کہ کئی مسلمان ہیں، جو
نمازیں نہیں پڑھتے ،کئی مسلمان ہیں، جو روزے نہیں رکھتے۔مطلب یہ تھا کہ اگر دوسرا ان احکام کو چھوڑ سکتا
ہے تو ہم کیوں نہیں چھوڑ سکتے ؟ نتیجہ یہ ہوا کہ رفتہ رفتہ انہوں نے بھی نماز روزہ کو ترک کر دیا۔پس جب تک جماعت میں وقف کی تحریک مضبوط نہ ہو، اس وقت تک ساری دنیا میں اسلام کو
غالب کرنا ناممکن ہے۔اس کے لئے اول تو جماعت کے ہر فرد کے دل میں یہ احساس پیدا ہونا چاہئے کہ
514
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1955ء
میں نے ایک سے دو بننا ہے، دو سے چار بننا ہے، چار سے آٹھ بننا ہے، آٹھ سے سولہ بننا ہے ، سولہ سے
بتیں بنا ہے، بتیس سے چونسٹھ بننا ہے اور چونسٹھ سے 128 بننا ہے۔ہماری جماعت ، آخر لاکھوں کی
جماعت ہے۔اگر ہر دس سال کے اندر ایک، ایک شخص کے ذریعہ دو، چار احمدی بھی پیدا ہو جائیں تو اس
کے معنی یہ ہیں کہ اگلے دس سال میں پندرہ بیس لاکھ ہو جائیں گے۔اس سے اگلے دس سال میں اسی لاکھ
ہو جائیں گے اور اس سے اگلے دس سال میں ڈیڑھ کروڑ تک ان کی تعداد پہنچ جائے گی۔اگر ایسا ہو جائے تو
ہم امید کر سکتے ہیں کہ یہ ڈیڑھ کروڑ ، دوارب تک اسلام کا پیغام پہنچا سکتا ہے۔لیکن اگر یہ نہ ہو اور ہر شخص
سمجھ لے کہ میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ میں نے چندہ دے دیا ہے۔تو یورپ اور امریکہ کو اسلام کون
سمجھائے گا؟ اور اگر سمجھانے والا کوئی نہیں ہوگا تو مانے گا کون؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کے دل اس
وقت اسلام کی طرف مائل ہیں۔۔۔۔۔اب خدا تعالی کے فضل سے چونکہ قرآن کریم کے تراجم یورپ میں شائع ہو چکے ہیں، اس
لئے لوگ جب ان کو پڑھتے ہیں تو بڑے متاثر ہوتے ہیں۔ہمارا ڈرائیور ایک جرمن مسٹر سٹوڈر تھا۔اس نے
بھی قرآن کا ترجمہ پڑھا۔ایک دن ہم ڈاکٹر کے ہاں جا رہے تھے کہ وہ کہنے لگا، حضرت صاحب میں نے
آپ سے کچھ باتیں پوچھنی ہیں؟ میں نے کہا، پوچھو۔کہنے لگا، میں نے قرآن پڑھا ہے، اس میں بڑی
اچھی باتیں ہیں۔لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بہت تھوڑی ہے۔اب آپ مجھے بتائیں کہ اگر
اسلام میری سمجھ میں آجائے تو میں دنیا کے لئے مفید وجود کس طرح بن سکتا ہوں، آیا اس طرح کہ اکثریت
کے ساتھ شامل ہو جاؤں یا اس طرح کہ اقلیت کے ساتھ شامل ہو جاؤں؟ چھوٹی جماعت میں مل جاؤں تو
میں کیا کام کر سکتا ہوں؟ میں تو اسی صورت میں مفید کام کر سکتا ہوں، جب میں ایک بڑی جماعت میں
ہوں۔بات اس کی معقول تھی اور اس کا مطلب یہ تھا کہ احمدی بننے سے مجھے کیا فائدہ ہوگا؟ جبکہ احمدی بننے
سے ماریں کھانی پڑتی ہیں، لوگوں کی گالیاں سننی پڑتی ہیں۔میں نے کہا، مسٹرسٹوڈر ایک بات آپ نے نہیں
سوچی اور وہ یہ کہ اکثریت کی موجودگی میں اقلیت کی ضرورت کیا تھی ؟ اگر اقلیت کی ضرورت تھی اور اگر
اقلیت کے پاس کوئی اچھی چیز ہے تو پھر اس میں شامل ہونا چاہئے۔اور اگر اس کے پاس کوئی اچھی چیز نہیں تو
آپ دوسروں سے مل کر اقلیت کو ختم کر دیں۔آخر اس نے جھگڑا کیوں ڈالا ہے اور کیوں وہ اکثریت کے
مقابلہ میں کھڑی ہے؟ اور اگر اقلیت میں واقع میں کوئی اچھی بات ہے تو تم بتاؤ کہ اکثریت میں مل کر اچھی
بات کو ختم کر دینا اچھا ہے یا اچھی بات کو قائم رکھنے کے لئے اقلیت کے ساتھ مل کر کام کرنا اچھا ہے ؟ اگر اس
515
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کے پاس کوئی اچھی بات نہیں تو اسے ختم کر دینا چاہئے اور اگر اس کے پاس کوئی اچھی بات ہے تو اسے قائم
رکھنا چاہئے تا کہ دنیا نیکی سے محروم نہ ہو۔غرض یورپ کے لوگ اب اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں۔لیکن بڑی چیز ، جو ان کے رستہ
میں حائل ہے ، وہ یہی ہے کہ یورپین لوگ ہر چیز کو سیاسی نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کے بڑے بڑے
لوگ یہ خوب سمجھتے ہیں کہ اسلام اگر ہم تک پہنچا ہے تو احمدیوں کے ذریعہ سے۔لیکن مسلمان ، جن کی
اکثریت ہے، وہ احمدیوں کے ہی مخالف ہیں۔ایسی صورت میں اقلیت کے ساتھ ملنا کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں
کرسکتا۔ہاں اگر اکثریت کے ساتھ ملیں گے تو مفید کام کرسکیں گے۔اس قسم کے وساوس کا بھی ازالہ ہوسکتا
ہے، جب ہمارے مبلغ ان تک پہنچیں اور ان کے شبہات دور کریں۔یہ ظاہر ہے کہ ایک آدھ دفعہ ملنے سے
کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔اس کے لئے متواتر اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔آخر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم سے بڑا اور کون ہو سکتا ہے؟ مگر آپ نے بھی سالہا سال تبلیغ کی اور پھر آپ کے صحابہ نے تبلیغ
کی تب جا کر لاکھوں لوگ اسلام میں شامل ہوئے۔مگر کچھ عرصہ کے بعد جب انہوں نے اسلام کی
اشاعت کی طرف سے توجہ ہٹالی تو وہی لاکھوں خراب ہو گئے۔اس طرح اگر ہمارے نمائندے اور ہمارے
قائمقام ان ممالک میں موجود ہوں اور پھر یہ کام صرف انہی تک محدود نہ ہو بلکہ ان کی آئندہ نسل بھی اس
کام میں مشغول رہے تو سینکڑوں سال تک دنیا اسلام کے نور سے مستفیض ہوتی رہے گی۔پس وقف کی تحریک اسلام کی اشاعت کے لئے ایک عظیم الشان تحریک ہے۔اگر وقف کی تحریک
مضبوط ہو جائے اور نسلا بعد نسل ہماری جماعت کے نوجوان خدمت دین کے لئے آگے بڑھتے رہیں تو
سینکڑوں نہیں ، ہزاروں سال تک تبلیغ اسلام کا سلسلہ قائم رہ سکتا ہے۔اس غرض کے لئے میں نے متواتر
جماعت پر وقف کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔مگر اب میرا ارادہ ہے کہ جماعت سے خاندانی طور پر وقف اولاد کا
مطالبہ کروں۔یعنی ہر خاندان کے افراد اپنی طرف سے ایک، ایک نوجوان کو اسلام کی خدمت کے لئے پیش
کرتے ہوئے عہد کریں کہ ہم ہمیشہ اپنے خاندان میں سے کوئی نہ کوئی فرد دین کی خدمت کے لئے وقف
رکھیں گے اور اس میں
کبھی کوئی کوتا ہی نہیں کریں گے۔جب خاندانی وقف کی تحریک مضبوط ہو جائے تو پھر
اس کو وسیع کر کے ہم وقف کرنے والوں کو تحریک کر سکیں گے کہ وہ اپنے اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں سے
ایک ایک، دو دو، تین تین، چار چار کو وقف کرنے کی کوشش کریں۔اس طرح یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے ممتد ہوتا چلا جائے گا اور قیامت تک جاری رہے گا۔جیسا کہ میں نے پچھلی دفعہ بھی کہا تھا ، اب فصل تیار
516
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1955ء
ہے،صرف اس کے کاٹنے والوں کی ضرورت ہے۔اور یہ مبالغہ نہیں واقعہ ہے کہ مغربی لوگوں میں اسلام کی
طرف زبر دست میلان پایا جاتا ہے۔وو
""
بہر حال یہ تحریک ہے، جو میں جماعت میں کرتا ہوں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بغیر
ہم اسلام کی اشاعت میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔آخر اپنے دلوں میں سوچو اور غور کرو کہ اگر وقف کا
سلسلہ جاری نہ رہے تو تمہارا یہ دعویٰ کہ اسلام دنیا پر غالب آجائے گا، کس طرح سچا سمجھا جا سکتا ہے؟ یہ تو ہو گا
نہیں کہ ایک دن صبح اٹھ کر م تسبیح پر تین دفعہ سبحان الله سبحان اللہ کہو گے اور امریکہ کا پریذیڈنٹ
اور کونسل آف سٹیٹ کے سب ممبر مسلمان ہو جائیں گے اور وہ اعلان کر دیں گے کہ ہم عیسائیت کو ترک
کرتے ہیں۔اگر ہم نے واقعہ میں اسلام پھیلانا ہے تو بہر حال ہمیں جدو جہد کرنی پڑے گی اور چھری سے
چھری رگڑنی پڑے گی۔تو حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی اشاعت کے لئے جب تک صحیح رنگ میں کوشش نہ کی ہو ، اس
وقت تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکتا۔اگر ہم اسلام کو پھیلانا چاہتے ہیں تو ہم میں سے ہر احمدی کو یہ عہد کر لینا
چاہئے کہ میں اپنے کسی نہ کسی عزیز یا رشتہ دار یا ساتھی کو اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دوں گا۔پھر وہ
آگے اپنے ساتھیوں کو اسلام کی خدمت کے لئے تیار کریں اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے۔رفتہ
رفتہ اتنے لوگ ہمارے پاس جمع ہو جائیں گے کہ ہم انہیں آسانی کے ساتھ مختلف ممالک میں پھیلا سکیں گے
اور ان سے دین کی اشاعت کا کام لے سکیں گے۔جب یہ لوگ اسلام کی اشاعت کے لئے ہر شخص تک
پہنچیں گے تو چونکہ ان کے دل اسلام کی طرف پہلے ہی مائل ہیں، اس لئے اسلام کی فتح کا دروازہ کھل
جائے گا اورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاجھنڈا دنیا میں عزت کے ساتھ قائم ہو جائے گا۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ ابھی یہ مقام دور نظر آتا ہے۔لیکن جب رو پیدا ہوئی تو کامیابی اتنی سرعت کے ساتھ ہوگی
کہ ہمیں خود بھی اس پر حیرت ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دیکھ لو، تیرہ سال آپ مکہ میں رہے
اور تبلیغ کرتے رہے مگر اس تبلیغ کے نتیجہ میں صرف اسی آدمی آپ پر ایمان لائے۔اس کے بعد آپ مدینہ
تشریف لے گئے تو تھوڑے عرصہ کے بعد ہی ہزاروں لوگ اسلام میں داخل ہونے شروع ہو گئے۔جس طرح بند ٹوٹنے کے بعد سیلاب کا پانی رک نہیں سکتا، اسی طرح جب لوگوں میں ایک روچل
جائے تو پھر گروہ در گروہ لوگ سچائی کو قبول کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں اور کوئی مخالفت ان کو پیچھے
نہیں ہٹا سکتی۔آج ہمیں اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والوں کی ضرورت ہے۔مگر پھر وہ
517
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
وقت آئے گا کہ وقف کرنے والے اتنی کثرت سے آئیں گے کہ سوال پیدا ہوگا کہ ان واقفین کو سنبھالے کون؟
جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ روپیہ کہاں سے آئے گا؟ مجھے
یہ فکر ہے کہ رو پید کو سنبھالنے والے کہاں سے آئیں گے؟ اسی طرح مجھے بھی یہ فکر نہیں کہ اسلام کی تبلیغ کے لئے
اپنے آپ کو وقف کرنے والے کہاں سے آئیں گے؟ مجھے یہ فکر ہے کہ وقف کرنے والے اس کثرت سے
آئیں گے کہ ان کو سنبھالے گا کون؟ دل خدا کے قبضہ قدرت میں ہے، جن دلوں کو وہ آپ صاف کر دے گا، وہ
دین کی خدمت کے لئے آگے آجائیں گے۔پھر ان
کو دیکھ کر سینکڑوں لوگ پیدا ہو جائیں گے، جو اپنے آپ کو
وقف کرنے کے لئے پیش کر دیں گے اور ان سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں پیدا ہو جائیں
گے۔ہم بچے تھے تو ہم کتابوں میں ایک کہانی پڑھا کرتے تھے کہ جب بادل آتا ہے تو قطرے آپس میں
جھگڑتے ہیں۔ایک کہتا ہے، میں زمین پر گر کر کیوں جان دوں؟ دوسرا کہتا ہے، میں کیوں جان دوں؟ آخر
ایک قطرہ آگے بڑھتا اور زمین پر گرتا ہے، اس کے بعد دوسرا گرتا ہے، پھر تیسرا گرتا ہے، پھر چوتھا گرتا ہے اور
پھر موسلا دھار بارش شروع ہو جاتی ہے۔یہی حال دین کی قربانی کا ہے۔پہلے قربانی کرنے والے جب قربانی
کرتے ہیں تو ان
کو دیکھ کر دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ انہیں تو کچھ بھی نہیں ہوا۔ہم تو سمجھتے تھے کہ یہ تباہ ہو جائیں
گے مگر ان کی تو ہم سے بھی زیادہ عزت ہوئی اور ہم سے بھی زیادہ انہوں نے کامیابی حاصل کی۔آؤ ہم بھی انہی
کے پیچھے چلیں۔چنانچہ وہ بھی اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر دیتے ہیں۔اور پھر یہ سلسلہ بڑھتا چلا جاتا
ہے، یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ زمانہ آجاتا ہے کہ انسان کہتا ہے، میں کس کو رکھوں اور کس کو رد کروں ؟ کس کو
چنوں اور کس کو نہ چنوں؟ اس زمانے کے آنے سے پہلے پہلے جولوگ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے دین کی
خدمت کے لئے پیش کریں گے، وہ خدا تعالیٰ کے حضور مقبول ہوں گے اور اس کی برکتوں سے اتنا حصہ پائیں
گے کہ بعد میں آنے والے ان برکات کا عشر عشیر بھی نہیں لے سکیں گے۔کیونکہ الفضل للمتقدم فضیلت
انہی کوملتی ہے، جو نیکی اور قربانی کی راہوں میں سبقت اختیار کرتے ہیں۔مجھے شکوہ ہے کہ کراچی والے اب تک دگنے کیوں نہیں ہو گئے ؟ میں کئی سال سے انہیں توجہ دلا رہا
ہوں ،مگر ابھی تک وہ دگنے نہیں ہوئے۔لیکن سچی بات یہ ہے کہ انہیں دگنا ہونے کی نصیحت کرتے ہوئے بھی
مجھے شرم آتی ہے۔اصل بات تو یہ ہے، اصل بات یہ ہے کہ انہیں موجودہ تعداد سے دو سو گنے زیادہ ہونا
چاہئے۔اگر وہ سچے دل سے کوشش کریں اور اپنی جدو جہد کو تیز کر دیں تو وہ دیکھیں گے کہ کس طرح خدا تعالیٰ
کی مدداور اس کی نصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے اور انہیں ان کے مقصد میں کامیاب کرتی ہے۔518
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 16 ستمبر 1955ء
پس اپنے اندر دین کی خدمت کا احساس پیدا کرو اور سمجھ لو کہ دنیا کی اصلاح تمہارے ساتھ وابستہ
ہے۔تمہیں اس وقت چین اور آرام سے نہیں بیٹھنا چاہئے ، جب تک دنیا کو تم ہدایت کی طرف نہ لے آؤ۔اگر
تم دنیا کی ہدایت کے لئے بے چین رہو گے تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کو بھی اس وقت تک چین
نہیں آئے گا ، جب تک وہ تمہاری بے چینی کو دور نہ کرے۔تمہاری بے چینی بے کار جاسکتی ہے لیکن خدا تعالیٰ
کی بے چینی کبھی بے کار نہیں جاسکتی۔وہ جب بھی بے چین ہوگا، اپنے کام کو کر کے رہے گا“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 16 اکتوبر 1955ء)
519