جب تک واقفین زندگی پیدا نہ ہو اسلام کبھی غالب نہیں آ سکتا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1955ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلدسوم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 ستمبر 1955ء
جب تک واقفین زندگی پیدا نہ ہوں، اسلام کبھی غالب نہیں آسکتا
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1955ء
میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگ ہمیشہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم تھے اور آپ اسلام کی اشاعت کے لئے
تشریف لائے۔اگر آپ لوگوں کا یہ دعوی صحیح ہے تو آپ کو اس کام کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے ، جس کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں بھیجے گئے تھے۔دنیا میں اس وقت اڑھائی ارب کی آبادی ہے لیکن ہمارا صرف سو، ڈیڑھ سو مبلغ باہر کام کر رہا
ہے اور تئیں، چالیس یہاں تیار ہورہے ہیں۔گویا ابھی کام کی ابتداء ہے۔شروع شروع میں جو وقف کرنے
والے تھے ، ان کی اولاد میں سے کوئی بھی وقف کی طرف نہیں آیا۔اگر تم ان لوگوں کی ایک لسٹ بناؤ تو ایک
تماشہ بن جائے۔سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی زندگی وقف کی تھی لیکن
آپ کے خاندان میں سے اب صرف میری اولا د واقف زندگی ہے، باقی سب نو سو اور ہزار روپیہ ماہوار
کے پھیر میں پڑے ہوئے ہیں۔گویا چشمہ سرے سے ہی گدلا ہو گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے بیعت کے وقت ہر شخص سے یہ عہد لیا تھا کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھے گا۔اور دین کو دنیا پر مقدم
رکھنے کے یہی معنی تھے کہ اگر مجھے یہاں پچاس روپیہ ماہوار ملیں گے اور باہر مجھے پانچ سو روپے ملیں گے تو
میں پچاس کو پانچ سوپر ترجیح دوں گا۔لیکن اب اس عہد لینے والے کی اپنی اولا د کیا کر رہی ہے؟ ان میں سے
کوئی پندرہ سو اور دو ہزار کے پھیر میں پڑے ہوئے ہیں۔پھر باقی لوگوں کا کیا قصور ہے؟ وہ تو کہیں گے کہ
جب عہد لینے والے کی اپنی اولا د پندرہ سو اور دو ہزار کے پھیر میں پڑی ہوئی ہے تو ہم کیوں پندرہ سو اور دو
ہزار کے پھیر میں نہ پڑیں؟ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب نے اس روپیہ سے پرورش پائی ہے، جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے دیا تھا اور الہاما بتایا تھا کہ
یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ درویشوں کے لئے ہے۔اس نے یہ
کبھی نہیں کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیری اولاد میں سے حکومت سے پندرہ سو یا دو ہزار لینے
والوں کے لئے ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے عطیہ کی بداستعمال نہیں تو اور کیا ہے؟ چاہیے تو یہ تھا کہ آپ کی اولاد آئندہ
535
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہزار سال تک اپنی اولاد در اولاد کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرتی چلی جاتی اور دنیا کمانے کی طرف کبھی توجہ
نہ کرتی۔اگر باقی لوگوں کو لاکھ ، لاکھ روپیہ ماہوار بھی مل رہا ہوتا تو وہ اس کی طرف منہ نہ کرتے اور دین کی خدمت
کرتے ہوئے، اگر انہیں پچاس روپیہ ماہوار بھی ملتا تو اسے خوشی سے قبول کر لیتے۔مگر یاد رکھو، یہ ضروری نہیں
کہ جسمانی اولا دہی وفادار ہو۔بلکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ روحانی اولا دو فادار ثابت ہوتی ہے اور جسمانی اولاد
بعض دفعہ بے وفائی کر جاتی ہے۔اس لئے اگر آپ لوگ دیکھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جسمانی اولادغدار ثابت ہو رہی ہے تو آپ یہ نہ کہیں کہ آپ کی جسمانی اولا د جب اچھا نمونہ نہیں دکھارہی تو ہم
کیوں دکھائیں؟ یاد رکھیں ، آپ بھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد ہی ہیں۔وہ جسمانی اولاد ہیں
اور آپ روحانی اولاد ہیں۔اگر آپ لوگ انہیں دین سے لا پرواہی کرتا دیکھیں تو بائیں طرف تھوک کر اور یہ سمجھ
کر کہ وہ شیطان کے قبضہ میں آگئے ہیں، دین کی خدمت میں مشغول ہو جائیں۔ساری دنیا ابھی اسلام سے بیگانہ ہے اور اڑھائی ارب کی آبادی کو ہم نے اسلام کی طرف لانا
ہے۔پس اڑھائی ارب کی آبادی کو اسلام کی طرف لانے کی تیاری کریں اور شروع دن سے ہی اپنا یہ مقصد
بنالیں اور اپنی اولا د کو بھی تاکید کریں کہ ان کا کام ساری دنیا کو کلمہ پڑھانا ہے۔جب تم لوگ ساری دنیا کو
کلمہ پڑھا لو گے تو تمہاری دنیا اور عاقبت دونوں سنور جائیں گی۔ایک پاگل سے پاگل انسان بھی سمجھ سکتا ہے
ہے کہ جب ساری دنیا کلمہ پڑھ لے گی تو انگریز کی دنیا کی ساری قو میں تمہاری غلامی کریں گی۔کیا تم سمجھتے
ہو کہ اگر امریکہ کے سارے لوگ مسلمان ہو جائیں تو آج ہمارا جو مبلغ وہاں کے مزدورں سے بھی کم گزارہ
لے کر کام کر رہا ہے، اسی حالت میں رہے گا ؟ اور کیا وہ لوگ اپنی دوستیں اس کی طرف نہیں پھینکیں گے؟
پس بے شک آپ لوگوں کو دنیا بھی ملے گی نیکن میں اس پر زور اس لئے نہیں دیتا کہ تا تمہارا نظر یہ دنیاوی نہ
ہو جائے۔ورنہ یہ حقیقت ہے کہ آج جو دین کی خاطر اپنی زندگی وقف کرے گا اور دنیا کی پرواہ نہیں کرے
گا، ایک وقت آئے گا کہ دنیا اس کے طرف دوڑتی ہوئی آئے گی۔لیکن اس وقت تم صرف دین کو سامنے
رکھو اور ہزار، دو ہزار یا دس ہزار کے چکر میں نہ پڑو۔صرف اس بات کو اپنے سامنے رکھو کہ چاہے فاقے
آئیں، ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ ساری دنیا کو پڑھا کر رہیں گے۔مجھے یاد ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک میراشن آئی ، اس کا لڑ کا عیسائی
ہو گیا تھا اور وہ سل کا مریض بھی تھا۔اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے درخواست کی کہ میرا
یہ اکلوتا لڑ کا عیسائی ہو گیا ہے اور ساتھ ہی سل کی بیماری میں مبتلا ہے۔آپ اسے تبلیغ بھی کریں تا یہ دوبارہ
اسلام قبول کرلے اور علاج بھی کریں۔آپ نے حضرت خلیفة المسیح اول رضی الله عنه کو
536
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 ستمبر 1955ء
اس کے علاج کے لئے ہدایت فرمائی اور خود اسے تبلیغ کرتے رہے۔لیکن وہ اس قدر کثر عیسائی تھا کہ آپ
جتنی تبلیغ کرتے وہ اتنا ہی عیسائیت پر پکا ہوتا۔ایک رات جبکہ اس کی حالت زیادہ خراب تھی ، وہ آدھی رات
کو بھا گا اور بٹالہ کی طرف چل پڑا۔وہاں عیسائیوں کا مشن تھا۔اس کی ماں کو پتہ لگ گیا ، وہ رات کو گیارہ
میل کے سفر پر چل پڑی اور قادیان سے 8،9 میل کا فاصلہ پر دوانیوال کے تکیہ کے پاس اسے جالیا۔مجھے
یاد ہے، جب وہ قادیان واپس آئی تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاؤں پر روتی ہوئی گرگئی
اور کہنے لگی، میں آپ کو خدا کا واسطہ دیتی ہوں کہ آپ ایک دفعہ اسے کلمہ پڑھادیں، پھر بے شک یہ مر
جائے ، مجھے اس کی پرواہ نہیں۔لیکن میں یہ نہیں چاہتی کہ یہ عیسائی ہونے کی حالت میں مرے۔دیکھو، اس مراشن میں کتنا ایمان تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی اور جسمانی
اولاد میں کم از کم اس میراثن جتنا ایمان تو ضرور ہونا چاہئے۔اس میراشن کا بیٹا عیسائی ہو گیا تھا، مگر وہ یہ نہیں
چاہتی تھی کہ وہ عیسائی ہونے کی حالت میں مرے۔اس کی خواہش تھی کہ وہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے، پھر بے
شک مرجائے۔تم لوگ تو مسلمان گھروں میں پیدا ہوئے ہو تمہارے لئے تو اور بھی ضروری ہے کہ تم ایک
دفعہ دوسروں
کو کلمہ پڑھا لو، پھر بے شک مرجاؤ۔تم وقف در وقف کی تحریک کرتے چلے جاؤ۔اور پھر ہر واقف یہ سوچے کہ آگے اس کی اولاد میں
خدمت دین کے لئے کتنا جوش ہے؟ وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی تھیں ، ان میں سے کئی
ہیں، جن کی اولاد نے اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف نہیں کیں۔صرف میری اولا د نے اپنی
زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کی ہیں۔خدا کرے کہ ان کا دین کی خدمت کے لئے یہ جوش قائم
رہے اور آگے ان کی اولا در اولاد اپنی زندگیاں دین کی خدمت کی لئے وقف کرتی چلی جائے۔اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باقی اولاد کو بھی یہ سمجھ آجائے کہ پندرہ سویا دو ہزار روپیہ ماہوار کمانا کوئی چیز
نہیں۔اصل چیز یہ ہے کہ انسان دین کی خدمت میں اپنی زندگی گزارے۔باقی میرے ساتھ وقف کرنے
والوں میں سے ایک چوہدری فتح صاحب سیال تھے۔چوہدری صاحب کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی کہ انہوں
نے اپنے ایک لڑکے کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے بعد دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔دوسرے درد صاحب
تھے۔اگر ان کی اولاد میں سے کوئی لڑکا اچھا پڑھ جاتا تو وہ اسے دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیتے۔مگر
کچھ ایسا پردہ پڑا ہوا ہے کہ ابھی تک ان کی اولاد میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں ہوا کہ وہ دین کے لئے اپنی
زندگی وقف کر سکے۔باقی سب لوگوں کے خانے خالی ہیں۔حالانکہ اسلام دنیا میں اس وقت تک کبھی غالب
نہیں آ سکتا، جب تک مسلسل اور متواتر ہم میں زندگیاں وقف کرنے والے لوگ پیدا نہ ہوں۔537
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
دیکھ لو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریباً پانچ سو سال بعد ایک بزرگ حضرت خواجہ معین
الدین صاحب چشتی ” ہوئے اور انہوں نے ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کی۔ان کے بعد ان کے
خلفاء ہوئے ، جنہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں اسلام کی اشاعت کی۔مثلاً حضرت خواجہ فرید الدین
صاحب نے سارے پنجاب میں اسلام پھیلایا۔پھر آپ کے کچھ شاگردوں نے جنوبی ہندوستان میں
لاکھوں لوگوں کو اسلام میں داخل کیا۔جب آپ ہندوستان میں تشریف لائے تھے، اس وقت ہندوستان کی
آبادی صرف ایک کروڑ تھی۔لیکن تمہارے مقابلہ میں اب اڑھائی ارب لوگ ہیں، جن کو تم نے ہدایت کی
طرف لانا ہے۔اگر ہندوستان کے ایک کروڑ لوگوں کے لئے پانچویں، چھٹی صدی میں ایک معین الدین
چشتی کی ضرورت تھی تو اب اڑھائی ارب لوگوں کے لئے دو سو سال تک بیسیوں معین الدین چشتی جیسے
وجودوں کی ضرورت ہے۔اور یہ بیسیوں معین الدین چشتی پیدا کرنے مشکل نہیں۔بشرطیکہ تم اس کے لئے
کوشش کرو اور تمہارا اپنا وقف ہی نہ ہو بلکہ تمہاری اولاد در اولاد میں وقف کا سلسلہ چلتا چلا جائے۔تم اس وقت اپنی غربت کی طرف نہ دیکھو تم خدا تعالیٰ کی طرف دیکھو اور یا درکھو، وہ وقت آنے والا
ہے، جب یہی غریب دنیا کے بادشاہ ہوں گے اور وقف نہ کرنے والوں کی آئندہ نسلیں ان پر لعنتیں بھیجیں گی
اور کہیں گی ، خدا تعالیٰ ان کے باپ دادوں کا بیڑا غرق کرے کہ انہوں نے اپنی اولاد کو وقف نہ کیا۔بلکہ وہ دعا
کریں گے کہ خدا تعالیٰ ان کے باپ دادوں
کو جہنم کے سب سے نچلے حصہ میں لے جائے کہ انہوں نے اپنی
اولادکو دین کی خدمت میں نہ لگایا، بلکہ دنیا کمانے کی طرف لگا دیا۔تم میری آواز سے سمجھ سکتے ہو کہ مجھے جوش آ
گیا ہے اور جوش میں آنا میرے لئے مضر ہے۔اس لئے میں انہی الفاظ پر اپنا خطبہ ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت میں خدمت دین کا جوش پیدا کرے۔اور ان کا جوش قیامت تک بڑھتا چلا
جائے۔اور وہ اس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں، جب تک کہ وہ موجودہ اڑھائی ارب لوگوں کو اور ان کے بعد
آنے والے لوگوں کو مسلمان نہ کر لیں۔اور اس وقت تک سانس نہ لیں ، جب تک کہ دنیا کا ایک ایک آدمی کلمہ نہ
پڑھ لے۔اور ایک ایک آدمی محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجنے لگ جائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 29 اکتوبر 1955 ء )
538