خاندانی طور پر اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لیے وقف کرو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1955ء
خاندانی طور پر اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کرو
خطبہ جمعہ فرمودہ 14اکتوبر 1955ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے یا یوں کہو کہ جو کام خدا تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمارے سپرد کیا ہے، وہ اتنا بڑا ہے کہ اس کا تصور کر کے بھی
دل کانپ جاتا ہے۔دنیا میں اس وقت دوارب غیر مسلم پائے جاتے ہیں اور ہمارے سپرد یہ کام ہے کہ ان دو
ارب غیر مسلموں کو مسلمان بنادیں۔گزشتہ تیرہ سوسال میں صرف پچاس کروڑ مسلمان ہوئے ہیں۔گویا اس
وقت چار غیر مسلم ایک مسلمان کے مقابل پر موجود ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ جو کام 1300 سال میں
ہمارے آباء و اجداد نے کیا ہے، اس سے چار گنا کام کی ہم سے امید کی گئی ہے۔لیکن اس کے لئے وقت کا لحاظ
رکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔ورنہ غیر معین عرصہ میں تو بڑے بڑے مٹھن کام بھی ہو جاتے ہیں۔مثلاً
دریاؤں کا پانی ہی جب ایک لمبے عرصہ تک پہاڑوں پر گرتا رہتا ہے تو اس کی وجہ سے بڑی بڑی غاریں بن جاتی
ہیں۔اور جیالوجی والے کہتے ہیں کہ چونکہ دس دس ہیں ہمیں لاکھ سال بلکہ کروڑوں سال سے یہ پانی گرتا رہا
ہے، اس لئے اب پہاڑوں میں بڑی بڑی غاریں بن گئی ہیں۔مگر انسانی زندگی اور انسانی سکیمیں اتنی لمبی نہیں
چلیں۔یا کم از کم تاریخ ہمیں کسی اتنی لمبی زندگی یا اتنے لمبے عرصہ تک چلنے والی سکیم کا پتہ نہیں دیتی۔دنیا میں لمبی سے لمبی تاریخ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دکھائی دیتی ہے۔جن کے زمانہ پر
قریباً چار ہزار کا عرصہ گزر چکا ہے۔کیونکہ حضرت موسی علیہ السلام، حضرت
عیسی علیہ السلام سے تیرہ سو سال
قبل مبعوث ہوئے تھے۔اور حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کوئی چھ ، سات سو سال
قبل گزرے ہیں۔گویا دو ہزار سال تو یہ ہو گئے ، پھر حضرت مسیح علیہ السلام سے اب تک قریباً دو ہزار سال
اور گزرچکے ہیں۔لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ پر قریباً چار ہزار سال گزر جانے کے باوجود آپ
کے ماننے والے اب تک دنیا میں موجود ہیں، جو آپ کے لائے ہوئے پیغام کو پھیلا رہے ہیں۔بے شک
وہ دنیوی لوگوں کی نگاہ میں پاگل ہوں لیکن ہماری نظر میں وہ بڑے مستقل مزاج ہیں۔کیونکہ وہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے چار ہزار سال قبل کے لائے ہوئے پیغام کو اب بھی پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں۔543

خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
دوسرالمبا سلسلہ، جس کا تاریخ سے ہمیں پتہ لگتا ہے، حضرت مسیح علیہ السلام کا ہے۔اس پر 1900
سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔لیکن آپ کے ماننے والوں میں آج تک ایسے خدا کے بندے موجود ہیں،
جو حضرت مسیح علیہ السلام کے لائے ہوئے دین کی تبلیغ کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے رہتے ہیں۔اگر چہ
ان میں جہالت کے ایسے زمانے بھی آئے ، جب وہ ننگے پھرتے تھے۔اور پھر ایسے زمانے بھی آئے ، جب
ان کے پاس بڑی مقدار میں دولت جمع ہوگئی۔جیسے آج کل یورپ اور امریکہ کی حالت ہے۔لیکن انہوں نے
حضرت مسیح علیہ السلام کے لائے ہوئے پیغام کو پھیلانے کا کام ہر زمانہ میں جاری رکھا۔نہ غربت میں انہوں
نے تبلیغ کو چھوڑا اور نہ امارت میں تبلیغ سے عدم توجہی کی۔نہ ماتحتی کے زمانہ میں انہوں نے اس کام کو ترک کیا
اور نہ حکومت کے زمانہ میں وہ اس سے غافل ہوئے۔یہی وجہ ہے کہ 1900 سال کے عرصہ میں انہوں نے
مسلمانوں سے دگنے سے بھی زیادہ عیسائی بنالئے ہیں۔اور اب بھی وہ اس کام میں برابر لگے ہوئے ہیں۔حالانکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے با قاعدہ وقف کی تحریک جاری نہیں کی صرف اس قدر کہا تھا کہ
تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو“۔اور یہ کہ
(مرقس باب 16 ، آیت 15 )
اپنی جان کا فکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے اور نہ اپنے بدن کا کہ کیا
پہنیں گے؟
(متی باب 6 آیت 25)
عیسائیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے اس حکم کو نا اور انہوں نے ساری عمر دنیا میں تبلیغ شروع
کر دی۔اس کے مقابلہ میں ہمارے ہاں وقف پر خصوصیت کے ساتھ زور دیا گیا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں
کہ اگر کسی شخص کو پچاس روپے بھی باہر زیادہ ملتے ہوں تو وہ دنیا کی طرف جھک جاتا ہے۔خود حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایسے پوتے موجود ہیں، جو آٹھ آٹھ ، نو نو سو روپیہ کی خاطر وقف سے بھاگ
گئے ہیں۔پھر دوسرے لوگوں پر کوئی کیا گلا کر سکتا ہے؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ احمدیت کو دنیا میں
ضرور پھیلائے گا۔اور اگر آپ کی اپنی نسل وقف سے بھاگے گی تو خدا تعالیٰ باہر والوں کو اس کی توفیق عطا
فرمادے گا۔اور وہ آپ کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیں گے۔لیکن بد قسمت ہیں، وہ لوگ جو گھر
میں آئی ہوئی برکت کو چھوڑتے ہیں۔اور بدقسمت ہیں، وہ ماں باپ، جو اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ ان
کالڑ کا آٹھ سو یا نوسور و پیہ ماہوار کمارہا ہے۔اور یہ نہیں سوچتے کہ وہ دین سے بھاگ گیا ہے۔کیا عیسائی
544

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1955ء
مشنریوں میں ایسے لوگ موجود نہیں تھے، جو اگر دین کو چھوڑ کر دنیا کمانے لگ جاتے تو آٹھ ، نوسور و پیر
ماہوار کی آمد پیدا کر لیتے۔پادری قریباً سارے کے سارے ایسے خاندانوں میں سے ہیں کہ اگر وہ دنیاوی
کاموں میں لگتے تو ہزاروں روپے ماہوار تنخواہ پاتے۔لیکن انہوں نے دنیا کی بجائے دین کو تر جیح دی اور
عیسائیت کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی بسر کر دی۔ہماری جماعت کے افراد کو بھی غور کرنا چاہئے کہ وہ احمدیت کی اشاعت کے لئے کیا کر رہے
ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تین سو سال میں احمد بیت ساری دنیا میں پھیل جائے گی۔اگر ایک نسل کے ہیں سال بھی فرض کر لئے جائیں تو تم سمجھ سکتے ہو کہ 300 سال میں پوری پندرہ نسلیں آ
جاتی ہیں۔گویا اگر ہماری پندرہ نسلیں یکے بعد دیگرے اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرتی چلی
جائیں ، تب وہ کام پورا ہو سکتا ہے، جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے۔مگر کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کا یہ منشا تھا کہ اور لوگوں کی نسلیں تو اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کریں اور میری اپنی
نسل وقف نہ کرے۔آخر جو شخص دوسروں سے کوئی مطالبہ کرتا ہے، اس کی اپنی نسل سب سے پہلے اس
مطالبہ کی مخاطب ہوتی ہے۔لیکن اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی نسل بد عہدی کرے گی تو
یقیناً خدا تعالیٰ دوسرے لوگوں میں سے اسلام کے بہادر ر اور جانثار سپاہی کھڑے کر دے گا۔چنانچہ دیکھ لو،
جب ایک طرف حضرت
ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایسے مشرک پیدا
ہوئے ، جنہوں نے کعبہ میں بھی سینکڑوں بت رکھ دیئے تو دوسرے طرف عراق کے علاقہ میں حضرت امام
ابوحنیفہ اور جنید بغدادی جیسے بزرگ پیدا ہوئے، جنہوں نے دین کی بڑی خدمت کی۔اسی طرح ایک
دوسرے ملک سے حضرت معین الدین صاحب چشتی آگئے اور انہوں نے اسلام پھیلا دیا۔پس جہاں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کو توجہ دلاتا ہوں ، وہاں میں جماعت
سے بھی کہتا ہوں
کہ تمہیں یکے بعد دیگر ے کم از کم اپنی پندرہ نسلوں کو وقف کرنا ہو گا۔لیکن تم تو ابھی سے گھبرا
گئے ہو اور ابھی سے تمہارا یہ حال ہے کہ جو شخص دین کی خدمت کے لئے آتا ہے، اس کو یہ خیال آتا ہے کہ
اس کا گزارہ کیسے ہوگا ؟ سیدھی بات ہے کہ روپیہ ہوگا تو گزارہ ملے گا۔اور روپیہ اسی وقت آئے گا، جب
نئے احمدی بنیں گے۔تم پچاس لاکھ احمدی لے آؤ تو تمہارے گزارے خود بخود بڑھ جائیں گے۔بہرحال دنیا اس وقت اسلام کی آواز سننے کی منتظر ہے۔اور اس کے لئے ہمیں ایسے لوگوں کی
ضرورت ہے، جو دین کی خدمت کے لئے آئیں اور اپنی زندگیاں اس کام کے لئے وقف کریں۔اسی طرح
545

خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اس کے لئے مرکز کی مضبوطی کی بھی ضرورت ہے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ہمارا مرکز ابھی تک ان اصول پر
آباد نہیں ، جن اصول پر دوسرے شہر آباد ہوتے ہیں۔دوسرے شہر خود اپنی ذات میں قائم ہوتے ہیں، مثلاً لائل
پور ہے، سرگودھا ہے، ان شہروں میں کچھ کا رخانے ہیں اور کچھ بڑی زمینداریاں ہیں، جن کی وجہ سے وہ اپنی
ذات میں قائم ہیں۔لیکن ربوہ میں نہ کارخانے ہیں اور نہ زمینداریاں ہیں۔جتنی دیر تک جماعت چندہ دیتی
چلی جائے گی ، یہاں انسٹی ٹیوشنز چلتی رہیں گی ، سکول اور کالج قائم رہیں گے اور اگر خدانخواستہ جماعت چنده
دینے میں سستی دکھائے تو یہ چیزیں ختم ہو جائیں گی۔ابھی ہماری جماعت میں حضرت معین الدین صاحب
چشتی جیسے لوگ پیدا نہیں ہوئے ، جو کہیں چلو فاقہ ہے تو فاقہ ہی سہی۔اور نہ ہی جماعت میں ایسی عورتیں ہیں،
جو فاقہ زدہ مردوں کے ساتھ نباہ کر سکیں۔بلکہ اگر کوئی مرد دین کے لئے فاقہ پر آمادہ بھی ہو جائے تو اس کی
عورت فوراً کہہ اٹھے گی تو احمق ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے بعض افراد
نوکریوں کے پیچھے پھر رہے ہیں تو تو کیوں یہاں بیٹھا ہے؟ کیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
پوتوں سے بھی زیادہ عقلمند ہے؟ بے شک ہماری جماعت میں ایسے بھی نوجوان ہیں، جو اس قسم کی بیویوں کو
جواب دیں گے کہ تو شیطان ہے، جو مجھے دین کی خدمت سے روک رہی ہے۔کیا تو مجھ کوبھی جہنم میں گرانا
چاہتی ہے؟ لیکن اس قسم کے نوجوان اور اس
قسم کی عورتیں جماعت میں کتنی ہیں؟ اگر جماعت میں حضرت
خدیجہ جیسی عورتیں ہوں، جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کہا تھا کہ
كلا والله ما يخزیک الله ابداً۔انک لتصل الرحم وتحمل الكل و
تكسب المعدوم تقرى الضيف وتعين على نوائب الحق۔( بخاری باب کیف کان بدء الوحی الی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )
یعنی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، خدا تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔آپ
رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتے ہیں، بے کس و بے مددگار لوگوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں، وہ اخلاق،
جو دنیا سے مٹ چکے ہیں ، وہ آپ کی ذات کے ذریعہ دوبارہ قائم ہورہے ہیں، مہمانوں کی مہمان نوازی
کرتے ہیں اور مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔تو یہ عارضی مصائب یقیناً دور ہو جائیں۔اور جماعت کی قربانیوں کا معیار بہت بڑھ جائے۔پچھلے دنوں مجھے ایک بڑی خوشکن خبر معلوم ہوئی ، ہمارے دفتر والے بعض دفعہ بیرونی مبلغین کو
خرچ بھیجنے میں ستی کر جاتے ہیں اور باہر کام کرنے والوں پر ظلم کرتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض
546

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 14 اکتوبر 1955ء
اوقات ایچینج نہیں ملتا۔لیکن اگر باہر کی جماعتیں کوشش کریں تو ایھینچ حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش
نہیں آتی۔بہر حال ہمارے باہر کام کرنے والے مبلغین کو بعض اوقات
کئی کئی ماہ تک خرچ نہیں جاتا۔ہمارا
اس وقت جرمنی کا جو مبلغ ہے، وہ تو اپنے آپ
کو ولی اللہ نہیں سمجھتا لیکن میں اسے ولی اللہ سمجھتا ہوں۔اس کی
صحت خراب ہے، انتڑیاں کمزور ہیں اور ذرا سے صدمہ سے اس کی بھوک بند ہو جاتی ہے۔لیکن میں دیکھتا
ہوں کہ جرمنی میں جو احمدی ہو رہے ہیں ، وہ خدا تعالیٰ خود اس کی طرف لا رہا ہے۔ورنہ اس کے جسم میں اتنی
طاقت نہیں کہ وہ زیادہ کام کر سکے۔ایک دفعہ دفتر والوں نے اسے خرچ نہ بھیجا، جس کی وجہ سے وہ مکان کا
کرایہ ادا نہ کر سکا۔گورنمنٹ نے اسے مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔جرمنی میں مکانوں کی بہت کمی
ہے، کیونکہ پچھلی جنگ میں اکثر مکانات گر گئے تھے۔گورنمنٹ کی طرف سے نوٹس ملنے کی وجہ سے ہمارا مبلغ
بہت غمگین ہوا، اس کی بھوک بند ہوگئی، انتڑیاں پہلے ہی خراب تھیں، اس لئے فاقہ کی وجہ سے اس کی صحت
اور کمزور ہوگئی۔اس کی بیوی جو قریب عرصہ میں غیر احمدی تھی لیکن اب نہایت اخلاص رکھتی ہے، اس کے
پاس گئی اور کہنے لگی ، جب تم نے وقف کیا تھا تو ان سب مصائب اور مشکلات کو سامنے رکھ کر کیا تھا، پھر اب
گھبرانے کی کیا ضرورت ہے؟ باہر جاؤ اور کسی دوست سے کچھ دنوں کے وعدہ پر رقم لے آؤ اتنے میں خرچ
بھی آجائے گا۔اس پر اسے کچھ تسلی ہوئی۔کھانا کھایا اور پھر کسی دوست سے قرض کے حصول کی کوشش کے
لئے باہر چلا گیا۔ان ممالک میں قرض ملنا مشکل ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ ایک جرمن
دوست نے مکان کا کرایہ دے دیا اور تین دن کے بعد مرکز سے بھی خرچ پہنچ گیا اور کرایہ کی رقم اس جرمن
دوست کو واپس کر دی گئی۔جرمن میں ایک ہندو ڈاکٹر مجھے ایک اور ڈاکٹر کے پاس معائنہ کے لئے لے جا
رہا تھا ، وہ 26 سال سے وہاں رہتا ہے۔اس نے مجھے کہا کہ میں پہلے دہریہ تھا، اب میں اسلام کی طرف
مائل ہوں۔میں نے کہا، میں تو تب مانوں، جب تم پورے مسلمان ہو جاؤ۔وہ کہنے لگا ، اگر ان مولوی
صاحب کی صحبت میں رہا تو پورا مسلمان بھی ہو جاؤں تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔انہی سے مل کر میرے
خیالات تبدیل ہوئے ہیں۔بہر حال جرمنی کے مبلغ گو جسمانی لحاظ سے کمزور ہیں، مگر نہایت مخلص ہیں اور
اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت پیدا کر رہا ہے۔ہالینڈ میں مولوی غلام احمد صاحب بشیر ہیں، ان کی یہ حالت ہے کہ ہمیں سفر یورپ میں ایک
ڈرائیور کی ضرورت تھی، چنانچہ ہم نے ہالینڈ سے چند ہفتوں کے لئے ایک نو مسلم ڈرائیور منگوایا ، وہ ڈچ
کہلاتا تھا، لیکن دراصل انڈونیشیا کا رہنے والا تھا۔وہ کہنے لگا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم اسلام کی تبلیغ کرتے
547

خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء
دوسر۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہیں، لیکن پھر بھی 1953ء میں پاکستانی مسلمان ہمیں مارتے تھے۔میں نے کہا، دراصل احمدیوں کی تعداد
ے مسلمانوں کی نسبت بہت تھوڑی ہے، لیکن چونکہ ہماری جماعت روز بروز ترقی کر رہی ہے، اس
لئے وہ چاہتے ہیں کہ ہم ابھی سے ان کو ختم کر دیں۔ورنہ جب ان کی تعداد زیادہ ہو جائے گی تو انہیں ختم
کرنا مشکل ہو گا۔تمہارے ہاں بھی اگر جماعت کچھ زیادہ ہوگئی اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ یہ لوگ یہاں بڑھتے
چلے جائیں گے تو وہ مولوی غلام احمد بشیر کو مار دیں گے۔اس پر اس نے بڑے جوش سے کہا، مولوی غلام احمد
بشیر کو کون مارسکتا ہے؟ وہ تو محبت کے قابل ہے، کوئی شخص اس پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا۔میں نے کہا، انسان
جب غصہ میں آتا ہے تو محبت اس کی آنکھوں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔پس میں جماعت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ چندے وسیع کرو، تا تبلیغ کو وسیع کیا جاسکے۔اسی طرح
ربوہ کو آباد کرنے کی کوشش کرو۔میں دیکھتا ہوں کہ کئی مکانوں کی جگہیں ابھی خالی پڑی ہیں اور کئی تعمیر شدہ
مکان ایسے ہیں ، جن میں اس وقت کوئی نہیں بستا۔اس کے علاوہ ربوہ کو شہریت دینے کی کوشش کرو۔اب تو جو
لوگ یہاں آباد ہیں، وہ مجاور قسم کے ہیں۔یعنی یہاں بسنے والے زیادہ تر سلسلہ کے کارکن ہیں، جن کا گزارہ
چندوں پر ہے۔شہروہ ہوتا ہے، جس کے اکثر رہنے والے خود کمائی کرتے ہوں اور چندوں پر ان کا انحصار نہ
ہو۔ورنہ اگر کسی حادثہ کی وجہ سے خدانخواستہ رستے رک جائیں گے اور چندوں کی آمد میں کمی واقع ہو جائے تو
آبادی کے گزارہ کی کوئی صورت نہ رہے۔مثلاً ابھی سیلاب آیا ہے، اس کی وجہ سے اگر خدانخواستہ چندوں کی
آمد میں کمی واقع ہو جائے تو مرکزی ادارے اپنے کارکنوں کو تنخواہیں بھی نہیں دے سکتے۔لیکن اگر ربوہ میں
رہنے والوں میں سے اکثر لوگ ایسے ہوں، جو مختلف کام کرنے والے ہوں اور وہ اپنی کمائی خود کرتے ہوں تو
ایسی مشکلات کا وقت بھی آسانی سے گزرسکتا ہے۔لائل پور اور سرگودھا وغیرہ شہروں کے رہنے والوں کا گزارہ
منی آرڈروں پر نہیں بلکہ وہاں رہنے والے افراد کی تجارتوں اور کارخانوں وغیرہ پر ہے۔لیکن ربوہ میں رہنے
والوں کا گزارہ منی آرڈروں پر ہے۔باہر سے روپیہ آتا ہے تو ہم اپنے کارکنوں کو تخوا ہیں دیتے ہیں۔پس جہاں میں ایک طرف جماعت کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ چندوں کو بڑھائے ، چندے بڑھیں
گے تو سلسلہ کا کام بڑھے گا ، وہاں میں باہر کے دوستوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ مرکز میں آئیں
اور یہاں مختلف صنعتیں جاری کرنے کی کوشش کریں۔اسی طرح میں بیرونی ممالک میں کام کرنے والے
مبلغین سے کہتا ہوں کہ وہ بھی چندہ بڑھانے کی کوشش کریں۔یہی غلام احمد بشیر ( مبلغ ہالینڈ ، جس کی میں
نے ابھی تعریف کی ہے، اس کے متعلق چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے بتایا ہے کہ وہ نومسلموں سے
548

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود و 14 اکتوبر 1955ء
چندہ نہیں لیتا۔چودھری صاحب نے کہا کہ میں نے اس سے کہا ہے کہ میں تو ان نو مسلموں کو اس وقت
احمدی سمجھوں گا ، جب وہ با قاعدہ چندہ دیں گے۔لیکن وہ ہر دفعہ یہ عذر کر دیتا ہے کہ یہ لوگ مالی لحاظ سے
کمزور ہیں اور چندہ دینے کے قابل نہیں۔میرے نزدیک چودھری صاحب کی بات بالکل درست ہے۔ہمارے مبلغین کو نو مسلموں سے چندہ لینے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں نے جرمنوں کو دیکھا ہے کہ وہ
چندے دیتے ہیں۔ایک شخص میری آمد کے متعلق خبر پاکر دو سو میل سے چل کر مجھے ملنے آیا۔چودھری
عبداللطیف صاحب مبلغ جرمنی نے مجھے بتایا کہ وہ جب سے احمدی ہوا ہے، اڑھائی پونڈ ماہوار با قاعدہ چندہ
دیتا ہے۔پس اگر ہمارے مبلغین نو مسلموں کو چندہ دینے کی عادت ڈالیں گے تو انہیں عادت پڑ جائے
لی۔چاہے ابتدا میں وہ ایک ایک آنہ ہی چندہ کیوں نہ دیں؟ اگر وہ ایک ایک آنہ بھی چندہ دینا شروع کر
دیں گے تو آہستہ آہستہ انہیں اس کی عادت پڑ جائے گی۔اور پھر زیادہ مقدار میں چندہ دینا ، انہیں دو بھر
معلوم نہیں ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشتہارات اور کتا بیں نکال کر دیکھ لو تمہیں ان میں یہ
الفاظ دکھائی دیں گے کہ فلاں دوست بڑے مخلص ہیں، انہوں نے ایک آنہ یا دو آنہ ماہوار چندہ دینے کا
وعدہ کیا ہے۔لیکن پھر وہی لوگ بڑی بڑی مقدار میں چندے دینے لگ گئے تھے۔ہمارے ے مبلغین کو بھی
چاہئے کہ وہ بھی نو مسلموں سے چندہ لینے کی کوشش کریں۔مشرقی افریقہ اور مغربی افریقہ اور دمشق والے
احمدیوں کی حالت نسبتاً اچھی ہے۔دمشق کی جماعت بڑے اخلاص اور ہمت سے کام کر رہی ہے۔پھر جماعتوں کو چاہئے کہ وہ نو جوانوں کو یہاں بھجوائیں، جو یہاں
رہ کر تعلیم حاصل کریں اور مرکزی
اداروں میں کام کریں۔دیکھ لو، بیماری سے پہلے مجھ میں کس قدر ہمت ہوا کرتی تھی۔میں اکیلا دس آدمیوں سے
بھی زیادہ کام کر سکتا تھا۔لیکن اب ایک آدمی کے چوتھائی کام کے برابر بھی نہیں کر سکتا۔اسی طرح یہ ناظر بھی
انسان ہی ہیں، ان
کو بھی بیماری لگ سکتی ہے اور کام کے ناقابل ہو سکتے ہیں۔پس باہر سے نو جوانوں کو یہاں
آنے کی کوشش کرنی چاہئے۔بلکہ بہتر ہوگا کہ مختلف ممالک کے لوگ یہاں آئیں اور انجمن کا کام سنبھالیں۔تا
ہماری مرکزی انجمن، انٹرنیشنل انجمن بن جائے ، صرف پاکستانی نہ رہے۔دینی لحاظ سے بے شک پاکستان کے
لوگ دوسروں پر فوقیت رکھتے ہیں لیکن اگر ان کے ساتھ ایک، ایک ممبر نائیجیریا، گولڈ کوسٹ، امریکہ، مشرقی
افریقہ، ہالینڈ، جرمنی اور انگلینڈ وغیرہ ممالک کا بھی ہو تو کام زیادہ بہتر رنگ میں چل سکتا ہے۔جب یہ لوگ
یہاں آکر کام کریں گے تو باہر کی جماعتوں کو اس طرف زیادہ توجہ ہوگی۔اور وہ سمجھیں گی کہ مرکز میں جو انجمن
کام کر رہی ہے، وہ صرف پاکستان کی جماعتوں
کی انجمن نہیں بلکہ ہماری بھی انجمن ہے۔549

خطبہ جمعہ فرمود و 14 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
پس چندوں کو زیادہ کرو اور ان طوفانوں سے مایوس نہ ہو۔بلکہ پہلوانوں کی طرح کام میں لگ جاؤ۔اور جہاں جہاں پانی خشک ہوتا ہے، وہاں فورا کھیتوں میں ہل چلا دو۔تا تمہاری آئندہ آمد نہیں پہلے سے بھی
بڑھ جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ چندے بھی بڑھ جائیں۔جب مرکز مضبوط ہوگا اور بیرونی مبلغین کو بھی خدا
تعالیٰ اس بات کی توفیق دے دے گا کہ وہ نو مسلموں سے چندے لیں تو سلسلہ تبلیغ وسیع ہو جائے گا۔جب بھی دنیا میں کوئی مذہبی تحریک چلی ہے، اس کے ابتدائی مبلغ اسی ملک کے ہوتے ہیں، جس
میں وہ تحریک ابتداء شروع ہوتی ہے۔چنانچہ دیکھ لو، اسلام کے پہلے مبلغ عرب ہی تھے۔لیکن اس کے بعد
ایرانی اور عراقی آگئے اور انہوں نے اسلام کی اشاعت شروع کی۔حضرت معین الدین صاحب چشتی ،
شہاب الدین صاحب سہروردی، بہاؤ الدین صاحب نقشبندی ، سب دوسرے ممالک کے تھے ، جنہوں نے
اپنے اپنے وقت میں اسلام کی بڑی خدمت کی ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد بھی پچاس، ساٹھ سال
تک عیسائیت کو پھیلانے والے ان کے اپنے علاقہ کے ہی مبلغ تھے۔لیکن بعد میں اور علاقوں میں بھی مبلغ
پیدا ہو گئے اور آپ کے سو سال کے بعد تو سارے مبلغ اٹلی کے ہی تھے۔پھر جرمنی اور انگلینڈ سے بھی کئی
مبلغین اشاعت عیسائیت کے لئے آگے آگئے۔پس جب تک مبلغین نومسلموں کو چندہ دینے اور وقف کرنے کی عادت نہیں ڈالیں گے ، یہ کام کر
لمبے عرصہ تک نہیں چل سکتا، جو کام ہمارے سپرد ہے۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر بتایا ہے کہ تین سو سال کے اندر اندر مکمل ہو جائے گا۔لیکن ایسا تبھی ہو سکتا ہے،
جب ہم اولا و در اولاد کو وقف کریں اور اولا دور اولاد کو اسلام کی اشاعت کا فرض یاد دلاتے جائیں۔اگر یہ
روح ہمارے اندر پیدا ہو جائے تو ہمارے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔لیکن اگر ہمیں یہ نظر آئے کہ
خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے بعض افراد دنیا کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں تو طبیعت
بے چین ہو جاتی ہے۔آخر دین کو نظر انداز کر کے دنیا کے پیچھے لگ جانا کون سی عقلمندی ہے؟ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو ہمارے لئے ایک طیب غذا لے کر آئے تھے لیکن آپ کی اپنی نسل میں سے کچھ
لوگ اس روحانی غذا کو چھوڑ کر مادی لذائذ کی طرف مائل ہورہے ہیں۔اگر دنیا کمانا ہی ضروری ہے تو جس
شخص کو یہاں آٹھ ، نوسوروپے ماہوارمل رہا ہے، وہ اگر امریکہ چلا جائے تو اسے وہاں اڑھائی ، تین ہزار
ما ہوا مل سکتا ہے۔لیکن اگر یہاں رہ کر اسے دو اڑھائی سو روپیہ ماہوار بھی ملتا تو کم از کم وہ روحانی طور پر
اپنے دادا کا پوتا تو ہوتا۔مگر اب تو وہ آپ کی روحانی نسل سے منقطع ہو گیا ہے۔اور جو بھی خدا تعالیٰ کے دین
550

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1955ء
کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی وقف نہیں کرے
گا، وہ آپ کی نسل میں سے ہوتے ہوئے بھی روحانی طور
پر آپ کی طرف منسوب نہیں ہو سکے گا۔اسی طرح میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں
کہ تم ربوہ کو آباد کرنے کی کوشش کرو۔اس وقت ہمارے سامنے
دو کام ہیں۔اگر ایک طرف ہم نے ربوہ کو آباد کرتا ہے تو دوسرے طرف ہم نے قادیان کو آباد کرنا ہے۔میں نے
اپنے ایک لڑکے کو قادیان میں چھوڑا تھا اور اس نے بہت اخلاص بھی دکھایا۔جب دوسرے لوگ قادیان سے
بھاگ آئے تو وہ وہیں رہا۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اس میں ایسی ہمت نہیں کہ وہ فاقہ میں رہ کر بھی کام کرنے
کے لئے تیار ہو۔اگر وہ فاقہ میں رہ کر کام کرنے کے لئے تیار ہوتا یا روزی کمانے کی کوئی صورت نکال لیتا تو میں
سمجھتا کام چلتا چلا جائے گا۔لیکن مجھے یہ دونوں چیزیں نظر نہیں آتیں۔نہ مجھے یہ نظر آتا ہے کہ وہ فاقہ میں رہ سکتا
ہے اور نہ وہ اپنی آمد پیدا کرنے کی کوئی کوشش کر رہا ہے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر کسی وقت بھی اسے اخراجات
کے لئے روپیہ نہ ملے تو اس کا وہاں قیام مشکل ہو جائے گا۔حالانکہ ہم نے اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی
طرح وہاں اس لئے رکھا ہے تا کہ وہ قادیان کو آباد کرے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیش گوئیاں
اس کے ذریعہ پوری ہوں۔ہم جور بوہ کو آباد کر رہے ہیں، ہمارا یہ کام مظلی ہے حقیقی کام اسی کا ہے، بشرطیکہ وہ
سلسلہ کی خدمت کرتے ہوئے ہر مشکل برداشت کرنے کے لئے تیار ہو۔میں جماعت کو ایک یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ پرانے زمانہ میں تنخواہ دار مبلغ نہیں ہوتے تھے بلکہ
لوگ خود ان کی ضروریات کا فکر رکھتے تھے۔اس زمانہ میں ہمارے سب مبلغ تنخواہ دار ہیں۔لیکن صرف
تنخواہ
دار مبلغوں کے ذریعہ تبلیغ کو ساری دنیا میں وسیع نہیں کیا جاسکتا۔ساری دنیا میں تبلیغ اسی صورت میں ہو سکتی
ہے، جب جماعت خودان کا خیال رکھے۔عیسائی اب تک اپنے پادریوں کی خدمت کرتے چلے آتے
ہیں۔آپ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ ان کی خدمت کریں۔میں سمجھتا ہوں اگر ہر کمانے والا احمدی ربوہ میں
رہنے والے کارکنوں یا باہر کام کرنے والے مبلغوں کے لئے اپنی آمد کا ایک فی صدی بھی ریز رو کر دے تو
ہر سو آدمی ، ربوہ میں بسنے والے، ایک کارکن یا با ہر کام کرنے والے ایک مبلغ کا گزارہ چلا سکتے ہیں۔اور پھر
جوں جوں جماعت بڑھتی چلی جائے گی، بوجھ اٹھانے والے بھی زیادہ ہوتے جائیں گے اور اس طرح
زیادہ کارکنوں
کا بوجھ اٹھایا جا سکے گا۔اگر ایک لاکھ احمدی کمانے والے ہوں تو ایک ہزار مبلغوں اور کارکنوں
کا گزارہ چلایا جاسکتا ہے۔پرانے زمانہ میں لوگ اسی طرح کرتے تھے اور وہ سمجھتے تھے ، ہم ان کی خدمت
کریں گے تو خدا تعالیٰ ہماری آمد میں برکت پیدا کرے گا اور ہماری مشکلات کو دور کرے گا۔اگر جماعت
551

خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
کے دوست اس طرف توجہ کریں تو ہماری تمام مشکلیں دور ہو سکتی ہیں۔مثلاً ایک لاکھ کمانے والے ہوں تو
ایک ہزار مبلغ کا گزارہ چل سکتا ہے۔اور لاکھ سے تو اب بھی ہماری جماعت کے دوست بہت زیادہ ہیں۔اگر دس لاکھ احمدی ہوں تو دس ہزار مبلغوں اور کارکنوں کا گزارہ چل سکتا ہے، بشرطیکہ ہر کمانے والا 99
فیصدی آمد اپنے گزارے اور چندوں کے لئے رکھے اور ایک فی صد سلسلہ کے کارکنوں اور مبلغوں کے لئے
ریز رو کر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر ایسے لوگوں کا نام
اصحاب الصفہ“ رکھا ہے۔یعنی وہ لوگ ، جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر ڈال دیا۔ایسے
لوگوں کی خدمت خود اپنی ذات میں بہت بڑے ثواب کا موجب ہوتی ہے۔میں نے دیکھا ہے، چونکہ میں
بیمار ہوں، اس لئے بعض دفعہ کوئی غریب بیوہ عورت ایک چوزہ ہی لے آتی ہے اور کہتی ہے ، حضور ! اسے
قبول فرمائیں۔اور وہ اس خدمت سے خوشی محسوس کرتی ہے۔اسی طرح اگر جماعت کے اندر یہ روح پیدا
ہو جائے کہ ان کے اموال میں دین کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کرنے والوں کا بھی حق ہے تو ہماری بہت
سے مشکلات آپ ہی آپ حل ہو جا ئیں اور تبلیغ کا دائرہ پہلے سے بہت زیادہ وسیع ہو جائے۔پس تم اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کرو اور پھر نسلا بعد نسل وقف کرتے چلے
جاؤ۔میں نے کراچی میں تحریک کی تھی کہ دوست خاندانی طور پر اپنی زندگیاں وقف کریں۔یعنی ہر شخص یہ
اقرار کرے کہ میں اپنے خاندان میں سے کسی نہ کسی فرد کو دین کی خدمت کے لئے ہمیشہ وقف رکھوں گا۔وہی تحریک میں اب بھی کرتا ہوں اور جماعت سے خاندانی طور پر کسی نہ کسی فرد کو وقف کرنے کا مطالبہ کرتا
ہوں۔اگر جماعت اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو اللہ کے فضل سے وقف کی ایک رو پیدا ہو جائے گی۔اور
ہمیں کثرت سے واقفین ملنے لگ جائیں گے۔اب تو یہ حالت ہے کہ اگر ایک نوجوان اپنی زندگی وقف کرتا
ہے تو دوسرا اپنی حماقت سے اسے روکنے کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو زیادہ کر دے تو ان واقفین کا گزارہ چلانا مشکل نہیں ہوگا۔کیا تم
جانتے ہو کہ عیسائیوں نے پوپ کے گزارہ کے لئے کیا انتظام کر رکھا ہے؟ انہوں نے اس کے لئے ایک
عجیب انتظام کیا ہوا ہے۔مسلمانوں میں تو نذرانہ اور تحفہ کا رواج ہے۔اور اسلام کی یہی تعلیم ہے کہ اگر بغیر
سوال کرنے کے کوئی شخص ہدیہ یا نذارنہ دے تو اسے قبول کر لینا چاہئے ، اس میں برکت ہوتی ہے۔لیکن
عیسائیوں نے پوپ کے لئے یہ طریق جاری کیا ہوا ہے کہ ہر عیسائی سال میں ایک پینی (Penny) پوپ کو
دیا کرے۔پادری سب کو بلاتا ہے اور ان سے پوپ کی ایک پینی مانگتا ہے اور اس طرح ایک بہت بڑی رقم
552

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء
جمع ہو جاتی ہے۔اس وقت دنیا میں قریباً 33 کروڑ کیتھولک ہیں۔اگر وہ سب ایک، ایک پینی دیں تو قریباً
چودہ لاکھ پونڈ رقم بن جاتی ہے، جو پوپ کو پیش کی جاتی ہے اور وہ بادشاہوں کی طرح زندگی بسر کرتا ہے۔پس خاندانی طور پر اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کرو اور عہد کرو کہ تم اپنی اولا دور
اولاد کو وقف کرتے چلے جاؤ گے۔پہلے تم خود اپنے کسی بچے کو وقف کرو، پھر اپنے سب بچوں سے عہد لو کہ وہ
اپنے بچوں میں سے کسی نہ کسی کو خدمت دین کے لئے وقف کریں گے۔اور پھر ان سے یہ عہد بھی لو کہ وہ
اپنے بچوں سے عہد لیں گے کہ وہ بھی اپنی آئندہ نسل سے یہی مطالبہ کریں گے۔چونکہ اگلی نسل کا وقف
تمہارے اختیار میں نہیں ، اس لئے صرف تحریک کرنا تمہارا کام ہو گا۔اگر وہ نہیں مانیں گے تو یہ ان کا قصور ہو
گا، تم اپنے فرض سے سبکدوش سمجھے جاؤ گے۔اگر تم یہ کام کرو گے اور یہ روح جماعت میں نسلاً بعد نسل پیدا
ہوتی چلی جائے گی اور ہر فرد یہ کوشش کرے گا کہ اس کے خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد دین کی خاطر اپنی زندگی
وقف کرے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں واقف زندگی دین کی خدمت کے لئے مہیا ہو جائیں گے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وصیت کی تحریک فرمائی ہے۔تمہیں یہ بھی
کوشش کرنی چاہئے کہ تم میں ہر شخص وصیت کرے اور پھر اپنی اولاد کے متعلق بھی کوشش کرے کہ وہ بھی
وصیت کرے اور وہ اولاد اپنی اگلی نسل کو وصیت کی تحریک کرے۔یہ بھی دین کی خدمت کا ایک بڑا بھاری
ذریعہ ہے۔اگر ہم ایسا کر لیں تو قیامت تک تبلیغ اور اشاعت کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔پھر جتنی تدبیریں ہم کرتے ہیں، ان میں کوئی نہ کوئی رخنہ باقی رہ جاتا ہے لیکن خدا تعالی کی
تدبیر میں کوئی رخنہ نہیں ہوتا۔اس لئے اصل چیز یہ ہے کہ تم دعائیں کرو اور اس خطبہ کو بار بار پڑھو۔اور اس
میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں، انہیں یا درکھو۔اور اگر چہ یہ مختصر سا خطبہ ہے، لیکن اگر چاہو تو اس میں سے بھی
جو بات تمہیں زائد معلوم ہو، اسے کاٹ دو اور باقی مختصر حصہ کو چھپوا کر جماعت میں کثرت سے پھیلاؤ۔تا کہ ہر فرد کے اندر بیداری پیدا ہو۔میں نے جماعت کے اندر جو وقف کی تحریک شروع کی ہے، اس کے بعد میرے پاس تین
درخواستیں آئی ہیں۔ایک تو میرے پوتے مرزا انس احمد کی ہے، جو عزیزم مرزا ناصر احمد کا لڑکا ہے۔اللہ تعالیٰ
اسے اپنی نیت کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انس احمد نے لکھا ہے کہ میرا ارادہ تھا کہ میں قانون پڑھ کر
اپنی زندگی وقف کروں لیکن اب آپ جہاں چاہیں مجھے لگا دیں، میں ہر طرح تیار ہوں۔ایک درخواست
ماسٹر سعد اللہ صاحب کی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایم۔اے کا امتحان دیا ہوا ہے، اس میں کامیاب
553

خطبه جمعه فرمود و 14 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
ہونے کے بعد آپ جہاں چاہیں مجھے لگا دیں۔میری درخواست باہر کے ایک لڑکے کی ہے، جو بھی چھوٹی
جماعت کا طالب علم ہے۔میں نے اسے کہا ہے کہ وہ میٹرک پاس کر کے جامعہ میں داخلہ لے۔کیونکہ جب
تک جامعہ میں زیادہ طالب علم نہیں آئیں گے، اس وقت تک شاہد بھی زیادہ تعداد میں نہیں نکل سکتے۔ہمارے سکول کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ لڑکوں میں وقف کی تحریک کریں اور انہیں سمجھائیں کہ تمہارا
اعلی گزارہ تمہارے اپنے اختیار میں ہے۔اگر تم باہر جاؤ گے اور تبلیغ کرو گے تو تمہاری تبلیغ کے نتیجہ میں جماعت
بڑھے گی۔اور جماعت کے بڑھنے سے چندے زیادہ ہوں گے۔اور چندے زیادہ آئیں گے تو تمہارے
گزارے بھی زیادہ اعلیٰ ہوں گے۔اگر یورپ کا کوئی حصہ ہی احمدی ہو جائے تو جماعت کے چندے کئی گنا
بڑھ سکتے ہیں۔پس سکول کے اساتذہ اپنے سکول کے لڑکوں کو سمجھائیں اور پروفیسر کالج کے لڑکوں کو سمجھا ئیں۔اور باہر کے مبلغ اپنی اپنی جماعتوں میں چندہ دینے اور زندگی وقف کرنے کی تحریک کریں۔اس طرح چند مہینوں
میں ہی کام کی رفتار تیز ہوسکتی ہے اور یہ صدی ہر قسم کے شیطانی حملوں سے محفوظ ہو سکتی ہے۔پھر جوں جوں
جماعت بڑھے گی ، خدا تعالیٰ اپنے فضل سے آئندہ بھی اس میں جوش پیدا کرتا چلا جائے گا“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 25 نومبر 1955ء)
554

آج 10 میں سے 10 باقی