بنصرک رجال نو حی الیہم من السماء ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اکتوبر 1955ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء
ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء
خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1955
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں دوستوں کو آج پھر وقف دائگی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جن لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم پا
جاتے ہیں، ان کو تو باہر کی نوکریوں کی سوجھتی ہے اور جن لوگوں کے بچے تعلیم نہیں پاسکتے ، وہ عصمت بی بی
از بے چارگی کے مطابق سلسلہ کی خدمت کے لئے آجاتے ہیں۔مگر ہر شخص کی قابلیت الگ الگ ہوتی
ہے۔بے شک ان لوگوں میں سے بھی ایسے افراد نکلتے ہیں، جو نہایت چوٹی کے عالم ہوتے ہیں اور ہم ان
سے بجا طور پر یہ امید رکھتے ہیں کہ جب بھی سلسلہ کے لئے قربانی اور نقطه مرکزیہ کی ضرورت ہوگی ، وہ اپنے
آپ کو آگے لے آئیں گے۔اور جماعت کو اکٹھا کرنے اور اسے انشقاق سے بچانے کی پوری کوشش کریں
گے۔لیکن اگر وہ لوگ بھی آگے آتے، جن پر اللہ تعالیٰ نے دوہرا احسان کیا ہے، اس نے انہیں کھانے پینے
کے لئے وافر دیا ہے تو نور علی نور ہو جاتا ہے۔کیونکہ ایسے لوگ اپنے ارد گرد کے دوسرے لوگوں پر بھی اچھا اثر
ڈال سکتے تھے۔مگر میں یہ کہہ کر اس طبقہ کی ہتک نہیں کر رہا، جو غرباء میں سے ہے۔بلکہ وہ زیادہ تعریف کے
مستحق ہیں۔کیونکہ وہ اپنی تنگی کی وجہ سے کہہ سکتے تھے کہ وہ سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف
کرنے سے معذور ہیں۔لیکن وہ تنگ دستی کے باوجود آگے آئے اور سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنی جانیں
پیش کر دیں۔گویا ایک وہ ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ نے دوہرا احسان کیا لیکن انہوں نے اس احسان کی ناقدری
کی۔اور ایک وہ ہیں، جو غریب تھے، تنگ دست تھے اور خدا تعالیٰ کے سامنے قیامت کے دن یہ کہہ سکتے
تھے کہ اے اللہ ہم خالی ہاتھ تھے لیکن جب بھی تیرے دین کو ہماری خدمات کی ضرورت پیش آئی ، ہم نے
خوشی سے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔اور ان کی یہ بات خدا تعالیٰ کو یقیناً پیاری لگے گی اور وہ کہے گا تم سچ کہتے
ہو۔ان غداروں پر میں نے بہت بڑا احسان کیا تھا، مگر انہوں نے میرے دیئے ہوئے اموال سے فائدہ
بھی اٹھایا اور پھر وہ ان اموال کی وجہ سے اتنے غافل ہو گئے کہ انہوں نے میرا خیال چھوڑ دیا اور تن پروری
شروع کر دی۔تم یقینا ان لوگوں سے ہزار گنا بہتر ہو اور میرے مقرب ہو۔بے شک تم دنیا کی نظر میں ذلیل
555

خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تھے لیکن میری نظر میں تم معزز ہو۔کہ باوجود مخالف حالات کے اور باوجود اس کے کہ شیطان تمہیں ورغلاتا
تھا کہ تمہیں خدا تعالیٰ نے کیا دیا ہے کہ تمہیں اس کے دین کی فکر پڑی ہوئی ہے تم نے اپنے آپ کو سلسلہ کی
خدمت کے لئے پیش کر دیا۔میں جانتا ہوں کہ ان لوگوں پر ، جنہوں نے خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے اموال
سے فائدہ اٹھا کر اس سے غداری کی ہے اور پھر اس سے بڑھ کر وہ لوگ جنہوں نے جماعت کے روپیہ
سے تعلیم حاصل کی اور پھر اس سے غداری کی ، ان پر میرے ان خطبوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔کیونکہ وہ مردہ
دل ہیں اور مردوں کو کوئی انسان اپنی بات نہیں سنا سکتا۔خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ
وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَّنْ فِي الْقُبُورِ ( سورة فاطر: 23)
تو مردوں کو اپنی بات نہیں سنا سکتا۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کو اپنی بات نہیں سنا
سکتے تھے تو پھر میں کیسے سنا سکتا ہوں؟ پس جن لوگوں کے دل مردہ ہو گئے ہیں، انہیں میں نے کیا سنانا ہے؟
مگر جو لوگ زندہ دل تھے، وہ بغیر میرے کہنے کے آپ ہی آپ خدمت دین کے لئے جمع ہو گئے اور آئندہ
بھی جمع ہوتے چلے جائیں گے۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دل میں اسلام کے لئے اپنی
زندگیاں وقف کرنے کی روح کو تازہ رکھیں اور اس کے لئے آدمی مہیا کرتے رہیں۔دیکھو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں اسلام کی خدمت کی کتنی سچی روح تھی۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اسلام کا خادم اور اس کا بوجھ اٹھانے والا اور کون ہو سکتا ہے؟ آپ کی وفات
پر اگر صحابہ مایوس ہو جاتے اور خیال کرتے کہ آپ کے بعد اسلام کا بوجھ اب کون اٹھائے گا اور منتشر لوگوں کو
کون اکٹھا کرے گا ، اب تو نقطۂ مرکز یہ ہی ختم ہو گیا ہے؟ ابھی اسلام کا بیج ہی ڈالا گیا تھا اور اس کی کو نیل بھی
نہیں نکلی تھی کہ مالی اٹھ گیا تو اسلام کا کیا بنا؟ لیکن خدا تعالیٰ کی ان گنت رحمتیں اور برکتیں ہوں ، حضرت
ابو بکر پر کہ وہ اس وقت مسجد میں آکر مایوس دلوں کے سامنے کھڑے ہو گئے اور آپ نے ان کے سامنے
ایک نکتہ پیش کیا، جو مسلمانوں کو قیامت تک یادرکھنا چاہئے۔اور وہ نکتہ یہ تھا کہ
من كان يعبد محمداً فان محمدا قد مات۔ومن كان يعبد الله فان الله حتى لا يموت
(ابن ہشام)
کہ تم میں سے جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کیا کرتا تھا اور سمجھتا تھا کہ آپ کی
زندگی تک ہی اس سلسلہ نے جاری رہنا تھا، اب انہوں نے کس کو خوش کرنا ؟ اب کس کی مجلسوں میں لوگ
بیٹھیں گے؟ کس کی زیارت اور ملاقات کے لئے انہوں نے یہاں آنا ہے؟ تو ایسے شخص کو پتہ لگ جانا
556

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء
چاہئے کہ حمد رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور کچھ وقت کے بعد آپ کی نعش مبارک کو دفن کر دیا
رسول الی اللہ ہوگئے ہیں دیا
جائے گا۔لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتا تھا، اسے یادرکھنا چاہئے کہ وہ زندہ ہے اور کبھی نہیں مرے
گا۔کیونکہ منتشر مسلمانوں کو جمع کر نیوالا انہیں دین کی طرف واپس لانے والا اور تا ابد زندہ رہنے والا ہمارا
خدا اب بھی موجود ہے، اس لئے انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر اب 1300 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔لیکن اب
بھی اللہ تعالیٰ دنیا میں ایسے لوگ کھڑے کرتارہتا ہے، جو منتشر مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر جمع کرتے اور انہیں یہ
نصیحت کرتے رہتے ہیں کہ من كان يعبد محمداً فان محمد اقدمات ومن كان يعبد الله فان
الله حتى لا يموت۔اس آواز پر لوگ پھر جمع ہو جاتے اور اسلام کی خدمت میں لگ جاتے ہیں۔چنانچہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پہلے حضرت ابو بکر کھڑے ہوئے اور انہوں نے منتشر لوگوں کو اکٹھا
کیا، پھر حضرت عمرؓ کھڑے ہوئے، اس کے بعد حضرت عثمان کھڑے ہوئے اور ان کے بعد حضرت علی
کھڑے ہوئے۔ان کے بعد متعدد بزرگ آئے اور انہوں نے اسلام کی خدمت کی روح کو تازہ رکھا۔مثلاً
حضرت امام ابو حنیفہ کھڑے ہوئے ، حضرت امام شافعی کھڑے ہوئے ، حضرت جنید بغدادی کھڑے
ہوئے شیلٹی کھڑے ہوئے حسن بصری گھڑے ہوئے، خواجہ معین الدین صاحب چشتی کھڑے ہوئے،
سید عبدالقادر جیلانی صاحب کھڑے ہوئے ، شہاب الدین صاحب سہروردی کھڑے ہوئے، بہاء الدین
صاحب نقشبندی گکھڑے ہوئے ، شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی کھڑے ہوئے ، نظام الدین صاحب اولیاء
کھڑے ہوئے ، قطب الدین صاحب بختیار کا کی گھڑے ہوئے، شیخ فرید الدین صاحب شکر بیج کھڑے
ہوئے۔ان کے علاوہ اور ہزاروں بزرگ دنیا کے مختلف علاقوں میں کھڑے ہوئے، جنہوں نے لاکھوں
انسانوں کو اسلام میں داخل کیا اور ان کی بدولت آج کروڑوں مسلمان صغیر ہستی پر موجود ہیں۔یہ وہی لوگ
ہیں، جنہوں نے حضرت ابو بکر کی نقل میں یہ کہا کہ من كان يعبد محمداً فان محمد اقدمات ومن
كان يعبد الله فان الله حی لایموت۔انہوں نے حضرت ابو بکر کے منہ سے نکلے ہوئے ، اس اہم نکتہ کو
یا درکھا۔باوجود یکہ ان میں سے کسی کے زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات پائے ، ایک ہزار سال
کا عرصہ گزر چکا تھا اور کسی کے زمانہ میں اس پر گیارہ سو سال گزر چکے تھے۔انہوں نے یہ نہیں کہا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اسلام تمام ادیان پر غالب آجائے گا لیکن دنیا میں ابھی تھوڑے ہی مسلمان
تھے کہ آپ فوت ہو گئے۔بلکہ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان تھوڑے سے نہ ہوتے تو ہمیں خدمت کا موقع
557

خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کیسے ملتا؟ وہ لوگ اسلام سے بدظن نہ ہوئے بلکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ ابھی اسلام کا کام باقی
ہے، جسے ہم پورا کریں گے۔چنانچہ وہ دین کی خدمت میں مشغول ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرماتے ہیں کہ مجھ سے پہلے مختلف لوگوں کے سامنے خدا
تعالیٰ نے پیالے رکھے اور اب آخر میں وہ پیالہ میرے سامنے رکھا گیا ہے۔آپ کسی بڑے پیر کے مرید نہیں
تھے اور نہ ہی آپ نے مروجہ دنیوی علوم حاصل کئے۔لیکن آپ ہی کی وجہ سے اب ساری دنیا میں تبلیغ ہورہی
ہے اور سینکڑوں لوگ اسلام کو قبول کر رہے ہیں۔اگر تمہیں بھی یہ خیال آتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
بھی دنیا میں آئے اور گزر گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی دنیا میں آئے اور گزر گئے لیکن
اسلام کو ماننے والے ابھی دنیا میں تھوڑے ہی ہیں تو میں تمہیں کہوں گا کہ تم یہ کیوں نہیں کہتے کہ اگر دنیا کے
بسنے والے سب مسلمان ہوتے تو ہمیں اسلام کی خدمت کا موقع کیسے ملتا؟ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ابھی دنیا
میں ایسے لوگ باقی ہیں، جنہوں نے اسلام قبول نہیں کیا ، اب ہم انہیں مسلمان بنا ئیں گے۔پس گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں۔لوگ آتے ہیں اور مرتے ہیں۔لیکن مومن اپنے ایمان کی وجہ سے
ہمیشہ اسلام کی زندگی اور اس کے دوبارہ عروج کا باعث بنتے رہتے ہیں۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے فرمایا کہ قدرت ثانیہ دائگی ہے۔جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔وہ ہمیشہ تمہارے
ساتھ رہے گی۔اس کے معنی یہی ہیں کہ جو لوگ حقیقی ایمان اپنے اندر رکھتے ہوں گے، وہ کسی مرحلہ پر بھی
مایوس نہیں ہوں گے۔بلکہ کہیں گے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو گئے تو کیا ہوا ؟ ہم دنیا
میں موجود ہیں، جو منتشر لوگوں کو دوبارہ اکٹھا کرنے والے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب
فوت ہوئے تو بعض پرانے احمدیوں کے دلوں میں بھی شبہات پیدا ہو گئے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ آپ کی
وفات بے وقت ہوئی ہے۔میری عمر اس وقت 19 سال کی تھی۔اللہ تعالیٰ نے معا میرے دل میں ایک
بات ڈالی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا جسد مبارک سامنے پڑا تھا، میں دوڑ کر اس کے پاس گیا
اور آپ کے سرہانے کھڑا ہو کر میں نے اللہ تعالیٰ سے کہا کہ اے خدا! تیرا یہ مامور دنیا میں آیا تھا۔تو نے اس
سے بہت بڑے بڑے وعدے کئے تھے کہ اسلام ساری دنیا میں پھیلے گا۔لیکن ہوا یہ کہ ابھی اسلام کی دوبارہ
اشاعت پوری طرح شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ وہ فوت ہو گیا ہے۔اور بعض لوگوں کے دلوں میں شبہات
پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔اے میرے خدا! میں تیرے مامور کے سرہانے کھڑے ہو کر تیری ہی قسم کھا
کر یہ عہد کرتا ہوں کہ چاہے سارے لوگ مرتد ہو جائیں، میں اسلام کو نہیں چھوڑوں گا۔اور جب تک میں
558

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1955ء
اسے دوبارہ دنیا میں قائم نہ کرلوں ، سانس نہیں لوں گا۔اب دیکھو، خدا تعالیٰ نے مجھ سے کتنا بڑا کام لیا ہے۔اگر یہ تحریک دنیا میں جاری رہے اور ایسے مومن پیدا ہوتے رہیں، جو ہر خطرہ اور ہر مصیبت کے وقت کہیں
کہ اے خدا ! اس زلزلہ اور مصیبت کی وجہ سے خواہ ساری جماعت مرتد ہو جائے ، میں تیرے دین کے لئے
اپنی جان پیش کروں گا اور اس وقت تک سانس نہیں لوں گا ، جب تک کہ اسلام
کو پھر دوبارہ دنیا میں قائم نہ کر
لوں تو اسلام کی اشاعت بہت جلد ہو سکتی ہے۔یہ ایک اخلاص سے نکلا ہوا فقرہ تھا، جو مجھ جیسے انسان کے
منہ سے نکلا۔جس کے پاس دنیا کی کوئی ڈگری نہ تھی۔لیکن یہ فقرہ کتنا برکت والا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اسے
لفظ بلفظ پورا کر دیا۔اور اب غیر ممالک میں جو اسلام کا نام لیا جاتا ہے، وہ صرف میری وجہ سے ہی لیا جاتا
ہے۔لیکن یہ میرا خاصہ نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ تم میں سے ہر شخص چاہے وہ کتنا کمزور ہو ، وہی کام کر سکتا ہے،
جو خدا تعالیٰ نے مجھ سے لیا۔بلکہ وہ اس سے بھی زیادہ کام کر سکتا ہے۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ یہ
جوش دائماً قائم رکھا جائے۔جیسے میں بار بار تم سے کہتا ہوں کہ اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگیاں پیش
کرو، تم بھی یہ بات دوسروں سے کہتے چلے جاؤ۔اور رات کو علیحدگی میں اللہ تعالیٰ سے یہ اقرار کرو کہ اے
خدا! اسلام پر ایک نازک وقت آیا ہوا ہے اور مصیبت کا دورا بھی ختم نہیں ہوا۔اے خدا! ہم تیری ہی قسم کھا
کر کہتے ہیں کہ چاہے کچھ ہو جائے، ہم تیرا نام بلند رکھیں گے اور اسلام کی اشاعت سے کبھی غافل نہیں
ہوں گے۔پھر تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ کی برکتیں تم پر کس طرح نازل ہوتی ہیں؟
میرے زمانہ میں جماعت میں اختلاف بھی ہوا اور مختلف اوقات میں جماعت میں عہدے تقسیم
کرنے کے مواقع بھی آئے۔لیکن میں نے کبھی بھی جنبہ داری سے کام نہیں لیا۔اور میں نے کبھی اس بات
کی پرواہ نہیں کی کہ میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچتا ہے یا فائدہ؟ بلکہ میں نے صرف ایک ہی چیز دیکھی
کہ کسی نہ کسی طرح جماعت اکٹھی رہے۔یہی جذبہ تم اپنے اندر پیدا کرو اور دنیا پر نگاہ نہ رکھو۔بلکہ اللہ تعالیٰ
جو کچھ دیتا ہے، وہ لے لو۔دیکھو، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اسلام کی اشاعت کا کام
شروع کیا تو اس بات کا خیال نہیں کیا کہ آپ کھا ئیں گے کہاں سے؟ اللہ تعالیٰ نے خود بخو دلوگوں کے دلوں
میں تحریک کی کہ وہ جائیں اور آپ کی خدمت میں نذرانے پیش کریں۔اس کی خبر اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاتا
بھی دے دی تھی۔چنانچہ اس نے فرمایا کہ
ینصرک رجال نوحى اليهم من السماء
(حقیقۃ الوحی صفحہ 77 روحانی خزائن جلد 22)
559

خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
یعنی تیری مدد وہ لوگ کریں گے ، جن کو ہم آسمان سے وحی کریں گے۔پھر تم کیوں ڈرتے ہو کہ
جماعت کا خزانہ کمزور ہے ، ہم کھائیں گے کہاں سے؟ تم بھی اپنے اندروہ روح پیدا کرو، جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیدا کی تھی ، اس کے بعد تمہیں مانگنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔اللہ
تعالی آپ ہی آپ ایسے لوگوں کو کھڑا کر دے گا، جو تمہارے سامنے اپنی کمائی پیش کریں گے۔اور وہ بھی
اس طرح پیش نہیں کریں گے کہ وہ تم پر کوئی احسان کر رہے ہیں۔بلکہ وہ عاجزانہ نگاہوں سے تمہاری طرف
دیکھیں گے اور درخواست کریں گے کہ تم ان نذرانوں
کو قبول کر لو تا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی نجات
ہو جائے اور ان کے اموال میں برکت ہو۔پس اگر انجمن کا خزانہ کمزور ہے تو گھبراؤ نہیں ، خدا تعالیٰ تمہیں
آسمان سے تنخواہ دے گا۔بالکل اسی طرح جس طرح حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو تنخواہ دی اور
ان کے طفیل ہمیں بھی پالا۔اور آئندہ کے لئے بھی ہماری اسی پر نگاہ ہے۔میں نے آج تک کسی سے نہیں
مانگا۔کئی دفعہ دوستوں نے نہایت اخلاص سے کہا بھی کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی مرضی کی کوئی چیز بتا ئیں،
جو ہم آپ کو بطور نذرانہ پیش کریں۔لیکن میں نے ہمیشہ انکار کیا اور کہا کہ یہ تو مانگتا ہے، میں ایسا نہیں کر
سکتا۔ہاں، جو کچھ تم خود بخو دلاؤ گے، اسے میں قبول کرلوں گا۔تم بھی اگر اخلاص سے کام لوتو تمہارے لئے
بھی خدا تعالیٰ اسی قسم کے سامان پیدا کر دے گا۔تم اس بات سے مت گھبراؤ کہ لوگ دنیا دار ہو چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی بہت سے لوگ دنیا دار تھے۔لیکن آخر جماعت میں
ایسے لوگ پیدا ہو گئے ، جن کے اندر یہ جوش پایا جاتا تھا کہ وہ آپ کی خدمت میں نذرانے پیش کریں اور
درخواست کریں کہ آپ ان کے لئے دعا فرمائیں تا ان پر خدا تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوں۔میں نے پچھلے خطبات جمعہ میں جو وقف کی تحریک کی تھی، میں خوش ہوں کہ اس پر جماعت کے
مختلف نوجوانوں کی طرف سے، جن میں سے بعض چھوٹی تعلیم والے ہیں اور بعض بڑی تعلیم والے ہیں،
درخواستیں آنی شروع ہو گئی ہیں۔میں نے جو خاندانی طور پر وقف کرنے کی تحریک کی تھی ، اس سلسلہ میں
ایک درخواست مولوی ابوالعطاء صاحب کی طرف سے آئی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں کوشش کروں گا
کہ ہمارے خاندان میں سے کوئی نہ کوئی نوجوان وقف زندگی کے لئے آگے آتا ہے۔ذاتی طور پر وقف
کے سلسلہ میں بھی بہت سے نوجوانوں کی طرف سے درخواستیں آئی ہیں۔ان میں سے ایک درخواست
چوہدری فرزند علی صاحب ( جو یہاں کے جنرل پریذیڈنٹ ہیں ) کے ایک لڑکے کی طرف سے ہے۔جو
اس وقت ایم۔اے
کی کلاس میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ایک درخواست صالح الشبیبی انڈونیشین کی
560

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 121 تومی
ہے، جو یہاں ایک عرصہ تک تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔انہوں نے واپس جا کر ملازمت اختیار کر لی
تھی۔انہوں نے لکھا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے، اب میں اپنی زندگی اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرتا
ہوں۔باقی لوگوں میں سے بھی جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے، انہیں اپنی زندگیاں پیش کرنی چاہئیں۔پھر جو
لوگ سلسلہ کے لئے زندگی وقف کرنے کے قابل نہیں ، وہ ایسے لوگوں کو وقف میں حصہ لینے کی تحریک
کریں، جو سلسلہ کے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حجتہ الوداع میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ
فليبلغ الشاهد الغائب
کہ جو حاضر ہیں، وہ ان لوگوں تک یہ باتیں پہنچا دیں، جو یہاں موجود نہیں۔فرب مبلغ اوعى من سامع
کیونکہ بسا اوقات جو لوگ موجود نہیں ہوتے ، وہ سننے والے کی نسبت بات کو زیادہ یادر کھتے ہیں۔المواہب اللہ نیہ جلد 2 صفحہ 343)
پس جو لوگ تجارتوں اور کارخانوں وغیرہ کے کام کا تجربہ رکھتے ہوں یا گورنمنٹ کے دفاتر میں
کام کرتے رہے ہوں، ان کو تحریک کریں کہ وہ اپنے کاروبار اپنے بیٹوں کے سپرد کر دیں اور سلسلہ کی
خدمت کریں۔اسی طرح میں نے اعلان کیا تھا کہ احباب ربوہ میں انڈسٹری شروع کریں تا کہ یہاں آکر
غریب لوگ بھی بس سکیں۔پہلے میں نے سلسلہ کو کہا تھا کہ وہ انڈسٹری اپنے ہاتھ میں رکھے لیکن چونکہ
ہمارے کارکنوں
کو تجربہ نہیں اور وہ اس کام کو سنبھال نہیں سکتے ، اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مخلص
دوست یہاں کام کرنا چاہیں، انہیں کام کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ایک بات میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم یورپ میں ایک نیا مشن کھولنا چاہتے ہیں۔ہمیں ایک
نئے علاقے کا پتہ لگا ہے، جس کی وجہ سے تین ، چار اور ملکوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔اور وہ ناروے، سویڈن
اور فن لینڈ ہیں۔آگے ان کا اثر ڈنمارک اور جرمنی پر پڑتا ہے اور پھر آگے ہالینڈ پر اثر پڑتا ہے۔ہمارا ارادہ
ہے کہ وہاں مشن کھولا جائے۔اس دفعہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ مشن ان جماعتوں کے نام پر کھولا جائے ،
جو اس کو چلانے کے اخراجات ادا کریں۔اس مشن پر 19- 20 ہزار روپیہ سالانہ خرچ کا اندازہ ہے۔میں
نے تجویز کی ہے کہ چندہ تحریک جدید کے علاوہ جماعتہائے امریکہ کوشش کریں کہ اس مشن کے لئے تین
ہزار روپیہ دیں۔تین ہزار روپے جماعتہائے افریقہ، شام اور عدن دیں۔تین ہزار روپیہ لجنہ اماءاللہ دے۔561

خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
سات ہزار روپیہ پنجاب کی جماعتیں دیں، جن کے صدر مرزا عبدالحق صاحب ہیں۔اس میں سے ضلع
راولپنڈی کو میں نکال لیتا ہوں۔تین ہزار روپیہ کی رقم بلوچستان ، سرحد اور ضلع راولپنڈی کی جماعتیں دیں۔تین ہزار روپیہ کی رقم متفرق احباب دیں، جو مرکز میں براہ راست چندہ بھجواتے ہیں۔اس طرح امید ہے
کہ ہیں، اکیس ہزار کی رقم اکٹھی ہو جائے گی۔اس مشن کے ہیڈ کوارٹر پر جو بورڈ لگایا جائے گا ، اس پر یہ لکھ دیا
جائے گا کہ اس مشن کو جماعتہائے احمدیہ امریکہ، افریقہ ، شام، عدن، لجنہ اماء اللہ ، پنجاب، سرحد،
بلوچستان ضلع راولپنڈی اور متفرق احباب چلا رہے ہیں۔اسی طرح آئندہ بھی جتنے نئے مشن کھولے
جائیں گے، انہیں علاقہ وار تقسیم کر دیا جائے گا۔اور ان پر اس علاقہ کا نام لکھا جائے گا، جو اسے چلا رہا ہوگا۔تا کہ دوستوں کو دعاؤں کی تحریک ہوتی رہے۔یہ رقم جو میں نے مقرر کی ہے، ابھی تھوڑی ہے۔لیکن مجھے
یقین ہے کہ جب دوست اس نیک کام میں حصہ لیں گے تو خدا تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت دے گا اور
جماعت کو بڑھانا شروع کر دے گا اور اس کے نتیجہ میں چندہ بھی بڑھ جائے گا۔اگر خدا تعالی امریکہ کی جماعت کو بڑھانا شروع کر دے تو وہ بہت سا بوجھ اٹھا سکتی ہے۔اگر
وہاں جماعت بڑھ جائے اور اس کی تعداد دو ہزار ہو جائے تو اس کا چندہ دولاکھ ڈالر یعنی دس لاکھ روپے تک
پہنچ سکتا ہے اور وہ بڑی آسانی سے دو، تین مشنوں کا بوجھ اٹھاسکتی ہے۔اور اگر خدا تعالی اس کی تعداد پانچ
چھ ہزار کر دے تو صرف امریکہ کی جماعت یورپ کے سارے مشنوں کو چلا سکتی ہے۔میں نے امریکہ کے
مبلغ خلیل احمد صاحب ناصر، جو آج کل یہاں آئے ہوئے ہیں، پہلے بھی کہا ہے اور آج پھر انہیں توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ امریکہ کی جماعت کا چندہ بڑھانے کی کوشش کریں۔انڈونیشیا میں بھی ہماری بڑی جماعت ہے۔میں نے اپنے ایک لڑکے کو وہاں بھیجا تھا اور میری
غرض یہ تھی کہ وہ جماعت جلد جلد ترقی کرے۔لیکن اس کی تعداد میں ابھی توقع کے مطابق زیادتی نہیں
ہوئی۔جماعت بے شک بڑھی ہے لیکن بہت تھوڑی بڑھی ہے۔جماعت انڈو نیشیا کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی
تعداد کو بڑھانے کی کوشش کرے۔اب میں تحریک جدید کے چندہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔چونکہ میں کمزور ہوں ، اس لئے
میں اس چندہ کے متعلق کوئی لمبی تقریر نہیں کر سکتا۔اس چندہ کی تحریک ہر سال نومبر کے آخر میں کی جاتی
ہے۔لیکن اس دفعہ نومبر کی بجائے میں آج ہی اس کی تحریک کر دیتا ہوں۔میں یہ اعلان کرتا ہوں
کہ تحریک
جدید کے وعدے لینے کے ذمہ دار ہر جماعت کے امیر اور صوبائی امیر ہیں۔مجھ میں زیادہ بولنے اور لمبی
562

خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد سوم
تقریر کرنے کی ہمت نہیں۔یہ خدا تعالیٰ فضل ہے کہ میں کچھ بول لیتا ہوں۔ورنہ جب مجھ پر فالج کا حملہ ہوا
تھا ، میں کھڑا بھی نہیں ہو سکتا تھا۔اس کے بعد میں دوسوٹیوں کے سہارے چل سکتا تھا۔لیکن اب خدا تعالیٰ
کے فضل سے سوئی کے بغیر ہی میں چل لیتا ہوں۔بہر حال میری صحت ابھی اس قابل نہیں کہ میں لمبی تقریر کر
سکوں۔میں ہر جماعت کے امیر کے ذمہ یہ بات لگا تا ہوں کہ وہ دفتر سے اپنی جماعت کے پچھلے سال کے
وعدوں کی لسٹ لے لے۔اور کوشش کرے کہ اس سال کے وعدے پچھلے سال سے زیادہ ہوں۔اور مجھے
اطلاع بھجوائے کہ انہوں نے پچھلے سال کے وعدوں پر کس قدر زیادتی سے نئے سال کے وعدے لکھوائے
ہیں؟ کام چونکہ وسیع ہوتا جارہا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ اس سال چندہ تحریک جدید پچھلے سال سے
ڈیوڑھا ہو۔تم کہو گے کہ ڈیوڑھا چندہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ میں کہوں گا کہ تم ڈیوڑھے ہو جاؤ تو چندہ بھی
ڈیوڑھا ہو سکتا ہے۔بلکہ اگر تم ڈیڑھ ہزار گنا ہو جاؤ تو پھر کوئی مشکل ہی نہیں رہتی ، صرف ہمت سے کام لینے
کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ جہاں تم خود اس تحریک میں حصہ لو، وہاں اپنے بیوی بچوں
کو بھی اس
خدمت میں شامل کرو۔بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ وہ لوگ جو جماعت میں باقاعدہ شامل نہیں ہیں لیکن چاہتے
ہیں کہ وہ بھی تبلیغ اسلام کے کام میں شریک ہوں۔تم ان کے پاس بھی جاؤ اور ان سے چندہ لوتا کہ تحریک
جدید کی مشکلات دور ہوں۔آج ہی مجھے پتہ لگا ہے کہ اس سال تحریک جدید کا چندہ پچھلے سال سے کم آیا ہے
اور دفتر اس قابل نہیں کہ وہ اپنے کارکنوں کو گزشتہ ماہ کی تنخواہیں بھی دے سکے۔حالانکہ یہ کام تو اس طرح
ہونا چاہئے کہ ہر سال دفتر تبشیر اپنے مشنوں کی تعداد میں اضافہ کرتا جائے لیکن چندہ پوری مقدار میں جمع
نہیں ہوتا ، جس کی وجہ سے مجھے ٹی سکیم بنانی پڑی ہے۔امریکہ والے اگر کوشش کریں تو ان کے چندوں میں
کافی زیادتی ہوسکتی ہے ، ضرورت صرف جنون کی ہے۔اگر تمہارے اندر کام کرنے کا جنون پیدا ہو جائے تو
یہ مشکلات آپ ہی آپ دور ہو جائیں گی۔لندن میں بھی ہمارا مشن بہت پرانا ہے لیکن ابھی تک وہ اپنا بوجھ خود نہیں اٹھا سکا۔اب وہ اس
بارے میں کوشش کرنے لگے ہیں۔آج کل لندن مسجد کے امام مولود احمد صاحب ہیں، جو بہت نیک
نوجوان ہیں۔خدا تعالیٰ انہیں اس کام کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہالینڈ مشن کے مبلغ کو بھی چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے کہا تھا کہ تم نو مسلموں سے چندے
لو، میں انہیں اسی وقت احمدی سمجھوں گا، جب وہ چندہ دینا شروع کر دیں گے۔اور یہ بات بالکل درست
ہے۔مبلغوں
کو یا درکھنا چاہئے کہ ہم ان کے کام کو اس وقت تک نہیں مانیں گے، جب تک کہ ان کے نو مسلم
چندہ بھی نہ دینے لگیں۔563

خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مجھے یاد ہے کہ ایک شخص کو شروع زمانہ خلافت میں ایک شخص نے چندہ کی تحریک کی تو اس نے کہا،
میں چندہ نہیں دے سکتا۔میں نے سنا تو اس کا رکن کو ہدایت دی کہ تم اس سے کہو کہ تم صرف آٹھ آنے ہی
دے دیا کرو لیکن کچھ نہ کچھ ضرور دیا کرو، آہستہ آہستہ اسے چندہ دینے کی عادت پڑ جائے گی۔چنانچہ اس
نے آٹھ آنے چندہ دینا شروع کیا۔مگر پھر ایک وقت ایسا آیا کہ اس نے ہزاروں روپے چندہ دیا۔اسی
طرح جماعت میں اور بہت سے ایسے لوگ ہیں ، جنہوں نے وصیت کی اور پھر کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے
درخواست کی کہ ہمیں پندرہویں یا سولہویں حصہ کی وصیت کی اجازت دے دی جائے اور ہم نے انہیں
اجازت بھی دے دی۔لیکن بعد میں انہوں نے لکھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سے یہ گناہ سرزد ہوا ہے۔اور اس
کی تلافی کے لئے اب ہماری نویں حصہ کی وصیت قبول کی جائے۔پس جو خدا تعالیٰ کی راہ میں دیتا ہے، اس
کا قدم قربانیوں کے میدان میں بڑھتا چلا جاتا ہے۔تم بھی دوسروں میں اس چندہ کی تحریک کرو تا کہ مشنوں
کو اور زیادہ ترقی دی جا سکے۔اس وقت بیرونی ممالک کی جماعتوں میں بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں، جو
بڑے شوق سے چندہ دیتے ہیں۔مثلاً امریکہ والے ہیں، یہ لوگ دیر سے آگے آئے ہیں لیکن چندہ دیتے
ہیں۔اگر وہاں جماعت زیادہ پھیل جائے تو وہ یورپ کے مشنوں
کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔لیکن اس کے لئے
صحیح رنگ میں جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔۔پس تم اپنے چندوں کو بڑھاؤ، لوگوں کے پاس جا جا کر ان سے وعدے لکھواؤ۔اور بغیر میری تحریک
کے نومبر کے آنے سے پہلے اپنے چندے پچھلے سال سے زیادہ کر لو۔پھر بقائے بھی ادا کرو۔اگر تم یہ کام کرو
گے تو اللہ تعالیٰ کا فضل تم پر نازل ہوگا اور میری دعا ئیں بھی تمہیں ملیں گی۔پھر جب جماعت کا بوجھ دور ہوگا تو
مجھے بھی راحت ہوگی۔ڈاکٹروں نے مجھے بار بار کہا ہے کہ کوئی گھبراہٹ والی بات آپ کے پاس نہیں آنی
چاہئے۔لیکن اگر تم خود ہی گھبراہٹ والی باتیں میرے پاس لے آؤ تو میں کیا کروں؟ کیا میں اسلام کی محبت کو
نظر انداز کر سکتا ہوں؟ کیا میں اس کی اشاعت کے فرض سے غافل ہو سکتا ہوں؟ غالب نے کہا ہے۔ے گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے
رہنے دو ابھی ساغر و مینا میرے آگے
(دیوان غالب)
پس بے شک میں کمزور ہوں لیکن جب تک میرا دماغ کام کرتا ہے، اسلام کے غلبہ کے خیالات
میرے دماغ سے نہیں جا سکتے۔چندہ زیادہ آئے گا تو میری تشویش بھی کم ہوگی اور تشویش کم ہوگی تو بیماری کم
564

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء
ہوگی۔اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے، جب اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے سلسلہ میں مجھے راحت میسر آ
جائے۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اگر کوئی گھبراہٹ والی بات نہ ہو تو آپ کو پوری صحت ہو جائے گی اور گھبراہٹ
مجھے اس وقت ہوتی ہے، جب مجھے اسلام کے راستہ میں مشکلات نظر آتی ہوں۔پس میری صحت تمہاری
جد و جہد اور تمہارے ایمان سے تعلق رکھتی ہے۔اگر تم اپنے اور اپنے ساتھیوں کے ایمان کو مضبوط کر لو اور
اسلام کی اشاعت کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہو تو میری صحت بھی ترقی کر سکتی ہے۔گوڈاکٹروں
نے مجھے کہا ہے کہ میں اب سات ، سات گھنٹے بھی تقریر کر سکتا ہوں لیکن میری اپنی حالت یہ ہے کہ میں جمعہ
کا خطبہ دیتا ہوں تو اس کا بھی میری طبیعت پر اثر پڑتا ہے۔پھر جب میں دیکھتا ہوں کہ اسلام خطرہ میں ہے
اور جماعت میں اس کے لئے قربانی کی ابھی پوری روح پیدا نہیں ہوئی تو میرا دل بیٹھ جاتا ہے اور مجھے
گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے۔پس میری یہ گھبراہٹ اپنے لئے نہیں بلکہ خدا اور اس کے رسول کے لئے
ہے۔اور میں اسے اپنے ایمان کا جزو سمجھتا ہوں ، اس لئے میں اسے کیسے دور کروں؟ اور میں اپنے ایمان کو
ڈاکٹروں کی خاطر کس طرح قربان کردوں؟“
( مطبوعه روزنامه الفضل 26 اکتوبر 1955ء)
565

آج 10 میں سے 10 باقی