واقفین زندگی دعاؤں کی عادت ڈالیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اکتوبر 1955ء
واقفین زندگی دعاؤں کی عادت ڈالیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء
سب سے پہلے تو میں واقفین زندگی کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دعاؤں
کی عادت ڈالیں۔وہ آئندہ جماعت کے مبلغ بننے والے ہیں اور دعا کے بغیر کوئی مبلغ کامیاب نہیں ہوسکتا۔اور چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس زمانہ میں ان کے لئے راہبر بنایا ہے اور راہبری کے لئے ضروری ہے کہ
راہبر تندرست ہو، اس لئے تم خصوصیت سے میرے لئے دعائیں کرو۔اور اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی
کو کوئی بشارت ملے تو وہ مجھے بھی اس سے اطلاع دے۔اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ تمہاری دعاؤں سے
مجھے صحت ہوگی اور میں تمہارے کام کی نگرانی صحیح طور پر کر سکوں گا۔اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ خود تمہاری
روحانیت ترقی کرے گی۔گویا ایک تیر سے دو شکار ہوں گے۔ایک طرف تمہارا خدا تعالیٰ سے تعلق بڑھتا
جائے گا اور دوسری طرف تم سے کام لینے کا فرض جس انسان کے سپر د کیا گیا ہے، اس کی طاقت ، قوت اور
عقل میں ترقی ہوگی اور وہ مناسب طور پر تمہارے کام کی نگرانی کر سکے گا۔یا درکھو، جو شخص روحانیت میں ترقی کرتا ہے، وہی دنیا کا سردار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو الہام فرمایا تھا کہ
" الارض والسماء معك كما هو معي
66
(حقیقۃ الوحی صفحہ 78 رونی خزائن جلد 22)
یعنی زمین اور آسمان اسی طرح تمہارے ساتھ ہیں، جس طرح وہ میرے ساتھ ہیں۔اسی طرح
اگر تم دعا ئیں کرو گے تو تمہیں بھی آسمان اور زمین مل جائیں گے۔جو کتابیں تم سکول میں پڑھتے ہو، ان
سے آسمان اور زمین نہیں مل سکتے۔صرف و نحو اور منطق پڑھنے سے تمہیں آسمان اور زمین نہیں ملیں گے۔ہاں، اگر تم دعائیں کرو اور خدا تعالی کی طرف جھکو گے تو تمہیں آسمان اور زمین مل جائیں گے۔اور اگران
دعاؤں میں تم مجھے بھی شامل کرو گے تو خدا تعالیٰ کہے گا کہ یہ لوگ اب کام کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اگر کوئی
شخص کام لینے والے کے لئے دعا کرتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ خود کام کرنا چاہتا ہے۔تم دیکھ
لو میٹ مزدوروں کی نگرانی کرتا ہے، مزدور چاہتا ہے کہ میٹ کہیں چلا جائے تاوہ آرام کر سکے۔لیکن اگر
567

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مزدور خود میٹ کو آواز دیتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ کام کے لئے تیار ہے۔پس تم میں سے ہر
ایک کو ایسے حالات پیدا کرنے چاہیں کہ وہ کام کرے۔یا درکھو، ایک، ایک مبلغ کے ذریعہ سینکڑوں اور ہزاروں لوگ احمدیت میں داخل ہونے چاہیں۔لیکن اس وقت کئی مبلغ ایسے ہیں، جو نہایت بے حیا منہ سے کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے سال میں دو
افراد احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔اگر سال میں ایک مبلغ کے ذریعہ دو افراد ہی احمدیت میں داخل ہوں تو
کسی ملک میں پھیلنے کے لئے پچاس ہزار سال چاہئیں۔لیکن حالت یہ ہے کہ تمہاری کمریں ابھی سے ٹیڑھی
ہوتی جا رہی ہیں، ابھی سے جماعت کے کھاتے پیتے لوگ اپنے بچوں کو دنیا کی طرف دھکیلنے لگ گئے ہیں۔پچاس ہزار سال کے بعد تو تم مردار کتے کی طرح ہو جاؤ گے۔یادرکھو، جو مبلغ سال میں ہزاروں احمدی نہیں
بنا تا ، وہ مغضوب علیہ ہے، واقف زندگی نہیں۔اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے اور وہ شیطان کا واقف زندگی
ہے، خدا کا واقف زندگی نہیں۔اگر خدا تعالیٰ کا واقف زندگی ہوتا تو وہ دو آدمیوں کے آنے پر کیوں خوش ہو
جاتا ؟ اسے تو چاہئے تھا کہ ہزاروں ہزار افراد اس کے ذریعہ سے سلسلہ میں داخل ہوتے۔پس علاوہ اپنے مفوضہ کام کے تم میرے لئے بھی دعائیں کرو اور اپنے لئے بھی دعاؤں میں لگے
رہو۔تم دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ لوگوں کے دماغوں میں اثر پیدا کرے تمہیں بلند حوصلے بخشے تمہیں قوی اور
شجاع بنائے، تمہیں وہ طریق سکھائے ، جس کے نتیجہ میں لوگ تمہاری بات مان لیں۔دیکھو، حضرت موسیٰ
علیہ السلام نے بھی یہی دعا کی تھی۔وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي
(28,29b)
اے خدا ! جو کام تو نے میرے سپرد کیا ہے، میں اسے ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔لیکن تو
جانتا ہے کہ میری کوشش سے کچھ نہیں بنے گا۔اس لئے تو آپ میری زبان کی گرہیں کھول تا کہ لوگ میری
بات سمجھنے لگ جائیں۔کیونکہ جو لوگ میری بات سمجھنے لگ جائیں گے، وہ آہستہ آہستہ میری بات ماننے کے
لئے بھی تیار ہو جائیں گے۔پس یا درکھو کہ جس مبلغ کے ذریعہ ہزاروں لوگ جماعت میں داخل نہیں ہوتے ، وہ مغضوب علیہ
ہے۔وہ واقف للہ نہیں بلکہ واقف للشیطان ہے۔پس تم دعاؤں میں لگ جاؤ اور ظاہری علوم بھی
حاصل کرنے کی کوشش کرو۔کیونکہ ظاہری علوم بھی بڑے کام کی چیز ہیں۔لیکن اس کے ساتھ تمہاری راتیں
568

تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28اکتوبر 1955ء
اور تمہارے دن دعاؤں میں صرف ہونے چاہیں۔تا کہ جو فقرہ بھی تمہارے منہ سے نکلے، وہ اپنے اندر اثر
رکھتا ہو۔اور اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ تمہارے پیچھے چلے آئیں اور دین کے فوارے تمہارے منہ سے
نکل پڑیں اور تم اللہ تعالیٰ کی بشارتیں اپنے کانوں سے سنو۔دیکھو، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کواللہ تعالی کی طرف سے کیا کیا بشارتیں ملی تھیں۔آج یہ
حالت ہے کہ بیماری کی وجہ سے میرے دل میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔حالانکہ تم اتنی بڑی تعداد میں میرے
سامنے بیٹھے ہوئے ہو لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابھی اکیلے تھے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا:۔میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔اسی طرح اس نے آپ کو بشارت دی کہ
وو
میں تجھے بہت برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 96 روحانی خزائن جلد 22)
اور پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچادیا۔یہ سب کچھ آپ کی انابت اور توجہ الی
اللہ کی وجہ سے ہوا۔اگر تمہارے اندر بھی اس قسم کا یقین پیدا ہو جائے اور تم بھی خدا تعالی کی طرف جھکو تو اسی طرح
خدا تعالی کی تائید تم میں سے بھی ہر ایک کو حاصل ہوگی اور دنیا بھی تمہیں ملے گی اور دین بھی تمہیں ملے گا۔میں نے ایک دفعہ جماعت کو توجہ دلائی کہ ہر احمدی کو سال میں کم از کم ایک احمدی بنانے کی
کوشش کرنی چاہئے۔اس پر مولوی محمد عبد اللہ صاحب، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابہ میں
سے تھے، کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے، میں سال میں ایک احمدی نہیں ،سو احمد کی بناؤں گا۔چنانچہ جب وہ
اگلے جلسہ پر آئے تو اس وقت ایک آدمی ان کے ساتھ تھا ، جسے وہ بیعت کرانے کے لئے ساتھ لائے تھے۔انہوں نے کہا، آپ دفتر سے معلوم کرلیں، میں 199افراد کی بیعت پہلے کرا چکا ہوں اور اب یہ سوال آدمی
ہے، جسے میں بیعت کرانے کے لئے لایا ہوں۔میرا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔مولوی محمد عبد اللہ صاحب بے
شک مولوی کہلاتے تھے لیکن تھے، وہ ایک عام زمیندار۔ویسے انہیں تبلیغ کا بہت شوق تھا۔اب دیکھو، اگر
ایک زمیندار سال میں ایک سو آدمی احمدیت میں داخل کر اسکتا ہے تو ایک مبلغ کو تو سال میں سواحمدی بنا کر
بھی شرم محسوس کرنی چاہئے۔پس تم ایک یا دو آدمیوں کو احمدی بنالینے پر خوش نہ ہو۔احادیث میں آتا ہے،
رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے،
انا عند ظن عبدی بی
(کنز العمال جلد 1 صفحہ 57)
569

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کہ میرا بندہ جس طرح کا گمان مجھ پر کرتا ہے، میں اس کے مطابق اس کے ساتھ سلوک کرتا
ہوں۔اگر تم ایک آدمی پر خوش ہو گے تو اللہ تمہیں ایک آدمی دے گا، دو پر خوش ہو گے تو وہ تمہیں دودے
دے گا۔لیکن اگر تم ایک کروڑ پر بھی راضی نہ ہو اور یہ دعا کرو کہ اے خدا! میں تو تبھی خوش ہوں گا ، جب تو مجھے
پچاس کروڑ دے۔تو خدا تعالیٰ بھی تمہارے ساتھ اس کے مطابق سلوک کرے گا۔پس تم اس بات پر فخر نہ
کرو کہ تمہارے ذریعہ ایک یا دو آدمی احمدیت میں داخل ہو گئے ہیں بلکہ تم اس وقت تک خوشی محسوس نہ کرو،
جب تک کہ تم ہزاروں بلکہ لاکھوں اور کروڑوں افراد کو احمدیت میں داخل نہ کر لو۔وو
""
پھر تم یہ دعا بھی کرو کہ اللہ تعالی آئندہ ہمارے ملک کو ایسے عذابوں سے محفوظ رکھے اور وہ اسے تباہ
کرنے کی بجائے ترقی عطا فرمائے۔کیونکہ جوذات تباہ کرسکتی ہے، وہ اسے بچا بھی سکتی ہے۔تم دعا ئیں کرو کہ
اے خدا! ہم تیری قدرتوں کو مانتے ہیں اور ان پر یقین رکھتے ہیں۔لیکن تو عذابوں کے ذریعہ نہیں بلکہ اپنی رحمت
کے ذریعہ اپنا چہرہ دکھا۔بجائے اس کے کہ تو ہمیں گناہ کرنے دے اور پھر پکڑے، تجھے یہ بھی طاقت حاصل ہے
کہ تو ہمیں گناہ کرنے ہی نہ دے۔اور سارے ملک پر اپنے فضلوں کی بارش نازل کرے“۔۔۔۔۔بہر حال دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کے لوگوں پر رحم فرمائے۔اور وہ بارشوں کو
رحمت والی بارشیں بنائے۔بارش رحمت والی بھی ہوتی ہے اور عذاب والی بھی۔تم دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ
بارش کو رحمت والی بارش بنائے اور لوگوں کے دلوں کی گرہیں کھول دے۔سب سے زیادہ وہ خود تمہارے
دلوں کی گرہوں کو کھولے تا کہ تم ایک ایک ہزار بلکہ ایک ایک لاکھ افراد کو احمدیت کی طرف لاؤ۔تم صرف
ایک احمدی بنا لینے پر خوش نہ ہو جاؤ۔بلکہ اگر تم ایک احمدی بناؤ تو تم استغفار کرو کہ یہ میرے کسی گناہ کی وجہ
سے ہوا ہے، مجھے تو سینکڑوں اور ہزاروں افراد کو احمدی بنانا چاہئے تھا۔اس کے بعد میں جماعت کو پھر تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔میں نے پچھلے خطبہ میں
ایک نئے مشن کے لئے چندہ کی تحریک کی تھی۔مگر ابھی تک صرف امریکہ والوں کی طرف سے جواب آیا ہے
کہ ہم نے مشن کے لئے اپنے حصہ کا تین ہزار روپیہ جلد پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح لجنہ اماء
اللہ نے بھی کہا ہے کہ ہم اپنے حصہ کا روپیہ ادا کر دیں گی۔ان دو کے علاوہ اور کسی کی طرف سے مجھے جواب
موصول نہیں ہوا۔پھر میں نے تحریک جدید کے متعلق کہا تھا کہ اب نئے سال کی تحریک کے لئے کسی لمبے
خطبہ کی ضرورت نہیں۔میں بیماری کی وجہ سے لمبا خطبہ نہیں دے سکتا، اس لئے جماعت کے دوست نومبر
کے آخر تک کہ جن دنوں میں، میں نئے سال کی تحریک کیا کرتا تھا، انتظار نہ کریں بلکہ آج سے ہی اپنے
570

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28اکتوبر 1955ء
وعدے لکھوانا شروع کر دیں۔میرا یہ خطبہ الفضل میں شائع ہو چکا ہے لیکن اس لئے کہ دوستوں کو غلط نہیں نہ
ہو، میں اس امر کی وضاحت کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں نے یہ تحریک نہیں کی کہ اس سال ہر شخص لازما
ڈیوڑھا چندہ ادا کرے۔جو شخص ایک روپیہ بھی ادا نہیں کر سکتا، میں اسے ڈیڑھ روپیہ دینے کی تحریک کیسے کر
سکتا ہوں؟ میں جو کچھ کہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے پچھلے سال مثلاً ایک سور و پیہ چندہ دیا تھا لیکن
وہ اس سال 80 روپے دے سکتا ہے تو وہ بے شک 80 روپے ہی ادا کرے، ہم اس پر ایسا بوجھ نہیں ڈالنا
چاہتے ، جس کو وہ برداشت نہ کر سکے۔لیکن اس کا کوئی نہ کوئی دوست تو ہوگا، کوئی نہ کوئی رشتہ دار یا ملنے جلنے
والا تو ہوگا اور اگر وہ مومن ہے تو اس کا اپنے دوست یا رشتہ دار پر ضرور نیک اثر بھی ہوگا ، وہ اس دوست یا
رشتہ دار کو تحریک جدید میں شامل کرے۔اگر وہ خود سوروپیہ کی بجائے 80 روپے ادا کرتا ہے تو 70 روپیہ کا
وعدہ اس سے لکھوا دے۔اس طرح یہ رقم خود بخود ڈیوڑھی ہو جائے گی۔اگر ساری جماعت اس طرح
کرے تو چندہ تحریک پچھلے سال کی نسبت یقین ڈیوڑھا ہو سکتا ہے۔اور اگر جماعت کی تعداد دگنی ہو جائے تو
چندہ تحریک جدید پچھلے سال کی نسبت تکنا ہو جائے گا۔بہر حال جماعت کے دوستوں کو کوشش کرنی چاہئے
کہ وہ اس تحریک میں پہلے سے زیادہ حصہ لیں۔وو
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں تبلیغ بھی اسی وقت مؤثر ہوگی ، جب تم دعاؤں سے کام لو گے اور
اپنے اندر ایک نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرو گے۔پس اپنے اندر تغیر پیدا کر و اور مالی اور جانی قربانی کی
عادت ڈالو۔کئی لوگ اس خیال میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ہم دنیوی ملازمتیں کریں گے تو آمد زیادہ ہوگی اور
اس طرح ہم چندہ بھی زیادہ مقدار میں دے سکیں گے۔جن لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف
سے انہیں دین کی خدمت کی توفیق ہی نہیں ملتی۔احمدیت کے ایک فدائی خاندان کا ایک نوجوان واقف زندگی تھا، اس نے یہ کہہ کر چھٹی لی کہ وہ
باہر جا کر اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کے بعد وہ پھر دین کی خدمت کے لئے آگے آجائے گا۔میں
جانتا تھا کہ یہ شخص وقف سے بھاگ رہا ہے۔لیکن جھوٹے کو گھر تک پہنچانے کے لئے میں نے اسے
رخصت دے دی۔جب میں انگلستان گیا تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا کمانے کے سوا اس کی اور کوئی غرض ہی
نہیں۔انگلستان کے مبلغ نے مجھ سے شکایت کی کہ وہ چندہ ادا نہیں کرتا۔جب میں نے اسے ملامت کی تو
اس نے کہا، پچھلی غلطی معاف کر دیں، آئندہ کے لئے میں با قاعدہ چندہ ادا کروں گا۔اور بقایا کی ادائیگی
کے لئے اس نے فوراً ایک چیک لکھ کر دے دیا۔اب ہمارے مبلغ کا خط آیا ہے کہ جب ہم بنک کے پاس وہ
چیک لے کر گئے تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا سارا روپیہ نکلوا کر خرچ کر چکا ہے۔571

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 28 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
اب تم دیکھ لو کہ اس شخص کا یہ خیال کس قدر جھوٹا تھا کہ وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین کی
خدمت کے لئے آجائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی خدمت کے لئے
وقف تھا۔آپ نے یہ بھی نہیں کہا کہ میں فلاں تعلیم حاصل کرلوں ، تب میں اسلام کی خدمت کروں گا۔پھر
میں کیسے مان لوں کہ کوئی شخص اپنے اس قول میں سچا ہے کہ میں پہلے بیرسٹر بن لوں ، تب دین کی خدمت
کروں گا ؟ وہ شخص اپنے قول میں یقیناً جھوٹا ہے۔مگر یا درکھو، یہ چیز بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تعلق
رکھتی ہے، اپنے زور سے حاصل نہیں ہوسکتی۔میں اپنے گھر میں دیکھتا ہوں کہ میاں بشیر احمد صاحب نے شروع سے ہی اپنی زندگی دین کی
خدمت کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔ایم۔اے کرنے کے بعد وہ اب تک دین کی خدمت میں لگے ہوئے
ہیں اور شروع دن سے ہی انہوں نے میرے ساتھ کام کیا ہے۔میاں شریف احمد صاحب بھی میرے بھائی
ہیں لیکن انہوں نے دین کی خدمت کی طرف کم توجہ کی ہے۔وہ دین کی خدمت سے بھاگے تو نہیں ، جو کام
انہیں دیا گیا ، وہ سرانجام دیتے رہے۔لیکن میاں بشیر احمد صاحب کی طرح انہوں نے اپنی زندگی دین کی
خدمت کے لئے وقف نہیں کی۔لیکن خدا تعالیٰ کا فعل دیکھو، جہاں میاں بشیر احمد صاحب کی اولاد کو دین کی
طرف توجہ نہیں ، وہاں میاں شریف صاحب کی اولاد میں دین کی خدمت کا جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ احمدیت
کے لئے ایک نگی تلوار ہیں۔ان کے لڑکوں میں سے ایک تو تجارتی کمپنی میں کام کرتا ہے اور باقی لڑکے
دوسرے کام کرتے ہیں۔لیکن جہاں تک میر اعلم ہے، وہ جس جس جگہ بھی کام کرتے ہیں، محبت اور پیار سے
دوسروں کو حق پہنچاتے ہیں۔اور جہاں قانون کی اجازت کے ماتحت وہ مقامی انجمنوں کی امداد کر سکتے ہیں،
وہاں ان کے ساتھ شامل ہو کر انہیں صحیح طور پر چلانے کی کوشش کرتے ہیں اور فتنوں کو دور کرنے میں حصہ لیتے
ہیں۔میاں بشیر احمد صاحب کا صرف ایک بیٹا تبلیغ کی طرف توجہ رکھتا ہے اور وہ منیر احمد ہے۔بچپن میں تو ہم
اسے کمزور خیال کرتے تھے لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ وہ احمدیت کی تبلیغ کرنے والا نوجوان ہے۔پس دین کی خدمت کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ملتی ہے، ورنہ نہیں۔اسی لئے میں
نے واقفین زندگی کو تحریک کی ہے کہ وہ رات دن دعاؤں میں لگے رہیں۔کیونکہ جب تک عمل کی توفیق نہ
ملے ، خالی قول مفید نہیں ہوتا۔ہم دیکھتے ہیں، کئی واقفین زندگی وقف سے بھاگ جاتے ہیں اور پھر کہتے
ہیں ، ہمیں معاف کر دیں، اب ہم دین کی خدمت سے نہیں بھاگیں گے۔لیکن کچھ دیر خدمت کرنے کے
بعد وہ پھر بھاگ جاتے ہیں۔بے شک تو بہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے اور کوئی شخص کسی کو تو بہ کرنے سے نہیں
572

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
روک سکتا۔مگر دنیا کی محبت انسان
کو بعض دفعہ تو بہ کا موقع بھی نہیں دیتی۔قرآن کریم کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ
توبہ کا۔انسان کے سارے گناہ معاف کر دیتا ہے۔اگر کوئی شخص کسی نبی کو گالیاں دیتا ہے لیکن پھر تو بہ کر لیتا ہے تو
خدا تعالیٰ اسے بھی معاف کر دیتا ہے۔پھر وقف تو ڑنا کون سا ایسا گناہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ معاف نہیں کر
سکتا؟ یقینا وہ یہ گناہ بھی معاف کر سکتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ گوتو بہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے، لیکن جب
انسان گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر زنگ لگ جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے لئے تو بہ کرنا مشکل ہو جاتا
ہے۔اسی لئے میں نے واقفین زندگی سے کہا ہے، وہ دعاؤں کی عادت ڈالیں۔اور جماعت سے میں کہتا
ہوں کہ وہ اپنی اپنی جگہوں پر تحریک جدید کے نئے سال کے وعدے لکھوائیں۔کراچی کی جماعت اول تو ایک ایک ماہ تک وعدوں کے متعلق کوئی اطلاع ہی نہیں بھیجتی اور اگر
ایک ماہ کے بعد ان کا کوئی خط آتا ہے تو یہ کہ وہ اگلے سال کا چندہ وصول کر رہے ہیں۔حالانکہ امام کی
اطاعت ہی اصل چیز ہے۔امام اگر وعدے لکھوانے کے لئے کہتا ہے تو چندہ کی وصولی بھی بے شک کرو،
لیکن زیادہ زور وعدوں کے لکھانے پر دو۔ویسے جماعت کراچی مخلصین کی جماعت ہے۔جماعت کے
امیر چودھری عبد اللہ خان صاحب کو خدا تعالیٰ نے احمدیت کے لئے اخلاص بخشا ہے اور ان پر مزید فضل یہ
کیا ہے کہ انہیں عمدہ نائبین عطا کئے ہیں۔جب بھی ہمیں جماعت احمد یہ کراچی سے کوئی کام ہوتا ہے، انہیں
صرف تار یا چٹھی بھیج دینا ہی کافی ہوتا ہے۔تاریا چٹھی کے پہنچتے ہی وہ دیوانہ وار اس کام میں لگ جاتے
ہیں۔پس میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس سال پچھلے سال کی طرح غلطی نہیں کریں گے۔وہ وعدوں کی وصولی
بے شک کریں لیکن زیادہ زور پہلے وعدے لکھوانے پر دیں۔میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان ہمیشہ نومبر کے آخر میں کیا کرتا تھا۔لیکن اس دفعہ میں نے اس
کا ابھی سے اعلان کر دیا ہے۔جماعتیں کوشش کریں کہ نومبر کے آخر تک اکثر دوستوں سے وعدے لکھوائیں۔گزشتہ سالوں میں چونکہ یہ طریق رائج رہا ہے کہ وعدے مارچ کے مہینہ تک قبول کئے جاسکتے تھے، اس لئے جو
کمی رہ جائے گی ، وہ دسمبر کے مہینہ یا اس کے بعد بھی پوری ہو جائے گی۔مگر یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وعدے
ڈیوڑھے، دگنے، چار گنے بلکہ پانچ گئے ہو جائیں۔اگر ہر سال جماعت بڑھتی چلی جائے تو یہ کوئی مشکل امر
نہیں۔میں سمجھتا ہوں، دوست اگر ایمان اور اخلاص سے وعدے لکھوائیں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے وعدوں کے
پورا کرنے کی توفیق عطا فرمادے گا۔بلکہ دوسرے لوگ بھی اس کام میں جماعت کی مدد کریں گے۔میں نے بہت دفعہ دیکھا ہے کہ بعض غیر احمدی بھی اسلام کی خدمت کے لئے بڑی لجاجت سے
چندہ دیتے ہیں۔ان کے دلوں میں بھی ایمان ہوتا ہے، اس لئے جب وہ اسلام کی خدمت کے متعلق کوئی
573

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اکتوبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اسکیم سنتے ہیں تو وہ اس میں مدد دینے کے لئے فورا تیار ہو جاتے ہیں۔پس دوسرے لوگوں میں بھی اس چندہ
کی تحریک کرو اور پھر دعائیں کرو۔خصوصاً واقفین زندگی دعاؤں کی عادت ڈالیں تا خدا تعالیٰ انہیں بھی
ایمان دے اور باقی لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھائے۔پھر ہر ایک مبلغ یہ عہد کرے کہ وہ سال میں ایک احمدی بنالینے پر فخر نہیں کرے گا، بلکہ وہ کوشش
کرے گا کہ سینکڑوں نہیں، ہزاروں افراد احمدیت میں داخل ہوں۔اگر وہ ایک احمدی بنا لینے پر فخر کرے گا
تو وہ بے ایمان ہوگا۔میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے، جب بھی مجھے کوئی ضرورت پیش آئی
ہے، اس نے اسے غیب سے پورا کیا ہے۔میں نے کسی سے
کبھی مانگا نہیں۔ہاں اگر کوئی خوشی سے کوئی چیز
پیش کرتا ہے تو میں اسے لے لیتا ہوں۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ بچپن میں، میں گھر سے باہر نکلا تو ایک
دوست نے میرے ساتھ مصافحہ کرنے کے لئے ہاتھ بڑھایا۔میں نے بھی اس کی طرف ہاتھ بڑھا دیا۔اس
نے میرے ہاتھ پر ایک چوٹی رکھ دی۔میں نے اس میں بڑی ذلت محسوس کی اور میں نے بڑبڑا کر کہا کہ
میں یہ چوٹی نہیں لیتا۔اور گھر کی طرف بھاگ گیا۔گھر جا کر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے بیان کیا۔آپ نے مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث سنائی کہ
ما اعطیت بغیر استشراف نفسک فخذه بارک اللہ لک۔یعنی جو کوئی تجھے بغیر سوال کرنے کے کچھ دے تو اسے قبول کرلے، اللہ تعالیٰ اس میں برکت
دے گا۔اور فرمایا یہاں چونی کا سوال نہیں۔اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاما بتایا کہ وہ لوگوں کو وحی کرے گا کہ وہ
میری مددکریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ہی اس شخص کو وحی کی تھی اور وہ یہاں آیا تھا۔اس لئے تم نے اس چونی
کے لینے سے کیوں انکار کیا ؟ تم کو تو اس چوٹی کی قدر کرنی چاہئے تھی۔پس جب انسان خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے اور اس سے رات دن دعائیں مانگتا ہے تو خدا تعالیٰ
دلوں کی کھڑکیاں کھول دیتا ہے۔پس تم دعائیں مانگو، لوگوں کے دلوں کی کھڑکیاں خود بخود کھل جائیں
گی۔پھر سینکڑوں نہیں ، لاکھوں اور کروڑوں افراد ہر سال احمدیت میں داخل ہوں گے۔یوں تو دوسرے
لوگ ہم پر اعتراض کرتے ہیں لیکن واقعہ یہ ہے کہ ہم افریقہ، امریکہ اور دوسرے تمام ممالک میں
غیر
مسلموں
کو مسلمان بنا رہے ہیں اور انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت میں شامل کر رہے
ہیں۔اس کے بعد جو شخص احمدیت کو سمجھ لیتا ہے، وہ ہمارے عقائد بھی اختیار کر لیتا ہے۔ورنہ جو شخص یہ کہتا
574

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اکتوبر 1955ء
ہے کہ اسے احمدیت کی تو سمجھ نہیں آئی ، ہاں اسلام کی سمجھ آگئی ہے از خیلیه
یہی کہتے مسلمان ہو
جاؤ، پھر احمدیت سمجھ آجائے تو اسے قبول کر لینا اور اگر سمجھ نہ آئے تو بے شک اسے قبول نہ کرنا۔ہماری غرض
تو صرف یہی ہے کہ لوگ اسلام میں داخل ہو جائیں۔بعض دفعہ پاکستان اور ہندوستان سے بھی اس قسم کے
خطوط آ جاتے ہیں کہ ہمیں احمدیت کی سمجھ نہیں آئی، ہاں اسلام کی سمجھ آگئی ہے۔کیا آپ ہمیں اسلام میں
داخل کر سکتے ہیں ؟ اور ہم انہیں یہی لکھتے ہیں کہ آپ بڑی خوشی سے اسلام قبول کر لیں ، احمدیت کا قبول کرنا
ایک ضمنی بات ہے، اصل چیز اسلام ہے۔اگر لاکھوں اور کروڑوں اشخاص اسلام میں داخل ہو جائیں تو وہی
لوگ احمدیت کے بھی دست و باز و ثابت ہو سکتے ہیں۔پس تبلیغ کو وسیع کرو اور لاکھوں لاکھ افراد کو اسلام میں
داخل کرنے کی کوشش کرو۔یہی مقصد ہے، جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے بھیجا گیا ہے۔مطبوعه روز نامه الفضل (04 نومبر 1955ء)
575

آج 10 میں سے 10 باقی