کوئی دینی جماعت بغیر علماء کے نہیں چل سکتی کیونکہ وہ ان کی فوج ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 فروری 1956ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 10 فروری 1956ء
کوئی دینی جماعت بغیر علماء کے نہیں چل سکتی کیونکہ وہ ان کی فوج ہیں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 فروری 1956ء
میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جس طرح کوئی دنیوی
حکومت بغیر فوج کے نہیں چل سکتی، اسی طرح کوئی دینی جماعت بغیر علماء کے نہیں چل سکتی۔دیکھو، دنیا کی
اکثر حکومتیں فوج کی جبری بھرتی کی قائل ہیں۔اور وہ یہی کہتی ہیں کہ اگر قوم کے نوجوان یہ کہیں کہ فوج میں
چونکہ زیادہ تنخواہ نہیں ملتی ، اس لئے ہم فوج میں نہیں جاتے تو ملک کیسے بچ سکتا ہے؟ ملک صرف اسی طرح بیچ
سکتا ہے کہ اگر نو جوان والنٹیئر کے طور پر فوج میں شامل نہ ہوں تو انہیں جبری طور پر اس میں بھرتی کر لیا
جائے۔اس اصول کے مطابق اکثر دنیوی حکومتوں نے ضرورت کے وقت جبری بھرتی کا قانون تسلیم کیا
ہے۔دینی جماعتوں کی فوج ان کے علماء ہیں۔اگر کسی دینی جماعت کے علماء شوق سے دین کی خدمت کے
لئے آگے نہیں آتے اور اگر وہ شوق سے دین کی خاطر اپنی زندگیاں وقف نہیں کرتے تو اس جماعت کا حق
ہے کہ وہ اپنے افراد سے کہے کہ اگر تم اس جماعت میں رہنا چاہتے ہو تو تمہیں لازماً اپنی زندگی وقف کرنی
پڑے گی۔اور اس بات کو کوئی شخص ظلم نہیں کہہ سکتا۔دنیا میں ہر ملک کی حکومت ضرورت کے وقت جبری
بھرتی کرتی ہے۔امریکہ میں بھی جبری بھرتی ہو رہی ہے، فرانس میں بھی جبری بھرتی ہو رہی ہے، جرمنی میں
بھی جبری بھرتی ہو رہی ہے، روس اور دوسرے اکثر ممالک میں بھی جبری بھرتی ہورہی ہے۔انگلستان میں
پہلے جبری بھرتی کا قانون نہیں تھا لیکن اب اس میں بھی جبری بھرتی درست تسلیم کی جاتی ہے۔کیونکہ وہ کہتے
ہیں ، ملک کے بچاؤ کے لئے فوج کا ہونا ضروری ہے۔اگر ملک کے نوجوان اس وجہ سے کہ فوج میں تنخواہیں
کم ہیں، فوج کی ملازمت کے لئے آگے نہیں آتے تو ملک کی حفاظت کیسے ہوگی؟ اور حکومت کے پاس اس
کے بغیر اور کیا چارہ ہے کہ وہ انہیں جبری طور پر فوج میں بھرتی کرے اور جو شخص فوج میں بھرتی ہونے سے
انکار کرے، اسے جیل خانہ میں ڈال دے؟
ہماری جماعت کو بھی فوج کی ضرورت ہے اور وہ فوج علماء اور مبلغین ہیں۔اگر ہماری جماعت
کے نو جوان دینی علوم کے حصول کے لئے اور پھر اس کے بعد دینی خدمت کے لئے آگے نہیں آتے تو مجبوراً
579
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہمیں بھی انہیں جبر سے اس طرف لانا پڑے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارے پاس دنیوی جیل خانے
نہیں اور نہ ہمارے پاس حکومت ہے کہ ہم انہیں اس قسم کی کوئی سزا دے سکیں۔لیکن محبت اور تعلق کا جیل
خانہ تو ہمارے پاس موجود ہے، اگر کوئی شخص وقف میں نہیں آئے گا تو ہم کہیں گے اچھا آئندہ ہم تم سے کوئی
تعلق نہیں رکھیں گے۔آخر جو شخص مسلمان ہوتا ہے ، وہ کسی جبر کی وجہ سے مسلمان نہیں ہوتا ، وہ اپنی مرضی
سے مسلمان ہوتا ہے، وہ اپنی مرضی سے احمدی ہوتا ہے۔اور جو شخص اپنی مرضی سے احمدیت کو قبول کرتا اور
جماعت کا ایک فرد بن جاتا ہے، اس کی نظر میں جماعت کے تعلق کی کوئی نہ کوئی قیمت ضرور ہوتی ہے۔اس
لئے ہم اسے کہہ سکتے ہیں کہ اگر تمہارے خیال میں جماعتی تعلق کی کوئی قیمت ہے تو تم اس کی خدمت کے
لئے اپنی زندگی پیش کرو۔اور اگر تم اس کی خدمت کے لئے آگے نہیں آؤ گے تو ہم تم سے اپنی محبت کے تعلق
کو توڑ دیں گے۔اگر دنیوی حکومتوں نے اپنی ضروریات کے وقت جبری بھرتی کا قانون جائز رکھا ہے تو ہم
اپنے نو جوانوں کو وقف کے لئے کیوں مجبور نہیں کر سکتے ؟ آخر تمہاری امنگیں اور تمہارے جذبات امریکہ
کے نوجوانوں کی امنگوں اور جذبات سے زیادہ نہیں۔تمہاری امنگیں اور جذبات انگلستان کے نو جوانوں کی
امنگوں اور جذبات سے زیادہ نہیں۔تمہاری امنگیں اور جذبات یورپ کے نوجوانوں کی امنگوں اور
جذبات سے زیادہ نہیں۔اگر ان ممالک کے نوجوان کم گزارہ پر ملک کی خدمت کے لئے آگے آجاتے ہیں
اور اگر وہ آگے نہیں آتے تو انہیں جبراً آگے لایا جاتا ہے تو دین کی خدمت کے لئے زندگی وقف کرانے کے
لئے جماعت کے نوجوانوں پر روحانی دباؤ سے کام کیوں نہیں لیا جاسکتا ؟
انگلستان میں فوجی سپاہیوں کو کھانے کے علاوہ جو رقم دی جاتی ہے، اس سے زیادہ رقم وہ اپنے
چوڑھوں کو دے دیتے ہیں۔اور اس قدر رقم بھی تھوڑے عرصہ سے ملنی شروع ہوئی ہے، ورنہ ایک زمانہ ایسا تھا،
جب وہاں ایک سپاہی کو اس کے کھانے کے اخراجات کے علاوہ صرف دو شلنگ یعنی ڈیڑھ روپیہ ماہوار دیا۔جاتا تھا۔گویا ایک سپاہی کی تنخواہ 6 روپے ماہوار تھی۔اب اس تنخواہ کو بڑھا دیا گیا ہے۔لیکن پھر بھی وہ تنخواہ
ایسی زیادہ نہیں۔پس اگر دنیوی حکومت فوجی بھرتی کے لئے جبر کا استعمال کرتی ہے اور کوئی شخص اس پر
اعتراض نہیں کرتا تو دینی سلسلہ علماء تیار کرنے کے لئے اپنے نو جوانوں کو روحانی دباؤ ڈال کر کیوں آگے نہیں
لاسکتا؟ اور حکومتوں کو جانے دو، پاکستان کی حکومت کو ہی لے لو۔اگر اسے ملک کی حفاظت کے لئے کافی
نوجوان فوج میں بھرتی کرنے کے لئے نہ ملیں تو لازما وہ اس بات پر مجبور ہوگی کہ اس کے لئے جبری بھرتی
کرے اور کسی شخص کو اس پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہوگا۔اور پھر ملک جو تنخواہ بھی ان نو جوانوں کو دے گا ،وہ
580
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1956ء
انہیں منظور کرنی پڑے گی۔اس وقت بھی جبکہ ہماری حکومت فوجی بھرتی کے لئے جر کا استعمال نہیں کرتی ایک
سپاہیکی تنخواہ علاوہ راشن کے بتیس تینتیس روپے سے زیادہ نہیں۔لیکن ایک معمولی چپڑاسی کی تنخواہ اس سے
کہیں زیادہ ہے۔حالانکہ سپاہی ملک کے لئے اپنی جان پیش کرتا ہے اور اس پر بہت کچھ پابندیاں عائد ہوتی
ہیں۔لیکن چپڑ اس کو نہ اپنی جان پیش کرنا پڑتی ہے اور نہ اس پر اتنی پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔گویا تنخواہ کے لحاظ
سے فوج کا سپاہی معمولی چپڑاسی سے کم ہے۔لیکن محض اس لئے کہ اس کے وجود کی ملک کو ضرورت ہوتی ہے،
اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا۔انگلستان میں ایک دفعہ ایسا ہوا تھا کہ بعض لوگوں نے جبری بھرتی پر اعتراض کیا
تھا اور کہا تھا کہ ایسا کرنا آزادی ضمیر کے خلاف ہے۔لیکن جب جرمنی کے مقابلہ میں انگلستان کولڑنا پڑا تو
حکومت نے ملک میں جبری بھرتی کا قانون پاس کر دیا۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے، امریکہ میں بھی جبری
بھرتی کا قانون نافذ ہے۔حال ہی میں مجھے ایک امریکن احمدی نوجوان نے لکھا ہے کہ میں دین کے لئے
اپنی زندگی وقف کرتا ہوں۔لیکن میں فوری طور پر اپنے آپ کو پیش نہیں کر سکتا۔کیونکہ جبری بھرتی کے قانون
کے ماتحت میں آئندہ پانچ سال تک فارغ نہیں ہو سکتا۔چونکہ اس عرصہ کے ختم ہونے سے پہلے حکومت مجھے
آنے نہیں دے گی ، اس لئے جب یہ مدت ختم ہو جائے گی تو پھر میں کام کے لئے آجاؤں گا۔پس جماعت کے نوجوانوں کو یہ یادرکھنا چاہئے کہ سلسلہ کا کام علماء نے کرنا ہے۔اور اگر علماء کی
صف میں رخنہ پیدا ہوا تو سلسلہ ختم ہو جائے گا۔پس تم اس نقطہ نگاہ سے نہ سوچا کرو کہ ہمیں کیا گزارہ ملتا ہے؟
بلکہ تم اس نقطہ نگاہ سے سوچا کرو کہ کیا تمہارے بغیر دین باقی رہ سکتا ہے؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سلسلہ احمدیہ
روحانی طور پر ہمیشہ قائم رہے گا۔اگر تم اپنے آپ کو آگے نہیں لاؤ گے تو خدا تعالیٰ دوسرے نو جوانوں کو اس کام
کے لئے کھڑا کر دے گا۔لیکن یہ تو روحانی مسئلہ ہے، اگر جسمانی طور پر دیکھا جائے تو جس طرح فوج کے بغیر
کسی دنیوی حکومت کا برقرار بناممکن نہیں ، اسی طرح علماء نہ ہوں تو دین قائم نہیں رہ سکتا۔دینی جماعت کی
فوج اس کے علماء ہیں۔اگر علماء ہی نہ ہوں گے تو تبلیغ کیسے وسیع ہوگی؟ اسلام کی اشاعت کیسے ہوگی؟
اس وقت حالت یہ ہے کہ ہمارے پاس جو مبلغ ہیں، وہ بہت تھوڑے ہیں۔اور دنیا ہم سے
مبلغین مانگ رہی ہے۔امریکہ والے مبلغ مانگ رہے ہیں ، یورپ والے مبلغ مانگ رہے ہیں، ویسٹ
افریقہ والے مبلغ مانگ رہے ہیں، ایسٹ افریقہ والے مبلغ مانگ رہے ہیں۔لیکن مالی لحاظ سے ہماری یہ
حالت ہے کہ ہم ان مبلغین کو بھی، جو اس وقت ہمارے پاس ہیں اور ان کی تعداد بہت تھوڑی ہے، گزارہ
نہایت قلیل مقدار میں دے رہے ہیں۔بلکہ جو گزارہ ہم دے رہے ہیں، بعض اوقات اس کی ادائیگی بھی
مشکل ہو جاتی ہے۔کیونکہ خزانہ میں روپیہ نہیں ہوتا۔581
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مثلاً پچھلے سال میرے یورپ جانے پر جماعت نے بہت بڑی قربانی کی۔لیکن پھر بھی ہماری یہ
حالت تھی کہ تحریک جدید کے کارکنوں کو دو ماہ تک گزارہ نہیں مل سکا۔اور اس کی وجہ یہی تھی کہ چندہ نہیں آیا تھا
اور خزانہ میں روپیہ نہیں تھا۔اب اگر نے علماء پیدا ہوتے رہیں تو ہم مبلغین کی تعداد بھی بڑھا سکیں گے اور
مبلغین کی تعداد بڑھے گی تو وہ جماعت میں بھی بیداری پیدا کریں گے ، ان میں اخلاص پیدا کریں گے اور
والدین کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ بڑے ہو کر اچھے کام کر سکیں،
زراعت اچھی کر سکیں ، تجارت اچھی کر سکیں، صنعت و حرفت میں ترقی کریں۔اس طرح جماعت کی آمدنی
بڑھے گی اور جب جماعت کی آمدنی بڑھے گی تو چندہ بھی زیادہ آئے گا اور اس طرح نہ صرف مبلغین کے
گزارے بڑھائے جاسکیں گے بلکہ مبلغین کی تعداد بڑھانے سے جماعت کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔بلکہ ایک وقت وہ بھی آئے گا، جب تمہیں لاکھوں مبلغ پیدا کرنے ہوں گے۔اور اگر تم لاکھوں مبلغ پیدا نہیں
کرو گے تو تم دنیا کو مسلمان کیسے بنا سکو گے؟“
اسلام اور احمدیت کی تبلیغ تمہارے ساتھ وابستہ ہے۔اس لئے تم اس کام کو خدا تعالیٰ کی
خاطر کرو اور دوطرف سے بدلہ لینے کی کوشش نہ کرو۔یعنی ایک طرف تو تم تحریک جدید سے اعلیٰ سے اعلیٰ
گزارے مانگو اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے بھی ثواب اور برکت کی امید رکھو۔اگر تمہیں تحریک جدید سے
خواہش اپنا بدلہ مل گیا تو خدا تعالیٰ سے تم کسی ثواب کے امیدوار ہو گے؟ بہر حال
تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت تمہارے ہاتھ میں ہے۔اس لئے تمہارا فرض ہے کہ
تم اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو سدھارتے چلے جاؤ تا کہ دین کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ آدمی
آگے آئیں۔اگر تم دین کی خدمت کے لئے آگے نہیں آؤ گے اور اپنی نسلوں کو اس کام کے لئے
تیار نہیں کرو گے تو خدا تعالیٰ اس کام کے لئے اور لوگ کھڑے کر دے گا۔کیونکہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم
کردہ ہے، کسی انسان
کا قائم کردہ نہیں۔۔۔۔۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج ہی ایک خبر آئی ہے، جس سے پتہ لگتا ہے کہ اب
یورپ کی حکومتیں براہ راست اسلام کی اشاعت میں دخل دے رہی ہیں۔آج ہی پین کے مبلغ کا خط آیا
ہے، جس میں اس نے لکھا ہے کہ پانچ ، سات نئے احمدی میرے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ خفیہ پولیس آگئی
اور اس نے ان احمدی دوستوں سے کہا کہ تم حکومت کے باغی ہو۔کیونکہ حکومت کا مذہب تو رومن کیتھولک
ہے لیکن تم نے اسلام قبول کر لیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان احمدیوں کو ثابت قدمی دکھانے کی توفیق دی۔انہوں
582
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1956ء
نے کہا، ہم حکومت کے باغی نہیں۔ہم حکومت کے فرمانبردار ہیں بلکہ تم سے زیادہ فرمانبردار ہیں۔لیکن اس
بات کا مذہب کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ جہاں تک حکومت کے قانون کا سوال ہے، ہم اس کی پابندی کرنے
کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔لیکن جہاں تک مذہب کا سوال ہے ، حکومت کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔جب ہمیں یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ اسلام سچامذ ہب ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے
رسول ہیں تو تم اس کے روکنے والے کون ہوتے ہیں؟ چنانچہ وہ لوگ واپس چلے گئے۔لیکن اس سے پتہ لگتا ہے کہ اب بعض جگہوں پر حکومتوں میں بھی یہ احساس پیدا ہونے لگ گیا ہے
کہ اسلام پھیل رہا ہے، اسے کسی نہ کسی طرح روکنا چاہئے۔اور جہاں بھی اسلام پھیلے گا، یہ احساس ضرور پیدا
ہوگا کیونکہ ملا ہر جگہ موجود ہیں۔صرف فرق یہ ہے کہ کسی جگہ اسلام کے ماننے والے ملا ہیں اور کسی جگہ حضرت
مسیح علیہ السلام کو خدا تعالی کا بیٹا ماننے والے ملا ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سارے ملا برے نہیں ہوتے۔عیسائیوں میں بھی کئی نیک فطرت پادری ہیں، جولوگوں کی اصلاح اور خدمت خلق کا کام کرتے ہیں اور ہم
انہیں برانہیں کہتے بلکہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اسی طرح مسلمانوں کے علماء میں سے بھی وہ لوگ،
جو دوسروں کی اصلاح کی طرف متوجہ ہیں اور خدمت خلق کا کام کرتے ہیں، ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔بلکہ
ہمیں تو اس بات پر حیرت آتی ہے کہ مسلمان ملا کے لفظ سے چڑتے کیوں ہیں؟ حالانکہ یہ لفظ تعظیم کے لئے
بنایا گیا تھا اور ہمارے کئی بزرگوں کے ناموں سے پہلے ملا کا لفظ آتا ہے۔در حقیقت یہ لفظ مولائی کا مخفف
ہے، جس کے معنی ہیں ، میرے آقایا میرے سردار۔اسی کے خلاصہ کے طور پر ملا کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور
بعض جگہ مولوی کے لفظ سے اس کا مفہوم ادا کیا جاتا ہے۔بہر حال اگر کسی عالم دین کو اصلاح اخلاق اور
خدمت خلق کی توفیق ہے تو چاہے وہ مسلمان ہو، پادری ہو، پنڈت ہو ، ہمارے نزدیک وہ بزرگ ہے۔کیونکہ
وہ مذہب کا اصل کام کر رہا ہے۔مگر باوجود یہ تسلیم کرنے کے کہ دنیا کے ہر مذہب میں نیک اور صالح علماء
پائے جاتے ہیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ جب عام لوگ دیکھتے ہیں کہ اب ہمارے ہاتھ سے رسہ نکل رہا ہے تو
وہ مخالفت کرنے لگ جاتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، پین میں یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ اسلام کے
پھیلنے کی وجہ سے اب وقت آگیا ہے کہ اسے پوری طاقت کے ساتھ دبا دیا جائے۔اس کا یہی علاج ہے کہ
ہمارے پاس زیادہ مبلغ ہوں تا کہ وہ بڑی تعداد میں وہاں جائیں اور اسلام کی اشاعت کریں اور لوگوں کے
شکوک و شبہات کو دور کریں۔دوسری صورت اس کے علاج کی یہ ہے کہ اس ملک میں کثرت سے دینی لٹریچر
بھیجا جائے تا کہ اس کا مطالعہ کرنے کے بعد وہاں کے لوگ حق و باطل میں امتیاز کر سکیں۔سپین کو ہی لے لو۔583
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جلد سوم
وہاں ہماری بعض کتابوں
کا ترجمہ شائع کیا جارہاتھا، لیکن حکومت نے اس کی اشاعت روک دی تھی۔اور جو
کتابیں چھپ چکی تھیں، ان کے متعلق حکم دے دیا کہ انہیں ملک میں تقسیم نہ کیا جائے۔لیکن خدا تعالیٰ نے اور
رستے کھول دیئے۔اب وہی تراجم انگلستان میں شائع کرنے کے بعد وہاں پہنچ رہے ہیں۔اور جو کتا ہیں
وہاں براہ راست فروخت نہیں ہو سکتی تھیں، انہیں انگلستان کی جماعت منگواتی ہے اور پھر ڈاک کے ذریعہ
سپین میں بھیج دیتی ہے۔اس طرح وہاں اشاعت اسلام کا کام ہو رہا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 26 فروری 1956ء)
584