دعائیں کرتے ہوئے، تحریک جدید کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کریں ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 2 مارچ 1956ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 مارچ 1956ء
دعائیں کرتے ہوئے تحریک جدید کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مارچ 1956ء
اس کے بعد میں اختصار کے ساتھ دوستوں کو ایک واقعہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں، جو مجھے
لاہور میں پیش آیا۔میں ایک دوست کو ملنے کے لئے اس کے مکان پر گیا تو اتفاقاً وہاں حکومت مغربی
پاکستان کے ایک ذمہ دار افسر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔وہ میرے پرانے واقف تھے، اس لئے جب میں وہاں
گیا تو وہ کھڑے ہو گئے اور بڑی محبت سے ملے۔اس کے بعد بیٹھے تو انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران میں
بتایا کہ میں چند دن ہوئے ، حکومت مغربی پاکستان کے ایک ذمہ دار افسر کو ملنے کے لئے گیا تھا۔انہوں نے
باتوں باتوں میں اس بات کا ذکر کیا کہ مرزائی بھی آرام سے نہیں بیٹھتے۔وہ روزانہ نئی نئی باتیں نکالتے
رہتے ہیں، جس کی وجہ سے دوسرے مسلمانوں کو اشتعال آجاتا ہے۔چنانچہ انہوں نے کہا کہ اب مرزائیوں
نے ایک نئی تحریک شروع کر دی ہے ، جس کی وجہ سے دوسرے مسلمان چڑتے ہیں۔آپ بتائیں کہ یہ کیا
بات ہے؟ میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے کوئی نئی تحریک شروع نہیں کی۔ہاں 1934ء میں ایک تحریک جاری
کی گئی تھی، جس پر بائیس سال گزر چکے ہیں۔چونکہ اس کا نام تحریک جدید ہے ، اس لئے مخالفوں کو موقع مل
گیا ہے کہ وہ بالا افسران سے کہیں کہ ہم نے اب ایک نئی تحریک شروع کر دی ہے۔اس پر وہ ہنس پڑے اور
کہنے لگے 1934 ء والی تحریک کا تو مجھے علم ہے۔میں بھی اسی سال مذہبی جوش میں احرار کے جلسے میں
شمولیت کے لئے قادیان گیا تھا۔اور مجھے یاد ہے کہ آپ نے ان دنوں ایک نئی تحریک جاری کی تھی۔پھر میں نے انہیں بتایا کہ اول تو جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں، یہ تحریک نئی نہیں بلکہ 1934 ء سے
جاری ہے اور اس پر بائیس سال کا گزر چکا ہے۔دوسرے اگر یہ تحریک نئی بھی ہو، تب بھی مسلمانوں کے
لئے اس پر چڑنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔کیونکہ اس تحریک کا مقصد یورپ اور امریکہ میں تبلیغ اسلام کرنا
ہے۔اور اگر یورپ اور امریکہ میں اسلام کی تبلیغ کی جائے تو اس میں پاکستانی مسلمانوں کو چڑنے کی کیا
ضرورت ہے۔اس پر انہوں نے بتایا کہ وہ کئی دفعہ حکومت کی طرف سے غیر ممالک کے دورہ پر گئے ہیں اور
وہاں انہوں نے ہمارے مبلغوں کو دیکھا ہے اور ان کا تاثریہ ہے کہ وہ بہت عمدہ کام کر رہے ہیں۔585
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بہر حال میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے کوئی نئی تحریک جاری نہیں کی۔بلکہ یہ تحریک 1934 ء سے
جاری ہے۔اور پھر آپ خود بھی بتا رہے ہیں کہ جب یہ تحریک جاری کی گئی تھی تو آپ احراریوں کے جلسہ
میں شمولیت کے لئے قادیان گئے تھے اور آپ کو علم ہے کہ اس وقت یہ تحریک جاری کی گئی تھی۔پھر اس
تحریک کا مقصد امریکہ اور یورپ میں اسلام کی اشاعت ہے۔اور آپ نے اپنے سرکاری دوروں میں بھی
دیکھا ہے کہ ہمارے مبلغ باہر کام کر رہے ہیں۔اور اگر امریکہ اور یورپ کے لوگوں کو کلمہ پڑھایا جائے تو اس
میں دوسرے مسلمانوں
کو غصہ دلانے والی کون سی بات ہے؟
میں نے انہیں بتایا کہ در اصل بات یہ ہے کہ پہلے جماعت کے دوست صرف اپنے ملک میں اسلام
کی اشاعت کے لئے چندہ دیتے تھے بالنگر خانہ سکول اور جماعت کے دوسرے اداروں کے لئے چندہ دیتے
تھے۔1934ء میں جماعت سے ایک نیا چندہ طلب کیا گیا تا کہ اس کے ذریعہ دوسرے ممالک میں بھی اسلام
کی اشاعت کی جائے۔اور چونکہ یہ چندہ پہلے چندوں کے علاوہ تھا اور نیا تھا، اس لئے اس کا نام تحریک جدید
رکھا دیا گیا۔اب آپ دیکھ لیجیے کہ صرف تحریک جدید نام کی وجہ سے یہ کہنا کہ ہم نے کوئی نئی تحریک جاری کی ہے
اور یورپ اور امریکہ میں اسلام کی اشاعت کے متعلق یہ کہنا کہ ہم نے اسے دوسرے مسلمانوں کو چڑانے کے
لئے شروع کیا ہے، کتنا بڑ اظلم ہے۔اگر وہ احمدی ہوتے تو دوسرے ذمہ دار افسرکو یہ جواب دے سکتے تھے۔لیکن
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ وہ احمدی نہیں ہیں بلکہ بعض امور میں انہیں ہم سے سخت اختلاف ہے۔لیکن وہ ایک
شریف انسان ہیں اور ہر بات
کو مسیح نقطہ نگاہ سے دیکھنے کے عادی ہیں اور انہیں مجھ سے تعلق بھی ہے۔ان کے
سامنے جب دوسرے ذمہ دار افسر نے یہ بیان کیا کہ احمدیوں نے ایک نئی تحریک جاری کر دی ہے تو انہیں بھی
غلطی لگ گئی۔لیکن چونکہ انہیں یہ خیال تھا کہ ممکن ہے کہ ان افسر صاحب کو غلطی لگ گئی ہو، انہوں نے ملاقات
کے موقع پر اس بات
کا مجھ سے بھی ذکر کیا اور میں نے انہیں بتا دیا کہ یہ بات غلط ہے۔بہر حال ہمارے مخالفوں نے تحریک جدید کے نام سے فائدہ اٹھا کر بالا افسروں کو دھوکا دینے کی
کوشش کی ہے۔اور ان میں سے بعض کو اس نام سے غلطی لگ گئی ہے۔اور پھر یہ غلطی اس طرح پھیلتی چلی
پھر
جاتی ہے کہ ہمارے ایک دوست نے تحریک جدید کے چندے کی لسٹ بھیجی تو معلوم ہوا کہ ان کا وہ لفافہ ضبط
ہو گیا ہے اور سی آئی ڈی کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔سی آئی ڈی کا ایک افسران کے پاس آیا اور اس نے
دریافت کیا کہ یہ کیا تحریک ہے؟ اس کا مقصد کیا ہے؟ اور پھر یہ روپیہ کہاں سے آئے گا؟ وہ دوست کہتے
ہیں کہ اس افسر کے سوالات سے مجھے محسوس ہوا ہے کہ انہیں میری ارسال کردہ لسٹ سے شبہ ہوا ہے کہ کوئی
586
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 مارچ 1956ء
نئی تحریک جاری کی گئی ہے، جو ممکن ہے ، حکومت اور ملک کے مفاد کے لئے مضر ہو۔چنانچہ میں نے اسے
تحریک جدید کے متعلق پوری معلومات مہیا کیں، جن کی وجہ سے اسے تسلی ہو گئی اور وہ واپس چلا گیا۔وہ
لسٹ چونکہ دفتر میں پہنچ گئی ہے، اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ سی آئی ڈی نے اسے ضبط نہیں کیا بلکہ آگے روانہ
کر دیا ہے۔ہاں شبہ کو دور کرنے کے لئے اس کا ایک افسر لسٹ بھیجنے والے دوست کے پاس گیا اور اس سے
متعددسوالات کئے۔معلوم ہوتا ہے کہ سی آئی ڈی ک یہ شبہ ہوا کہ کوئی ذمہ دار افسر اپنے ماتحتوں سے جبری
چندہ لے رہا ہے۔ورنہ پولیس اس غلطی کا ارتکاب نہیں کر سکتی کہ کسی جماعت کا ممبر جماعتی کاموں کے لئے
چندہ دیں اور وہ ان کی نگرانی کرنے لگ جائے۔بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ تحریک جدید کے نام کی وجہ سے بالا افسروں
کو دھو کہ میں ڈالا
جا رہا ہے۔حالانکہ یہ تحریک بائیس سال سے جاری ہے اور اگر دو ہزار سال تک بھی یہ تحریک جاری رہی ،
تب بھی اس کا نام تحریک جدید ہی رہے گا۔افسروں کو محض دھو کہ دیا جا رہا ہے کہ ہم دوسرے مسلمانوں کو
چڑانے کے لئے نئی نئی باتیں نکالتے ہیں۔انہوں نے اس بات کا خیال نہیں کیا کہ یہ تحر یک صرف نام کی وجہ
سے نئی ہے، ورنہ اور کوئی بات نہیں۔اس کی ایسی ہی مثال ہے، جیسی ہمارے ملک میں ایک گاؤں کو آباد
ہوئے بعض دفعہ سینکڑوں سال کا عرصہ گزر چکا ہوتا ہے لیکن اس کا نام نواں پنڈ ہی ہوتا ہے۔اب نواں پینڈ
ہونے کی وجہ سے کوئی شخص یہ شکایت نہیں کرتا کہ حکومت کی زمین پر فلاں شخص نے ایک نیا گاؤں آباد کر لیا
ہے۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ سکھوں اور مغلوں کے عہد حکومت میں بھی اس کا نام نواں پنڈ ہی تھا، انگریز
آئے ، تب بھی اس کا نام نواں پنڈ ہی تھا، پاکستان بنا تب بھی اس کا نام نواں پنڈ ہی ہے اور اگر پاکستان
ہزار سال تک بھی چلا جائے تب بھی اس کا نام نواں پینڈ ہی رہے گا۔قادیان کے پاس بھی ایک گاؤں نواں
پنڈ تھا ، وہ گاؤں ہمارے دادا نے بسایا تھا۔اس پر 80,90 سال کا عرصہ گزر چکا تھا لیکن ابھی تک اس کا نام
نواں پنڈ ہی ہے۔پھر لاہور کے ضلع میں بھی ایک گاؤں نواں پنڈ ہے۔اگر محض نواں نام ہونے کی وجہ سے
کوئی یہ شکایت کرے کہ کسی نے سرکاری زمین پر نیا گاؤں آباد کر لیا ہے تو اس سے زیادہ احمق کون ہوگا ؟
ہمارے ہاں ایک بچہ تھا، جس کی والدہ فوت ہو چکی تھی۔اس نے غور کرنے کے بعد سمجھا کہ گھر کی
آبادی کے لئے ضروری ہے کہ میرا والد دوسرا نکاح کرے۔مگر اسے یہ بھی نظر آتا تھا کہ لوگ اس کے والد کی
عمر بڑی بتلاتے ہیں۔اس نے دوسروں سے کہیں نوجوان کا لفظ سنا ہوا تھا۔مگر غلطی سے وہ اصل لفظ صرف
جوان سمجھتا تھا، نو کو 09 کا ہندسہ قرار دیتا تھا۔ایک دن کہنے لگا لوگ کہتے ہیں کہ میرے باپ کی عمر بڑی ہے۔587
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 02 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
حالانکہ وہ ابھی آٹھ جوان ہے۔جس طرح اسے نو کے لفظ سے غلطی لگ گئی اور اس نے اسے نو کا ہندسہ قرار
دے دیا تھا، اسی طرح جدید کے لفظ سے ہمارے مخالف بھی اس تحریک کو کوئی نئی تحریک سمجھنے لگ گئے ہیں۔عربی میں بھی ایک لطیفہ مشہور ہے۔ایک بادشاہ دورہ کرتے ہوئے ، ایک گاؤں کے پاس سے
گزرا۔اس نے پوچھا کہ اس گاؤں کا کیا نام ہے؟ اسے بتایا گیا کہ اس کا نام قسم“ ہے۔اور عربی زبان
میں 'ق م“ کے معنی ہوتے ہیں، کھڑا ہو جا۔اسے یہ نام بہت پسند آیا۔اس نے فوراً ایک کاغذ پر
یہ حکم لکھ کر شہر کے قاضی کو بھیج دیا کہ یا قاضی القم عزلتك فقم یعنی اے قم کے قاضی تو کھڑا ہو جا اور
یہاں سے نکل جا۔میں نے تجھے معزول کر دیا ہے۔جب اس کی معزولی کی خبر لوگوں میں مشہور ہوئی تو
انہوں نے دریافت کی کیا کہ یہ حکم کس قصور کی بناء پر نافذ ہوا ہے؟ اس نے کہا کہ میرا قصور تو کوئی نہیں۔صرف اتنی سی بات ہے کہ بادشاہ کو یہ قافیہ پسند آ گیا ہے، اس نے یہ حکم لکھ کر مجھے بھیج دیا۔تو بعض نام بھی اپنے اندر ایک بجو بہ رکھنے والے ہوتے ہیں۔یہی حال تحریک جدید کا ہے۔اگر
اس پر دو ہزار سال بھی گزر جائیں تب بھی اس کا نام تحریک جدید ہی رہے گا۔حالانکہ یہ پرانی چیز ہو
گی۔پس اس نام سے دوسرے مسلمانوں کو چڑنے کی ضرورت نہیں۔اور پھر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ، اس کا
مقصد یورپ اور امریکہ میں اسلام کی اشاعت کرنا ہے۔اگر یورپ اور امریکہ کے لوگوں کو کلمہ پڑھایا جائے
تو اس میں مسلمانوں کے لئے گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں ہوسکتی۔بہر حال جماعت کے دوستوں کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی غلط فہمیوں کو دور کریں۔اور ساتھ ہی
دعاؤں سے بھی کام لیں۔کیونکہ ہمیں کیا پتہ ہے کہ دوسروں کے دلوں میں کیاز ہر بھرا ہوا ہے اور انہیں کیا
کچھ دھو کہ دیا گیا ہے؟ مثلاً اسی واقعہ کو ہی ہے لو۔اس کا مجھے اتفاقا پتہ لگ گیا۔اور پتہ بھی ایک ایسے شخص
سے لگا، جو جماعت کا نمبر نہیں۔ہاں، وہ منصف مزاج ہے اور ہر بات
کو صیح نقطہ نگاہ سے دیکھتا ہے۔اگر
میں وہاں نہ جاتا اور وہ افسر مجھے نہ ملتے تو اس بات کا مجھے علم نہ ہوتا۔پس جوز ہر دوسروں کے دلوں میں بھرا
ہوا ہے، اس کا علاج سوائے خدا تعالیٰ کے اور کوئی نہیں کر سکتا۔اس لئے آپ لوگ دعائیں کریں کہ خدا
تعالیٰ آپ کے راستہ سے ہر قسم کی روکوں کو دور کرے۔اور وہ آپ کو اس طرح کام کرنے کی توفیق دے کہ
آپ کسی کا دل دکھانے کا موجب نہ بنیں بلکہ لوگوں کی دلجوئی اور دنیا میں امن قائم کرنے کا موجب بنیں۔اور یہ بات خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے، آپ کے اختیار میں نہیں۔کیونکہ وہی دلوں کے بھید جانتا ہے اور
اگر وہ چاہے تو سب کچھ کر سکتا ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 15 مارچ 1956ء )
588