ہمت کر کے آگے بڑھو اور اپنی جانوں اور مالوں کو اسلام کی خاطر قربان کر دو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر1956ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک اپنی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1956ء
ہمت کر کے آگے بڑھو اور اپنی جانوں اور مالوں کو اسلام کی خاطر قربان کر دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1956ء
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ
عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَوْا مَنَ اَهْلُ الْكِتُبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ
مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَاَكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ (ال عمران: آیت 111)
میں نے گذشتہ خطبہ جمعہ میں بھی قرآن کریم کی یہ آیت پڑھی تھی اور اس کا ایک پہلو بیان کیا تھا۔آج میں اس کا ایک دوسرا پہلو بیان کرنا چاہتا ہوں۔اس دن چونکہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع تھا، اس لئے میں نے
اخرجت للناس پر زیادہ زور دیا تھا۔آج میں تامرون بالمعروف وتنهون عن المنكر پرزور دینا
چاہتا ہوں۔کیونکہ میر انشاء ہے کہ آج میں تحریک جدید کے نئے سال کے چندہ کی تحریک کروں۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے پہلے تو مسلمانوں کو کہا ہے کہ کنتم خير امة اخرجت للناس۔یعنی تم بہترین امت ہو، جو ساری دنیا کے لئے نکالی گئی ہو۔اور اس کے بعد فرمایا، تأمرون بالمعروف و
تنهون عن المنکر تم ساری دنیا کے لوگوں کو نیکی اور بھلائی کی تعلیم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو۔یوں تو ہر مومن اگر وہ سچا مومن ہے تو اپنے گردو پیش میں اپنے ہمسائیوں اور ملنے والوں کو امر بالمعروف
بھی کرتا ہے اور نھی عن المنکر بھی کرتا ہے۔لیکن اگر ہم اس آیت پر غور کریں تو اس میں ایک عجیب نکتہ
بیان کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس آیت میں ان دو چیزوں کو اخرجت للناس کے بعد بیان کیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم صحیح معنوں میں اس آیت کے اسی وقت مصداق ہو سکتے ہیں، جب ہم تامرون
الناس بالمعروف اور تنهون الناس عن المنكر پر
عمل کریں۔یعنی ہم ساری دنیا کے لوگوں کو نیکی اور
بھلائی کی تعلیم دیں اور ساری دنیا کے لوگوں کو برائی سے روکیں۔لیکن ظاہر ہے کہ ہر مومن نہ ساری دنیا میں تامرون بالمعروف پر عمل کر سکتا ہے اور نہ ساری
دنیا میں تنھون عن المنکر پر عمل کر سکتا ہے۔یہ کام تنظیم کے ساتھ ہی ہو سکتا ہے۔اور تنظیم بھی ایسی ہو کہ
625
خطبہ جمعہ فرمود و 26 اکتوبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
جماعت کے افراد دنیا کے کناروں پر جائیں اور ساری دنیا کے لوگوں کو امر بالمعروف اور نہی عن
المنکر کریں۔لیکن اگر کوئی تنظیم نہ ہو اور یہ نہ ہو کہ اس تنظیم کے ماتحت کوئی شخص امریکہ میں بیٹھا ہوا تبلیغ
اسلام کا کام کر رہا ہو، کوئی ملایا میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی تھائی لینڈ میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی
بور نیو میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہوں، کوئی انڈونیشیا میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی ہندوستان میں بیٹھا ہوا یہ کام
کر رہا ہو، کوئی فلپائن میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی جاپان میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی چین میں بیٹھا
ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی یورپ کے مختلف ممالک یعنی انگلینڈ سکینڈے نیویا، ہالینڈ پیجم ، پین ، فرانس،
سوئٹزر لینڈ، جرمنی ، آسٹریا، پولینڈ، ہنگری اور روس میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو تو اس وقت تک اس آیت پر
پوری طرح عمل نہیں ہو سکتا۔پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اے مسلمانو ! تم سب سے بہتر قوم ہو، جسے
ساری دنیا کے لئے نکالا گیا ہے۔مگر پھر یہ بھی بتایا کہ تمہیں کس کام کے لئے نکالا گیا ہے۔وہ کام یہ ہے کہ تم
ساری دنیا کو نیک کاموں کی تعلیم دیتے ہو اور ساری دنیا کو برائی سے روکتے ہو۔اور ساری دنیا کو نیکی کی تعلیم
دینا اور ساری دنیا کو برائی سے روکنا بھی ممکن ہوسکتا ہے، جب جماعت میں تنظیم ہو اور اس تنظیم کے ماتحت
وہ ساری
دنیا میں اپنے مبلغ بھیجتی رہے۔پرانے زمانہ میں اسلام میں یہ طریق تھا کہ لوگ آپ ہی آپ دوسرے ممالک میں چلے جاتے
تھے اور اشاعت اسلام کا کام کرتے تھے۔اس زمانہ میں بادبانی جہاز ہوتے تھے اور لوگ معمولی کرایہ خرچ کر
کے فلپائن، انڈونیشیا، ملایا اور ہندوستان پہنچ جاتے تھے۔لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے اور سفر پر بڑے بھاری
اخراجات ہوتے ہیں۔پھر پہلے زمانہ میں لوگ اپنے مکانات کو آباد کرنے کے لئے بھی آدمی ڈھونڈتے
پھرتے تھے کہ کوئی مناسب آدمی مل جائے تو اسے اپنا ایک مکان، جو مثلاً دو کمروں پر مشتمل ہو دے دیں تا کہ
وہ اس کی حفاظت کرے۔لیکن اب یہ حالت ہے کہ بعض ممالک میں ایک غسل خانہ بھی کرایہ پر لیا جائے تو
اس
کا ڈیڑھ ، دوسوروپیہ ماہوار کرایہ دینا پڑتا ہے۔اس لئے اب ہر ایک شخص میں یہ طاقت نہیں کہ وہ اس حکم پر
عمل کر سکے۔پرانے زمانہ میں ہر آدمی اس قابل تھا کہ وہ انڈونیشیا، ملایا، چین یا جاپان چلا جائے۔کیونکہ سفر
پر اخراجات بہت کم ہوتے تھے اور پھر چونکہ سفر بھی کم ہوتا تھا، اس لئے جب سیاح آتے تو لوگ شوق سے
انہیں اپنے گھروں میں ٹھہراتے تھے اور ان کی خاطر مدارات کرتے تھے۔انڈونیشیا میں کسی زمانہ میں عملاً
عربوں کی حکومت تھی۔کیونکہ لوگ انہیں شوق سے اپنے گھروں میں لے جاتے اور انہیں استاد اور پیر سمجھتے اور
ان کی خاطر مدارات کرتے۔لیکن اب انہیں عربوں سے نفرت ہوگئی ہے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں استاد اور
626
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ
پیر کہلانے کی عادت ہوگئی ہے۔حالانکہ انہی کے سلوک اور خاطر مدارا تو فرمود : 126 اکتوبر 1956
وجہ سے انہیں استاد اور پیر
کہلانے کی عادت پیدا ہو گئی تھی۔اسی طرح اس علاقہ میں پہلے طبیب نہیں تھے۔ہندوستان کے راول وہاں
جاتے اور پانچ ، پانچ ہزار روپیہ ماہوار کماتے تھے۔لیکن اب یہ حالت ہے کہ وہاں ماہر طبیب بھی چلا جائے تو
وہ اسے فقیر اور سپیرا سمجھتے ہیں اور اس سے نفرت کرتے ہیں۔غرض زمانہ کے حالات بدلنے کی وجہ سے اشاعت اسلام کا طریق بھی بدل گیا ہے۔اب تامرون
بالمعروف وتنهون عن المنكر كا كام وہی شخص کر سکتا ہے، جس کو جماعت کی طرف سے خرچ ملتا ہو۔کا ہی کرسکتی جماعت سے ہوں
اور یہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ وہ جماعت منظم ہو۔کیونکہ جماعت کا ہر شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ وہ اپنے کسی بیٹے کو
اس کام کے لئے بھیجے اور اس کا سارا خرج خود برداشت کرے۔ہماری ساری جماعت جو دس لاکھ کے قریب
ہے، اس میں سے اگر کوئی ایسی مثال ملتی ہے تو وہ صرف میری ہے۔میں نے اپنے ایک بیٹے کو انڈو نیشیا تبلیغ
کے لئے بھیجا تھا اور جتنی دیر وہ وہاں رہا اس کا سب خرچ میں ہی بھیجوا تارہا۔اب بھی میرا ارادہ ہے کہ اگر آئندہ
کسی ملک میں اپنا بیٹا اشاعت اسلام کے لئے بھیجوں تو اللہ تعالیٰ چاہے تو اس کے سارے اخراجات بھی میں
خود ہی ادا کروں۔لیکن ہر کوئی ایسا نہیں کر سکتا۔کیونکہ دوسرے ممالک میں رہائش اور خور دو نوش کے اخراجات
بہت زیادہ ہیں اور پاکستانی چونکہ غریب ہیں، اس لئے وہ اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتے۔چار، پانچ سو
روپیہ ماہوار تنخواہ پانے والا شخص بھی اگر چاہے تو پچاس روپیہ ماہوار تک ہی دے سکتا ہے، اس سے زیادہ
نہیں۔لیکن دوسرے ممالک میں اخراجات دو، اڑھائی سو روپیہ ماہوار سے کم نہیں ہوتے اور اتنی رقم وہ اپنی
تنخواہ سے نہیں بچا سکتا۔پھر جتنی زیادہ کسی کی تنخواہ ہوگی ، اتنے ہی اس کے اخراجات بھی زیادہ ہوں گے۔ای۔اے۔سی اور دوسرے بڑے عہدیداروں کے اخراجات بھی بہت بڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔بلکہ
ہمارے ہاں تو یہ کیفیت ہے کہ عام طور پر جب بیٹا بڑا ہو جائے تو خیال کیا جاتا ہے کہ اب وہ کمائے اور ہماری
امداد کرے۔غرض پرانے زمانہ اور موجودہ زمانہ میں بہت فرق ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سیر کو تشریف لے جارہے تھے، نواب
محمد علی خاں صاحب مرحوم بھی ساتھ تھے۔آپ نے بڑے تعجب سے فرمایا، نواب صاحب یہ کتنا اندھیر ہے
کہ پہلے جو چوڑھا ہمارے ہاں کام کرتا تھا، اسے ہم چار آنہ ماہوار دیا کرتے تھے اور وہ خود اور اس کا سارا ٹبر
ہماری خدمت کیا کرتا تھا۔لیکن اب اس کی بیوی کو ہم دوروپے ماہوار دیتے ہیں اور وہ پھر بھی کام سے جی
چراتی ہے۔اس پر نواب صاحب کہنے لگے ، حضور ! آپ تو دور و پیہ دیتے ہیں، ہم چودہ روپے ماہوار دیتے
ہیں اور پھر بھی چوڑھا راضی نہیں۔627
خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
غرض اس زمانہ میں اور پرانے زمانہ میں بڑا بھاری فرق ہے۔اب بیرونی ممالک میں جانے پر
اتنا خرچ ہوتا ہے کہ اسے کوئی فرد آسانی سے برداشت نہیں کر سکتا۔ہاں ایک قوم مل کر کسی کو باہر بھیج سکتی
ہے۔فرد چاہے 400 یا 500 روپے ماہوار تنخواہ پانے والا ہو، تب بھی ایسا نہیں کر سکتا۔ڈپٹی کمشنروں کی
تنخواہیں قریباً بارہ سو روپیہ ماہوار ہوتی ہیں مگر وہ بھی تین، چار سور و پیہ ماہوار خرچ نہیں دے سکتے۔کیونکہ
انہوں نے اپنے بیوی بچوں کی خوراک اور لباس کا بھی انتظام کرنا ہوتا ہے، بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنا ہوتا
ہے، پھر دعوتوں کا خرچ ہوتا ہے، کوٹھی کی حفاظت کا کام ہوتا ہے، پھر بالا حکام آتے ہیں تو ان کے استقبال
اور پارٹیوں پر خرچ ہوتا ہے۔غرض وہ بھی اپنی تنخواہوں میں سے زیادہ رقم نہیں بچا سکتے اور اپنے کسی بیٹے کو
اشاعت اسلام کے لئے باہر نہیں بھجوا سکتے۔ڈپٹی کمشنروں سے بڑے رینک کے افسر تو بہت تھوڑے ہیں۔وزیروں کو لے لو، وہ بھی گنتی کے ہوتے ہیں اور وزیر اعظم تو پاکستان میں ایک ہی ہے، وزیر اعلیٰ دو ہیں۔ایک مغربی پاکستان کا اور ایک مشرقی پاکستان کا۔پھر بڑی مصیبت یہ ہے کہ جن لوگوں کو مالی وسعت نصیب ہوتی ہے، انہیں اشاعت اسلام کا
احساس نہیں ہوتا۔اور جنہیں اس کام کا کچھ احساس ہوتا ہے، وہ مالی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں۔غرض یہ کام
تبھی ہو سکتا ہے، جب ایک منظم جماعت موجود ہو۔پھر چاہے اس کے افراد غریب بھی ہوں ، وہ اس کام کو
کر سکتے ہیں۔دیکھو، شروع شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دھیلہ چندہ کی شرح
مقرر کی تھی اور وہ بھی سال میں ایک دفعہ اور اس وقت اتنی رقم میں گزارہ ہو جاتا تھا۔لیکن اب یہ حال ہے کہ
جماعت کا ہر کمانے والا اپنی کمائی میں سے ایک آنہ فی روپیہ دیتا ہے اور پھر تحریک جدید بھی جاری ہے۔لیکن
پھر بھی خزانہ مقروض رہتا ہے۔کیونکہ ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کا کام کرنا پڑتا ہے اور اس پر چھپیں ہمیں لاکھ
روپیہ سالانہ خرچ ہو جاتا ہے۔پھر کوئی زمانہ ایسا تھا کہ ایک مسجد بنانے پر پانچ ، چھ ہزار روپیہ تک خرچ آتا تھا۔لیکن اب۔حالت ہے کہ ہالینڈ میں جو مسجد ہم نے بنائی ہے، وہ میں نے عورتوں کے ذمہ لگائی تھی۔میں نے انہیں کہا
تھا کہ تم 90 ہزار روپیہ دے دو تو یہ مسجد تمہارے روپے سے بن جائے گی۔لیکن اس مسجد پر ایک لاکھ 85
ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔اب عورتیں پریشان ہیں کہ ہم کیا کریں؟ انہوں نے 77 ہزار روپیہ تو جمع کر لیا
تھا مگر اب ایک لاکھ ، آٹھ ہزار رو پیدا اور چاہیئے۔یہی ضروریات ہیں، جن کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا
گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ تمہیں ساری دنیا کے فائدہ کے لئے بنایا گیا ہے۔اس لئے تامرون بالمعروف
628
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1956ء
اور تنهون عن المنکر کا کام بھی ساری دنیا کے لئے ہوگا۔اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لوگ اپنی زندگیاں اس کا
کام کے لئے وقف کریں۔اور ایک جماعتی تنظیم موجود ہو، جس کے ماتحت لوگوں سے روپیہ لیا جائے اور
اشاعت اسلام کے کام پر خرچ کیا جائے۔اگر ایسا نہ ہو تو یہ کام نہیں ہو سکتا۔پھر مسلمانوں کے لئے مسجد بھی ایک ضروری چیز ہے۔لیکن اگر کسی ملک میں صرف دس ہیں
مسلمان ہو جائیں تو وہ مسجد کا بوجھ کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟ ایک، ایک مسجد پر لاکھوں روپیہ خرچ آتا ہے اور
دس، بیس نومسلموں کے لئے اتنی بھاری رقم جمع کرنا بہت مشکل ہے۔اس لئے وہ بوجھ بھی ہمیں ہی اٹھانا پڑے
گا۔میں نے اندازہ لگایاہے کہ فی الحال ہمیں مہینے ممالک میں چالیس مساجد کی ضرورت ہے۔اور اگر ایک مسجد
کی تعمیر کے اخراجات کا اندازہ دولاکھ روپیہ لگایا جائے تو ان چالیس مساجد کے لئے 80 لاکھ روپیہ کی ضرورت
ہے۔پھر صرف مساجد کا تیار کرنا ہی کافی نہیں۔ان ممالک میں ہمیں اپنے مبلغ بھی رکھنے پڑیں گے اور پھر
لٹریچر کی اشاعت بھی کرنی پڑے گی۔اور یہ بہت بڑا بوجھ ہے، جو جماعت کو برداشت کرنا پڑے گا۔شاید تم یہ ن کر گھبرا جاؤ اور کہو کہ ہم اتنا بوجھ کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟ سوتمہیں معلوم ہونا چاہئے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب بیعت لینی شروع کی تو اس وقت آپ نے چندوں کی بھی
تحریک فرمائی تھی۔لیکن اس وقت کسی کو یہ خیال بھی نہیں آسکتا تھا کہ اتنا بوجھ اٹھایا جا سکتا ہے، جتنا اس وقت کو
ہماری جماعت اٹھا رہی ہے۔جب حضرت خلیفة المسیح اول رضی اللہ عنہ فوت ہوئے ہیں
تو اس وقت بیرونی ممالک میں سے کسی ملک میں بھی ہمارا کوئی مبلغ نہیں تھا۔گواب پیغامیوں نے یہ کہنا
شروع کر دیا ہے کہ دو کنگ مسلم مشن آپ نے ہی قائم کیا تھا۔حالانکہ خواجہ کمال الدین صاحب، جو دو کنگ
مسلم مشن کے بانی ہیں، ان
کا اپنا بیان اخبار مدینہ بجنور میں چھپ چکا ہے کہ
وو
یہ مسلم مشن دو کنگ اپنی بناء، اپنے وجود، اپنے قیام کے لئے میری ذات کے سوا
ا
کسی اور جماعت یا شخصیت یا کسی انجمن کا مرہون احسان نہیں ہے۔میں نے اپنے
ہی سرمایہ سے، جو وکالت کے ذریعہ مجھے حاصل ہوا ، اس مشن کو قائم کیا۔اس کے
متعلق نہ میں نے کسی سے مشورہ حاصل کیا، نہ کسی نے مجھے مشورہ دیا۔اخبار مدینہ بجنور 21 جون 1928 ء )
یہ بیان میں نے الفضل میں بھی شائع کرا دیا تھا اور بتایا تھا کہ خواجہ صاحب کا اپنا بیان یہ ہے کہ
میں اپنی مرضی سے اور اپنے روپیہ سے وہاں گیا اور اشاعت اسلام کا کام کرتارہا، اس میں کسی جماعت
انجمن یا شخصیت کا احسان نہیں ہے۔629
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اصل بات یہ ہے کہ نواب رضوی صاحب نے ، جو ان دنوں بمبئی میں رہتے تھے، انہیں ایک سال
کا خرچ دیا تھا کہ وہ انگلستان جائیں اور ان کے مقدمہ کی پیروی کریں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہ دیا تھا۔کہ اگر وہ چاہیں تو اسلام کی تبلیغ بھی کریں۔نواب رضوی کو اتفاقیہ طور پر دولت ہاتھ آگئی تھی۔کیونکہ ان کی
شادی نظام حیدرآباد عثمان علی صاحب کی پھوپھی زاد بہن سے ہوئی تھی اور شادی بھی خفیہ طور پر ہوئی۔نواب
رضوی چونکہ صرف ایک وکیل تھے، اس لئے نظام حیدر آباد یہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی پھوپھی زاد بہن کی ان
سے شادی ہو۔وہ چونکہ بادشاہ تھے، اس لئے اسے اپنی ہتک خیال کرتے تھے۔اور بیگم کے باپ کی چالیس،
پچاس لاکھ روپیہ سالانہ کی جائیداد تھی اور اس نے اس جائیداد کا ایک بڑا حصہ نواب رضوی کو دے دیا تھا۔نواب رضوی بمبئی آگئے اور نظام حیدر آباد سے انہیں عدالت میں نالش کرنے کی دھمکی دی۔اس پر انہوں نے
خواجہ کمال الدین صاحب کو سفر کے اخراجات کے علاوہ سال بھر کے قیام کے اخراجات بھی دیئے تا کہ وہ
انگلستان میں جاکر ان کا مقدمہ بھی لڑیں اور اپنی خواہش کے مطابق تبلیغ بھی کریں۔گویا خواجہ صاحب کو
اتفاقی طور پر ایک ایسا آدمی مل گیا تھا، جس نے انہیں ایک سال کا خرچ دے دیا تھا۔مگر اب یہ تو امید نہیں کی جاسکتی کہ روز روز نظام حیدر آباد پیدا ہوں اور وقار الملک ان کے پھوپھا
ہوں ، جنہیں چالیس، پچاس لاکھ روپیہ سالانہ کی آمد ہو۔پھر ان کی بیٹی بیوہ رہ جائے اور پھر نواب رضوی
پیدا ہوں، جن سے اس کی لڑکی شادی کرلے اور اپنی جائیداد کا ایک حصہ انہیں دے دے۔اور وہ اس
جائیداد کی آمد میں سے کچھ رقم ایک مبلغ کو دے دیں تا کہ وہ انگلستان جا کر تبلیغ کرے۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے کہ کوئی لونڈی ایک دن او پہلے جمع کرنے کے لئے جنگل میں گئی۔جن کو پنجابی میں گو ہے" کہتے ہیں۔سردی کا موسم تھا، ایک خرگوش سردی کی شدت کی وجہ سے ٹھٹھر کر کسی
جھاڑی کے قریب بے ہوش پڑا تھا۔وہ لونڈی او پلے جمع کرتی ہوئی وہاں پہنچی تو خرگوش دیکھ کر بہت خوش
ہوئی اور اسے اٹھا کر گھر لے آئی۔گھر میں ہر فرد نے اس کی تعریف کی اور کہا تم بڑی ہوشیار ہو ، جو خر گوش اٹھا
لائی ہو۔اس تعریف کی وجہ سے اس کا دماغ خراب ہو گیا اور دوسرے دن صبح کو جب وہ پھر او پہلے جمع
کرنے کے لئے جنگل میں جانے لگی تو کہنے لگی ، بی بی میں گوہیاں نوں جاواں یا سٹیاں نوں جاواں۔یعنی
بی بی میں اوپلے اکٹھے کرنے جاؤں یا خرگوش اٹھانے کے لئے جاؤں۔گویا اسے امید پیدا ہوگئی کہ اب ہر
روز اسے خرگوش مل جایا کریں گے۔یہی مثال ہماری ہوگی، اگر ہم یہ کہیں کہ چلو کوئی نواب رضوی تلاش کریں، جو کوئی مبلغ باہر بھیج
دے۔نہ نظام حیدر آباد کی ریاست قائم کی جاسکتی ہے، نہ نظام کی بہن کو بیوہ کیا جاسکتا ہے اور نہ اس بیوہ کی
630
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1956ء
بیٹی کوکسی احمدی وکیل سے بیاہا جاسکتا ہے اور نہ ہر روز نواب رضوی پیدا ہو سکتا ہے، جس سے اس کی خفیہ طور پر
شادی ہو جائے اور وہ اسے اپنی جائیداد کا ایک بڑا حصہ دے دے۔اور نہ نظام حیدر آباد سے کہا جا سکتا ہے کہ
وہ نواب رضوی کو نالش کی دھمکی دے اور پھر نواب رضوی کو اپنا مقدمہ لڑنے کے لئے خواجہ کمال الدین
صاحب جیسا آدمی مل جائے اور وہ اسے انگلستان بھجوا دے اور اسے ایک سال کے قیام کا خرچ اور سفر کے
اخراجات بھی دے دے۔یہ بہت دور کا اتفاق ہے، جو ہزاروں سال کے بعد ہی میسر آسکتا ہے۔لیکن یہاں تو روزانہ مبلغ بھیجوانے ہوں گے اور روزانہ مبلغ بھجوانے کے لئے تحریک جدید ہی کام
دے سکتی ہے۔وہی تحریک جدید جس نے ساری دنیا کی تبلیغ کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک
جدید کے دفاتر کے کام پر میں خوش ہوں۔ہالینڈ کی مسجد کو ہی لے لو، میرے نزدیک اگر تحریک جدید کے افسر
احتیاط سے کام لیتے تو ایک لاکھ، پندرہ ہزار روپے میں مسجد بن جاتی اور عورتوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑتا۔لیکن
بہر حال تحریک جدید کے ذریعہ ایک نہایت اہم اور قابل تعریف کام ہورہا ہے اور جماعت کو اسے ہر وقت
اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور اس میں حصہ لینا چاہئے تا کہ وہ تبلیغ اسلام کو ساری دنیا میں پھیلا سکے۔اس سال سیکنڈے نیویا میں ایک نیا مشن کھولا گیا ہے۔اور ایسے سامان پیدا ہورہے ہیں کہ شاید
ہمیں اپنے خرچ پر کچھ اور مبلغ بھی امریکہ بھجوانے پڑیں۔کیونکہ امریکہ میں مبلغوں کی بڑی مانگ ہے۔لیکن امریکن احمدی ان کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔بلکہ امریکن جماعت کا چندہ امریکہ کے موجودہ
مبلغوں کا خرچ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔اگر چہ مغربی ممالک میں سے امریکہ ہی ایک ایسا ملک ہے، جو
ایک حد تک تبلیغ کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔وہاں کے مشن کا خرچ ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کے قریب ہے لیکن وہ
قریباً دو تہائی بوجھ اٹھا رہا ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں جماعت تھوڑی ہے۔امریکہ کی جماعت کے
کل 500 افراد ہیں اور ظاہر ہے کہ 500 افراد کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کا بوجھ برداشت کرنا مشکل
ہے۔اس لئے لازمی طور پر ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔اگر اور مبلغ گئے تو اور خرچ ہوگا۔پھر ایک اور
علاقہ میں بھی تبلیغ کے رستے کھل رہے ہیں اور کچھ وقت کے بعد وہاں با قاعدہ مشن قائم کیا جا سکے گا۔اسی
طرح چین سے ایک بڑے عالم کا عربی اور انگریزی میں خط آیا ہے، جس میں اس نے اپنے ملک میں
احمدیت کی اشاعت کی طرف توجہ دلائی ہے۔فلپائن میں بھی بعض نوجوان لٹریچر کے ذریعہ احمدی ہوئے
ہیں اور تازہ اطلاع آئی ہے کہ وہاں طلباء کی ایک انجمن ہے، جس کے آٹھ ممبر لٹر پیچر کے ذریعہ احمدی ہو گئے
ہیں۔اور ان میں سے بعض نے دین کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی بھی وقف کی ہے اور وہ ربوہ آکر تعلیم
631
خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اب اگر وہ ربوہ آکر تعلیم حاصل کریں گے تو ان کے یہاں قیام کے اخراجات بھی
دینے پڑیں گے اور ایک طرف کا کرایہ بھی دینا پڑے گا۔اس طرح 30-25 ہزار روپیہ کا خرچ اور بڑھ
جائے گا۔غرض ہمارا اشاعت اسلام کا کام ہر روز بڑھے گا اور اخراجات بھی بڑھیں گے۔جو آپ کو بہر حال
برداشت کرنے پڑیں گے۔ہمارے ملک میں ایک مثال ہے اور وہ بڑی کچی ہے کہ اونٹ شور مچاتے ہی لا دے جاتے ہیں۔اسی طرح تم بھی چاہے کس قدر شور مچاؤ تمہیں تبلیغ کا کام بہر حال کرنا پڑے گا۔اس سے
تمہارا پیچھا نہیں
چھوٹے گا۔کیونکہ جب تم احمدی ہوئے تھے تو تم نے مان لیا تھا کہ نحن خيرامة ہم بہترین امت
ہیں۔اور اگرتم بہترین امت ہو تو تمہیں وہ کام کرنا پڑے گا، جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بہترین امت
کا بیان کیا ہے۔یا تو تم کہ دو کہ ہم اچھے نہیں، ہم سے عیسائی اور یہودی اچھے ہیں۔اور یا یہ کہو کہ ہم اچھے
ہیں۔اور اگر تم اچھے ہو تو تمہیں اشاعت اسلام کا کام بھی کرنا پڑے گا۔اس تمہید کے بعد میں تحریک جدید کے نئے سال کے چندہ کا اعلان کرتا ہوں اور تحریک کرتا ہوں
کہ دوست زیادہ سے زیادہ اس میں چندہ لکھوائیں۔اور پھر اسے جلد ادا کرنے کی کوشش کریں تا کہ پچھلا
بوجھ بھی اترے اور آئندہ سال تبلیغ کا کام بہتر طور پر ہو سکے اور خدام اور انصار کے ذمہ لگا تا ہوں کہ وہ
سارے دوستوں میں تحریک کر کے زیادہ سے زیادہ وعدے جلد سے جلد بھجوائیں۔اور خدا کرے کہ نومبر
کے آخر تک ان کو وعدوں کی لسٹیں پورا کرنے کی توفیق مل جائے اور دسمبر کے آخر میں تحریک جدید یہ اعلان
کر سکے کہ اس کی ضرورتیں پوری ہو گئی ہیں۔پچھلے سال میں نے تحریک جدید کا بجٹ بڑی احتیاط سے بنوایا تھا۔لیکن پھر بھی پتہ لگا ہے کہ
تحریک جدید پر صیغہ امانت اور بعض دوسری مدات کا دولاکھ ، چالیس ہزار روپیہ قرض ہے۔اس لئے قربانی
اور ہمت کی ضرورت ہے، مگر گھبراؤ نہیں۔خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ تمہیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور
تمہاری اور تمہارے ساتھیوں کی مالی حالت بہتر بنائے اور تمہیں مزید لاکھوں بھائی عطا فرمائے ، جن کے
ساتھ مل کر تم اس بوجھ کو آسانی کے ساتھ اٹھا سکو۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہمارے زمیندار ہی یورپ کے زمینداروں کی طرح محنت کریں تو ہماری آمد
میں سو گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔یورپ کے بعض ممالک میں فی ایکٹر تین، تین ہزار روپیہ آمد ہے۔اور ہماری
جماعت کے پاس ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین ہے۔اگر ہمارے زمینداروں کی آمد بھی تین تین ہزار
632
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلدسوم
-
خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1956ء
روپیہ فی ایکڑ ہو تو ان کی آمد ساڑھے پینتالیس کروڑ روپیہ سالانہ ہو جاتی ہے۔اگر وہ اس کا چھ فی صدی
چندہ دیں تو جماعت کا چندہ دو کروڑ ستر لاکھ بن جاتا ہے۔اور اگر دس فی صدی دیں تو جماعت کا چندہ چار
کروڑ ، پچاس لاکھ روپیہ سالانہ بن جاتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت روز بروز بڑھ رہی ہے۔گو جماعت کے دوست تبلیغ میں سستی کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے لوگوں
کے کانوں میں احمدیت کی تعلیم ڈالتے رہتے ہیں اور وہ کھنچے ہوئے احمدیت کی طرف آ جاتے ہیں۔اگر
ہمارے زمیندار محنت کریں تو خود بھی انہیں فائدہ ہوگا، یعنی ان کی مالی حالت بہتر ہوگی اور ان کے بچے تعلیم
پائیں گے اور ساتھ ہی تبلیغ بھی ہوگی۔اور وہ کنتم خیرامۃ میں داخل ہو جائیں گے اور ان کا نام خدا
تعالیٰ کے حضور پہلے نمبر پر لکھا جائے گا۔دیکھو، اگر تم زیادہ نمازیں پڑھو گے تو اس کا ثواب صرف تمہارے
حساب میں لکھا جائے گا۔لیکن اگر تم زیادہ تبلیغ کرو گے تو ساری دنیا اس سے فائدہ اٹھائے گی۔اور ساری
دنیا کے ثواب میں تم شریک ہو جاؤ گے۔میں دیکھتا ہوں کہ جماعت کے بعض دوست ایسے ہیں، جو شاید دوروپیہ چندہ دیتے ہیں۔لیکن
جب کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں تو بڑے فخر سے سینہ پر ہاتھ مار کر کہتے ہیں کہ ہم امریکہ میں تبلیغ کر رہے ہیں،
جرمنی میں تبلیغ کر رہے ہیں، انگلینڈ میں تبلیغ کر رہے ہیں، سوئٹزر لینڈ میں تبلیغ کر رہے ہیں، انڈونیشیا میں تبلیغ
کر رہے ہیں۔ان کی مثال ویسی ہی ہوتی ہے، جیسے کہتے ہیں کہ کسی زمیندار کے ہاں شادی تھی۔ہمارے ہاں
رواج ہے کہ شادیوں پر لوگ نیو تا دیتے ہیں۔اس شادی پر ایک نند اور ایک بھا وجہ دو عورتیں گئیں۔نند غریب
تھی، اس نے ایک روپیہ نیوتا دیا۔لیکن بھاوجہ امیر تھی ، اس نے ہمیں روپے نیو تا دیا۔کسی نے نند سے پوچھا،
بہن تم نے کتنا نیو تا دیا؟ تو اس نے بڑے فخر سے کہا، میں نے بھابی، اکیس۔اسی طرح ان لوگوں کی مثال
ہے۔مجالس میں بیٹھ کر وہ بڑے فخر سے کہیں گے کہ ہم فلاں فلاں ملک میں تبلیغ کر رہے ہیں۔لیکن جب ان
سے پوچھا جائے کہ تم نے اس کام کے لئے کتنا چندہ دیا ہے؟ تو بعض دفعہ وہ کہیں گے، ہم نے آٹھ آنے دیئے
تھے۔وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ تبلیغ ان لوگوں کے ذریعہ ہورہی ہے، جو ہزاروں روپیہ اس کام کے لئے دے
رہے ہیں۔شادیاں ہوتی ہیں، عقیقے ہوتے ہیں تو لوگ بڑے شوق سے روپیہ خرچ کرتے ہیں، اسی طرح اگر وہ
اپنے دلوں میں اشاعت اسلام کی سچی تڑپ رکھیں تو تبلیغ کے لئے کیوں نہیں دے سکتے ؟
ابھی تھوڑے دن ہوئے ، مجھے افریقہ کے ایک احمدی دوست ملے۔انہوں نے کہا، آپ نے
رخصتانہ کے موقعہ پرلڑکی والوں کو کھانا کھلانے کی بالکل ممانعت کر دی ہے۔حالانکہ ہمارا وہاں بہت اثر ہے
633
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اور گورنر اور بڑے بڑے عہدہ دار ہمیں اپنے ہاں بلاتے ہیں۔اگر ہم انہیں اپنے ہاں نہ بلائیں تو وہ ہمیں طعنہ
دیتے ہیں کہ تم لوگ ہماری دعوتیں تو کھا جاتے ہو اور اپنی باری آئے تو ہمیں نہیں کھلاتے۔ہماری مالی حیثیت
پاکستانیوں سے بہت اچھی ہے، آپ ہمیں اجازت دیں کہ ہم ایسے موقعوں پر گورنروں اور دوسرے
عہد یداروں کو اپنے ہاں دعوتوں میں بلا لیا کریں تا کہ وہ ہمیں طعنہ نہ دے سکیں کہ ہم ان کو اپنے ہاں نہیں
بلاتے۔پھر ہمارے ہاں چار چار، پانچ پانچ میل پر مکانات ہوتے ہیں، اگر اس قسم کے مواقع پر آنے والوں
کو کھانا نہ کھلایا جائے تو بڑی عجیب بات معلوم ہوتی ہے۔میں نے انہیں کہا کہ وہ اپنے ملک کے حالات لکھ کر
بھیج دیں توان پر غور کر لیا جائے گا۔یورپ میں بھی پانچ پانچ سات سات میل پر کوٹھیاں ہوتی ہیں۔اگر اس
قسم کے مواقع پر کوئی شخص ایک لمبافاصلہ طے کر کے کسی کے گھر جائے تو اسے کھانا نہ کھلایا جائے تو اس کا
مطلب یہ ہوگا کہ وہ اس دن فاقہ سے رہے۔میں نے اس واقعہ کا سید عبدالرزاق شاہ صاحب سے ذکر کیا ،
جو کہ نیروبی رہ چکے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ اس دوست کی بیٹی کی شادی تھی تو انہوں نے جو دعوت کے خرچ کا
اندازہ لگایا تھا ، وہ سات ہزار روپیہ تھا۔میں نے وہ خرچ اڑا دیا اور اس طرح ان کی شادی بغیر خرچ کے کروا
دی۔بہر حال افریقہ میں امارت ہے اور لوگوں کے پاس روپیہ ہے اور پھر وہ لوگ قربانی بھی کرتے ہیں۔اگر
اس علاقہ میں ہماری جماعت موجودہ جماعت سے دس گنا ہو جائے تو صرف افریقہ کی جماعت کا چندہ ہیں،
پچیس لاکھ روپیہ سالانہ ہو جاتا ہے۔اور اگر امریکہ میں بھی موجودہ جماعت دس گنا ہو جائے تو اس کا چندہ بھی
ہیں، پچیس لاکھ سالانہ ہو جاتا ہے اور وہ تبلیغ کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔لیکن یا درکھو، ایک وقت تک یہ بوجھ صرف تمہیں ہی برداشت کرنا ہوگا۔کیونکہ اس ملک میں خدا
تعالیٰ نے اپناما مور بھیجا ہے اور خدا تعالیٰ اس ملک کو عزت دینا چاہتا ہے۔لوگ چاہے کتنا شور کریں اور کہیں
کہ ہم اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔لیکن بہر حال انہیں یہ بوجھ اٹھانا پڑے گا کیونکہ خدا تعالیٰ اس ملک کو
عزت
دینا چاہتا ہے۔اور اس نے اس ملک کو اپنے لئے چن لیا ہے۔تمہارے پیچھے جو لوگ آئیں گے، وہ کہیں
گے کہ کاش یہ کام ہمارے زمانہ میں ہوتا تو ہم اسے سرانجام دیتے۔معلوم نہیں
کہ تمہیں پرانے واقعات کو پڑھ
کر ایسی تحریک ہوتی ہے یا نہیں، لیکن میں تو جب بھی پرانے واقعات پڑھتا ہوں تو میرے دل میں جوش پیدا
ہوتا ہے کہ کاش میں اس وقت ہوتا اور قربانی کرتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تو کوئی بے عزتی نہیں کر سکتا
کیونکہ آپ خدا تعالیٰ کے ایک عظیم الشان نبی تھے۔لیکن تاہم کفار نے آپ کو اذیت پہنچانے کی ہرممکن کوشش
کی ہے۔میں تو جب بھی ان واقعات کو پڑھتا ہوں، میرا دل چاہتا ہے کہ کاش میں اس وقت ہوتا اور وہ
634
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود : 26اکتوبر 1956ء
ماریں، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑیں، مجھے پڑتیں۔اسی طرح تمہاری انگلی نسل آئے گی تو وہ لوگ بھی
کہیں گے کہ کاش وہ اس وقت ہوتے اور جوقربانیاں تم کر رہے ہو، وہ کرتے۔لیکن اس وقت وہ تو موجود
نہیں تحریک تمہارے سامنے کی جاتی ہے، مگر ایک زمانہ ایسا ضرور آئے گا کہ تمہارے پوتے اور پڑپوتے اور
ہمسائے حسرت سے کہیں گے کہ ہمارے باپ دادوں نے اسلام کے لئے وہ قربانیاں نہیں کیں، جو کرنی
چاہئے تھیں۔اگر ہم اس وقت ہوتے تو ہم ان سے بڑھ کر قربانیاں کرتے۔بالعموم یہ فقرہ جھوٹا ہوتا ہے۔کیونکہ کہنے کوتو یہ فقرہ انسان کہ دیتا ہے لیکن وقت آنے پر اس پر عمل نہیں کرتا۔تاریخ میں ہمیں صرف ایک مثال ایسی ملتی ہے کہ ایک شخص نے یہ فقرہ کہا اور پھر وقت آنے پر
اسے سچا کر دکھایا۔اور وہ حضرت مالک تھے۔جنگ احد میں ایک موقعہ پر صحابہ کی غلطی کی وجہ سے دشمن
آگے بڑھ آیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آکر پتھر پھینکنے لگا۔آپ کے پاس 20 کے قریب
مسلمان کھڑے تھے، انہوں نے وہ پتھر اپنی چھاتیوں پر کھانے شروع کئے۔لیکن پھر بھی کچھ پتھر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو جالگے۔آپ اس وقت حفاظت کی غرض سے خود پہنے ہوئے تھے۔ایک پتھر اس خود پر لگا
اور خود کا کیل آپ کے سر میں گھس گیا۔آپ بے ہوش ہو کر ان صحابہ کی لاشوں پر جاپڑے، جو آپ کے ارد
گر دلڑتے ہوئے شہید ہو چکے تھے۔اس کے بعد کچھ اور صحابہ آپ کے جسم کی حفاظت کرتے ہوئے
شہید ہوئے اور ان کی لاشیں آپ کے جسم پر جا گریں۔مسلمانوں نے آپ کے جسم کو لاشوں کے نیچے دبا ہوا
دیکھ کر خیال کیا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔اور یہ خبر آنا فانا تمام مسلمانوں میں پھیل گئی اور وہ اس شہادت کی
خبر اپنے اردگرد کے صحابہ کو پہنچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگ پڑے۔جب یہ خبر مدینہ میں پہنچی تو شہر کے
مرد اور عورتیں اور بچے سب پاگلوں کی طرح شہر سے باہر نکل آئے اور احد کے میدان کی طرف دوڑ پڑے۔اس
وقتی شکست کے وقت جو صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے تھے اور جنہیں کفار کے لشکر کا
ریلا دھکیل کر پیچھے لے آیا تھا، ان میں حضرت عمرؓ بھی تھے۔ان کے کانوں میں بھی یہ خبر پہنچی کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں اور وہ شخص جس نے بعد میں قیصر وکسرٹی کی حکومتوں
کو تہ و بالا کر دیا تھا ،
ایک پتھر پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رونے لگ گیا۔اتنے میں حضرت مالک ان کے پاس گئے۔حضرت مالک
جنگ بدر میں شامل نہیں ہو سکے تھے اور جب کبھی صحابہ اس بات کا ذکر کرتے کہ ہم نے اس جنگ میں یہ یہ
قربانی کی ہے تو حضرت مالک شخصہ میں آجاتے اور جوش کی حالت میں ٹہلنے لگ جاتے اور کہتے تم نے کیا
قربانی کی ہے۔اگر میں اس وقت ہوتا تو تمہیں دکھاتا کہ کس طرح لڑا کرتے ہیں؟ دنیا میں عام قاعدہ یہ
635
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے کہ بظاہر ایسا دعویٰ کرنے والے اپنے دعوے کو پورا نہیں کرتے۔لیکن جنگ احد میں جب وقتی طور پر
مسلمانوں کو شکست ہوئی تو اس کا حضرت مالک کو پتہ نہیں لگا۔وہ اسلامی لشکر کی فتح کے وقت ہی پیچھے ہٹ
گئے تھے اور چونکہ رات سے انہوں نے کچھ کھایا نہیں تھا، جب فتح ہو گئی تو وہ چند کھجوریں لے کر پیچھے کی
طرف چلے گئے تا کہ انہیں کھا کر اپنی بھوک دور کریں۔وہ فتح کی خوشی میں ٹہل رہے تھے اور کھجوریں کھا
رہے تھے کہ ٹہلتے ٹہلتے وہ حضرت عمرؓ کے پاس جا پہنچے اور حضرت عمرؓ کو بچوں کی طرح روتے دیکھ کر کہا،
عمر! اللہ تعالیٰ نے اسلام کو فتح دی ہے اور تم اور ہے ہو؟ حضرت عمر نے کہا، مالک ! تم شاید پہلے میدان سے
ہٹ آئے ہو۔بے شک دشمن بھاگ گیا تھا اور مسلمانوں نے فتح پائی تھی لیکن بعد میں دشمن نے اچانک
مسلمانوں پر حملہ کیا ، جس کے نتیجہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں۔اس پر مالک نے کہا ،
عمر! اگر یہ واقعہ ٹھیک ہے تو پھر بھی یہ رونے کا وقت نہیں۔جہاں ہمارا آقا گیا، ہمیں بھی وہیں جانا چاہئے۔ان کے ہاتھ میں اس وقت آخری کھجور تھی۔اسے نیچے پھینکتے ہوئے ، آپ نے کہا، مجھ میں اور جنت میں اس
کھجور کے سوا اور کون سی چیز حائل ہے؟ یہ کہہ کر آپ نے تلوار سونت لی اور دشمن کی صفوں میں گھس گئے۔دشمن کا لشکر تین ہزار کی تعداد میں تھا۔لیکن حضرت مالک اکیلے ہی اس پر حملہ آور ہوئے اور اس کی صفوں کو
چیرتے ہوئے چلے گئے ، آپ زخمی ہو کر گرتے مگر پھر کھڑے ہو جاتے اور دشمن پر حملہ کرتے۔یہاں تک کہ
اس لڑائی میں آپ شہید ہو گئے۔بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ وہ مالک کی لاش
تلاش کریں۔لیکن باوجود تلاش کے لاش نہ ملی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ ہدایت کی کہ جاؤ اور
مالک کی لاش تلاش کرو۔وہ گئے لیکن پھر بھی لاش نہ ملی۔آخر تیسری دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر
تلاش کا حکم دیا۔صحابہ نے کہا، یا رسول
اللہ ! ہمیں ایک لاش ملی ہے، جس کے ستر ٹکڑے ہیں۔لیکن ہمیں کوئی
ایسی علامت نہیں ملی، جس کی وجہ سے ہم پہچان سکیں کہ وہ لاش کس کی ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا، مالک کی بہن کو ساتھ لے جاؤ۔چنانچہ صحابہ مالک کی بہن کو ساتھ لے گئے اور اس نے ایک کٹی ہوئی
انگلی کے ایک نشان سے مالک کی لاش
کو پہچانا اور کہا، یہ میرے بھائی کی لاش ہے۔تو دیکھو، اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مسلمانوں نے قربانیاں کیں تو مالک نے کہا ، اگر میں اس
وقت ہوتا تو تم سے بڑھ کر قربانی کرتا۔اور پھر بعد میں جب وقت آیا تو انہوں نے اپنے اس دعوئی کو پورا کر
دکھایا۔تمہارے دل میں بھی یہ خیال آتا ہوگا کہ اگر ہم فلاں موقع پر ہوتے تو یوں قربانی کرتے۔مگر اللہ
تعالی نے تمہیں وہ موقع دے دیا ہے، جو دوسروں کو نہیں ملا۔اگر غیر احمدی ایسا کہیں تو وہ معذور ہیں کیونکہ
636