تحریک جدید کی ذمہ داری بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 نومبر 1956ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 نومبر 1956ء
تحریک جدید کی ذمہ واری بہت بڑی ذمہ واری ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 نومبر 1956ء
پچھلے خطبہ جمعہ میں، میں نے تحریک جدید کے نئے سال کے چندہ کا اعلان کیا تھا اور آج
پھر میں دوستوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک جدید کی ذمہ داری بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اس لئے دوستوں کو
چاہئے کہ وہ جلد سے جلد اپنے وعدے لکھوائیں تا کہ تحریک جدید کے دفتر کو اس بات کا اطمینان ہو جائے کہ
اگلے سال ان کا کام آسانی سے چل سکے گا“۔وو
جماعتوں میں جونہی میرا یہ خطبہ پہنچے، وہ فوری طور پر اپنا اجلاس بلائیں اور خدام اور انصار کو
اس بات کا ذمہ وار قرار دیں کہ وہ گھر بہ گھر پھریں اور ہر احمدی سے تحریک جدید کا وعدہ لیں۔یہ کام پہلے ہی
بہت اہم تھا، مگر جیسا کہ میں نے خطبہ میں بیان کیا تھا، گزشتہ سال تحریک جدید پر اڑھائی لاکھ روپیہ کا قرض
ہو گیا۔اس قرض کو اتارنے اور بعض نئے مشن قائم کرنے کے لئے ضرورت ہے کہ دوست پہلے سے بھی
زیادہ جوش اور اخلاص اور قربانی سے کام لیں۔اس سال ایک پروفیسر جرمنی سے یہاں آ رہے ہیں اور وہ کچھ عرصہ ربوہ میں قیام کریں گے اور دینی
تعلیم حاصل کریں گے، ان کے لئے بھی اخراجات کی ضرورت ہے۔پھر دو طالب علم فلپائن سے دینی تعلیم کے
لئے یہاں آرہے ہیں، ان کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک اور جرمن پادری، جو نئے
مسلمان ہوئے ہیں اور جنہوں نے اپنی زندگی وقف کی ہے تا کہ وہ ربوہ میں تعلیم حاصل کریں اور پھر جرمنی میں
تبلیغ اسلام کریں ، ان کے انتظام کے لئے بھی روپیہ کی ضرورت ہوگی۔پھر جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا،
فلپائن یونیورسٹی کے طلباء کی جو انجمن ہے، اس کے آٹھ نو جوانوں نے بیعت کر لی ہے اور انہیں یقین ہے کہ
باقی طلباء میں بھی بہت جلد احمدیت پھیل جائے گی۔اسی طرح کولون جرمنی میں ایک احمدی تھے ، جن کا نام
مبارک احمد شولر تھا، وہ اس سال فوت ہو گئے ہیں۔ان کی وفات کی وجہ سے وہاں کی جماعت ختم ہوگئی تھی مگر اللہ
تعالیٰ نے ان کے بدلہ میں اور کچھ اس فتنہ کے بدلہ میں جواب کھڑا کیا گیا ہے، ہمیں بعض نئی جماعتیں عطا
فرمائی ہیں۔کیونکہ اس کا وعدہ ہے کہ اگر تم واقعہ میں مومن ہو گے اور پھر تم میں سے کوئی شخص تمہارے نظام دینی
639
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 02 نومبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
سے الگ ہو جائے گا تو ہم اس کے بدلہ میں کفار میں سے ایک قوم تمہیں دیں گے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اپنے
اس وعدہ کو پورا کیا اور ان کے بدلہ میں ہمیں کئی نئی جماعتیں عطا فرما دیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، فلپائن میں
8 طلباء نے بیعت کی ہے اور اس طرح وہاں ایک نئی جماعت قائم ہوگئی ہے۔اسی طرح جرمنی میں ایک جگہ
گو پنجن (Goppingen) ہے، وہاں بھی ایک نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔پھر جرمن سے ایک ایسے شخص کا،
جس کا ہمارے مبلغ سے کوئی تعلق نہیں تھا، میرے نام ایک خط آیا۔وہ چونکہ جرمن زبان میں تھا، اس لئے میں
نے وہ خط چودھری عبد اللطیف صاحب مبلغ جر منی کو بھیج دیا تا کہ وہ اس کا ترجمہ کر کے مجھے بھیجیں۔انہوں نے
اس خط کا ترجمہ کر کے مجھے بھیج دیا ہے۔جس سے معلوم ہوا ہے کہ خط لکھنے والا ایک فوجی افسر ہے، اس نے لکھا
ہے کہ میں نے آپ کا انگریزی ترجمۃ القرآن پڑھا ہے اور اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کی
جماعت میں داخل ہوتا ہوں۔جب فرصت ہوئی، میں ہمبرگ جاؤں گا اور احمد یہ شن سے تعلقات قائم کروں
گا۔اگر اس شخص کے ذریعہ اس علاقہ میں تبلیغ شروع ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں بھی احمدیت پھیل
سکتی ہے۔اور اگر اسے بھی ایک جماعت شمار کر لیا جائے تو یہ دوسری جماعت ہے، جو اس فتنہ کے بعد جرمنی میں
قائم ہوتی ہے۔پھر ایک جماعت سیکنڈے نیویا میں قائم ہوئی ہے۔گویا یہ چار نئی جماعتیں ہیں، جو اس تھوڑے
سے عرصہ میں غیر ممالک میں قائم ہوئی ہیں۔جیسا کہ میں نے ایک خطبہ میں بیان
کیا تھا، اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ اگر
کوئی شخص تمہارے نظام دینی سے الگ ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں تمہیں ایک قوم دے گا، جو
مومنوں کے ساتھ نہایت انکسار رکھنے والی اور کفار کی شرارتوں کا دلیری سے مقابلہ کرنے والی ہوگی۔گویا
اس نے یہ اعلان کیا کہ اگر تم واقعہ میں مومن ہو تو جو تمہارے نظام کو چھوڑے گا ، اس کے متعلق تم کو کچھ کرنے
کا حکم نہیں۔بلکہ اس کے متعلق ہم اپنے اوپر ذمہ داری لیتے ہیں اور وہ ذمہ داری یہ ہے کہ ایک، ایک شخص
کے بدلہ میں ہم ایک، ایک قوم کفار میں سے لا کر تمہارے اندر داخل کریں گے۔چنانچہ اس فتنہ کے بعد ہی
کئی سو افراد تو اس ملک میں احمدیت میں داخل ہوئے۔اور دوسرا فضل اللہ تعالیٰ نے یہ کیا کہ غیر ممالک میں
چارنٹی جماعتیں قائم کر دیں۔جن میں سے دو جرمنی میں قائم ہوئی ہیں، ایک فلپائن میں قائم ہوئی ہے اور
ایک سیکنڈے نیویا میں نئی جماعت بنی ہے۔سوئٹزرلینڈ سے بھی جو خبریں آرہی ہیں ، وہ خوش کن ہیں۔ہمارے مبلغ کی آسٹریا کی ایک یونیورسٹی میں بڑی کامیاب تقریر ہوئی۔وقت اگر چہ ختم ہو گیا تھا مگر پھر بھی
سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا اور ان لوگوں نے خواہش کی کہ اس قسم کی اور تقاریر بھی ہونی چاہئیں۔640
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
غرض اللہ تعالیٰ نے جو قرآن کریم میں وعدہ فرمایا تھا کہ
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 نومبر 1956ء
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ
يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ
کہ اے مومنوں ! اگر تم میں سے کوئی شخص تمہارے نظام دینی کو چھوڑ دے تو اگر تم سچے مومن ہو تو
تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔اگر وہ شخص جو تم سے الگ ہوا ہے، وہ واقعہ میں تمہارے نظام سے جدا ہو
گیا ہے تو ہم اس کی جگہ پر تمہارے غیروں میں سے تمہیں ایک قوم دیں گے۔وہ وعدہ بڑی شان سے پورا ہوا
ہے اور اس طرح سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ تم واقعہ میں مومن ہو اور تم سے الگ ہونے والے واقعہ میں
ایک بچے دینی نظام سے الگ ہوئے ہیں۔کیونکہ وہ ان کی جگہ ایک قوم لے آیا ہے اور پھر یہ قوم بڑھتی چلی
جائے گی اور اتنی بڑھے گی کہ احمدیت دنیا کے کناروں تک پھیل جائے گی اور جوں جوں خدا تعالیٰ کے
وعدے پورے ہوں گے تمہیں اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔پس تمہیں چاہئے کہ تحریک جدید کے نئے
سال میں زیادہ سے زیادہ وعدے لکھواؤ تا کہ دنیا کے گوشہ گوشہ میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہو“۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 16 نومبر 1956ء)
641