فتح کے دن کو جلد لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
فتح کے دن کو جلد لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قریباً ایک ماہ ہوا، میں نے تحریک جدید کے چندہ کے لئے جماعت کے دوستوں
کو تحریک کی
تھی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سال وعدوں کی آمداتی نہیں، جتنی گذشتہ سال تھی۔مثلاً گذشتہ
سال تحریک جدید کے چندہ کے سارے وعدے تو چار لاکھ روپیہ کے تھے، لیکن آج کی تاریخ تک ایک
لاکھ تئیس ہزار کے وعدے آچکے تھے۔اس کے مقابلہ میں اس سال آج کی تاریخ تک ایک لاکھ تیرہ ہزار
کے وعدے آئے ہیں۔اس کے بعد خطبہ دیکھنے سے پہلے تک معلوم ہوا کہ اس سال ایک لاکھ ستاون ہزار
کے وعدے آئے ہیں، جو گذشتہ سال ایک لاکھ، چورانوے ہزار کے تھے۔گویا فرق بہت بڑھ گیا ہے اور
دفتر نے شکایت کی ہے کہ دفتر دوم والے لوگ صحیح طور پر وعدے نہیں لکھا رہے۔مثلاً میرا اعلان یہ تھا کہ گو
پانچ روپے دے کر بھی انسان اس میں شامل ہو سکتا ہے۔مگر ماہوار آمدن کے ہیں فیصدی تک چندہ دینا
مناسب ہو گا۔لیکن اس کے مقابل میں دفتر کی اطلاع یہ ہے کہ سینکڑوں روپیہ ماہوار کمانے والے لوگ بھی
پانچ، پانچ روپے کا وعدہ کر کے اس دفتر میں شامل ہو رہے ہیں۔جس کے برخلاف ایک باڈی گارڈ ، جس
کی تنخواہ غالباً 5 8 یا 95 روپے ہے، اس نے 103 کا وعدہ لکھوایا ہے۔یہ بہت بڑا فرق ہے۔دوستوں کو
اخلاص بڑھانا چاہئے اور کم سے کم اپنی ماہوار آمدن کی بیس فیصدی رقم وعدے میں لکھوانی چاہئے۔گوا بھی
تحریک جدید کے وعدے آنے میں بہت سا وقت باقی ہے لیکن پھر بھی چونکہ دفتر روزانہ وصول ہونے
والے وعدوں کا پچھلے سال کی تاریخوں سے موازنہ کیا کرتا ہے تا کہ جماعت کی روز کی ترقی یا کمزوری کا پتہ
لگتار ہے، اس لئے ضروری ہے کہ دوست اپنے وعدے بھجوانے میں سستی سے کام نہ لیں۔جماعت کو یا درکھنا چاہئے کہ آنے والا سال ہمارے لئے ایک نہایت ہی اہم سال ہے۔کیونکہ
دشمن نے یہ پروپیگینڈا شروع کیا ہوا ہے کہ اب جماعت احمدیہ میں بغاوت پیدا ہوگئی ہے اور جماعت کے
نوجوان ، خلیفہ وقت سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔اگر چہ یہ بالکل جھوٹ بات ہے۔لیکن بہر حال
643

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اگر ایک چھوٹا بہانہ بھی مخالف کو مل جائے تو وہ اس کو بھی بہت بڑھا دیا کرتا ہے۔مثلاً ہم یہاں ربوہ میں بیٹھے
ہوئے ہیں، ہمیں قطعاً کسی منافقت کا علم نہیں۔لیکن غیر احمدی اخباروں میں روزانہ چھپتا ہے کہ اتنے آدمی
خلیفہ کے مخالف ہو گئے ہیں۔جب عبدالمنان امریکہ سے آیا ہے تو صرف تین عیسائی چوڑھے اس کے
استقبال کے لئے اسٹیشن پر آئے ہوئے تھے۔یہ چوڑھے اس کے گھر کے پاس رہتے تھے ، اس لئے ان
کے اس سے تعلقات تھے۔چنانچہ وہ تینوں اس کے استقبال کے لئے اسٹیشن پر آئے۔لیکن اخباروں میں
تاریں چھپیں کہ عبد المنان کاربوہ میں عظیم الشان استقبال ہوا اور فضا نعروں سے گونج اٹھی۔حالانکہ بات یہ
تھی کہ اس کے ہمسائے میں بھی کسی کو علم نہیں تھا کہ عبد المنان آیا ہے۔تو چاہے سال کے آخر میں چندے کی
مقدار میں ایک پیسہ بھی کمی ہو، دشمن کو شور مچانے کا موقع ملے گا اور وہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا کہ اس
نے جو کہا تھا کہ جماعت میں بغاوت پیدا ہورہی ہے، وہ ٹھیک ثابت ہوا ہے۔لیکن بات وہی ٹھیک نکلے گی، جو میں نے قرآن کریم سے بیان کی تھی کہ جب واقعی طور پر سچی
جماعتوں میں سے کوئی شخص نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اور بہت سے آدمی دے دیتا ہے۔چنانچہ آج ہی مجھے پاکستان کے ایک اہم شہر سے چٹھی آئی ہے کہ وہاں بہت سے لوگوں کی توجہ احمدیت کی
طرف پھر رہی ہے اور تعلیم یافتہ طبقہ میں سے بھی کچھ لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔چنانچہ ایک
بیعت تو مجھے آج ہی آئی ہے اور دو، تین بیعتیں میں پہلے بھی دفتر کو بھیج چکا ہوں اور بہت سے لوگ احمدیت
کے قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔پھر مجھے امریکہ کے قریب کے ایک علاقہ سے تار آئی ہے کہ وہاں دوسو
آدمی احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔گو ساتھ ہی یہ خبر تھی کہ مقابلہ بھی سخت کرنا پڑ رہا ہے اور مخالفت شروع
ہوگئی ہے۔لیکن امریکہ جیسے علاقہ میں ایک ہی دن میں دو سو آدمیوں
کا احمدیت میں داخل ہو جانا کوئی معمولی
بات نہیں۔اسی طرح اور کئی جگہوں سے اطلاعیں آرہی ہیں کہ وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے تعلیم یافتہ
اور بڑے لوگ احمدیت کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔اس سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ میں نے جو کہا تھا
کہ اگر تم سچے مومن ہو اور نکلنے والا واقعی طور پر تمہارے نظام سے کسی دشمن کی وجہ سے الگ ہوا ہے تو اللہ
تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس کی جگہ پر تمہیں ایک قوم دے دے گا، وہ بالکل درست ہے۔اب دیکھ لو، جماعت
سے نکلنے والے تو زیادہ سے زیادہ آٹھ ، نو آدمی تھے لیکن ان کے نکلنے کے بعد کئی ہزار لوگ جماعت میں
داخل ہوئے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے امریکہ جیسے علاقہ میں ایک دن میں دو سو آدمی احمدیت میں
داخل ہوئے ہیں۔اور وہاں کا دو سو آدمی ہمارے علاقہ کے بیس ہزار آدمیوں کے برابر ہے۔کیونکہ ان کی
644

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
آمدن ہمارے ملک کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔اسی طرح بعض اور جگہوں سے بھی ایسی اطلاعات آرہی
ہیں ، جس سے پتہ لگتا ہے کہ شاید تھوڑے ہی عرصہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ احمدیت میں داخل ہو
جائیں۔پس بات تو وہی پوری ہو رہی ہے، جو قرآن کریم نے کہی ہے اور جس کا ترجمہ کر کے میں نے آپ
لوگوں کوسنایا تھا۔لیکن ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ دشمن کو کوئی خوشی کا موقع نہ ملے اور اپنی قربانیوں سے اللہ
تعالیٰ کے فضل کو اور زیادہ کھینچتے رہیں۔تاکہ اللہ تعالیٰ یاتِ الله بقوم کی بجائے بات اللہ باقوام کر دے
اور ایک فرد کے بدلہ میں ایک ایک قوم کی بجائے ، کئی کئی اقوام کو ہماری طرف لے آئے۔غرض یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے دن ہیں، ان کو وسیع کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی
کوششیں کرو تا اللہ تعالیٰ تمہاری حقیر کوششوں
کو قبول کرلے اور اپنے وسیع انعاموں کو وسیع تر کرتا جائے۔یا درکھو، ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق ہی دیا کرتا ہے۔تم غریب اور کمزور ہو تم نے اپنی غربت اور کمزوری
کے مطابق ہی قربانی کرنی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ واسع ہے اور رزاق ہے، اس نے اپنے واسع ہونے اور
رزاق ہونے کے لحاظ سے انعام دینا ہے۔تم اگر اپنی غربت میں پانچ روپے دے سکتے ہو اور چھ دے
دیتے ہو تو وہ اگر ایسے مواقع پر دس کروڑ دیا کرتا ہے تو دس ارب دے دے گا۔کیونکہ وہ واقع ہے اور رزاق
ہے، تم غریب اور مسکین ہو۔اگر غریب اور مسکین اپنی طاقت سے زیادہ دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے لئے تو اپنی
طاقت سے زائد دینے کا سوال ہی نہیں۔وہ اپنے ادنیٰ سے ادنی آدمی کو بھی اتنا دے سکتا ہے، جو دنیا کے
بادشاہ اپنی انتہائی خوشنودی کے وقت بھی نہیں دیتے۔پس خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے اور اس کی
توجہ کو اپنی طرف رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو۔پچھلے دنوں میں نے اپنے ایک خطبہ میں کہا تھا کہ ہندوستان میں جو کسی امریکن کتاب کا اردو
ترجمہ کیا گیا ہے اور اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بہتک کی گئی ہے، اس
کا مقابلہ کرنے کا اصل
طریق یہ تھا کہ اس کتاب کا جواب دیا جاتا اور خصوصاً امریکہ اور ہندوستان میں شائع کیا جاتا۔اس کا ایک
حصہ تو تحقیقی جواب پر مشتمل ہوتا اور ایک حصہ الزامی جواب پر مشتمل ہوتا۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے مبلغوں کو
بہت حوصلہ اور ہمت دی ہوئی ہے۔میر اوہ خطبہ چھپا تو دیر سے ہے لیکن وہ کسی طرح امریکہ پہنچ گیا۔معلوم
ہوتا ہے، کسی نے تار کے ذریعہ یا ہوائی ڈاک کے ذریعہ اطلاع دے دی۔وہاں سے تار بھی آئی ہے اور آج
خط بھی آگیا ہے کہ ہم اس کتاب کا جواب لکھ رہے ہیں، جس میں سے عیسائیوں کا حصہ مکمل کیا جا رہا ہے۔چونکہ ہندو یہاں نہیں ہیں، اس لئے اگر ان کو ہم جواب دیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔میں نے کہا ہے کہ تم
645

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
ہندوؤں کے لئے الگ کتاب لکھو اور عیسائیوں کے لئے الگ لکھو۔عیسائیوں کے لئے اس لئے لکھو کہ
کتاب کا اصل لکھنے والا امریکہ کا رہنے والا تھا۔اور ہندوؤں کے لئے اس لئے لکھو کہ اس کا اردو میں ترجمہ
کر کے شائع کرنے والا ہندو ہے۔اور ضروری ہے کہ ہندوؤں میں اس کے پھیلائے ہوئے زہر کا ازالہ کیا
جائے۔پس میں نے انہیں ہدایت دی ہے کہ تم ایک کتاب ایسی لکھو، جس کے ایک حصہ میں اسلام پر کئے
جانے والے اعتراضات کا تحقیقی جواب ہو اور دوسرے حصہ میں عیسائیت کے متعلق الزامی جواب ہو۔اسی
طرح ایک دوسری کتاب لکھو، جس کے ایک حصہ میں اعتراضات کے تحقیقی جوابات ہوں اور دوسرے حصہ
میں ہندو مذہب کو مخاطب کر کے ان کے الزامی جوابات ہوں۔سوتار بھی آئی ہے اور خط بھی آگیا ہے کہ
کتاب
لکھی جارہی ہے، جو عنقریب شائع ہو جائے گی اور پھر اس کا ترجمہ اردو زبان میں شائع کر دیا جائے
گا۔یہ جواب گالیاں دینے اور شور مچانے سے زیادہ مؤثر ہوگا۔جب یہ جواب امریکہ میں شائع ہوگا اور
جب اس کا ترجمہ ہندوستان میں شائع ہو گا تو عیسائیوں کو بھی پتہ لگ جائے گا اور ہندوؤں کو بھی پتہ لگ
جائے گا کہ شیش محل میں بیٹھ کر پتھر مارنا بڑا نقصان دہ ہوتا ہے۔دیکھو، انگریزوں اور فرانسیسیوں نے سمجھا کہ مصر ہم سے چھوٹا ہے، اس لئے وہ ہمارا مقابلہ نہیں کر
سکے گا۔چنانچہ انہوں نے اسرائیل سے مل کر مصر پر حملہ کر دیا۔اپنے خیال میں تو انہوں نے یہ سمجھا تھا کہ مصر
ہمارا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے؟ لیکن ان کے حملہ کرنے کی وجہ سے امریکہ نے جوان کا پرانا دوست ہے، ساتھ
چھوڑ دیا اور دوسری طرف روس نے کہا کہ اگر تم نے مصر سے اپنی فوجیں نہ نکالیں تو ہم بھی اپنی فوجیں مصر میں
داخل کر دیں گے۔ادھر روس نے شام میں ہوائی جہازوں سے اپنی فوجیں اتارنی شروع کیں اور ادھر انگریز
بھاگنے شروع ہوئے۔گویا ان کی مثال بالکل اس چور کی سی ہوئی ، جو کسی گھر میں چوری کر رہا ہولیکن جب
پولیس آئے تو وہ بھاگنا شروع کر دے۔انگریز اور فرانسیسی بڑے غرور کے ساتھ مصر میں داخل ہوئے اور
امریکنوں کو انہوں نے دھمکی دی کہ ہم نے مصر میں بہر حال لڑنا ہے۔ہمارے حقوق ہیں، جن کی ہم نے
حفاظت کرنی ہے۔اس لئے ہم تمہاری بات نہیں مانیں گے۔لیکن جونہی چند روسی جہاز شام میں اترے، وہ
وہاں سے بھاگنا شروع ہوئے۔پھر ادھر امریکہ کی ہمدردی بھی جاتی رہی، پاکستان بھی مخالف ہو گیا اور
دوسرے اسلامی ممالک بھی مخالف ہو گئے۔غرض ادھر روس کے چند جہاز اترے تو وہ فرانسیسی اور انگریز ، جو
ڈھول بجاتے ہوئے مصر میں داخل ہوئے تھے، وہ نقارے بجاتے ہوئے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔اور سارا رعب جوان کا دنیا پر چھایا ہوا تھا ، مٹ گیا۔اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ روس کے چند جہازوں سے انگریز
646

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو
اور فرانسیسی فوج کے حواس باطل ہو جاتے ہیں۔دراصل یہ انگریزوں اور فرانسیسیوں کی بڑی گہری چال تھی کہ
پہلے پولینڈ اور جنگری میں فساد کرایا تا کہ روس وہاں مشغول ہو جائے۔پھر اسرائیل کو مصر پر حملہ کا اشارہ کر دیا
اور پھر اس علاقے میں انگریزی اور فرانسیسی فوجیں اتار دیں۔مصر نے عارضی طور پر یہ ذلت برداشت کرلی
کہ اپنی فوج کو واپس بلا لیا۔لوگوں نے شور مچادیا کہ مصری فوج مقابلہ نہیں کر سکی اور بھاگ گئی ہے۔لیکن
در اصل مصر کا یہ اقدام اپنی فوج کو دشمن کے نرغہ سے بچانے کے لئے تھا۔تا کہ پہلے سویز پر انگریزوں اور
فرانسیسیوں سے لڑائی کرے اور پھر اسرائیل سے نپٹ لے۔لیکن ادھر روس نے اپنے چند ہوائی جہاز بھیج
دیئے۔روس کے ان جہازوں
کا اتر نا تھا کہ انگریز بھی بھاگے، فرانسیسی بھی بھاگے اور اسرائیل بھی بھاگا۔غرض جو لوگ بڑی شان اور غرور کے ساتھ مصر میں داخل ہوئے تھے ، وہ کالے منہ والے بھگوڑوں کی شکل میں
وہاں سے بھاگ گئے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کے تمام ارادوں کو نا کام کر دیا۔اسی طرح اگر تم اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کو چاہو تو تمہیں ایسی فتح نصیب ہوگی کہ جیسے روسی جہازوں
کے اترنے کی وجہ سے انگریز ، اسرائیل اور فرانسیسی مصر سے بھاگے تھے۔اسی طرح پادری ، جو اسلام پر
اعتراض کرتے ہیں، اپنے کانوں پر ہاتھ رکھیں گے اور کہیں گے کہ خدا کے لئے ہمیں اس دفعہ معاف کر دو،
ہم آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔ایک دفعہ میرے پاس ایک انگریز آیا اور اس نے کہا، میں آپ سے اسلام کے متعلق کچھ باتیں
کرنا چاہتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کوئی الزامی جواب نہ دیں۔میں نے کہا، اگر تم اسلام پر حملہ نہیں کرو
گے تو میں بھی الزامی جواب نہیں دوں گا۔لیکن جب باتیں شروع ہوئیں تو تھوڑی دیر بعد ہی اس نے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔میں نے بھی جواب میں حضرت عیسی علیہ السلام پر حملہ کر
دیا۔اس سے اس کا چہرہ سرخ ہو گیا اور کہنے لگا، میں حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف کوئی بات نہیں سن
سکتا۔میں نے کہا، دیکھو، میرا تم سے وعدہ تھا کہ اگر تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ نہیں کرو گے تو
میں بھی حضرت عیسی علیہ السلام پر حملہ نہیں کروں گا۔چنانچہ میں نے حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف کوئی
بات نہیں کی۔لیکن تم نے اپنے وعدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ
کیا ہے۔اگر تم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے غیرت ہے تو کیا میں ہی بے غیرت ہوں کہ مجھے اسلام
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت پر حملہ دیکھ کر غیرت نہ آئے ؟ اگر تم حضرت عیسی علیہ السلام کی
تائید میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک حملہ کرو گے تو میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید
647

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
میں حضرت عیسی علیہ السلام پر میں حملے کروں گا۔چنانچہ وہ اسی وقت اٹھ کھڑا ہوا اور کہنے لگا، میں حضرت
عیسی علیہ السلام کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتا۔تو یہ لوگ اس وقت تک فراتے ہیں، جب تک ان کے سامنے تلوار نہیں اٹھائی جاتی۔یعنی ان
کے مذہب پر حملہ کیا جائے اور اس کے پول کھولے جائیں تو یہ لوگ مقابلہ نہیں کر سکتے اور بھاگ جاتے
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے پادریوں کی مجالس نے حکم دیا ہوا ہے کہ عیسائی مشنری احمدیوں سے بات
نہ کیا کریں۔کیونکہ احمدی الزامی جواب دیتے ہیں اور ہمارے لئے مشکل پیش آجاتی ہے۔گرمیوں میں جب میں مری تھا تو وہاں پادری آئے اور انہوں نے اسلام پر اعتراضات شروع
کر دیئے۔میرا ایک لڑکا ان سے بحث کے لئے چلا گیا اور ہمارا مبلغ بھی وہاں پہنچ گیا۔چند دن کی گفتگو کے
بعد ہی پادریوں نے کہ دیا، ہم آئندہ آپ سے کوئی بحث نہیں کریں گے۔غرض احمدیوں کے پہنچتے ہی انہیں
چھٹی کا دودھ یاد آ گیا۔پس انشاء اللہ تعالیٰ جب یہ کتاب نکل آئے گی تو پھر پتہ لگے گا کہ اسلام کا حملہ صرف سویز میں ہی
نہیں بلکہ ہر ملک میں غالب ہوتا ہے۔اور عیسائیوں، پنڈتوں اور اسلام کے دوسرے دشمنوں کی مجال نہیں
کہ وہ اسلام پر حملہ کریں اور پھر اس میں فتح حاصل کریں۔اگر وہ اسلام پر حملہ کریں گے تو ان کے گھر کے
پول ایسے کھولے جائیں گے کہ وہ اپنے گھروں میں گھس کر بھی بیٹھ نہیں سکیں گے۔بلکہ انہیں اپنے گھروں
کے دروازے بند کرنے پڑیں گے۔ان کی تمام بہادری رفو چکر ہو جائے گی اور ان کی شان و شوکت ذلت
اور رسوائی سے بدل جائے گی۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ کام بھی ہورہا ہے۔اللہ تعالیٰ چاہے گا تو جلد پورا
ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے خوشیوں کے دن مقدر کر رکھے ہیں۔لیکن ان خوشیوں کے دنوں کو
زیادہ قریب لانے کے لئے تمہیں زیادہ سے زیادہ قربانی کرنی چاہئے۔تا کہ جلد سے جلد ہماری فتح کے دن
آئیں اور دشمن روسیاہ ہو اور اسلام کے مقابلہ میں وہ اس طرح دم دبا کر بھاگے، جیسے گدھا شیر کے آگے
بھاگتا ہے۔اسلام شیر ہے اور عیسائیت اور دوسرے مذاہب کی مثال گدھے کی سی ہے۔جس طرح وہ شخص،
جو شیر پرحملہ کرتا ہے، وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو لیتا ہے، اسی طرح جو مذہب اسلام پر حملہ کرے گا، اس پر
اسلام شیر کی طرح حملہ کرے گا اور وہ گدھوں کی طرح بھاگ جائے گا۔شیر کی یہ عادت ہے کہ وہ خود حملہ نہیں
کرتا۔مشہور ہے کہ شیر کے سامنے کوئی آدمی آجائے اور وہ لیٹ جائے تو شیر آگے گزر جاتا ہے اور اسے کچھ
648

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء
نہیں کہتا۔اسلام کی مثال بھی ایسی ہی ہے۔وہ اپنے دشمن کو دیکھتا ہے تو خاموشی سے آگے گزر جاتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ میں طاقتور ہوں، مجھے غریب پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ مگر جب دوسرا فریق
با وجود کمزور ہونے کے حملہ پر آمادہ ہو تو پھر شیر ایک ہی دفعہ ایسا نعرہ لگاتا ہے کہ دشمن کے حواس باختہ ہو جاتے
ہیں۔پس فتح کے دن کو جلد لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو۔خدا کرے، وہ دن جلد آ جائیں اور
فتح اور با مرادی تمہارے حصہ میں ہو۔اور نا کامی اور نا مرادی تمہارے دشمن کے حصہ میں ہو“۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم دسمبر 1956ء)
649

آج 10 میں سے 10 باقی