وہ دن قریب آ رہے ہیں جب خدا تعالی کامیابی کے راستے کھول دے گا ۔ تقریر فرمودہ 29 مارچ 1956ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلدسوم
اقتباس از تقریر فرموده 29 مارچ 1956ء
وہ دن قریب آرہے ہیں، جب خدا تعالی کامیابی کے راستے کھول دے گا
تقریر فرمود و 29 مارچ 1956ء بر موقع مجلس شوری
اب شوری کا ایجنڈا پیش ہو گا۔میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی تقریر کرتے ہوئے کہا
تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید دونوں کے بجٹ 25, 25 لاکھ روپیہ تک پہنچ
جائیں۔جب تک ان دونوں اداروں کے بجٹ 25, 25 لاکھ تک نہیں پہنچ جاتے ،اس وقت تک نہ تو
پاکستان میں صحیح طور پر کام ہو سکتا ہے اور نہ ہی بیرونی ممالک میں صحیح طور پر کام کیا جا سکتا ہے۔اور اگر کوشش
کی جائے تو یہ کوئی مشکل امر نہیں۔میں نے بتایا تھا کہ اگر باہر کے ممالک کے زمیندار زیادہ آمد پیدا کرتے ہیں تو کیوں ہمارے
زمیندار بھی اپنے بچوں کے لئے نہیں، اپنی آسائش اور سہولت کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی خاطر زیادہ آمد پیدا
نہ کریں؟ اس وقت ہماری جماعت کے پاس کم سے کم ایک لاکھ ایکڑ زمین ہے۔اگر ہماری زمین کی سالانہ آمد
فی ایکڑ سات سورو پیر تک پہنچ جائے ، جو ہالینڈ کی آمد کا چوتھا حصہ اور اٹلی کی آمد سے نصف سے بھی کم ہے تو
جماعت کی کل آمد سات کروڑ روپیہ بن جاتی ہے۔اس سات کروڑ میں سے ایک آنہ فی رو پیر کے حساب سے
بھی احمدی زمیندار چندہ دیں تو 44لاکھ کے قریب روپیہ آجاتا ہے۔اور اگر سلسلہ کی زمینوں کی آمد کو اس میں
شامل کر لیا جائے تو یہ رقم بڑی آسانی سے پچاس لاکھ روپیہ سالانہ تک پہنچ جاتی ہے۔اب تم اندازہ لگا لو کہ اگر
ہماری جماعت کا سالانہ بجٹ پچاس لاکھ روپیہ تک پہنچ جائے تو ہمارے پھیلنے کی رفتار کتنی تیز ہو جائے گی۔اس وقت باہر سے جو خبریں آرہی ہیں، وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی خوشکن اور حوصلہ افزاء ہیں۔چنانچہ جب بھی ڈاک میرے پاس آئی ہے، وہ کوئی نہ کوئی خوشخبری اپنے ساتھ لائی ہے۔ملایا سے خبر آئی ہے کہ
وہاں ایک بڑے افسر نے احمدیت قبول کرلی ہے۔مگر ساتھ ہی اس نے کہا ہے کہ میری بیعت کو فی الحال مخفی رکھا
جائے۔کیونکہ مجھے امید ہے کہ تھوڑے ہی عرصہ میں میں ملک میں کوئی اہم پوزیشن حاصل کرلوں گا۔اس طرح جرمن میں ہمبرگ یونیورسٹی کے ایک مشہور پروفیسر ہیں، جو مشرقی زبانوں کے ماہر
ہیں۔یونیورسٹی نے انہیں اسلام پر ایک کتاب لکھنے کے لئے بھی مقرر کیا ہے۔انہوں نے ایک جرمن رسالہ
651

اقتباس از تقریر فرموده 29 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
میں ایک اہم مضمون لکھا تھا، جس پر امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ نے انہیں مبارکباد دی اور لکھا
کہ میں نے اب تک جرمن کے کسی رسالہ میں اتنا قیمتی مضمون نہیں پڑھا۔وہ پروفیسر جرمن میں میری آمد کی
خبرسن کر مجھے ملنے کے لئے آ گیا اور کہنے لگا، میں نے آپ سے بعض مخفی با تیں کرنی ہیں ، آپ اپنے سیکرٹری
اور دوسرے ساتھیوں کو ذرا کمرہ سے باہر بھیج دیں۔چنانچہ میں نے اپنے سیکرٹری اور دوسرے ساتھیوں سے
کہا کہ وہ کچھ دیر کے لئے کمرہ سے باہر چلے جائیں۔جب وہ کمرہ سے باہر چلے گئے تو اس نے کہا، میں
آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ اسے فی الحال مخفی رکھا جائے۔میں نے کہا کہ بہت
اچھا، بیعت کے مخفی رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔چنانچہ اس نے بیعت کر لی۔جب نماز کا وقت آیا تو میں اس
کمرہ میں گیا، جو نماز کے لئے مخصوص کیا گیا تھا۔جب میں نے سلام پھیرا تو دیکھا کہ وہ پروفیسر بھی
مقتدیوں میں بیٹھا ہوا ہے۔میں نے اپنے مبلغ کو پاس بلایا اور اس سے کہا کہ اس سے پوچھو کہ تم نے تو اپنی
بیعت کو مخفی رکھنے کے لئے کہا تھا اور اب خود ہی نماز میں شامل ہو گئے ہو۔اب تمہاری بیعت مخفی کس طرح رہ
سکتی ہے؟ مبلغ نے دریافت کیا تو وہ کہنے لگا کہ بے شک میں نے اپنی بیعت مخفی رکھنے کی درخواست کی تھی
لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ شاید خدا تعالیٰ انہیں میری خاطر ہی جرمن میں لایا ہے ، پھر نہ معلوم یہ موقع نصیب
ہو یا نہ ہو۔اس لئے میں نے کہا کہ آپ کی اقتداء میں چند نمازیں تو پڑھ لوں۔اب خط آیا ہے کہ وہ دو، تین
ماہ کے لئے ربوہ آکر دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس طرح انگلینڈ سے بھی خوش کن خبریں آرہی ہیں۔وہاں ہمارا مشن دیر سے قائم ہے لیکن اب
وہاں کی یونیورسٹیاں بھی ہمارے مبلغ کو اپنے ہاں بلاتی اور اسلام پر لیکچر کراتی ہیں۔وہاں کے مبلغ نے
اطلاع دی ہے کہ اب وہ لیکچر کے لئے گلاسکو جار ہے ہیں۔اس طرح انہوں نے لکھا ہے کہ میں ایک اور
یونیورسٹی میں لیکچر دینے گیا، اس یونیورسٹی میں ہماری بہت مخالفت کی جاتی تھی لیکن جب میں وہاں گیا تو
ہال بھرا ہوا تھا۔بعض لوگوں نے مجھے بتایا کہ جب لیکچر کا اعلان ہوا تو یہودیوں نے بڑی مخالفت کی اور
اعلان کیا کہ اس لیکچر میں کوئی نہ جائے۔ہم نے کہا کہ اگر یہودی اس لیکچر کی مخالفت کرتے ہیں تو ہم ضرور
جائیں گے۔اب اطلاع آئی ہے کہ کسی اور یونیورسٹی نے بھی انہیں اپنے ہاں لیکچر کے لئے بلایا ہے۔غرض وہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے اب ایک رو پیدا ہوگئی ہے اور اچھے اچھے خاندانوں میں
احمدیت کی تبلیغ ہورہی ہے۔احمدیت کے غلبہ کا وقت جب آئے گا، آئے گا۔لیکن اس وقت بھی خدا تعالیٰ
کے فضل سے اس کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔دیکھ لو، یہاں الیکشن میں کوئی احمدی کھڑا ہوتا ہے تو وہ ہار جاتا
652

اقتباس از تقریر فرموده 29 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہے۔پچھلے الیکشن میں احرار نے اعلان کیا تھا کہ ہماری مخالفت کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ انتخاب میں ایک بھی
احمدی کامیاب نہیں ہو سکا۔لیکن چند دن ہوئے میرے پاس ایک ایم۔ایل۔اے آئے۔میں نے ان کے
نام کے آگے ایم۔ایل۔اے کا لفظ دیکھ کر دریافت کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو انہوں نے بتایا، میں
اسمبلی کا ممبر ہوں۔میں نے کہا، الیکشن تو شورش میں ہوئے تھے ، پھر آپ کیسے ایم۔ایل۔اے بن گئے؟ کیا
آپ کے علاقہ میں مولوی نہیں گئے تھے؟ انہوں نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں بھی مولوی گئے تھے اور
انہوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا تھا لیکن میری قوم کے لوگ کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ
شخص کا فر ہے تو کافر ہی سہی، ہماری قوم کا فرد تو ہے، ہم بہر حال اسے ووٹ دیں گے۔سیلون سے بھی خط آیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب ایسے طبقہ سے بھی بعض لوگ احمدیت
قبول کر رہے ہیں، جن کے متعلق امید ہے کہ وہ اپنے ملک کی اسمبلی کے الیکشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔مغربی افریقہ میں بھی ہمارے چار دوست وہاں کی اسمبلی کے ممبر ہیں۔بہر حال اگر پاکستان میں ہماری جماعت کے دوستوں کے لئے مشکلات ہیں اور وہ اسمبلی کے
انتخاب میں کامیاب نہیں ہو سکتے تو باہر کے ممالک میں ہمارے غلبہ کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔ضرورت
اس امر کی ہے کہ تم اپنے کام کو دیانت داری سے کرو اور اپنی زمینوں کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کرو۔وہ
دن قریب آرہے ہیں، جب خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے لئے کامیابی کے راستے کھول دے گا“۔رپورٹ مجلس شور می منعقدہ 29 تا 31 مارچ 1956ء)
653

آج 10 میں سے 10 باقی