خدا نے اس غریب جماعت کو قبول کیا اور اسلام کی خدمت اس کے ذمہ لگا دی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء
خدا نے اس غریب جماعت کو قبول کیا اور اسلام کی خدمت اس کے ذمہ لگادی
خطبہ جمعہ فرمود و 19 اپریل 1957ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے ہفتہ میں نے پھر رویا میں اپنے آپ کو قادیان میں دیکھا ہے اور آج رات بھی میں نے
ایسا ہی نظارہ دیکھا۔آج رات جو نظارہ میں نے دیکھا ہے، اس میں کچھ انذار کا بھی پہلو تھا۔لیکن وہ انذار کا
پہلو احمد یوں اور دوسرے مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ وہ انذار کا پہلو غیر مسلموں کے لئے تھا۔مگر چونکہ اس
کے بیان کرنے سے بات لمبی ہو جاتی ہے، اس لئے میں اس بات کو آج بیان نہیں کرتا۔کیونکہ رمضان کی
وجہ سے کچھ تو سارا دن قرآن کریم کی تلاوت کرنی پڑتی ہے اور جمعہ کے سوا باقی دنوں میں دوسرے کاموں
کے علاوہ قرآن کریم کے ترجمہ پر نظر ثانی کرنے کا کام بھی ہوتا ہے، اس سے بہت کوفت ہو جاتی ہے۔پھر
آج جمعہ پر آنے سے تھوڑی دیر قبل ہی ایک خاتون نے اپنی مصیبتوں کا ذکر شروع کر دیا۔چونکہ اس خاتون
کا ہمارے خاندان سے پرانا تعلق ہے، اس لئے مجھے اس کی باتیں سنی پڑیں۔جس کی وجہ سے طبیعت میں
اور بھی کوفت پیدا ہوئی۔اس لئے آج میں مختصر ا ہی بتاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی ایک خطبہ میں کہا تھا کہ تم بعض
لوگوں کے مرتد ہو جانے سے گھبراؤ نہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالٰی صاف فرماتا ہے کہ اگر تم سچے مومن ہو
اور تم سے نکلنے والا واقعی مرتد ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں تمہیں ایک جماعت دے گا۔اور میں نے
بتایا تھا کہ چندلوگوں کے مرتد ہو جانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے جماعت کو خاص طور پر ترقی دینی شروع کی
ہے۔چنانچہ فلپائن سے بہت سی بیعتیں آئی ہیں۔اس وقت میں نے بتایا تھا کہ 72 بیعتیں آچکی ہیں۔اس
کے بعد اور بیعتیں آئیں اور پھر نئی جگہوں سے آئیں۔چنانچہ اب ان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔اسی طرح
ڈچ گیانا سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں ایک نئے شہر میں احمدی جماعت قائم ہوگئی ہے۔اور ان لوگوں میں
اسلام اور احمدیت کے متعلق تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے۔پھر آج کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) سے
ایک انگریز عورت کی بیعت کا خط آیا ہے، جو بہت لائق عورت ہے اور کئی کالجوں میں پڑھاتی رہی ہے۔وہ
655

خطبہ جمعہ فرموده 19 اپریل 1957ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لکھتی ہے کہ میں دیر سے اسلام لائی ہوئی تھی لیکن اس کے اظہار کا مجھے موقع نہیں ملا تھا۔اب میں نے
لوگوں کو بتا دیا ہے کہ میں مسلمان ہوگئی ہوں اور میں نے اسلام کی تبلیغ بھی شروع کر دی ہے۔اسی طرح و یا نا
سے ایک تعلیم یافتہ عورت کا خط آیا ہے کہ وہ اسلام کی تحقیق کر رہی ہے، وہ عورت غالبا ڈاکٹر ہے۔اسی طرح
اور مختلف ممالک سے خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت اور اسلام کی ترقی کی خبریں آرہی ہیں۔پچھلے ہفتہ کوئی
آٹھ ، دس بیعتیں امریکہ سے بھی آئی ہیں اور لکھا تھا کہ ایک نئی جگہ سے بھی بعض بیعتیں آئی ہیں، جہاں حال
ہی میں جماعت قائم ہوئی ہے۔لیکن ہم ابھی تک امریکہ سے خوش نہیں۔کیونکہ گو وہاں نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں، لیکن نئے
مبلغ نہیں جارہے۔اور وہاں کا رئیس التبلیغ یہ شکوہ کرتا رہتا ہے کہ ہمیں کوئی چندہ نہیں آتا۔حالانکہ ان سے
پہلے اس چندے سے دگنا چندہ آتا تھا ، جواب آتا ہے۔یہ نئے رئیس التبلیغ 1944ء میں گئے تھے اور جب
سے یہ گئے ہیں، کچھ ایسی نحوست پڑی ہے کہ وہاں کے مشن کے چندے کم ہو گئے ہیں اور احمدیوں کی تعداد
بھی کم ہوگئی ہے۔جب مفتی محمد صادق صاحب مرحوم امریکہ گئے تھے تو اس وقت سات ہزار سے زیادہ
احمدی ہوئے تھے۔پھر ان کے بعد ماسٹر محمد دین صاحب کے زمانہ کے بعض مخلص احمدی اب بھی شکاگو میں
موجود ہیں۔اب کچھ دنوں سے پھر کچھ حبشی نو مسلموں کے خطوط آنے شروع ہوئے ہیں کہ ان کے علاقہ
میں احمدیت کی ترقی ہورہی ہے۔لیکن میں نے یہ تجویز کیا ہے کہ امریکہ اتنا بڑا ملک ہے کہ کوئی انچارج مبلغ
ایک جگہ بیٹھ کر تمام مشنوں پر کنٹرول نہیں کر سکتا۔اس لئے اس ملک کے سب مشنوں کو الگ الگ کر دیا
جائے اور رئیس التبلیغ کا جھگڑا ختم کر دیا جائے۔رئیس التبلیغ صاحب اپنے علاقہ میں تبلیغ کریں اور بتائیں
کہ ان
کی تبلیغ کی وجہ سے کتنے نئے احمدی ہوئے ہیں اور کتنا چندہ آیا ہے؟ اس سے پتہ لگ جائے گا کہ ان کا
مشن چلنے لگ گیا ہے یا نہیں؟ اس وقت کام دوسرے مبلغ کرتے ہیں اور ان کے مشنوں کی آمد رئیس التبلیغ
صاحب پر خرچ ہو جاتی ہے۔پس میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر مشن اپنے چندے سے اپنا کام چلائے۔وہ
اپنا چندہ اپنے علاقہ سے باہر نہیں بھیجے گا اور براہ راست ہم سے تعلق رکھے گا، ہم اس کی نگرانی کریں گے۔تا
ہمیں ہرمشن کے متعلق پتہ لگتا ہے کہ کہ وہ کیا کام کر رہا ہے؟ اور براہ راست مرکز سے تعلق کی وجہ سے
مشنوں کو بھی احساس ہو کہ ان کے کام کی نگرانی ہو رہی ہے۔آخر امریکہ ہندوستان سے تین گنا وسیع ملک
ہے اور اتنے بڑے ملک میں ایک جگہ بیٹھ کر سارے ملک پر نگرانی نہیں ہو سکتی۔اور اگر ان کے لئے سارے
ملک پر نگرانی کرنا مشکل ہے اور ہمارے لئے بھی نگرانی کرنا مشکل ہے تو پھر ہم خود کیوں نگرانی نہ کریں؟
656

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء
کیوں مبلغین میں سے ایک کا نام رئیس التبلیغ رکھ کر دوسرے کے اندر رقابت کا جذبہ پیدا کریں۔وہ اپنی
جگہ کا انچارج مشنری رہے۔ہاں اگر ہمیں موجودہ انچارج مشنری یا کسی دوسرے مشنری کو اس کے علاقہ
سے باہر بھیجنا پڑے تو وہ چلا جائے ، ورنہ ہر شخص اپنی اپنی جگہ کام کرے۔بہر حال مختصر میں نے بتایا ہے کہ بیرونی ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی ترقی کے
آثار پیدا ہور ہے ہیں۔اور اب کیپ ٹاؤن میں بھی ایک عورت نئی احمدی ہوئی ہے۔ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے
کہ وہاں یہ پہلی عورت احمد ی ہوئی ہے۔کیونکہ اس سے پہلے بھی وہاں دو بھائی احمدی ہوئے تھے۔ان میں
سے ایک تو چند سال ہوئے فوت ہو گیا ہے اور دوسرا ابھی زندہ ہے اور مجھے سفر یورپ میں لنڈن میں ملا تھا۔ان میں سے ایک کا نام یوسف سلیمان تھا اور دوسرے کا نام عمر سلیمان ہے۔یوسف سلیمان، جو پرانے
احمدی تھے، وہ فوت ہو گئے ہیں۔عمر سلیمان ابھی زندہ ہیں۔جب میں انگلستان گیا تو مجھے معلوم ہوا ہے کہ
انہوں نے اپنے پاس سے خرچ دے کر اپنے مرحوم بھائی کی یادگار میں ہماری لنڈن مسجد کی ایک دیوار بنوائی
ہے اور اس پر جلی حروف میں یہ لکھوا دیا ہوا ہے کہ یوسف سلیمان کی یاد میں یہ کتبہ لگایا جاتا ہے۔یوسف
سلیمان بہت مخلص تھے۔عمر سلیمان استے مخلص نہیں تھے لیکن اب وہ زیادہ تعلق رکھنے لگ گئے ہیں اور مخلص
احمدی ہیں۔غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے، یہ دو بھائی کیپ ٹاؤن کے پرانے احمدی تھے۔ان کے والد
احمدی نہیں تھے، مگر یہ دونوں انگلستان میں احمدی ہوئے تھے۔اب ایک انگریز عورت احمدی ہوئی ہے۔اسے گویا تیسرا احمدی کہنا چاہئے ، لیکن چونکہ اب وہاں کوئی اور احمدی نہیں ہے، اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ
وہ پہلی احمدی عورت ہے۔یوسف سلیمان صاحب 1946ء میں قادیان میں میرے پاس آئے تھے اور
انہوں نے کہا تھا کہ میں کلکتہ سے ہو کر ساؤتھ افریقہ جاؤں گا۔وہاں ہماری جائیداد ہمارے غیر احمدی رشتہ
داروں کے قبضہ میں ہے، اس کی بھی نگرانی کروں گا اور تبلیغ بھی کروں گا۔مگر وہ جاتے ہی فوت ہو گئے اور
تبلیغ نہ کر سکے۔یہ ساؤتھ افریقہ کے اس خاندان سے تھے، جس نے سب سے پہلے وہاں آزادی کی تحریک
چلائی تھی۔عمر سلیمان نے مجھے بتایا تھا کہ جب گاندھی جی ساؤتھ افریقہ گئے اور پہلی دفعہ انہیں سیاسی کام کرنا
پڑا تو وہ میرے باپ کے پاس ہی ٹھہرے تھے اور انہی سے مل کر انہوں نے ایک انجمن بنائی تھی۔اس کے
بعد وہ ہندوستان آگئے اور یہاں آکر وہ ایک بڑے لیڈر بن گئے۔بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے، وہاں
اب ایک انگریز عورت احمدی ہوئی ہے اور اس نے لکھا ہے کہ میں نے تبلیغ شروع کر دی ہے۔خدا کرے کہ
اس کے ذریعہ وہاں ایک بڑی جماعت پیدا ہو جائے۔وہاں ہندوستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اگر وہ
657

خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
عورت ہندوستانیوں میں تبلیغ کرے تو اسے زیادہ کامیابی ہو سکتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہندوستانیوں
کے دلوں میں انگریزوں کی حقارت پائی جاتی ہے اور انگریزوں کے دلوں میں ہندوستانیوں کی حقارت پائی
جاتی ہے۔مگر انگریزوں کا ہندوستانیوں پر ابھی تک رعب قائم ہے۔اگر کوئی انگریز ہندوستانیوں میں تبلیغ
کرے تو وہ فوراما ننے کو تیار ہو جائیں گے۔پس اگر وہ عورت ہندوستانیوں میں تبلیغ کرے تو ممکن ہے کہ وہ
کامیاب ہو جائے۔مغربی افریقہ سے ایک اور خوشکن اطلاع یہ آئی ہے کہ وہاں کے ایک احمدی دوست ، جو
بڑے رئیس ہیں، اسمبلی کی ممبری کے لئے کھڑا ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، پہلے بھی وہ اسمبلی کے ممبر تھے مگر
اب وہ اسمبلی ٹوٹ گئی ہے، نئے انتخاب ہونے والے ہیں، اس دفعہ ان کی پارٹی کو ان پر اتنا اعتبار ہے کہ وہ
یہ بھی خیال کرتے ہیں کہ شاید وہ وزیر ہو جائیں۔دوست ان کے لئے دعا کریں کہ وہ اپنے اس ارادہ میں
کامیاب ہو جائیں۔یہاں پاکستان میں تو ہمیں خالی ممبریاں ملنی بھی مشکل ہیں ،مگر ان علاقوں میں
ہمارے دوست اگر چه تعداد میں تھوڑے ہیں، مگر وہ وزارتوں پر بھی ہاتھ مارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اگر
وزارت میں ہمارا کوئی آدمی آجائے تو وہ بڑا مفید ہوسکتا ہے۔مثلاً آج ہی شائع ہوا ہے کہ غانا کی حکومت
نے ساری افریقی حکومتوں کو دعوت دی ہے کہ ہم سب ایک مشترکہ اجلاس کریں۔اگر ہمارا کوئی آدمی
وزارت میں آجائے تو دوسرے ممالک سے تعلقات پیدا کرنے کا موقع نکل سکتا ہے۔اور بالکل ممکن۔کہ ہمارے تعلقات سوڈان کے وزراء سے بھی ہو جائیں، لیبیا کے وزراء سے بھی ہو جائیں، حبشہ کے
وزراء سے بھی ہو جائیں، لائبیریا کے وزراء سے بھی ہو جائیں اور ان سارے علاقوں میں تبلیغ کے نئے
رستے کھل جائیں۔وہ لوگ ہیں تو بہت وسیع الخیال مگر لوگوں سے ڈرتے ہیں۔مثلاً لیبیا کے بادشاہ نے
ہے
وعدہ کیا تھا کہ میں اپنے ملک میں آپ لوگوں کا مبلغ آنے دوں گا، لیکن بعد میں لوگوں سے ڈر گیا۔پس دعا کرو کہ تبلیغ کے جو نئے رستے کھل رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان میں ہمیں کامیابی بخشے اور ان
کے علاوہ اور بھی نئے راستے کھولے۔پھر دوست یہ بھی دعا کریں کہ ہمارا اردوترجمة القرآن عمدگی کے
ساتھ شائع ہو جائے اور پھر تفسیر بھی لکھی جائے۔قرآن کریم کے تراجم میں سے روسی زبان میں ترجمہ ہو چکا
ہے اور اب امریکہ میں اس پر نظر ثانی ہورہی ہے۔انگریزی میں بھی ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ڈچ زبان میں
بھی ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔جرمنی میں بھی شائع ہو چکا ہے۔سپینش زبان میں بھی ترجمہ ہو رہا ہے۔یہ پانچ
تراجم ہو گئے۔ان کے علاوہ پرتگیزی اور اٹالین زبانوں میں بھی تراجم ہورہے ہیں۔یہ دونوں ملا کر سات
تراجم ہیں، جو ہماری طرف سے یوروپین زبانوں میں ہو چکے ہیں یا ہورہے ہیں۔پھر ہندی اور گورکھی
658

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء
زبانوں میں بھی تراجم ہورہے ہیں۔اردو ترجمہ مکمل ہو جائے تو یہ دس تراجم ہو جائیں گے۔انڈو نیشین
زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ ہورہا ہے۔سواحیلی زبان میں بھی ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔یوگنڈ از بان
میں بھی ترجمہ ہو رہا ہے۔اسی طرح اب مشرقی افریقہ سے یہ اطلاع آئی ہے کہ ٹانگا نیکا کے علاقہ کی زبان
چونکہ دوسرے علاقوں سے مختلف ہے، اس لئے وہاں کی زبان میں بھی ترجمہ کرنے کی کوشش کی جارہی
ہے۔یہ سارے تراجم شائع ہو گئے تو پندرہ، میں تراجم ایسے ہوں گے، جو ہماری جماعت کی طرف سے
شائع ہوں گے اور ان کے ذریعہ سے جو لوگ مسلمان ہوں گے ، ان کا ثواب ساری جماعت کو پہنچے گا۔کیونکہ یہ کام اسی طرح ممکن ہوا ہے کہ ہمارے ایک غریب سے غریب آدمی نے بھی اپنی تھوڑی بہت پوچھی لا
کے دے دی۔ہماری جماعت کی حالت اس بڑھیا عورت کی سی ہے، جو سوت کی دوائیاں لے کر حضرت یوسف
کو خریدنے کے لئے آئی تھی۔قصہ مشہور ہے کہ جب حضرت یوسف علیہ السلام بازار میں فروخت ہونے
کے لئے آئے تو ایک بڑھیا بھی آئی اور اس نے کہا، میں نے بھی بولی دینی ہے۔کسی نے کہا، بی بی بولی
دینے کے لئے تیرے پاس روپیہ بھی ہے۔اس نے کہا، روپیہ تو میرے پاس موجود نہیں ، یہ دوسوت کی
اٹیاں ہیں۔اس نے کہا، جب تیرے پاس روپیہ ہی نہیں ہے تو تو بولی دینے کے لئے کیوں آئی ہے؟ اس
نے جواب دیا، میں نے یہ سمجھا تھا کہ شاید اور کوئی بولی دینے والا نہ ہو اور مجھے ان دوسوت کی اٹیوں کے
بدلہ میں ہی یوسف مل جائے۔ہماری مثال بھی اس عورت کی سی ہے۔تم نے بھی اپنی سوت کی اشیاں پیش کر دی ہیں۔مگر یوسف
کی خریدار بڑھیا عورت تو اپنی دوائیاں لے کر واپس چلی گئی تھی، اسے یوسف نہیں ملا تھا۔مگر خدا نے تمہاری
انیوں کو قبول کر لیا ہے اور تم کو یوسف قرآن مل گیا ہے۔گوتمہارے چندے اور تمہاری قربانیاں یوسف کو
خریدنے والی بڑھیا کی طرح ہی تھیں۔مگر خدا تعالیٰ نے تمہاری اٹیوں
کو قبول کر لیا اور قرآن کریم کا یوسف
تمہیں مل گیا۔لیکن اس بڑھیا کی اٹیوں کو قبول نہ کیا گیا اور یوسف بادشاہ کے ایک وزیر کے گھر میں پہنچ
گئے۔مگر تمہارا یوسف تمہیں ایسا ملا ہے کہ مصر کے ایک شدید مخالف اخبار نے بھی لکھا کہ گذشتہ تیرہ سوسال
سے مسلمان بادشاہ بھی موجود تھے، اسلامی حکومتیں بھی تھیں، مگر ان میں سے کسی کو اسلام پھیلانے کی وہ
توفیق نہ ملی، جو اس غریب جماعت کو ملی ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا احسان ہے ، ورنہ
من آنم کہ من دانم
659

خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
ہم اپنی حقیقت اور اپنی کمزوریوں کو خوب جانتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ:
پھر خدا جانے کہاں یہ پھینک دی جاتی غبار
ہم ایک ذلیل مٹی کی طرح ہوتے یا کوڑا کرکٹ کی طرح ہوتے۔جس کو اٹھا کر باہر پھینک دیا
جاتا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اس مٹی اور کوڑا کرکٹ کو قبول کر لیا اور اسلام کی خدمت کی ذمہ داری اس غریب
جماعت پر ڈال دی۔اور پھر اس کو اس کام کی توفیق دی اور اسے کامیاب بھی کر دیا اور پھر بڑے بڑے
شدید دشمنوں سے یہ اقرار بھی کرالیا کہ در حقیقت اسلام کی خدمت کرنے والے یہی لوگ ہیں۔مجھے ایک اور بات بھی یاد آگئی ہے کہ امریکہ سے وہ کتاب بھی آگئی ہے، جس کا ذکر چوہدری ظفر
اللہ خان صاحب نے اپنی جلسہ سالانہ کی تقریر میں کیا تھا کہ ایک انالین عورت نے اسلام کے متعلق ایسی
کتاب لکھی ہے کہ کسی مسلمان نے بھی ویسی کتاب نہیں لکھی۔اب اس کا ترجمہ انگریزی زبان میں ہوا ہے
اور وہ چھپ کر آٹھ ، دس دن ہوئے یہاں پہنچ گیا ہے۔ابھی اس کی ایک ہی جلد آئی ہے۔اگر وہ
لائبریریوں میں رکھی جائے اور انگریزی دان لوگ اسے پڑھیں تو ہو سکتا ہے کہ اور کتا بیں بھی منگوالی جائیں
اور پھر پاکستان میں اس کی اشاعت کی صورت نکل آئے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 127 اپریل 1957 ء )
660

آج 10 میں سے 10 باقی