نئی مساجد کی تعمیر اور ان کی اہمیت ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 مئی 1957ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 مئی 1957ء
نئی مساجد کی تعمیر اور ان کی اہمیت
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 مئی 1957ء۔اس ہفتہ جو خبریں باہر سے آئی ہیں، ان میں سے بعض تو ابھی ایسی حالت میں ہیں کہ ان
کے ذکر کرنے کا ابھی موقع نہیں آیا۔لیکن خوشخبریاں ایسی ہیں کہ ان کے ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔مشرقی افریقہ میں ہماری کچھ مساجد بنی ہیں۔میں نے شیخ مبارک احمد صاحب، رئیس التبلیغ کو ان کے فوٹو
بھیجنے کے لئے لکھا تھا۔چنانچہ انہوں نے ان مساجد کے فو ٹو بھیج دیتے ہیں۔ان میں سے ایک مسجد ایسی ہے، جس کے متعلق مجھے یاد پڑتا ہے کہ وہ ساٹھ سال کی بنی ہوئی
ہے۔جبکہ سید محمود اللہ شاہ صاحب مرحوم وہاں رہتے تھے۔مگر معلوم نہیں، شیخ مبارک احمد صاحب کو کیا ہوا کہ
اب تک انہوں نے اس کا فوٹو نہیں بھیجا تھا ؟ لکھنے پر انہوں نے اس کا فوٹو بھیجا ہے۔مساجد کے جو فوٹو مشرقی افریقہ سے آئے ہیں، ان میں سے ایک نیروبی کی مسجد کا ہے۔ایک مسجد ممباسہ میں بنی ہے، جس کا فوٹو ہے۔یہ مسجد ایک عورت نے بنوائی ہے، جو بیوہ ہے۔اس
نے 60 ہزار روپیہ اس کی تعمیر کے لئے دیا ہے۔یہ عورت ہمارے سابق امیر کی ، جواب فوت ہو چکے ہیں، بیوہ
ہے۔اس نے اپنی ساری پونچھی، جو اس کے خاوند نے اپنے بعد چھوڑی تھی ، اس سے ممباسہ میں مسجد بنوادی
ہے۔چونکہ مسجد پر اس سے زیادہ رقم خرچ ہوئی تھی، اس لئے بعض اور احمدیوں نے بھی اپنا چندہ اس کی مد میں
جمع کرایا اور بعض لوگوں نے قرضہ دے دیا۔اس طرح ممباسہ میں ایک بڑی عالی شان مسجد بن گئی۔پھر ان میں دار السلام کی مسجد کا فوٹو بھی ہے، جو نئی بنی ہے۔یہ مسجد بھی لوکل احمدیوں نے مقامی طور پر
چندہ جمع کر کے بنوائی ہے۔یہ بہت ہی شاندار مسجد ہے۔فوٹو تا تا ہے کہ مسجد کے افتتاح کے موقع پر انگریز ،
سکھ ، ہندو اور عیسائی لوگ اس کے صحن میں بیٹھے، شیخ مبارک احمد صاحب کی تقریرین رہے ہیں۔جس میں
انہوں نے بتایا کہ ہم اس مسجد کا افتتاح کرتے ہیں تا کہ اس میں خدا تعالیٰ کا نام لیا جائے۔ہمارے مبلغ امری
عبیدی، جو یہاں سے پڑھ کر گئے ہیں، وہ بھی وہاں موجود ہیں۔شیخ مبارک احمد صاحب بھی فوٹو میں ہیں۔مولوی محمد منور صاحب، مولوی محمد ابراہیم صاحب کمپالہ والے بھی ہیں۔غرض سارے مبلغ نظر آرہے ہیں۔جو
661

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 مئی 1957ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لوگ صحن میں بیٹھے ہوئے ہیں، فوٹو سے ان کی تعداد سینٹروں کی معلوم ہوتی ہے۔بہت سے لوگ
تو کرسیوں پر
بیٹھے ہیں اور بعض آدمی شوق سے زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور مسجد کی عمارت بڑی عالی شان نظر آرہی ہے۔کل ایک خبر یہ بھی آئی ہے کہ کمپالہ میں بھی ایک مسجد تیار کی جارہی ہے۔اس مسجد کے بننے میں
دیر ہوئی تو میں نے مبلغ انچارج سے دریافت کیا تھا کہ یہ بنتی کیوں نہیں ؟ جس کے جواب میں انہوں نے یہ
اطلاع بھجوائی ہے، وہاں گورنمنٹ نے ایک قطعہ زمین مسجد کی تعمیر کے لئے احمدیوں کو دیا تھا اور حسب
قاعدہ گورنمنٹ نے رسمی طور پر اس کی قیمت بھی طلب کی تھی۔وہ قیمت احمدیوں نے ادا کر دی تھی۔لیکن اس
کے بنانے میں دیر ہو گئی تو جماعت کے دوستوں نے مجھے لکھا کہ یہ ٹکڑ از مین کا اچھی قیمت پر بک سکتا ہے،
اگر اجازت دیں تو اس کو بیچ کر کوئی اور قطعہ زمین حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔میں نے کہا، فروخت
کر دو اور اس کی قیمت سے اور زمین لے کر مسجد بنالو۔اب انہوں نے اطلاع دی ہے کہ مسجد کے لئے
زمین مل گئی ہے اور نقشہ بنا کر پیش کر دیا گیا ہے۔منظوری کے بعد مسجد کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔یہ مسجد
ملا کر مشرقی افریقہ میں چار مشہور شہروں میں چار بڑی مساجد ہو جاتی ہیں۔نیروبی میں ایک ممباسہ میں
ایک، دار السلام میں ایک کمپالہ میں ایک ، ان کے علاوہ کئی اور چھوٹی چھوٹی مساجد بھی ہیں۔ویسٹ افریقہ میں بھی ہماری کئی مساجد ہیں۔مگر معلوم ہوتا ہے کہ وہاں شاندار مساجد بنانے کا
رواج نہیں۔البتہ سالٹ پانڈ میں جہاں ہمارا گولڈ کوسٹ کا انچارج مبلغ رہتا ہے، ہماری جو مسجد ہے، وہ بہت
بڑی اور شاندار ہے۔ملک کا وزیر اعظم اس کے افتتاح کی تقریب میں آیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ جس قلیل رقم
میں احمدیوں نے یہ مسجد بنالی ہے ، گورنمنٹ بھی نہیں بنا سکتی۔اور ایسی شاندار مسجد ہمارے سارے ملک میں
کوئی نہیں۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ہمارے مبلغوں نے خود پاس کھڑے ہو کر کام کی نگرانی کی تھی اور مزدوروں
کے ساتھ مل کر کام کیا تھا اور ان سے کام کروایا تھا۔جس کی وجہ سے وہ مسجد بہت تھوڑی رقم میں بن گئی۔اب بعض اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ سیرالیون میں بھی بعض جگہوں پر مساجد بن رہی ہیں۔امریکہ سے بھی اطلاع آئی ہے کہ وہاں غالباً ڈیٹرائٹ میں ایک مسجد بن رہی ہے۔وہاں کوئی
نو مسلم جوڑا تھا، انہوں نے اس مسجد کے لئے اپنی زمین دی تھی اور کچھ جائیداد بھی دی تھی کہ اسے فروخت کر
کے مسجد کی تعمیر کر لی جائے۔کل اطلاع آئی ہے کہ یہ مسجد تکمیل کو پہنچنے والی ہے۔وو
بہر حال جماعتوں میں مسجدیں بنانے کی طرف توجہ ہورہی ہے اور غیر ملک تو بڑی جلدی
جلدی آگے بڑھ رہے ہیں۔لیکن پاکستان اس کام میں ذرا پیچھے ہے۔پاکستان بیرونی ممالک میں تو بعض
662

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 مئی 1957ء
بڑی بڑی مساجد بنا چکا ہے، لیکن اپنے ملک میں مساجد بنانے کی طرف اس کی توجہ بہت کم ہے۔بیرونی
ممالک میں مساجد بنانے میں بڑی دقت ہے کہ ہمیں ایکسچینج نہیں ملتا۔اگر ایکسچینج مل جائے تو خدا تعالیٰ کے
فضل سے اور بھی مسجدیں بنا سکتے ہیں۔اس وقت ہیمبرگ میں مسجد بن چکی ہے ، لنڈن میں بن چکی ہے،
ہیگ میں بن چکی ہے۔اب نیورمبرگ میں بنانے کی تجویز ہے۔ایکسچینج کے متعلق گورنمنٹ کو مولویوں کا
کچھ ایسا ڈ رہے کہ اس نے ہمارے لئے کچھ چھین منظورکیا تھا۔ہمارا آدمی ان کے پاس پہنچا اور اس نے کہا
کہ ہمیں جو اسکیچ آپ دیتے ہیں ، وہ بہت تھوڑ ا ہوتا ہے۔ہمارے مبلغ بہت زیادہ ہیں اور دوسری انجمنوں
کے مبلغ بہت کم ہیں۔ہمارے مبلغ اس وقت یورپ میں ہیں کے قریب ہیں اور ان کے صرف تین مبلغ ہیں۔آپ مبلغوں کے اعتبار سے ایکھینچ تقسیم کریں۔ان کے تین مبلغ ہیں، انہیں تین مبلغوں کا حصہ دیا جائے اور
ہمارے ہیں مبلغ ہیں، ہمیں ہیں مبلغوں کا حصہ دیا جائے۔انہوں نے کہا ہم ایسا نہیں کر سکتے۔اگر ہم کریں
تو ملک میں شور پڑ جائے گا۔ہم آپ کو صرف تیسرا حصہ ہی دیں گے، چاہے آپ کے میں مبلغ ہوں اور ان
کے تین مبلغ ہوں۔اگر ایکھینچ آسانی سے مل جائے تو میں سمجھتا ہوں، اس ملک میں مسجد میں بنانے کے علاوہ
ہمارے امراء کو باہر کے ممالک میں بھی مسجدیں بنانے کی توفیق مل جائے گی۔اس طرح میرے خیال میں
باہر کے ممالک میں بھی ہیں، پچیس مسجدیں بن سکتی ہیں۔ایچینج کی وقتیں دور ہونے کی دو ہی صورتیں
ہیں۔ایک تو یہ کہ گورنمنٹ کے افسران کے دلوں میں مولویوں کا ڈر جا تا ر ہے اور وہ ہمیں ایچینج میں سے
ہمارا مناسب حصہ دیں۔دوسرے خدا تعالی ہمارے ملک کی اپیچینج کی حالت کو درست کر دے۔یعنی اس
وقت ، جودہ دوسرے ممالک کا مقروض ہے، وہ حالت جاتی رہے اور اس کا غیر ممالک میں پونڈ کا ذخیرہ
زیادہ ہو جائے اور اس طرح وہ ہمیں بافراط اپھینج دے سکے۔اگر یہ آسانی پیدا ہو جائے تو میرا اپنا خیال ہے کہ بارہ مساجد تو جرمنی میں ہی بننی چاہئیں۔ہیمبرگ میں بن گئی ہے، پھر جب خدا تعالیٰ ایچینج دے گا تو نیورمبرگ میں بن جائے گی۔پھر جب خدا
تعالیٰ اور ایکھینچ دے گا تو فرینکفورٹ میں یاڈ وسل ڈورف میں بن جائے گی، یہ تین ہو جائیں گی۔پھر خدا
تعالی توفیق دے گا تو ہینوور میں بن جائے گی۔پھر خدا تعالیٰ توفیق دے گا تو انز بروک میں بھی بن جائے
گی۔پھر توفیق دے گا تو ایک منشن میں، جسے میونخ بھی کہتے ہیں ، بن جائے گی ، جہاں سے ہٹلر نکلا تھا۔یہ
چھ ہو جائیں گی۔پھر توفیق دے گا تو کیل میں بن جائے گی، جو جرمن کا بڑا بھاری پورٹ ہے۔یہ سات ہو
جائیں گی۔ان کے علاوہ بون بڑا شہر ہے، جو جرمنی کا دارالخلافہ ہے۔پھر کولون بڑا شہر ہے۔انہیں ملا کر 9
663

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 مئی 1957ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
مساجد بن جاتی ہیں۔میں نے ایک دن گنا تھا کہ صرف جرمنی میں دس، بارہ مساجد کی ضرورت ہے۔اگر
اتنی مساجد وہاں بن جائیں تو تھوڑے ہی عرصہ میں وہاں
کئی ہزار مسلمان ہو جائیں۔جرمنی میں انگلستان اور دوسرے یوروپین ممالک کے مقابلہ میں ، میں نے یہ خوبی دیکھی ہے کہ
وہاں جو احمدی ہوتا ہے ، وہ چندہ بھی دیتا ہے۔یہ بات دوسرے ملکوں میں نہیں۔مثلاً سویٹزرلینڈ میں دس،
دس سال سے بعض احمدی ہوئے ہیں لیکن وہ چندے نہیں دیتے۔لیکن جرمنی میں جب میں گیا تو ایک شخص
مجھے ملنے آیا، اب وہ فوت ہو گیا ہے، اس کے پاس شراب کا ایک بڑا کارخانہ تھا، جو اسے باپ کی طرف
سے ورثہ میں ملا تھا۔اس نے مجھ سے فتویٰ پوچھا کہ میرے پاس شراب کا ایک کارخانہ ہے، کیا میں اسے
چھوڑ دوں؟ میں نے کہا، وہ کارخانہ تم نے تو نہیں بنایا، تمہارے باپ کی طرف سے ورثہ میں تم کو ملا ہے۔تم
آہستہ آہستہ اس سے اپنا روپیہ نکالو اور اسے کسی اور کارخانہ میں لگاتے جاؤ، فورا نہ چھوڑو۔ہمارے مبلغ نے
اس کے متعلق بتایا کہ وہ دو پونڈ ماہوار با قاعدہ چندہ دیتا ہے۔اب وہ فوت ہو گیا ہے تو خدا تعالیٰ نے وہاں
پھر ایک نیا احمدی بنایا۔اس کے متعلق بھی اطلاع آئی ہے کہ وہ ایک پونڈ ماہوار چندہ دیتا ہے۔اب وہ یہاں
اپنی بیوی سمیت آ رہا ہے اور اس نے لکھا ہے کہ وہ ایک اور احمدی دوست کے ساتھ ترکی اور ایران سے ہوتا
ہوا، پاکستان آئے گا۔شاید تمبر میں وہ یہاں پہنچ جائے۔کہتے ہیں کہ اس کے اندر اتنا اخلاص ہے کہ آنے
سے پہلے اس نے اپنی جگہ پر انتظام کر دیا ہے کہ اس کے دوست اور رشتہ دار اس کا با قاعدہ چندہ دیتے
رہیں۔گویا وہ چھ ماہ کا عرصہ جو باہر رہے گا، اس میں اس نے انتظام کر دیا ہے کہ ایک پونڈ ماہوار چندہ
با قاعدہ جماعت کو ملتا ہے۔ایک پونڈ ماہوار کی بظاہر کوئی حیثیت نہیں مگر دس ہیں ہزار احمدی ہو جائیں اور
اس طرح دس ہیں ہزار پونڈ ماہوار چندہ آ جائے تو اس سے ہر ماہ ایک مسجد بن سکتی ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 11 مئی 1957 ء )
664

آج 10 میں سے 10 باقی