وہ وقت دور نہیں ، جب ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے گا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مئی 1957ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود و 10 مئی 1957ء
وہ وقت دور نہیں ، جب ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے گا
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مئی 1957ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رمضان کے آخری دنوں میں میری طبیعت خراب ہو گئی تھی۔چونکہ اس ماہ تلاوت قرآن کریم
پر زیادہ زور دینا پڑا اور اس کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے اردو ترجمہ کا کام بھی کرنا پڑا ، اس وجہ سے طبیعت
میں جو ضعف پیدا ہوا تھا ، وہ اور بھی بڑھ گیا۔طبیعت اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ یہاں کی گرمی اب مجھ سے
برداشت نہیں ہو سکتی۔19 اپریل کے خطبہ میں، میں نے ذکر کیا تھا کہ امریکہ سے وہ کتاب آگئی ہے، جو ایک اٹالین
عورت نے اسلام کے متعلق لکھی تھی۔اس کے انگریزی ترجمہ میں کچھ مضمون چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
نے بھی لکھا تھا اور چوہدری صاحب نے بتایا تھا کہ یہ کتاب نہایت اعلیٰ درجہ کی ہے۔بلکہ ان کا خیال تھا کہ
اس قسم کی اعلیٰ کتاب اسلام کے متعلق اب تک کسی مسلمان نے بھی نہیں لکھی۔میں نے گھر سے اس کتاب
کے متعلق دریافت کیا کہ کہاں ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ کتاب گھر میں نہیں آئی۔دفتر سے دریافت کیا تو انہوں
نے بتایا کہ دفتر میں یہ کتاب موجود نہیں۔لائبریری سے پتہ کیا تو انہوں نے بھی بتایا کہ یہ کتاب ابھی تک
لائبریری میں نہیں آئی۔آج اتفاقا میں اپنے دفتر میں کوئی چیز تلاش کرنے گیا تو اس کتاب کا ایک نسخہ، جو
امریکہ سے آیا تھا اور جس کا میں نے خطبہ میں ذکر کیا تھا ، وہاں پڑا تھا۔گھر والوں کو جب میں نے بتایا تو
انہوں نے کہا، میرا خیال تھا کہ شاید اس کتاب کا مسودہ یہاں آیا ہے۔حالانکہ مسودہ تو اس کتاب کا آیا تھا،
جو امریکہ کے مشن کی طرف سے لکھی جارہی ہے۔میں نے ایک خطبہ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں ایک کتاب ایسی چھپی ہے، جس میں اسلام کی ہتک
کی گئی ہے اور میں نے کہا تھا کہ امریکہ کی جماعت اس کتاب کا جواب لکھے۔چنانچہ امریکہ کے ایک احمدی
مبلغ نے اس کتاب کا جواب لکھا ہے اور اس کا مسودہ ہمارے پاس پہنچ چکا ہے۔اب ہمیں اس کی اس طرح
اصلاح کرنی ہے کہ اس میں اس کتاب کا نام نہ آئے۔کیونکہ اس سے فتنہ اور زیادہ بڑھ جائے گا۔اور پھر
اس کتاب کے شائع کرنے والوں نے معافی بھی مانگ لی ہے۔665

خطبہ جمعہ فرموده 10 مئی 1957ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
یہ کتاب ، جو ایک اٹالین عورت نے لکھی ہے ، بڑی اعلیٰ ہے۔میں نے ساری تو نہیں پڑھی۔اس
کی تمہید کی چند سطروں پر نظر پڑی تو وہاں لکھا تھا کہ قرآن کریم ہی ایک ایسی کتاب ہے، جواب تک اسی
طرح موجود ہے، جس طرح نازل ہونے کے وقت تھی۔اب تک اسلام کے دشمن عیسائی، یہودی اور
دوسرے مذاہب والے بھی اسے اسی طرح لیتے آئے ہیں اور مسلمان بھی اسے اسی طرح لیتے آئے ہیں۔یہی ایک کتاب ہے، جس میں نہ غیروں کو کوئی تبدیلی کرنے کا موقع ملا ہے اور نہ اپنوں کو۔یہ چند تمہیدی
سطور پڑھنے سے معلوم ہوا کہ کتاب کی مصنف قرآن کریم کی صداقت کی قائل ہے۔اس کتاب کو چھپوا کر دو، تین لاکھ کی تعداد میں امریکہ کے رؤساء اور بڑے بڑے عہد یداروں
میں تقسیم کیا جائے تو اس کا بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔اگر اسے شروع شروع میں ایک ہزار کی تعداد میں بھی
تقسیم کیا جائے تو اس پر قریباً پانچ ہزار ڈالر خرچ آئے گا۔مجھے اس
کی صحیح قیمت کا تو علم نہیں۔میں نے خود
ہی اندازہ لگایا ہے۔ویسے ہم امریکہ سے پتہ کریں گے کہ اس کی قیمت کیا ہے؟ اور اس کی اشاعت پر کیا
خرچ آئے گا ؟ اگر اس کتاب کی اشاعت کی جائے تو عیسائیوں کو پتہ لگ جائے گا کہ ان کی اپنی ایک
عورت، جو نہایت قابل اور تعلیم یافتہ تھی اور کالج میں پروفیسر تھی ، اسلام کے متعلق کیا خیال رکھتی ہے۔مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس کتاب کے مترجم نے یا کسی اور نے اس عورت کو خط لکھا کہ اگر تمہارے
اسلام کے متعلق ، وہ خیالات درست ہیں، جو اس کتاب میں لکھے گئے ہیں تو تم ابھی تک مسلمان کیوں نہیں
ہوئیں؟ تو اس عورت نے جواب دیا کہ اگر میں مسلمان ہو جاتی تو میری اس کتاب کا عیسائیوں پر زیادہ اثر
نہ ہوتا۔اب تو وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہی میں سے ایک ہوں اور اسلام کا مجھ پر اتنا اثر ہے کہ میں یہ خیالات
ظاہر کرنے پر مجبور ہوگئی ہوں۔یہ کتاب 1925ء میں لکھی گئی تھی۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس کتاب کی خوب اشاعت کی جائے تو
امریکہ میں اسلام کا اچھا اثر پڑے گا۔بلکہ امریکہ تو الگ رہا، میں سمجھتا ہوں ، وہ وقت دور نہیں ، جب ساری
دنیا میں اسلام پھیل جائے گا اور وہ اسلام کی سچائی اور عظمت کی قائل ہو جائے گی“۔مطبوعه روزنامه الفضل 18 مئی 1957 ء )
666

آج 10 میں سے 10 باقی