غیر ممالک میں اسلام کی اشاعت کا واحد ذریعہ ہمارے پاس تحریک جدید ہی ہے ۔ خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطاب فرموده 26 اکتوبر 1957ء
غیر ممالک میں اسلام کی اشاعت کا واحد ذریعہ ہمارے پاس تحریک جدید ہی ہے
خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1957ء
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت بعد فرمایا:۔وَالتَّزِعَتِ غَرْقَالَ وَالنَّشِطَتِ نَشَطَان وَالشَّبِحَتِ سَبْحَانَ فَالشَّقَتِ
سَبْقَان فَالْمُدَبَّرَاتِ أَمْرَاهُ يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
قُلُوبٌ يَوْمَبِذٍ وَاجِفَةٌ أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
یہ آیات جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے، ہم اب تک ان کے صرف ایک ہی مفہوم پرزور
دیتے رہے ہیں۔حالانکہ ان کے اندر بعض اور مضامین بھی پائے جاتے ہیں۔گزشتہ مفسرین تو ان آیات کے
یہ معنی کرتے رہے ہیں کہ اس جگہ فرشتوں کا ذکر ہے کیونکہ فرشتہ کے لیے مؤنث کا صیغہ استعمال کرتے ہیں
اور یہاں چونکہ سارے صیغے مؤنث کے استعمال کیے گئے ہیں، اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرشتوں کا ذکر
ہے۔لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ آیات فرشتوں پر چسپاں ہی نہیں ہو سکتیں۔اس لئے کہ والنازعات غرقًا،
ان میں ہے ہی نہیں۔غرفا کے معنی، اگر جسمانی غرق کے سمجھیں تو فرشتے کون سے تالاب میں غوطہ مارا
کرتے ہیں؟ اور اگر اس کے معنی روحانی سمجھیں تو غرقا کے یہ معنی ہوں گے کہ وہ علوم میں محو ہو کر نئے نئے
نکتے نکالتے ہیں۔اور فرشتوں کے متعلق تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہیں جن باتوں کا علم دیا جانا ضروری تھا،
اس کا انہیں شروع سے علم دے دیا گیا ہے۔اور جنہیں شروع سے علم دیا گیا ہو، انہوں نے محو کیا ہوتا ہے؟ ان
کو محو ہونے کے بغیر ہی علم مل چکا ہے۔چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام کے واقعہ میں خود فرشتے کہتے ہیں کہ ہم تو
اتنا ہی جانتے ہیں، جتنا آپ نے ہمیں سکھایا ہے۔اور جو اتنا ہی جانتے ہیں، جتنا انہیں خدا تعالیٰ نے سکھایا
ہے۔انہیں فقہ اور دوسرے مسائل اور علوم میں غرق ہو کر نئے نئے نکتے نکالنے کی کیا ضرورت ہے؟ انہیں تو
خود خدا تعالیٰ نے سب کچھ سکھا دیا ہے۔پس یہ آیات فرشتوں پر صادق آہی نہیں سکتیں۔ہمارے نزدیک اس جگہ صحابہ کی جماعت کا ذکر ہے۔اور چونکہ جماعت کے لئے بھی مؤنث کا
صیغہ استعمال کیا جاتا ہے، اس لئے والنازعات غرقاً کے معنی یہ ہوئے کہ ہم شہادت کے طور پر صحابہ کی
667

خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔ان جماعتوں کو پیش کرتے ہیں، جو اسلام کی تعلیم میں موہو کر وہ وہ مسائل نکالتی ہے، جو اسلام کی سچائی کو روز
روشن کی طرح ثابت کر دیتے ہیں۔مگر چند دن ہوئے ہیں، مجھے اللہ تعالیٰ نے سمجھایا ہے کہ ان آیات کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ ہم
ان عورتوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں، جو و النازعات غرفاً کی مصداق ہیں اور اسلام کی تعلیم پر
غور کر کے ان سے نئے نئے نکتے نکالتی ہیں اور اسلام کی تعلیم میں انہماک پیدا کرتی ہیں۔اس لئے کہ
اسلام نے ان پر رحم کیا ہے۔اور اسلام ہی وہ مذہب ہے، جس میں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے
اور بتایا گیا ہے کہ عورت کے ماں ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں؟ بیٹی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق
ہیں ؟ بیوی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں؟ ترکہ میں اس کے کیا حقوق ہیں؟ اور اس طرح تمدنی زندگی
میں اس کے کیا حقوق ہیں؟
اسی وجہ سے احمدیت میں شامل ہو کر عورتیں، جس قدر قربانی اور ایثار سے کام لے رہی ہیں، اس کی
مثال کسی قوم میں نہیں ملتی۔چنانچہ دیکھ لو مسجد ہیگ (ہالینڈ) صرف عورتوں نے بنائی ہے۔اگر چہ ہیمبرگ
(جرمنی) کی مسجد مردوں نے اپنے روپیہ سے بنائی ہے مگر اس کا پورا چندہ ابھی تک وہ ادا نہیں کر سکے۔لیکن
ہیگ کی مسجد کا تمام چندہ عورتیں ادا کر چکی ہیں، صرف اس کا تھوڑا سا حصہ باقی ہے۔یہ قربانی صرف احمدی
عورتوں میں پائی جاتی ہے۔مسلمانوں
کا اور کوئی فرقہ نہیں، جس کی عورتیں اس طرح اشاعت اسلام کا کام کر
رہی ہوں۔اہلحدیث کو لے لو حنفیوں کو لے لو، جنبلیوں کو لے لو، مالکیوں کو لے لو، ان میں کہیں ایسی عورتیں نظر
نہیں آتیں، جو اپنے آپ کو تکلیف میں ڈال کر اور اسلام کی محبت میں غرق ہو کر اس کی اشاعت کے لئے کوشش
کر رہی ہوں۔صرف احمدیوں میں ہی یہ بات نظر آتی ہے کہ ان کی عورتیں غیر ملکوں میں تبلیغ کے لئے چندے
دیتی ہیں۔اور بعض دفعہ تو اتنی غریب عورتیں چندہ دیتی ہیں کہ ہمیں لیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔مجھے یاد ہے، پچھلے سال میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک سنارلڑ کا، جو چنیوٹ میں رہتا ہے، آیا اور اس
نے سونے کے کڑے میرے ہاتھ میں لاکر رکھ دیئے۔اور کہا کہ میری ماں کہتی ہے کہ یہ کپڑے میں نے کسی خاص
مقصد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔اب میں چاہتی ہوں کہ آپ انہیں بیچ کر کسی دینی کام میں لگالیں۔چنانچہ میں
نے انہیں بیچ کر رقم مسجد ہیگ میں دے دی۔میرا خیال ہے کہ وہ چار پانچ سو کے ہوں گے۔یہ چیز ہے، جو صرف احمدی عورتوں میں پائی جاتی ہے۔اس کی مثال نہ حنفیوں میں پائی جاتی ہے،
نہ مالکیوں میں پائی جاتی ہے، نہ حنبلیوں میں پائی جاتی ہے، نہ شافیوں میں پائی جاتی ہے۔اسی طرح روحانی
668

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلدسوم
-
خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957 ء
فرقوں کو لے لوتو نہ چشتیوں میں پائی جاتی ہے، نہ سہروردیوں میں پائی جاتی ہے اور نہ قادریوں میں پائی جاتی
ہے۔صرف احمدیوں میں پائی جاتی ہے۔غرض روحانی فرقوں کے لحاظ سے بھی احمدی عورتیں تمام روحانی
فرقوں کی عورتوں پر فضیلت رکھتی ہیں اور دوسرے فرقوں کے لحاظ سے بھی ، جو فقہی اختلاف کی وجہ سے قائم
ہوئے ہیں، احمدی عورتیں سب سے مقدم ہیں۔ہاں اگر غیروں کو لیا جائے تو ہم ان کے مقابلے میں ابھی کمزور ہیں۔یعنی عیسائیوں کی عورتوں
نے عیسائیت کی خاطر بہت زیادہ قربانی کی ہے۔بے شک ہماری عورتوں نے بھی قربانی کی ہے اور وہ تبلیغ
کا کام
کرتی ہیں مگر قربانی کے لحاظ سے ابھی وہ ان سے کم ہیں۔مثلاً چین میں ایک دفعہ عیسائیوں کے خلاف
بغاوت ہوئی۔وہاں ان دنوں ایک عورت تبلیغ کا کام کر رہی تھی، چینیوں نے حملہ کر کے اس عورت کو مارڈالا
اور اس کے گوشت کے کباب کھائے۔جب یہ خبر انگلستان پہنچی تو انگلستان میں اعلان کیا گیا کہ چین میں
ہماری ایک عورت مبلغ تھی، چینیوں نے اسے مار دیا ہے اور اس کے گوشت کے کباب بنا کر کھائے ہیں۔ہم
چاہتے ہیں کہ اس کی جگہ کام کرنے کے لئے کوئی اور عورت اپنا نام پیش کرے۔شام تک 20 ہزار عورتوں کی
طرف سے تار آ گئے کہ ہم وہاں جانے کے لئے تیار ہیں، ہمیں وہاں بھجوادیا جائے۔یہ نمونہ تو ہم میں ابھی نظر نہیں آتا بلکہ ہمیں شرم آتی ہے کہ اس کام میں عیسائی ہم پر فوقیت رکھتے
ہیں۔شاید اس لئے کہ ان کو انہیں سو سال ہو گئے ہیں اور ہمیں ابھی اتنے سال نہیں ہوئے۔مگر بہر حال
جوانی میں زیادہ جوش ہونا چاہئے۔ہم امید کرتے ہیں کہ عنقریب ہماری عورتیں ان سے بھی زیادہ جوش
دکھلائیں گی۔بعض مثالیں بیشک ہماری جماعت میں اچھی ملتی ہیں۔مثلاً ایک دفعہ ایک غیر ملکی طالب علم
یہاں آیا۔اس نے کہا کہ میری شادی یہاں کرا دیں۔میں نے کسی خطبہ یا مجلس میں ذکر کیا کہ اس طرح
ایک غیر ملکی کی خواہش ہے۔تو ایک لڑکی آئی اور اس نے کہا کہ میں تیار ہوں ، آپ میرا نکاح اس غیر ملکی سے
کر دیں۔اس کے بعد اس کی ایک بہن آئی اور میری بیوی سے کہنے لگی کہ میری بہن تو منہ پھٹ ہے ، وہ خود
آکر کہہ گئی ہے۔لیکن میں نے ابھی تک اس کا اظہار نہیں کیا تھا۔حالانکہ میں تین ، چار سال سے اس بات
کے لئے تیار ہوں کہ میری کسی غیر ملکی سے شادی کر کے مجھے باہر بھیج دیا جائے۔آخران میں سے ایک بہن
کی شادی ان سے ہوگئی اور اب وہ دلی میں ہے۔ابھی کل ہی اس کے ہاں لڑکی پیدا ہونے کی خبر چھپی ہے۔صالح الشبیبی ، ہمارے ایک غیر ملکی احمدی نوجوان ہیں۔پچھلے سال ان سے اس کی شادی ہوئی اور اب ان
کے ہاں دلی میں ایک لڑکی پیدا ہوتی ہے۔669

خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1957ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تو اس قسم کی مثالیں تو احمد یوں میں پائی جاتیں ہیں لیکن یہ زیادہ شاندار مثال ہے کہ ایک عورت
ماری گئی اور اس کے کباب کھالئے گئے اور جب اخباروں میں اعلان کیا گیا کہ اس کی جگہ لینے کے لئے اور
عورتیں اپنے آپ کو پیش کریں تو شام تک 20 ہزار عورتوں کی تاریں آگئیں کہ ہم وہاں جانے کے لئے تیار
ہیں۔بہر حال اس سے ملتی جلتی بعض کمزور مثالیں تو ہم میں پائی جاتی ہیں لیکن زیادہ شاندار اور اچھی مثالیں
ان میں پائی جاتی ہیں۔اسی طرح ہمارا ایک مبلغ افریقہ گیا تھا۔واپس آکر ایک لڑکی سے اس نے شادی کرنی چاہی۔اس
کی پہلے ایک شادی ویسٹ افریقہ میں ہو چکی تھی۔اب ایک غیر ملکی مبلغ سے شادی کرنا جبکہ اس کی ایک بیوی
پہلے موجود ہو اور جبکہ اس ملک میں اتنا رواج ہو کہ لوگ ڈیڑھ، ڈیڑھ سو بیویاں کرتے ہوں، بڑی قربانی
چاہتا ہے۔مگر وہ لڑکی راضی ہوگئی۔چنانچہ وہ افریقہ پہنچ چکی ہے۔اس نے بڑی محبت سے اپنی سوکن کے
بچوں کو یہاں پالا۔وہ مبلغ افریقہ سے یہاں
آیا تھا اور اپنی ایک پہلی بیوی کو بھی یہاں لایا تھا اور دو بچے بھی
ساتھ تھے۔وہ لڑکی اپنے خاوند کی پہلی بیوی کا بھی خیال رکھتی اور اپنے بچوں کا بھی خیال رکھتی رہی۔گوان
میں سے ایک بچہ بعد میں بھاگ گیا۔اب وہ میرے ایک بھتیجے کی بیوی کے ساتھ مل کر انگلستان کے رستہ
سے اپنے خاوند کے پاس پہنچ گئی ہے۔تو اس قسم کی مثالیں تو ہم میں موجود ہیں مگر اس شان کی نہیں، جو عیسائیوں میں پائی جاتی ہیں۔مجھے چاہیے تھا کہ میں عورتوں کے جلسہ میں یہ تقریر کرتا۔مگر اتفاقاً مردوں کا جلسہ آ گیا ، اس لئے میں مردوں
کے جلسہ میں یہ تقریر کرتے ہوئے، انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی عورتوں
کو سمجھاؤ اور انہیں کہو کہ تم کو بھی
عیسائی عورتوں کی طرح قربانی پیش کرنی چاہیے، جیسا کہ میں نے مثال دی ہے کہ ایک عورت کو مار دیا گیا
اور اس کے گوشت کے کباب بنا کر کھائے گئے مگر اس کے قائم مقام کے لئے اعلان کیا گیا تو شام تک ہیں
ہزار عورتوں نے اپنا نام پیش کر دیا، کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو سمجھائیں کہ تم بھی اپنے اندر اسی قسم کا
اخلاص اور ایمان پیدا کرو۔کل بیماری کی وجہ سے مجھ سے ایک غلطی ہوگئی اور وہ یہ کہ مجھے کل کے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید
کے نئے سال کی مالی قربانیوں کا اعلان کرنا چاہیے تھا مگر اس کا اعلان کرنا بھول گیا۔سو آج میں نئے سال
کے چندہ تحریک جدید کا اعلان کرتا ہوں۔اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ غیر ممالک میں اسلام کی اشاعت
کا واحد ذریعہ ہمارے پاس تحریک جدید ہی ہے۔میں نو جوانوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنی
670

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1957ء
زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کریں اور اپنے آپ کو دینی تعلیم حاصل کر کے اس قابل بنائیں
کہ انہیں غیر ملکوں میں بھیجا جا سکے۔اور جماعت کو میں تحریک کرتا ہوں کہ اگر ہمارے مبلغ بڑھتے گئے اور
مسجد میں بڑھتی گئیں تو ہمارا خرچ بھی بڑھتا چلا جائے گا۔ایک مسجد پر دولاکھ روپیہ خرچ آتا ہے۔اور میری
سکیم 50 ہزار مسجد بنانے کی ہے۔گویا ایک کروڑ روپیہ کی صرف غیر ملکی مساجد کے لئے ضرورت ہے۔تم یہ نہ سمجھو کہ ہماری جماعت غریب ہے۔میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے، جس سے خدا تعالیٰ نے
مجھے تسلی دلائی ہے کہ یہ غربت عارضی ہے اور ایسے سامان پیدا ہونے والے ہیں ، جن کے نتیجہ میں جماعت
کو خدا تعالیٰ بہت کچھ مال دے گا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ زمینداروں کا ایک بہت بڑا گروہ ہے۔وہ
زمیندار ایسے ہیں، جو مربعوں کے مالک ہیں۔وہ راجہ علی محمد صاحب کے پاس آئے اور ان سے انہوں نے
مصافحہ کیا اور پھر ایک طرف چلے گئے۔میں ان کو دیکھ کر کہتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ چاہے گا تو
یہ 60 ہزار ہو جائیں گے اور ان میں سے ہر شخص سال میں ایک ایک سور و پیہ بھی مساجد کے لئے دے تو
160 کھ روپیہ ہو جائے گا اور ساٹھ لاکھ سے ہیں مساجد بن سکتی ہیں۔اس رڈیا سے میں نے سمجھ لیا کہ اب خدا تعالیٰ اپنے فضل سے زمینداروں میں ہماری جماعت پھیلانا
چاہتا ہے۔اور وہ بھی ایسے زمینداروں میں، جو کم سے کم ایک سو روپیہ سالانہ مساجد کے لئے دے سکیں۔مثلاً
ہمارے ہاں مربعوں کے ٹھیکوں کی آمد تین تین، چار چار ہزار روپیہ ہے اور زمینداروں کا خرچ بہت کم ہوتا ہے۔اگر وہ خود کام کریں تو تین، چار ہزار کی بجائے وہ چھ ، سات ہزار روپیہ کما سکتے ہیں۔اور اس میں سے ایک سو
روپیہ مساجد کے لئے دینا کوئی بڑی بات نہیں۔چنانچہ میں خواب میں کہتا ہوں کہ اب یہ لوگ 60 ہزار ہو
جائیں گے۔اور اگر ایک ایک سورو پی بھی یہ لوگ مساجد کے لئے دیں تو ساٹھ لاکھ ہو جائے گا۔اس کے بعد یک دم وہ آدمی تو میری نظروں سے غائب ہو گئے لیکن جانوروں کا ایک جھنڈ اڑتا
ہوا میرے سر پر سے گزرا، وہ جانور موسمی معلوم ہوتے ہیں، جیسے مرغابیاں ہوتی ہیں۔یہ جانور ایک خاص
ترتیب کے ساتھ چلتے ہیں۔میری نظر ان جانوروں پر پڑی اور میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی کیسی قدرتوں
والا ہے۔اس نے ایسے جانور پیدا کئے ہیں کہ وہ ہیں تو انسانوں سے ادنی مگر ان کی تنظیم انسانوں سے اعلیٰ
ہے۔اگر کوئی ایسا ذریعہ نکلے کہ ہم انسانوں میں بھی ان مرغابیوں والی تنظیم پیدا کرسکیں تو دنیا کو فتح کرنا،
ہمارے لئے کتنا آسان ہو جائے۔گویا اس خواب کے دو حصے تھے۔پہلا حصہ زمینداروں والا تھا اور دوسرا حصہ جانوروں والا ہے۔وہ
مرغابیاں ہیں یا کوئی اور جانور ہیں، میں نہیں جانتا مگر ہیں، فصلی جانور۔وہ اس ترتیب سے اڑتے جارہے ہیں
671

خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
کہ ایک آگے ہے اور دوسرے پیچھے ہیں۔یہ بات عام طور پر مکھوں ،سرخابوں، کونجوں اور مرغابیوں میں پائی
جاتی ہے۔میں نے انہیں دیکھ کر کہا کہ کیسا قادر خدا ہے کہ ہم تو آج پیدا ہوئے ہیں لیکن یہ خصلت اور صفت ان
میں آدم کے زمانہ سے پائی جاتی ہے اور ابتدا سے اس نے جانوروں کے دماغ میں ایسا علم بھر دیا
ہے کہ جس کے
ماتحت وہ ہمیشہ ایک تنظیم کے ساتھ اڑتے ہیں۔اگر انسانوں کے اندر بھی ہم یہ تنظیم پیدا کرنے میں کامیاب ہو
جائیں تو جماعت احمد یہ باوجود تھوڑے ہونے کے ساری
دنیا پر غالب آسکتی ہے۔اس وقت بھی ہماری تنظیم ہی ہے، جس کی وجہ سے گو ہماری جماعت بالکل غریب ہے مگر پھر بھی
اس کا سالانہ چندہ تحریک جدید اور صدر انجمن احمدیہ کو ملا کر پچھلے سال پچاس لاکھ کے قریب تھا اور ہمیں امید
ہے کہ یہ چندہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھتا چلا جائے گا۔تھوڑے عرصہ میں ہی تحریک جدید اور صدر انجمن
احمدیہ کا سالانہ چندہ 65لاکھ روپیہ ہو جائے گا۔میں تو اپنے ذہن میں یہ سوچا کرتا ہوں کہ اگر ہماری جماعت کا
سالانہ چندہ تین کروڑ ہو جائے تو ہم پاکستان کے گوشہ گوشہ میں اپنے مبلغ پھیلا سکتے ہیں۔کیونکہ 3 کروڑ
سے 25 لاکھ روپیہ ماہوار بنتا ہے اور 25 لاکھ ماہوار روپیہ کے معنی یہ ہیں کہ اگر ہر مبلغ کی ماہوار تنخواہ ایک سو
رو پی بھی ہو تو ہم 25 ہزار مبلغ رکھ سکتے ہیں اور 25 ہزار مبلغ پاکستان کے گوشہ گوشہ میں پھیلایا جا سکتا ہے۔غرض آج میں تحریک جدید کے نئے سال کے لئے جماعت سے مالی قربانیوں کا مطالبہ کرتا
ہوں۔اب الفضل اور تحریک جدید کے کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اس اعلان کو بار بار پھیلائیں اور اس کی
اشاعت کریں۔ہر دوست کو چاہیے کہ وہ کوشش کرے کہ پچھلے سال اس نے جو کچھ چندہ دیا تھا، اس سال
اس سے کچھ نہ کچھ بڑھا کر دے۔پچھلے سالوں میں چونکہ چندے تھوڑے تھے، میں نے زیادہ خی کی تھی اور
کہا تھا کہ ہر شخص اپنے گذشتہ سال کے چندہ سے ڈیوڑھادے۔مگر اب میں اس قید کو ہٹا تا ہوں کیونکہ
لوگوں نے خود اپنی مرضی سے چندوں کو زیادہ کر دیا ہے۔اب میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی شخص اپنے پچھلے سال
کے چندہ سے کم نہ دے۔اور اگر زیادہ دے سکے ، مثلاً دس فیصدی زیادہ دے سکے یا پندرہ فی صدی زیادہ
دے سکے یا بیس فیصدی زیادہ دے سکے تو یہ اس کی مرضی ہے۔اور اس کا یہ فعل اسے مزید ثواب کا مستحق بنا
دے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان نوافل کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل کرتا ہے۔کیونکہ نفل انسان اپنی مرضی سے ادا کرتا ہے اور فرض حکم کے ماتحت ادا کرتا ہے۔ابھی ہماری شوری کے آنے میں، جب نئے سال کا بجٹ تیار ہوتا ہے، پانچ ماہ باقی ہیں۔پانچ ماہ
تک یہ چندہ جمع کرتے چلے جائیں اور اس کی تحریک دوستوں کو بار بار کریں تا کہ پانچ ماہ کے بعد اس سال
672

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطاب فرموده 26 اکتوبر 1957ء
سیکھ
کا چندہ پچھلے سال کے چندہ سے بھی زیادہ ہو جائے۔اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے سارے یورپ میں
مساجد بناسکیں اور افریقہ اور انڈونیشیا وغیرہ میں بھی اپنے مبلغ بڑھا سکیں۔یہی ذریعہ ہماری کامیابی کا ہے۔اس وقت غیر فرقوں پر اگر ہمیں کوئی فضیلت حاصل ہے تو یہی ہے کہ ہمارے مبلغ غیر ملکوں میں پائے جاتے
ہیں اور ان کے نہیں پائے جاتے۔اس کا اتنا اثر ہے کہ پرسوں مجھے کو یت سے ایک جرمن کا خط ملا۔اس نے لکھا ہے کہ میں دیر سے
اسلام کی طرف مائل ہوں لیکن میری سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ میں اسلام کی تعلیم کہاں سے حاصل کروں؟
یہاں ایک موسیٰ نامی شخص ہیں۔(ابو موسیٰ کوئی غیر احمدی ہیں، غالباً بمبئی کی طرف کے ہیں، کیونکہ اس
علاقہ میں ایسے نام رکھے جاتے ہیں۔) ان کو پتہ لگا کہ مجھے اسلام کی طرف رغبت ہے تو انہوں نے کہا کہ
اگر تو اسلام سیکھنا چاہتا ہے تو ربوہ چلا جا۔اور تو کہیں نہیں سیکھ سکتا۔پس میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے لئے
کوئی انتظام کریں۔مجھ سے موسیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ خرچ میں دوں گا۔میں نے اسے لکھا ہے کہ خرچ کا
سوال نہیں۔ہمیں صرف یہ ضرورت ہے کہ تم اپنی طبیعت کو کم خرچ کرنے کی عادت ڈالو۔کیونکہ وہی مبلغ
کامیاب ہو سکتا ہے، جسے کم خرچ کرنے کی عادت ہو۔مسٹر کنزے یہاں سے تعلیم حاصل کر کے گئے ہیں۔اور اب وہ شکا گوامریکہ میں ہمارے مبلغ ہیں۔ان کو ہم جو گزارہ دیتے تھے، تم بھی اگر آؤ تو وہی وظیفہ ہم
تمہیں دے دیں گے۔اپنے لڑکوں کو ہم چالیس روپے دیتے ہیں اور دوسروں کو ساٹھ۔اسی طریق کے
مطابق اگر تم گزارہ کر سکوتو یہاں آ جاؤ تعلیم حاصل کر کے چلے جانا اور اپنے ملک میں تبلیغ کرنا۔ہمیں موسیٰ
کے روپیہ کی ضرورت نہیں ، ہم خود تم کو وظیفہ دینے کے لئے تیار ہیں۔لیکن اگر تم یہ کہو کہ میرا چھ ہزار روپیہ
میں گزارہ ہوتا ہے تو اس کی ہمیں توفیق نہیں۔کیونکہ ہم نے تو باہر سے کئی لوگوں کو بلوا کر انہیں تعلیم دلانی
ہے۔اگر ہم پچاس آدمی بھی منگوائیں اور چھ ہزار روپیہ ماہوار ہر ایک کا خرچ دیں تو تین لاکھ روپیہ بن جاتا
ہے اور اس کی ہمیں توفیق نہیں۔ابھی اس کا جواب تو نہیں آیا لیکن اگر وہ یہاں آگیا اور پھر جرمن سے بھی
ایک پادری آرہا ہے تو یہ دو ہو جائیں گے۔پھر ایک اور نو جوان آسٹریلیا کا ہے، اسے کچھ عربی بھی آتی ہے۔وہ بچپن میں ٹیونس چلا گیا تھا اور مدت تک وہیں رہا۔کوئی پندرہ ہیں سال وہاں رہ کر آسٹر یلیا واپس آیا
ہے۔اس نے بھی لکھا ہے کہ میں اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔اگر وہ بھی آگیا تو تین بن جائیں
گے۔پھر ایک شخص فلپائن سے آرہا ہے۔وہاں کی گورنمنٹ اس کے رستہ میں روکیں ڈال رہی ہے۔اس
لئے وہ ابھی تک نہیں آسکا۔لیکن اگر وہ آگیا تو چار ہو جائیں گے۔نیو یارک سے اطلاع آئی ہے کہ ایک
673

خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
حبشی، جو پہلے پادری تھا، وہ بھی آنا چاہتا ہے۔اگر وہ آگیا تو پانچ ہو جائیں گے۔غرض اس وقت تک
ہمارے پاس قریبا دس ممالک کے لوگوں کی درخواستیں پڑی ہوئی ہیں کہ ہم یہاں آنا چاہتے ہیں۔بلکہ اب
تو بھارت بھی غیر ملک ہی ہے، بھارت سے بھی درخواستیں آتی رہتی ہیں۔تھوڑے دن ہوئے، ایک سکھ کی
چھٹی آئی تھی کہ میں دین سیکھنا چاہتا ہوں ، اس کا انتظام کر دیں۔غرض اللہ تعالیٰ دنیا میں چاروں طرف اسلام کی اشاعت کے لئے رستے کھول رہا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری جماعت قربانیوں کے میدان میں ہمیشہ آگے ہی آگے اپنا قدم بڑھاتی
چلی جائے تا کہ ہر جگہ اسلام کو کامیابی کے ساتھ پھیلایا جا سکے۔بے شک دنیا ہماری مخالف ہے مگر کامیابی
الہی سلسلہ کے لئے ہی مقدر ہوتی ہے۔مخالفانہ تدبیریں سب خاک میں مل جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی تدبیر
دنیا میں غالب آکر رہتی ہے۔قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
کہ انسانوں نے بھی اسلام کو شکست دینے کی بڑی تدبیریں کیں اور ان کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ
نے بھی اسلام کو فتح دینے کی تدبیریں کیں لیکن واللہ خیر الماکرین اللہ تعالیٰ کو بڑی تدبیریں کرنی
آتی ہیں اور آخر اللہ تعالی کی تدبیریں ہی جیتی ہیں۔دیکھ لو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دشمن نے کتنی تدابیر کیں۔لیکن بالآخر اسلام
فاتح ہوا، مکہ فتح ہو گیا، سارا عرب فتح ہو گیا اور کفار کی تدابیر کسی کام نہ آئیں۔کیونکہ وہ انسانی تدبیریں
تھیں۔بے شک کفار نے مسلمانوں پر بیسیوں حملے کئے ، مدینہ کے دائیں بھی اور اس کے بائیں بھی۔خود
پر بھی اور ان مسلمانوں پر بھی ، جو مدینہ کے رستہ میں آباد ہو گئے تھے۔مگر کفار کی ساری کوششیں بریکار
ہو گئیں اور آخر حضرت عثمان کے زمانہ میں کسری اور قیصر دونوں کی حکومتیں ٹوٹ کر چور چور ہوگئیں۔پھر ولید
بن عبد الملک کے زمانہ میں اسلامی جرنیل طارق نے سپین کو فتح کیا اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ سے زیادہ دور کی بات نہیں بلکہ اس وقت ابھی بعض صحابہ زندہ موجود تھے۔پھر معاویہ بن یزید کے
ایک لڑکے عبدالرحمن نے دمشق میں جا کر اندلس میں اموی سلطنت کی بنیاد ڈالی اور اس کے بعد گیارہ سو
سال تک مسلمان اندلس پر حکمران رہے۔تو جس خدا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نشان دکھلائے تھے، وہ خدا ہمارے
زمانہ میں بھی موجود ہے۔وہ بڑھا نہیں ہو گیا ، وہ ویسا ہی جوان اور طاقتور ہے، جیسے پہلے تھا۔صرف اس
بات کی ضرورت ہے کہ ہمارے اندر ایمان ہو۔674

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957 ء
ہم نے بھی پین کو نظر انداز نہیں کیا۔چنانچہ دوسری جنگ عظیم کے معا بعد ہم نے اپنے مبلغ کرم
الہی ظفر کو سپین بھجوادیا تھا۔میرے بچے طاہر اور محمود، جو ولایت گئے ہوئے تھے، واپس آتے ہوئے ، سپین
بھی گئے تھے۔انہوں نے مجھے بتایا کہ پین کے نو مسلم بہت زیادہ مخلص ہیں ، وہ خوب سوچ سمجھ اسلام قبول
کرتے ہیں اور پھر اس پر اپنی جانیں فدا کرتے ہیں۔مجھے بھی اس کا ایک نمونہ لنڈن میں نظر آیا تھا۔1954 ء سے قبل کا ایک سپینش نومسلم ڈاکٹر لنڈن کے قیام کے دوران مجھے ملا۔وہ اس وقت لنڈن میں سو
میل کے فاصلے پر کسی جگہ پریکٹس کرتا ہے۔اس نے جب سنا کہ میں لنڈن میں آیا ہوں تو وہ مجھے ملنے کے
لئے وہاں آیا۔اس نے مجھے بتایا کہ کرم الہی ظفر نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے کہ اس نے ہمیں اسلام جیسی
نعمت دی۔پھر میں نے وہاں چھوٹے درجہ کی ڈاکٹری پاس کی تھی۔اس نے مجھے تحریک کی کہ میں لنڈن چلا
جاؤں اور وہاں اپنی تعلیم کومکمل کروں۔چنانچہ میں اس کی تحریک کے مطابق لنڈن آ گیا ، یہاں آکر میں نے
اپنی تعلیم کی تکمیل کی اور اس وقت میری پریکٹس بڑی اچھی ہے۔میں لنڈن سے سومیل کے فاصلہ پر کام کرتا
ہوں، اس لئے میں روزانہ لنڈن نہیں آسکتا۔اس سے بھی پتا لگتا ہے کہ ان لوگوں میں اخلاص پایا جاتا ہے
اور وہ قربانی کرنے والے ہیں۔میرا تو یہ ارادہ تھا کہ کرم الہی ظفر کو روم بھجوادیا جائے۔اب بچوں کی شہادت
کی وجہ سے یہ خیال پیدا ہوا ہے کہ کرم الہی ظفر کو سپین میں ہی رہنے دیں اور روم میں کسی اور مبلغ کو بھجوادیں۔پہلے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی یہ تجویز تھی کہ میڈرڈ والے روم کی زبان کو خوب سمجھتے ہیں اگر کرم الہی
ظفر مرکز پر بوجھ ہوں تو انہیں روم بھجوا دیا جائے ، یہ وہاں جا کر بھی سپین والوں کو تبلیغ کر سکیں گے۔لیکن اب
چونکہ پتہ لگا ہے کہ پین والے نو مسلم بڑے مخلص اور ترقی کرنے والے ہیں، اس لئے اب یہی ارادہ ہے کہ
کرم الہی ظفر کو وہیں رہنے دیں اور روم میں کسی اور مبلغ کو بھجوا دیا جائے۔صرف اخراجات میں تخفیف کر دی
جائے۔لیکن ہم پہلے بھی اپنے مبلغوں کو بہت کم خرچ دیتے ہیں۔چنانچہ ملایا سے مجھے ایک غیر احمدی دوست نے ایک دفعہ خط لکھا کہ آپ اپنے مبلغوں کو اتنا خرچ
تو دیں کہ جس سے وہ شریفانہ طور پر کھانا کھا سکیں اور اچھا لباس پہن سکیں۔بعد میں وہ مجھے کوئٹہ میں ملا تو
اس نے کہا ، کیا آپ کو میرا خط مل گیا تھا؟ میں نے کہا مل گیا تھا۔پھر اس نے دریافت کیا کہ کیا آپ نے
میرے اس خط پر عمل بھی کیا؟ میں نے کہا ہم غریب لوگ ہیں، ہم اس پر کیا عمل کریں ؟ اس نے کہا، میں
نے ملایا سے خطا تو لکھا دیا تھا۔لیکن میں نے نیت کر لی تھی کہ میں واپس جاؤں گا تو ذاتی طور پر بھی آپ سے
ملوں گا اور زبانی عرض کروں گا کہ آپ کے مبلغ بڑی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔لیکن آپ انہیں کھانے
675

خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
پینے اور رہائش کے لئے اتنے اخراجات تو دیں، جن سے وہ شریفانہ طور پر گزارہ کر سکیں۔میں نے دیکھا
ہے کہ وہ فقیروں کی طرح رہتے ہیں، ان کے کپڑے پھٹے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ معمولی تنوروں سے روٹی
لے کر کھاتے ہیں۔جن کا دیکھنے والوں پر اچھا اثر نہیں ہوتا۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کے باوجود ہمیں روم اور پین میں اخراجات پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔لیکن اگر اس سال تحریک جدید کا چندہ بڑھ جائے تو ہو سکتا ہے کہ بعد میں ہم مبلغوں کے اخراجات کو بڑھا
دیں تا کہ وہ زیادہ عمدگی کے ساتھ کام کر سکیں۔اب میں تقریر کوختم کرتا ہوں اور دعا کر دیتا ہوں۔دعا کے بعد میں چلا جاؤں گا تا کہ دوسرا
پروگرام شروع کیا جا سکے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ دوست اپنے بچوں کا بھی چندہ لکھوایا کریں اور ساتھ ہی انہیں بتا دیا کریں
کہ یہ تحریک جدید کا چندہ ہے۔تا کہ انہیں ساری عمر یا در ہے اور وہ اپنی اولادوں کو بھی اس کی نصیحت کرتے
رہیں۔چاہے وہ چندہ دو آنے ہی کیوں نہ ہو یا ایک آنہ ہی کیوں نہ ہو؟ مگر بہر حال انہیں بتا دیا کریں کہ ہم نے
تمہاری طرف سے بھی تحریک جدید کا چندہ لکھوا دیا ہے۔اب تم بھی اس تحریک کے ایک مجاہد ہو۔اس موقع پر ایک دوست کے سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ
پانچ روپیہ چندہ کی شرط تو اس شخص کے لئے ہے، جو منفرد ہو۔جس کا کوئی بچہ نہیں ، وہ اگر پانچ
روپے سے کم دے تو ہم نہیں لیں گے۔لیکن اگر اپنے چندہ کے ساتھ بچوں کی طرف سے بھی کچھ چندہ لکھوا
دیا جائے تو چاہے وہ کتنا ہی تھوڑا ہو، ہم اسے منظور کر لیں گے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 07 نومبر 1957 ء )
676

آج 10 میں سے 10 باقی