مجھے یقین ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آسمان سے اترے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری 1958ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 10 جنوری 1958ء
مجھے یقین ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آسمان سے اترے گی
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1958ء
ہماری جماعت کی حالت کا نقشہ سورۃ انفال رکوع 2 میں کھینچا گیا ہے اور اس نقشہ کو شیخ
سعدی نے ایک حکایت کے رنگ میں اپنی کتاب ” گلستان میں بیان کیا ہے۔ہم بچپن میں وہ شعر پڑھا
کرتے تھے تو بہت مزہ آیا کرتا تھا۔یوں تو جب ہم بڑے ہوئے تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے ہمیں
مثنوی مولا نا روم بھی پڑھائی تھی۔مگر وہ زمانہ جب ہمیں مثنوی مولانا روم پڑھائی گئی ، 11 ء یا 12 ء کا زمانہ
تھا۔اور گلستان اور بوستان اس سے پہلے زمانہ میں ہمیں شروع کرائی گئی تھیں۔شیخ سعدی نے گلستان میں
ایک کہانی لکھی ہے کہ ایک بادشاہ تھا، جس کے کئی بیٹے تھے۔اس کے اور تو سب بیٹے نہایت خوبصورت تھے
اور بادشاہ ان سے بہت محبت کیا کرتا تھا لیکن ایک لڑکا بہت چھوٹے قد کا تھا اور اس کی شکل بھی نہایت مکروہ
تھی، اس سے وہ سخت نفرت کیا کرتا تھا۔ایک دفعہ ایک بادشاہ جو اس سے دشمنی رکھتا تھا اور جس کی طاقت
بہت زیادہ تھی، اس پر حملہ آور ہوا۔جب اس کی فوج نے اس بادشاہ کے دائیں اور بائیں بڑے زور سے
حملہ کیا تو اس کی ساری فوج بھاگ گئی اور میدان جنگ میں صرف چند آدمی بادشاہ کے ساتھ رہ گئے۔جب
بادشاہ نے دیکھا کہ اب دشمن مجھے بھی حملہ کر کے قید کر لے گا تو یکدم صفوں کو چیرتا ہوا ایک سوار نکلا ، جس
نے اپنے ہاتھ میں نیزہ پکڑا ہوا تھا۔وہ پوری ہمت کے ساتھ اپنے دائیں اور بائیں نیزہ چلاتا ہوا آ رہا تھا۔جس کی وجہ سے دشمن کی فوج تتر بتر ہوگئی۔پھر اس نے بادشاہ کی بچی کچھی فوج کو بھی اپنے ساتھ شامل کر
لیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دشمن فوج بھاگ گئی۔وہ شخص حملہ کرتا جاتا تھا اور کہتا جاتا تھا،
آں نہ من باشم که روز جنگ بینی پشت من
اں منم کاندرمیان خاک و خوں بینی سرے
یعنی میں وہ نہیں ہوں کہ جنگ کے دن تو میری پیٹھ دیکھے۔بلکہ جنگ کے دن تو صرف میرا منہ
دیکھے گا، میری پیٹھ نہیں دیکھے گا۔اور اگر کوئی شخص مجھ سے میرا حال پوچھنا چاہے تو میں اسے یہ بتا تا ہوں کہ
سب میں لڑائی میں آؤں گا تو وہ میرے سر کو خاک اور خون میں لتھڑا ہوا پائے گا۔یعنی میں قتل ہو جاؤں گا، لیکن
677
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 10 جنوری 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
بھاگوں
گا نہیں۔جب فتح ہوئی تو بادشاہ نے پہچان لیا کہ وہ اس کا وہی بیٹا ہے، جس سے وہ نفرت کیا کرتا تھا۔بادشاہ نے اسے بلایا ، اس کی پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا میں نے تم پر بڑا ظلم کیا ہے اور تمہاری بڑی بے قدری کی
ہے۔جن کی میں قدر کیا کرتا تھا اور جن سے محبت کیا کرتا تھا وہ تو پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے۔لیکن تم میدان میں
رہے اور میری جان کی حفاظت کرنے کے لئے آگے آئے۔اس پر اس لڑکے نے کہا، اے باپ!
هر چه بقامت کہتر بقیمت بہتر
جو شخص قد و قامت اور صورت کے لحاظ سے ذلیل نظر آتا تھا ، وہ قیمت کے لحاظ سے بہت بہتر تھا۔یعنی آپ تو مجھے چھوٹے قد کا آدمی سمجھ کر نفرت سے دیکھا کرتے تھے۔لیکن آپ کو معلوم ہو گیا کہ جو قدو
قامت اور صورت میں ذلیل نظر آتا تھا، قیمت کے لحاظ سے وہی بہتر تھا۔یہ تو ایک آدمی کا قصہ ہے۔لیکن ہماری جماعت بھی گو تعداد کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے اور بقامت کہتر کی مصداق ہے،
لیکن بقیمت بہتر ہے۔امریکہ یورپ اور باقی ساری دنیا میں اسلام کا جھنڈ اوہی گاڑ رہی ہے۔اور باقی
مسلمان ، جن کو علماء نے اپنے سروں پر اٹھا رکھا ہے، انہوں نے بیرونی ممالک میں کسی مسجد کی ایک اینٹ
بھی نہیں لگوائی۔اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یورپ میں ہماری تین مسجدیں بن چکی ہیں۔اور اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہمارا منشا ہے کہ تھوڑے عرصہ میں ہی ایک اور مسجد بھی بنادی جائے۔ایک مسجد
امریکہ میں بنانے کا میں نے آرڈر دے دیا ہے۔ایک مسجد لنڈن میں بنی ہے، ایک مسجد ہیگ میں بنی ہے،
ایک مسجد ہمبرگ (جرمنی) میں بنی ہے، ایک فرینک فورٹ (جرمنی) میں بن رہی ہے۔جب یہ مسجد بن گئی
تو انشاء اللہ ایک مسجد ہنوور ( جرمنی ) میں بنائی جائے گی۔پھر ایک زیورچ میں بنے گی ، پھر ایک روم میں
بنے گی ، پھر ایک نیپلز میں بنے گی، پھر ایک جنیوا میں بنے گی اور پھر ایک وینس میں بنے گی اور اس طرح یہ
سلسلہ ترقی کرتا چلا جائے گا۔بہر حال ہماری جماعت اس وقت بقامت کہتر اور بقیمت بہتر کی مصداق
ہے، جو ہر جگہ مسجد میں بنارہی ہے۔مسلمان ہمارے متعلق کہتے ہیں کہ ہم ان کے مقابلہ میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔مولوی ظفر علی خان صاحب اب تو فوت ہو گئے ہیں اور ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ سے ہے، جب وہ زندہ تھے تو
بڑی حقارت سے لکھا کرتے تھے کہ یہ لوگ مسلمانوں میں سو میں سے ایک بھی نہیں۔وو۔۔۔ہالینڈ میں، میں نے دریافت کیا تھا، وہاں تین ہزار روپیہ فی ایکٹر آمد ہوتی ہے۔اگر تین
ہزار فی ایکٹر آمد ہو تو دس ایکڑ سے تمہیں ہزار آمد ہوسکتی ہے۔اگر سو مربع ہمیں اس سکیم میں مل جائے تو 75
678
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 10 جنوری 1958ء
لاکھ سالانہ آمد ہو جاتی ہے اور اس سے ہم سارے مشنوں کا خرچ چلا سکتے ہیں۔طریق ہم بتائیں گے، کام
کرنا ہمارے مبلغوں کا کام ہے۔اگر ان کو خدا تعالیٰ اسلام کی خدمت کا جوش دے اور وہ شیخ سعدی کے
بیان
کردہ واقعہ کو یادرکھیں تو یہ سکیم بہت اچھی طرح چلائی جاسکتی ہے۔کیونکہ جن لوگوں میں کام کرنے کی
روح پائی جاتی ہو، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہم حقیر اور ذلیل ہیں۔وہ صرف یہ بات جانتے ہیں کہ
آں نہ من باشم که روز جنگ بینی پشت من
آں منم کا ندرمیان خاک و خوں بینی سرے
میں وہ نہیں ہوں کہ جس کی پیٹھ تو جنگ میں دیکھے۔بلکہ تو میرے سر کو میدان جنگ میں خاک و
خون سے لتھڑا ہوا پائے گا۔ہماری جنگ تلوار کی جنگ نہیں بلکہ دلائل کی جنگ ہے۔اور دلائل کی جنگ میں
جس شخص میں کام کرنے کی روح پائی جاتی ہو ، وہ یہی کہتا ہے کہ میں وہ نہیں ، جو دلائل کے میدان میں اپنی
پیٹھ دکھاؤں بلکہ اگر مقابلہ کی صورت پیدا ہوئی تو میں سب سے آگے ہوں گا اور جب تک میری جان نہ چلی
جائے ، میں قربانی کا عہد نہیں چھوڑوں گا“۔22
جب میں نے تحریک جدید کا اعلان کیا تو جماعت کے لوگوں نے مجھے لکھا تھا کہ ہم نے تو
آپ
کی تحریک کا یہ مطلب سمجھا تھا کہ سات ہزار روپیہ جمع کرنا ہے ،مگر اب وہ کام لاکھوں تک پہنچ گیا ہے۔مجھے یاد ہے کہ ایک دوست نے مجھے لکھا کہ میں نے آپ کی تحریک پر بہت سا چندہ لکھوا دیا تھا اور یہ سمجھا تھا
کہ آپ نے صرف ایک ہی دفعہ چندہ مانگا ہے۔لیکن اب میں اپنا چندہ کم نہیں کروں گا بلکہ اپنے وعدہ کے
مطابق دینے کی کوشش کروں گا۔اس کے علاوہ اور بھی کئی لوگ تھے ، جنہوں نے اس وقت سوسو، دود دوسو
روپیہ چندہ لکھوا دیا تھا۔مگر بعد میں انہوں نے اس چندہ کو کم نہ کیا اور بڑھتے بڑھتے وہ سولہ سو، دو ہزار یا
اڑھائی ہزار چندہ دینے لگ گئے۔وو
پس ہمت کر کے آگے بڑھو اور وہی نمونہ دکھلاؤ کہ
آں نہ من باشم که روز جنگ بینی پشت من
اں منم کاندرمیان خاک و خوں بینی سرے
دشمن تمہارے مقابلہ میں کھڑا ہے اور یہ جنگ روحانی ہے، جسمانی نہیں۔اس جنگ میں دلائل
اور دعاؤں سے کام لینا، اصل کام ہے۔صحابہ " کو دیکھ لو، وہ تلواروں سے لڑتے تھے اور میدان جنگ
میں ان کی گردنیں کٹتی تھیں مگر وہ اس سے ذرا بھی نہیں گھبراتے تھے۔679
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1958ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
جنگ احد کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کے متعلق ہدایت فرمائی کہ اسے
تلاش کرو، وہ کہاں ہے؟ صحابہ نے کہا معلوم ہوتا ہے کہ اس کی لاش دوسری لاشوں کے نیچے دبی پڑی ہوئی ہے،
اس لئے وہ کہیں ملی نہیں۔آپ نے فرمایا جاؤ اور پھر تلاش کرو۔چنانچہ بہت تلاش کے بعد وہ صحابی ملے، وہ نظمی
تھے اور پیٹ پھٹا ہوا تھا۔تلاش کرنے والے صحابی نے کہا، اپنے رشتہ داروں کو کوئی پیغام پہنچانا ہے تو دے دو،
ہم پہنچادیں گے۔وہ کہنے لگے اور تو کوئی پیغام نہیں، میرے عزیزوں تک صرف اتنا پیغام پہنچا دینا کہ جب تک
ہم زندہ رہے، ہم نے اپنی جانیں قربان کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی۔اب یہ فرض تم پر
ہے اور میری آخری خواہش یہ ہے کہ میرے خاندان کے سارے افرا در سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت
کرتے ہوئے، اپنی جانیں قربان کر دیں۔اگر تم ایسا کرو تو میری یہ موت خوشی کی موت ہوگی۔تو دیکھو، صحابہ نے تو عملی طور پر قربانیاں کی تھیں۔اور تمہاری مثال ایسی ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، تھوک
میں بڑے پکائے۔دلیلیں دینا کون سی بڑی بات ہے؟ دلیلیں دے کر گھر آگئے۔لیکن وہاں یہ ہوتا تھا کہ صحابہ
میدان جنگ میں جاتے تھے اور پھر بسا اوقات انہیں اپنی بیوی بچوں
کی شکل
دیکھنی بھی نصیب نہیں ہوتی تھی۔ایک عورت کے متعلق تاریخ میں لکھا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ تبوک کے
لئے تشریف لے گئے تو اس کے خاوند کو آپ نے کسی کام کے لئے باہر بھیجا ہوا تھا۔جب وہ صحابی مدینہ
واپس آئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کی طرف تشریف لے جاچکے تھے اور اس صحابی کو اس کا علم
نہیں تھا۔وہ صحابی سیدھے گھر آئے۔اپنی بیوی سے انہیں محبت تھی۔وہ گھر میں گھسے اور بیوی انہیں نظر آئی تو
انہوں نے آگے بڑھ کر اپنے جسم سے چمٹا لیا۔لیکن اس زمانہ کی عورتیں بھی اس زمانہ کے مردوں سے زیادہ
مخلص ہوتی تھیں۔اس عورت نے خاوند کو دھکا دیا اور کہنے لگی، تجھے شرم نہیں آتی کہ خدا تعالیٰ کا رسول تو
جان دینے کے لئے رومیوں کے مقابلہ کے لئے گیا ہوا ہے اور تجھے اپنی بیوی سے پیار کرنا سوجھتا ہے۔اس بات کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ اسی وقت اس نے اپنا گھوڑا پکڑا اور سوار ہو کر تبوک کی طرف چلا گیا۔اور کئی
منزلوں پر جا کر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کر مل گیا۔تو اس قسم کی ہمت، اگر تم بھی اپنے اندر پیدا کر لو تو دین کی اشاعت کوئی مشکل امر نہیں۔چند
دنوں کی بات ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت اترنے والی ہے۔اب یہ ناممکن بات ہے کہ زیادہ عرصہ تک آسمان
اپنی مددکورو کے رکھے۔کوئی 26, 25 سال تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دشمنوں کی گالیاں
سنیں، ان سے پتھر کھائے، اینٹیں کھائیں ، ماریں کھائیں لیکن تبلیغ جاری رکھی۔اس کے بعد قریباً پچاس
680
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
سال تک یہ کام ہم نے کیا۔یہ سارا زمانہ مل کر 75 سال کا ہو جاتا ہے۔آخر اللہ تعالیٰ ایسا تو نہیں کہ 75
سال تک ایک قوم کو گالیاں دلوائے ، مارے کھلائے ، پتھر مروائے اور پھر چپ کر کے بیٹھا ر ہے۔اب میں
سمجھتا ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آسمان سے اترے گی اور گو ساری دنیا
میں احمدیت پھیل جانے میں ابھی دو سو سال باقی ہیں لیکن ساری دنیا میں پھیلنے کے تو یہ معنی ہیں کہ امریکہ
میں بھی پھیل جائے ، انڈونیشیا میں بھی پھیل جائے، کینیڈا میں بھی پھیل جائے ، چین میں بھی پھیل جائے ،
اٹلی میں بھی پھیل جائے ، جرمنی اور فرانس میں بھی پھیل جائے ، ایسا بھی ایک دن ضرور ہوگا لیکن ابھی ہمیں
صرف اپنے ملک میں پھیلنے کی ضرورت ہے اور اتنی ترقی میں سمجھتا ہوں کہ 80 سال کے اندر اندر ہو جانی
چاہیے اور اس میں اب صرف چند سال باقی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1882ء میں دعوی کیا اور 1908ء میں آپ فوت
ہوئے۔یہ 26 سال کا عرصہ ہو گیا۔26 سال کے بعد پھر پچاس سال اب تک کے ملائے جائیں تو 76
سال بن جاتے ہیں۔اور اگر ہم یہ عرصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش سے لیں۔تو
1835ء میں آپ پیدا ہوئے اور 1935ء میں آپ پر سو سال ہو گئے۔ہمارا فرض تھا کہ 1935 ء میں ہم
ایک بہت بڑی جوبلی مناتے لیکن ہماری جماعت نے 1939ء میں خلافت جوبلی منائی لیکن 1935 ء )
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صد سالہ جو بلی بھول گئی۔اب بھی وقت ہے کہ جماعت اس
طرف توجہ کرے۔100 سال کی جو بلی ، بڑی جو بلی ہوتی ہے۔جب جماعت کو وہ دن دیکھنے کا موقع ملے تو
اس کا فرض ہے کہ وہ یہ جوبلی منائے۔اب تک انہوں نے 76 سال کا عرصہ دیکھا ہے تو اور 24 سال کے
بعد سو سال
کا زمانہ پورا ہو جائے گا۔اس وقت جماعت کا فرض ہوگا کہ ایک عظیم الشان جوبلی منائے۔اس سو سال کے عرصہ میں سارے پاکستان کو خواہ وہ مغربی ہو یا مشرقی ، ہم نے احمدی بنانا ہے۔اس کے بعد جو لوگ زندہ رہیں گے، وہ انشاء اللہ وہ دن بھی دیکھ لیں گے، جب ساری دنیا میں احمدی ہی
احمدی ہوں گے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ وہ لوگ ، جو اس جماعت سے
باہر ہیں، وہ رفتہ رفتہ اس قدر کم ہو جائیں گے کہ ان کی حیثیت بالکل ادنی اقوام کی سی ہو جائے گی۔پس
ہمت سے آگے بڑھو، زیادہ سے زیادہ چندے لکھواؤ“۔(مطبوعه روز نامه الفضل 16 جنوری 1958ء)
681