جب انسان دین کی تائید کے لیے کھڑا ہو تو خدا خود اس کی مدد فرماتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جولائی 1958ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 جولائی 1958ء
جب انسان دین کی تائید کے لئے کھڑا ہو تو خدا خود اس کی مدد فرماتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جولائی 1958ء
ہماری جماعت کے نوجوانوں
کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں میں بار ہا تحریر فرمایا ہے کہ مجھے خدا نے عیسائیت کے استیصال کے لئے
مبعوث فرمایا ہے۔اور یہ کام صرف آپ کی ذات کے ساتھ مخصوص نہیں تھا۔بلکہ آپ کے سپر د اس عظیم
الشان کام کے کرنے کے یہ معنی تھے کہ آپ کے بعد آپ کی جماعت کا یہ فرض ہوگا کہ وہ اس کام کو سنبھالے
اور عیسائیت کو مٹانے کی کوشش کرے۔چنانچہ آپ لوگوں میں سے ہی کچھ نو جوان افریقہ گئے اور وہاں انہوں نے عیسائیت کے خلاف
ایسی جدوجہد کی کہ یا تو ایک زمانہ ایسا تھا، جب یہ سمجھا جاتا تھا کہ سارا افریقہ عیسائی ہو جائے گا اور یا آج ہی
ایک اخبار میں ، میں نے ایک انگریز خاتون کا مضمون پڑھا، جس میں اس نے لکھا ہے کہ جماعت احمدیہ
کے ذریعہ اسلام افریقہ میں بڑی سرعت سے پھیل رہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ جماعت، جو پہلے پہل
تانگانیکا میں پھیلنی شروع ہوئی تھی ، اب مشرقی افریقہ کے اکثر علاقوں میں پھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔(سنڈے ٹائمنر لنڈن 25 مئی 1958 ء)
اسلام کی یہ تبلیغ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے مبلغوں کی وجہ سے ہی ہو رہی ہے۔1927ء میں
ہم نے وہاں مشن قائم کئے تھے۔جن پر اب اکتیس سال کا عرصہ گزررہا ہے۔اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے
ہماری جماعت کی کوششوں میں ایسی برکت ڈالی کہ اب خود اس انگریز نے تسلیم کیا ہے کہ چار سال کے عرصہ
سے پہلے سے دس گنا لوگ مسلمان ہو چکے ہیں۔اگر ہمارے نوجوان یورپ اور افریقہ کے عیسائیوں میں
تہلکہ مچاسکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر یہاں کوشش کی جائے تو اس جگہ کے عیسائی بھی اسلام کے مقابلہ
سے مایوس نہ ہو جائیں۔لارڈ ہیڈ نے ، جو کسی زمانہ میں پنجاب کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، جب واپس گئے تو افریقہ میں
سے ہوتے ہوئے لندن گئے ، وہاں پہنچ کر انہوں نے ایک تقریر کی ، جس میں کہا کہ میں افریقہ میں اتنا بڑا
تغیر دیکھ کر آیا ہوں کہ اب میں نہیں کہہ سکتا کہ مسلمان عیسائیت کا شکار ہیں یا عیسائی اسلام کا شکار ہیں۔683

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جولائی 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
ہمارے
وہ مبلغ، جنہوں نے ان علاقوں میں کام کیا، کوئی بڑے تعلیم یافتہ نہیں تھے۔مگر جب وہ خدا
تعالیٰ کا نام پھیلانے کے لئے نکل گئے تو خدا نے ان کے کام میں برکت ڈالی۔اور اکیلے اکیلے آدمی نے
بڑے بڑے علاقوں پر اثر پیدا کر لیا اور انہیں اسلام کی خوبیوں کا قائل کر لیا۔مگر اب وہ لوگ اس بات کے منتظر
ہیں کہ اور آدمی بھی آئیں ، جو ان علاقوں میں تبلیغ اسلام کا کام سنبھالیں۔تا کہ اسلام سارے افریقہ میں پھیل
جائے۔اور یہ کام ان نوجوانوں کا ہے، جو ابھی وہاں نہیں گئے۔شروع شروع میں تو ایسے نو جوان بھجوائے گئے
تھے، جنہیں عربی بھی اچھی طرح نہیں آتی تھی۔مگر رفتہ رفتہ انہوں نے اچھی خاصی عربی سیکھ لی۔مولوی نذیر احمد صاحب، جنہوں نے وہیں وفات پائی ہے، نیر صاحب کے بعد بھجوائے گئے
تھے اور بی ایس سی فیل تھے اور عربی بہت کم جانتے تھے۔مگر پھر انہیں ایسی مشق ہو گئی کہ وہ عربی زبان میں
گفتگو بھی کر لیتے تھے اور بڑی بڑی کتابوں کا بھی مطالعہ کر لیتے تھے۔بلکہ آخر میں تو انہوں نے عربی کی اتنی
کتا ہیں جمع کر لی تھیں کہ جو اعتراض ہوتا، اس کا جواب وہ فوراً ان کتابوں میں سے نکال کر پیش کر دیتے۔وہاں مالکیوں کا زور ہے اور وہ لوگ ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے ہیں۔انہوں نے کتابوں میں سے نکال کر دکھا
دیا کہ امام مالک بھی یہی کہتے ہیں کہ نماز میں ہاتھ باندھنے چاہئیں۔جس پر وہ لوگ بڑے حیران ہوئے
اور انہیں یہ بات تسلیم کرنی پڑی کہ آپ کی بات درست ہے۔اب بھی وہاں سے خط آیا ہے کہ ہمارا ایک مبلغ ، جو مولوی فاضل ہے، اس سے وہاں کے مولویوں
نے بحث کی۔وہاں کے علماء عربی زبان خوب جانتے ہیں اور ہمارا یہ مبلغ زیادہ عربی نہیں جانتا تھا۔مگر چونکہ
دل میں ایمان تھا، اس لئے مقابلہ کے لئے تیار ہو گیا اور فیصلہ یہ ہوا کہ عربی میں مباحثہ ہو۔چنانچہ عربی
زبان میں مباحثہ ہو اور نتیجہ یہ ہوا کہ مخالف مولوی سب بھاگ گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم احمدیوں سے
بحث نہیں کر سکتے۔یہ لوگ تو پاگل ہیں، جنہیں ہر وقت مذہبی باتیں کرنے کا ہی جنون رہتا ہے۔تو یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہمیں کچھ آتا نہیں۔جب انسان خدا تعالیٰ کے دین کی تائید کے لئے
کھڑا ہو جاتا ہے اور وہ کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ خود اس کی مددفرماتا ہے اور اس کی
مشکلات کو دور فرما دیتا ہے۔خواجہ کمال الدین صاحب کو ہی دیکھ لو، انہیں نماز پڑھانی بھی نہیں آتی تھی۔مگر رفتہ رفتہ انہوں
نے ایسی قابلیت پیدا کر لی کہ مشہور لیکچرار بن گئے۔مولوی محمد علی صاحب بھی گوایم اے ایل ایل بی تھے اور
کالج کے پروفیسر تھے ،مگر عربی سے انہیں زیادہ میں نہیں تھا۔لیکن رفتہ رفتہ انہوں نے ایسی ترقی کی کہ قرآن
684

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
جدید -۔اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 11 جولائی 1958ء
کی تفسیر لکھ ڈالی۔تو جب انسان کو کسی کام کی دھت لگ جائے ، وہ اس میں ترقی حاصل کر لیتا ہے۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ انہوں نے بعض مولوی بھی اپنی مدد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔مگر ان کی باتوں کو استعمال
کرنے کے لئے بھی تو لیاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ورنہ ہمارے ملک میں سینکڑوں مولوی پھرتے ہیں،
وہ کیوں
کوئی تفسیر نہیں لکھ سکتے ؟ ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی نے بھی اسی شوق کی وجہ سے ترقی کی اور اس نے
قرآن کی تفسیر لکھ دی۔اس نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے قرآن سیکھا اور آپ کے درسوں میں
شامل ہوتا رہا۔پھر خود بھی کتابوں کو مطالعہ کرتا رہا اور آخر اتنی ترقی کر لی کہ مفسر بن گیا۔پس جماعت کے سب دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنی کوشش اور جد و جہد اور نیک نمونہ کے ذریعہ
سے عیسائیت کو شکست دینے کی کوشش کریں۔یہ مت سمجھو کہ عیسائیت تو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، ہم
اس کو شکست دینے میں کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں؟ آج ہی میں قرآن پڑھ رہاتھا کہ مجھے اس میں یہ
پیشگوئی نظر آئی کہ عیسائیت آخر شکست کھائے گی اور وہ دنیا سے مٹا دی جائے گی۔پس عیسائیت کی ظاہری
ترقی کو دیکھ کر مت گھبراؤ۔اللہ تعالی اسلام کی ترقی کے سامان پیدا فرمائے گا اور کفر کو شکست دے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے اندر ایمان پیدا کرو اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کھڑے ہو جاؤ،
جس کے لئے خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 جولائی 1958 ء )
685

آج 10 میں سے 10 باقی