اسلام کی تبلیغ صرف چند افراد کا نہیں بلکہ ساری جماعت کا فرض ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1958ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلدسوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اگست 1958ء
اسلام
کی تبلیغ صرف چند افراد کا نہیں بلکہ ساری جماعت کا فرض ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1958ء
" قرآن کریم میں بعض ایسے الفاظ پائے جاتے ہیں کہ اگر ان
کی صحیح تو جیبہ مد نظر نہ رکھی جائے
تو دشمنوں کے لئے اعتراض کا موقع پیدا ہو جاتا ہے۔مثلاً یہی آیت، جس کی میں نے تلاوت کی ہے۔اس
میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ تم سب مشرکوں سے قتال کرو۔جیسا کہ وہ سب کے سب تم سے قتال کر رہے ہیں۔اب اس جگہ قبال کے یہ معنی نہیں لئے جاسکتے کہ تلوار لے کر دشمنوں کا مقابلہ کرو۔کیونکہ اول تو آج کل تلوار کی
جنگ کا زمانہ ہی نہیں ، اب تو ہوائی جہازوں اور ایٹم بموں کا زمانہ ہے۔اور پھر آج کل کفار مسلمانوں سے تلوار
کی کوئی لڑائی نہیں لڑرہے کہ مسلمانوں کے لئے بھی ان سے جنگ کرنا ضروری ہو۔پس اس جگہ قتال کے معنی
ظاہری جنگ کے نہیں بلکہ مذہبی مقابلہ اور اسلام کی اشاعت کے ہیں۔اور یہ بات ظاہر ہے کہ مخالفین اسلام
ہمیشہ مذہبی وسو سے پیدا کر کے لوگوں کو اسلام سے برگشتہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔پس
قَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً
کے معنی یہ ہوئے کہ تم غیر مسلموں میں تبلیغ اسلام کرو۔اور یا درکھو کہ یہ تم میں سے صرف چند افراد
کا فرض نہیں بلکہ ساری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اس کام میں حصہ لے۔کافہ کے یہی معنی ہیں کہ کوئی
شخص بھی اس حکم کی تعمیل سے باہر نہ رہے۔اگر دس لاکھ احمدی ہیں اور ان میں سے 9لاکھ، ننانوے ہزار نو
سو ننانوے آدمی اس فرض کو ادا کرتے ہیں اور صرف ایک شخص تبلیغ نہیں کرتا ، تب بھی جماعت کے لوگ بہ
نہیں کہہ سکتے کہ وہ سارے کے سارے تبلیغ اسلام کر رہے ہیں۔وہ اسی وقت اپنے فرض سے عہدہ برآ ہو
سکتے ہیں، جب وہ اس ایک شخص کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں۔کیونکہ قرآن کریم کی ہدایت یہ ہے کہ
مشرکوں کے مقابلہ میں ساری کی ساری جماعت کو کھڑا ہونا چاہئے اور ہر فرد کوان میں تبلیغ کرنی چاہئے۔میں نے آج سے 25 سال پہلے ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ساری جماعت سے یہ عہد لیا
تھا کہ وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو تبلیغ کریں گے اور ان کو احمدی بنانے کی کوشش کریں گے۔مگر
افسوس ہے کہ ہماری جماعت نے ابھی تک اس عہد کو پورا کرنے کی کوشش نہیں کی۔وہ لوگ ، جنہوں نے
687
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اگست 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اس پر عمل کیا تھا، انہوں نے تو فائدہ اٹھا لیا اور وہ کامیاب ہو گئے۔مگر جنہوں نے عمل نہ کیا، ان کے رشتہ دار
اب تک غیر احمدی چلے آرہے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اب ہماری جماعت اس وقت سے بہت بڑھ
چکی ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر میری اس ہدایت پر عمل کیا جاتا اور ہر احمدی اپنے غیر احمدی رشتہ داروں
میں تبلیغ پر زور دیتا تو اب تک ہر طرف احمدی ہی احمدی نظر آتے۔مثلاً انڈونیشیا ہے، وہاں 33 سال سے تبلیغ ہورہی ہے۔1925 ء سے وہاں تبلیغ شروع ہوئی تھی
اور اب 1958ء ہے۔گویا 33 سال وہاں تبلیغی مشن کے قائم ہونے پر گزر چکے ہیں۔لیکن وہاں کے احمدیوں
کی تعداد کے متعلق میں نے اپنے لڑکے مرزا رفیع احمد سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ انڈونیشیا میں چندہ دینے
والے تو صرف بارہ ہزار ہیں لیکن اگر ان لوگوں کو بھی شامل کر لیا جائے، جو ہماری جماعت سے ہمدردی رکھتے
ہیں تو 24 ہزار سمجھے جاسکتے ہیں۔حالانکہ اس ملک کی آبائی آٹھ کروڑ ہے اور 33 سال سے وہاں تبلیغ ہورہی
ہے۔اگر صحیح معنوں میں وہاں تبلیغ کی جاتی تو میں سمجھتا ہوں کہ وہاں چھ سات کروڑ احمدی ہونے چاہئے تھے۔مگر اب تک وہاں صرف بارہ ہزار احمدی ہوئے ہیں۔پھر وہاں کی جماعت نے قطع نظر اس کے کہ میں بیمار ہوں
اور میرے لئے لمبا سفر کرنا مشکل ہے، یہ ریزولیوشن پاس کر کے مجھے بھجوا دیا کہ آپ انڈو نیشیا تشریف لائیں۔حالانکہ میری یہ حالت ہے کہ باوجود اس کے کہ ڈاکٹر مجھے کہتے ہیں کہ ایک دفعہ آپ پھر علاج کے لئے یورپ
جائیں، میں یورپ کا سفر بھی اختیار نہیں کرتا۔پھر میں انڈونیشیا کس طرح جا سکتا ہوں؟ لیکن بعض دفعہ انسان
موت کے منہ میں بھی اپنے آپ کو ڈالنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے، بشرطیکہ وہ خوش ہو۔مگر میں ایسی جماعت
سے کیا خوش ہو سکتا ہوں، جس نے 33 سال کے عرصہ میں صرف بارہ ہزار احمدی بنائے“۔بہر حال قرآن کریم نے تبلیغ کرنا، ہر شخص کا فرض قرار دیا ہے۔اور قرآن کریم سے معلوم
ہوتا ہے کہ تبلیغ دو طرح ہوتی ہے۔ایک تو اس طرح کہ بعض خاص خاص لوگ اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے
وقف کر دیتے ہیں، جن کے لئے قرآن کریم میں عاکفین اور مہاجرین کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں
اور ایک تبلیغ اس رنگ میں ہوتی ہے کہ ساری جماعت، جب بھی اسے موقع ملے تبلیغ میں حصہ لینے کے لئے
تیار رہتی ہے۔گویا ایک خاص لوگوں کی جماعت ہوتی ہے اور ایک عام لوگوں کی جماعت ہوتی ہے۔عام
جماعت کے افراد کو بھی قرآن کریم کہتا ہے کہ تم صرف واقفین پر انحصار نہ رکھو بلکہ ساری جماعت کا یہ فرض
ہے کہ وہ تبلیغ اسلام کرے اور بغیر استثناء کے ان کا ہر فرد اس میں حصہ لے۔اگر ہماری جماعت کے افراد
صرف اپنے رشتہ داروں کو ہی تبلیغ کریں اور ایک، ایک شخص کے ہیں، ہمیں رشتہ دار بھی سمجھے جائیں ، تب بھی
688
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اگست 1958ء
تھوڑے عرصہ میں ہی ہماری جماعت کی تعداد دو کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔بے شک لوگ تمہیں غیروں کو تبلیغ
کرنے سے روک سکتے ہیں۔لیکن کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اپنی بیوی کو یا اپنے خسر کو یا اپنے سالے کو تبلیغ
نہ کر و؟ اگر تم کسی غیر کوتبلیغ کرو تو ممکن ہے کہ وہ تمہیں مارنے پیٹنے لگ جائے لیکن تمہارا اپنا باپ تمہیں نہیں
مارے گا، تمہارا بیٹا تمہیں نہیں مارے گا، تمہارا خسر تمہیں نہیں مارے گا اور تم میں سے ایک، ایک شخص
شخص کے
پچاس پچاس رشتہ دار ہوں اور ہماری جماعت دس لاکھ ہو تو پھر تو تھوڑے عرصہ کی جدو جہد کے نتیجہ میں ہی
ہماری جماعت کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔اور اگر ہم پانچ کروڑ ہو جائیں
تو پھر مخالفت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔لوگ خود بخود ہماری طاقت کو تسلیم کرنے لگ جائیں گے۔اور پھر دوسرے ملکوں پر اثر ڈال کر پانچ کروڑ سے دس کروڑ تک تعداد پہنچ سکتی ہے۔اور ملایا اور انڈونیشیا
وغیرہ پر اثر ڈال کر تو یہ تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔اب بھی اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری جماعت کی ترقی کے سامان پیدا کر رہا ہے۔چنانچہ
فلپائن میں، ڈچ گیانا میں، فرنچ گیا نا میں اور برٹش گیا تا میں ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے سرعت
سے پھیل رہی ہے اور وہاں ہماری تبلیغ پر کوئی اعتراض بھی نہیں کرتا۔یہ مخالفت کا جوش صرف پاکستان میں
پایا جاتا ہے ، ورنہ امریکہ میں یا انگلینڈ میں یا جرمنی میں یا سوئٹزرلینڈ میں یا فرانس میں یا سپین میں یا ٹرینی
ڈاڈ میں یا ڈچ گیانا میں یا برٹش گیانا میں یا فرنچ گیا نا میں جب ہم غیر مسلموں کو تبلیغ کرتے ہیں تو وہاں کے
مسلمان اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ ہم ان کے ملک میں اسلام پھیلا رہے ہیں۔بلکہ انڈونیشیا کے
لوگوں کی تو یہ حالت ہے کہ 53ء میں جب ہماری جماعت کے خلاف یہاں فسادات ہوئے تو انڈونیشیا
نے اس کے خلاف حکومت پاکستان کے پاس احتجاج کیا۔جس کے متعلق انکوائری کمیشن کے موقع پر
مولویوں نے کہا کہ اصل میں وہ ایک احمدی ایمبیسیڈرتھا ، جس نے حکومت پاکستان کے پاس پروٹسٹ کیا
تھا۔لیکن خواجہ ناظم الدین صاحب نے اپنی گواہی کو تسلیم کیا کہ وہاں کی ایک مشہور سیاسی پارٹی کے لیڈر نے
اس بارہ میں ہمارے پاس احتجاج کیا تھا۔اور گو وہ متعصب آدمی ہے لیکن جب وہاں ان فسادات کی خبریں
پہنچیں تو اس نے حکومت پاکستان کو لکھا کہ مذہب کے معاملہ میں لوگوں کو جبر سے کام نہیں لینا چاہئے۔اسی
طرح ہماری جماعت کے دوست اس سے ملنے گئے تو وہ کہنے لگا کہ میرے پاس تو آپ کی جماعت کا سارا
لٹریچر موجود ہے۔ڈاکٹر سکار نو نے بھی احمدیوں کی تعریف کی اور جب مولویوں نے اس پر اعتراض کیا تو
اس نے کہا کہ میں تو سمجھتا ہوں کہ میں کسی اسلامی حکومت کا پریذیڈنٹ رہنے کے قابل ہی نہیں ہوسکتا ،
جب تک کہ میں جماعت احمدیہ کا لٹریچر نہ پڑھ لوں۔کیونکہ اسلام کی خوبیاں مجھے صرف اس جماعت کے
689
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اگست 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لٹریچر سے معلوم ہوتی ہیں۔اسی طرح جب اسے قرآن دیا گیا تو اس نے شکریہ کے ساتھ لیا اور کہا کہ اس کو
کے ساتھ انڈیکس بھی ہونا چاہئے تا کہ اس کے مضامین کی تلاش میں آسانی ہو۔غرض ہماری جماعت کے
افراد کو اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کی تبلیغ پر زور دینا چاہئے۔اس وقت ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل
سے دس لاکھ سے بہت اوپر نکل چکی ہے۔لیکن اگر دس لاکھ بھی ہو، تب بھی اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کر کے
تھوڑے عرصہ میں ہی ہماری تعداد کہیں سے کہیں پہنچ سکتی ہے۔وو۔۔۔پس ہماری جماعت کو تبلیغ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں
کرنی چاہئیں کہ وہ ان کی زبانوں میں اثر پیدا کرے۔اسی طرح مبلغوں کے لئے بھی دعائیں کرو۔کیونکہ وہ
ساری جماعت کا کام کر رہے ہیں اور ان کے کارناموں کو ہماری جماعت کا ہر فرد اپنی طرف منسوب کرتا ہے۔وہ بسا اوقات غیروں کے سامنے بڑے فخر کے ساتھ کہتا ہے کہ ہم غیر ممالک میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں،
ہم غیر ممالک میں مساجد بنا رہے ہیں۔لیکن اس کی اپنی حالت یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ وہ چندوں میں بھی
پورا حصہ نہیں لے رہا ہوتا۔یا اگر چندہ دیتا ہے تو اپنے آپ کو اسلام کی تبلیغ کے لئے وقف نہیں کرتا۔حالانکہ
ہمارے باہر کے مبلغ اب شور مچارہے ہیں کہ ان کی مدد کے لئے اور آدمی بھجوائے جائیں۔اس وقت سب سے زیادہ ترقی کے آثار جرمنی میں نظر آ رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر پندرہ ،
میں اور مبلغ یورپ میں چلے جائیں اور دس پندرہ مسجدیں بن جائیں تو بڑی تعداد میں وہاں کے لوگ
احمدی ہو سکتے ہیں۔انگلینڈ کے لوگ تو اب عیاش ہو گئے ہیں لیکن جرمن سائنس کی تحقیقات پر جان دیتے
ہیں اور بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں کہ احمدیت بڑا اچھا کام کر رہی ہے۔جب ہیمبرگ میں ہماری مسجد بنی
اور اخبارات میں اس کی خبریں شائع ہوئیں تو عراق میں ایک جرمن انجینئر تھا، اس نے ہمیں خط لکھا کہ
ہیمبرگ میں مسجد کی تعمیر اور اس کے افتتاح کی خبریں تو ہم نے سن لی ہیں مگر آپ نے اپنے مبلغ کا پتہ نہیں
لکھا۔آپ مجھے اس کا پتہ بھجوائیں کیونکہ میں اسے چندہ بھجوانا چاہتا ہوں۔اب یہاں تو یہ کیفیت ہے کہ
بعض دفعہ پیچھے پڑ کر بھی لوگوں سے چندہ مانگا جائے تو وہ نہیں دیتے۔اور اس کی یہ حالت ہے کہ وہ عراق
سے خط لکھتا ہے کہ مجھے اپنے مبلغ کا پتہ بھجوائیں، میں اسے چندہ بھجوانا چاہتا ہوں۔تو ہماری جماعت کے
دوستوں کو چاہئے کہ وہ اسلامی ترقی کے لئے اپنا پورا زور لگا دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاما فرمایا تھا کہ
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا
(312)
(تذکرۃ صفحہ 312)
690
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اگست 1958ء
چنانچہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچ
چکی ہے۔مگر ہمیں صرف اس بات پر خوش نہیں ہونا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ دنیا کے
کناروں تک پہنچ چکی ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری
جماعت کو اس قدر ترقی عطا فرمائے گا کہ دوسرے مذاہب کے پیرو اس جماعت کے مقابلہ میں ایسے ہی
بے حیثیت ہو کر رہ جائیں گے، جیسے آج کل کی ادنی اقوام بے حیثیت ہیں۔پس ہماری خواہش یہ ہونی
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں وہ زمانہ بھی دکھا دے، جب ہماری جماعت ساری دنیا پر غالب آ جائے۔بلکہ اس
سے بڑھ کر ہماری یہ دعا ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو غلبہ بھی عطا فرمائے اور دوستوں کو اپنے
ایمانوں پر بھی قائم رکھے“۔مطبوعه روزنامه الفضل (27 اگست 1958 ء )
691