تحریک جدید غیر ملکوں میں تبلیغ کو وسیع کرنے کے لیے ہے ۔ خطاب فرمودہ یکم نومبر 1958ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء
تحریک جدید غیر ملکوں میں تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے ہے
خطاب فرمودہ 01 نومبر 1958ء۔۔۔دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ اب تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کا وقت آ
گیا ہے۔ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے اور ہم نے تمام غیر ممالک میں مساجد بنانی ہیں۔اس وقت
ہمارے ملک کی ایکسچینج کی حالت پوری طرح مضبوط نہیں۔مگر اللہ تعالیٰ ہمیشہ فضل کرتا رہا ہے اور ہمارے
کام چلتے رہے ہیں۔کیونکہ ہماری باہر کی بعض جماعتیں اب مضبوط ہوگئی ہیں، مثلاً افریقہ کی جماعتیں
وغیرہ اور وہ پاکستان کے قوانین کے ماتحت نہیں۔اس لئے ان لوگوں نے مساجد کی خاطر جو جماعت کو پونڈ
اور ڈالر دیئے ہیں، ان سے کسی حد تک کام چلتا رہا ہے۔مگر وہ جماعتیں ابھی کم ہیں ، وہ زیادہ بوجھ نہیں اٹھا
سکتیں۔ان کا بوجھ بٹانے کا طریقہ یہی ہے کہ یہاں کا بوجھ، یہاں کی جماعتیں اٹھا دیں اور ان کو بوجھ سے
فارغ کر دیا جائے تا کہ وہ غیر ملکوں میں مسجدیں بنائیں۔امریکہ میں عام طور پر جشی لوگ مسلمان ہیں۔اور حبشیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی سمجھ کم
ہوتی ہے۔لیکن امریکہ میں ایک مسجد بنی ہے، جس کے لئے ایک حبشی مرد اور اس کی بیوی نے اپنا مکان اور
جائیداد وقف کر دی تھی۔اور پھر انہوں نے کچھ اور روپیہ بھی دیا۔اسی طرح کچھ چندہ دوسرے لوگوں نے
بھی دیا۔بہر حال وہ مسجد بن گئی ہے۔اگر امریکہ کے حبشی لوگ ، جو اسلام سے بہت دور رہے ہیں اور اب
قریب عرصہ میں اسلام میں داخل ہوئے ہیں، انہیں اتنی توفیق مل گئی ہے کہ وہ مساجد کے لئے اپنی
جائیدادیں وقف کر دیں تو کیا وجہ ہے کہ جو پرانے مسلمان چلے آتے ہیں ، وہ یہ کام نہ کریں؟
مغربی افریقہ میں بھی روپیہ بہت ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں ہمارے کچھ چیف ایسے ہیں،
جن کی زمینوں میں ہیروں اور سونے کی کانیں نکل آئیں ہیں اور ہزاروں ہزار پونڈ نہیں بطور نفع مل جاتا
ہے۔اگر ہمارے مبلغ ان میں تحریک جاری رکھیں اور وہ مساجد بنانے کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لیں یا کم
سے کم دو دو، تین تین مسجدیں مشرقی اور مغربی افریقہ والے بنا دیں تو پاکستان کی پونڈ جمع کرنے کی دقت دور
ہو جاتی ہے۔کیونکہ ان ملکوں میں پونڈ کثرت سے پایا جاتا ہے، لیکن ہمارے ملک میں پونڈ کثرت سے نہیں
693
اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
پایا جاتا۔ہمارے ملک کی جو چیزیں ہیں، ان کے بیچنے کے لئے انہیں دوسری قوموں
کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔مگر بعض غیر ملکوں میں جن میں پونڈ پایا جاتا ہے، ایسی چیزیں ہیں، جن کا کوئی مقابلہ نہیں۔مثلاً مغربی افریقہ
میں سارا پونڈ ہیروں اور سونے کے ذریعہ سے آتا ہے۔اور ہیروں اور سونے میں کوئی اور پونڈ ان کا مقابلہ
نہیں کرتی۔اس لئے لازما ان کے پاس بہت سا پونڈ بچ جاتا ہے اور اس سے ہمیں مد دل سکتی ہے۔پھر ہماری جماعت فلپائن میں بھی پیدا ہوگئی ہے اور ترقی کر رہی ہے۔اگر چہ وہ ترقی آہستہ آہستہ
ہورہی ہے، لیکن بہر حال ہو رہی ہے۔پچھلے سال وہاں سے بیعت کا خط آیا۔مجھے افسوس ہے کہ وہ گھر میں
پڑا رہا۔میں تو بیماری کی وجہ سے خط نہیں پڑھ سکتا، اس لئے وہ کہیں پڑا رہا۔اب کے وہ خط نکلا تو معلوم ہوا
کہ وہ بیعت ایک گورنر کی تھی۔مگر ادھر خط ملا اور ادھر معلوم ہوا کہ وہ بچار اقتل بھی ہو گیا ہے۔اب اس کے خط
کے ملنے کا یہی فائدہ ہوا ہے کہ وکیل التبشیر نے کہا ہے کہ ہم اس کے بیوی بچوں کو ہمدردی کا خط لکھ
دیتے ہیں۔پہلے ہم سمجھتے تھے کہ گورنر کہاں سے آگیا، کوئی ڈپٹی کمشنر ہو گا ؟ مگر اب وہاں سے جو طالب علم آیا
ہوا ہے، اس نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بڑے بڑے جزیرے ہیں، ان جزیروں پر گورنر مقرر ہوتا ہے ، ڈپٹی
کمشنر نہیں ہوتا۔اس نے بتایا کہ بیعت کا خط لکھنے والا گورنر ہی تھا مگر وہ تو اب شہید ہو گیا ہے۔اب اس کی
جگہ ایک نائب گورنر نے بیعت کر لی ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس علاقہ میں بھی ترقی ہوئی ہے۔اگر
خدا تعالیٰ چاہے تو امریکہ اور فلپائن وغیرہ علاقوں میں جماعت کو اور بھی ترقی ہو جائے گی۔اور اس طرح
ڈالر کی آسانی ہو جائے گی۔امریکہ میں تبلیغ کا یہ اثر بھی ہے کہ دوسرے کئی ملکوں میں بھی ہماری تبلیغ کا اچھا اثر پڑ رہا ہے۔چنانچه مولوی نورالحق صاحب انور ، جو حال ہی میں امریکہ سے آئے ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ مصر کا جو
وائس قونصل تھا، اس کے جبڑے میں دردتھی ، اس نے آپ کو دعا کے لئے خط لکھا تھا لیکن اس کو آپ کا
جواب نہیں پہنچا۔میں نے دفتر والوں سے خط نکالنے کے لئے کہا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ خط نہیں ملا۔لیکن اب پرسوں یا ترسوں اس کا دوسرا خط آیا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ غالباً میرا پہلا خط نہیں پہنچا، اب میں
دوسر اخط لکھ رہا ہوں۔میرے جبڑے میں درد ہے، آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے۔(انصار الله
کے جلسہ کے بعد مولوی نور الحق صاحب انور ملے تو انہوں نے بتایا کہ اب اس کے جبڑے کو آرام آچکا
ہے۔بلکہ میرے یہاں آنے سے پہلے اسے آرام آچکا تھا۔اس لیے یہ خط پہلے کا لکھا ہوا معلوم ہوتا
ہے۔انور صاحب نے یہ بھی بتایا کہ وہ کرنل ناصر صاحب کا بچپن کا دوست ہے اور اس پر بہت اثر رکھتا
ہے۔یہ امریکہ میں تبلیغ کا ہی اثر ہے۔694
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء
ہم امریکہ میں تبلیغ کرتے ہیں تو مصری اور شامی بھی متاثر ہوتے ہیں۔اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہی
جماعت ہے، جو اسلام کی خدمت کر رہی ہے۔اور اس طرح قدرتی طور پر انہیں ہماری جماعت کے ساتھ
ہمدردی پیدا ہو جاتی ہے۔پہلی شامی حکومت کی سختیوں کی وجہ سے ہمارے مبلغ منیر الحصنی صاحب کا خط
آیا تھا کہ اس نے ہماری جماعت کے بعض اوقاف میں دخل اندازی کی تھی۔لیکن اب انہوں نے لکھا ہے
کہ جو نئے قوانین بنائے گئے ہیں ، ان میں کچھ گنجائش معلوم ہوتی ہے۔ان کے مطابق میں دوبارہ نالش
کرنے لگا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے:۔يدعون لك ابدال الشام
ابدال الشام تیرے لئے دعائیں کرتے ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں کہ شام میں جماعت پھیلے
گی۔پس دوستوں کو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ وہاں جماعت کے لئے سہولت پیدا کرے اور وہاں
جماعت کو کثرت کے ساتھ پھیلائے تا ابدال الشام پیدا ہوں۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تو ہیں نہیں۔یدعون لک کے یہی معنی ہیں کہ وہ جماعت کے لئے دعائیں کریں گے۔اور ابدال نام
بتاتا ہے کہ ان کی دعائیں سنی جائیں گی۔ابدال کے معنی ہیں، ان کے اندر بڑی عظیم الشان تبدیلی پیدا ہو
جائے گی اور خدا تعالیٰ کے مقرب پیدا ہو جائیں گے۔پس اس کے لئے بھی دعاؤں میں لگے رہنا چاہیے
کہ شام میں جو مشکلات ہیں، اللہ تعالیٰ انھیں دور کرے اور وہاں مضبوط جماعت پیدا ہو۔اور ایسے ابدال
پیدا ہوں، جو رات دن اسلام اور احمدیت کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔ہمیں پونڈ مہیا کرنے میں شام کا
بھی بڑا دخل ہے۔شام میں بھی ڈالر اور پونڈ کا زیادہ رواج ہے اور وہاں سے ہمیں کچھ مددل جاتی ہے۔بہر حال اگر سعودی عرب میں جماعت پھیلے، اسی طرح امریکہ اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور
فلپائن میں ہماری جماعت پھیلے تو ڈالرمل سکتا ہے۔اسی طرح اگر مشرقی اور مغربی افریقہ اور انگلینڈ میں
جماعت پھیلے تو پونڈ جمع ہو جاتا ہے۔اور یہ پونڈ اور ڈالر ہمیں اپنے لئے نہیں چاہئیں، خدا تعالیٰ کے لئے اور
اس کی گھر کی تعمیر کے لئے ہمیں ان کی ضرورت ہے۔پس دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ان ممالک میں
جماعتیں قائم کرے اور ان میں ایسا اخلاص پیدا کرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے گھر سارے ممالک میں بنائیں۔یہاں تک کہ دنیا کے چپہ چپہ سے اللہ اکبر کی آواز آنے لگ جائے اور جو ملک اب تک تثلیث کے پھیلانے
تک دنیا چپ چپ سے کی آواز آنے اور جو
کی وجہ سے بدنام تھا، وہ اب اپنے گوشہ گوشہ سے یہ آواز بلند کرے کہ مسیح تو کچھ بھی نہیں تھا، اللہ تعالیٰ ہی
سب سے بڑا ہے۔اگر ایسا ہو جائے تو یہ دین اسلام کی بڑی بھاری فتح ہو اور ہمارے لئے بھی یہ اللہ تعالیٰ
695
اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
کے فضلوں کے حصول کا بڑاذریعہ بن سکتا ہے۔ہم میں سے ہر شخص تو وہاں تبلیغ کے لئے جانہیں سکتا، چند مبلغ
گئے ہوئے ہیں، باقی لوگ یہ کر سکتے ہیں کہ ان کی روپے سے مدد کریں اور دعاؤں کے ذریعے خدا تعالیٰ کا
فضل چاہیں۔تا کہ وہ ان پر اپنے فرشتے اتارے اور ان کی باتوں میں اثر پیدا کرے۔ہمارا ایک طالب علم جرمن گیا ہوا تھا۔اس کا کل ہی ایک خط آیا ہے کہ ایک پادری کی بیٹی میرے زیر
تبلیغ تھی ، جو بہت حد تک احمدیت کی طرف مائل ہو گئی ہے۔لیکن اسے باپ سے ڈر ہے کہ وہ اس کی مخالفت نہ
کرے۔کیونکہ وہ پادری ہے، میں نے لکھا ہے کہ پادری تو بہت مسلمان ہو چکے ہیں۔اس لڑکی کو سمجھاؤ کہ وہ
ہماری کتابیں پڑھے اور اپنے باپ کو بھی سمجھائے ، وہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ مسلمان ہو جائے گا۔اس وقت تک
یورپ میں
دو پادری مسلمان ہو چکے ہیں، اب اگر یہ احمدی ہو گیا تو تین ہو جائیں گے۔ایک شخص جو باقاعدہ
پادری تو نہیں لیکن اس نے پادری کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، وہ انگلینڈ میں احمدیت میں داخل ہوا ہے۔اس کا
باپ یہودی مذہب کا عالم تھا۔جب اس نے اپنے باپ سے ذکر کیا تو اس نے جواب دیا کہ مجھے تو اسلام سچا نظر
نہیں آتا لیکن اگر تمہیں سچا نظر آئے تو میں تمہیں روکتا نہیں تم بے شک اسلام قبول کر لو۔جن لوگوں کے دلوں
میں سچائی کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے، اگر وہ خود اسلام قبول نہ کریں تو اپنی اولادوں کو اس کے قبول کرنے
کی اجازت دے دیتے ہیں اور اس طرح
اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ رستہ کھول دیتا ہے۔پس آپ لوگ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ یورپ اور امریکہ میں اسلام اور احمدیت کی
اشاعت کے لئے رستہ کھولے۔اور ہماری جو سکیم ہے کہ یورپ میں ہماری کئی مساجد ہوں، امریکہ کی ہر
ریاست میں کئی مساجد ہوں، اس کو خدا تعالیٰ جلد سے جلد پورا کرے۔اسی طرح سپین کے لئے بھی دعائیں
کریں کہ وہ اسلام کی ابتدائی فتوحات میں شامل تھا، مگر اب وہاں جبری طور پر عیسائیت کو پھیلا دیا گیا ہے، اللہ
تعالی اس علاقہ میں اسلام کی نصرت کے سامان پیدا کرے۔تا بنوامیہ کے زمانہ میں جو اسلام وہاں داخل ہوا
تھا اور پھر وہاں سے نکال دیا گیا تھا، خدا تعالیٰ اسے احمدیت کے ذریعہ پھر وہاں دوبارہ قائم کر دے۔باقی دعائیں تو میں نے آپ لوگوں کے لئے بھی کر دیں ہیں اور سلسلہ کے لئے بھی کر دیں
ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں قبول فرمائے اور آپ لوگ خیر و عافیت سے گھر جائیں۔اور اسلام اور احمد بیت کی ترقی
کے لئے دلیرانہ کوشش کریں۔تا کہ خدا تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور سلسلہ کی مالی حالت اور
تحریک جدید، جو غیر ملکوں میں تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے ہے، اس کی مالی حالتوں میں زیادہ سے زیادہ
ترقی ہو۔پھر اللہ تعالٰی ہماری جماعت کے لوگوں کو پہلے سے زیادہ قربانی کرنے کی توفیق دے اور پچھلے سال
696
اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
ہمارے ملک میں فصل ربیع کی جوتاہی آئی تھی، آئندہ اس سے
خداتعالی محفوظ رکھے۔پھرنی فصلوں میں بھی
برکت دے۔تا کہ زمینداروں کے پچھلے نقصان دور ہو جائیں اور آئندہ کے لئے وہ اور قربانی کے لئے تیار
ہو جائیں۔ہماری جماعت میں زمیندار ہی زیادہ ہیں اور ان کی مالی کمزوری کا بجٹ پر اثر پڑتا ہے، اس لئے
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پر اپنے فضلوں کی بارش نازل کرے اور اپنی تازہ بشارتوں میں یعنی الہاموں
اور کشوف اور خوابوں کے ذریعے سے ان کے ایمانوں کو تقویت دے۔تا کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کے ایمان
کوزیادہ مضبوط بناسکیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 02 نومبر 1958ء )
697