اشاعت اسلام کے کام کو جماعت کی خاص توجہ کے بغیر چلانا مشکل ہے ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1958ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک -
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد
جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء
اشاعت اسلام کے کام کو جماعت کی خاص توجہ کے بغیر چلانا مشکل ہے
"
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1958 ء بر موقع جلسہ سالانہ
میں ہر سال جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں کے کچھ نہ کچھ واقعات بیان کیا کرتا ہوں۔اس سال
فلپائن میں خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک جماعت دے دی ہے۔یہ وہ علاقہ ہے، جس میں حضرت عثمان کے زمانہ
میں مسلمان پہنچے۔بعد میں جب اسے پین اور پرتگال نے فتح کیا تو انہوں نے ملک کو جبراً عیسائی بنالیا اور
تلوار میں گردنوں پر رکھ کر کہا کہ جو شخص بپتسمہ نہیں لے گا، ہم اسے قتل کر دیں گے۔چنانچہ لوگ ڈر گئے اور
انہوں نے عیسایت اختیار کر لی۔اب سارا ملک عیسائی ہے۔سپین اور پرتگال کی طرح فلپائن کے عیسائی بھی
رومن کیتھولک ہیں ، جو بہت متعصب ہوتے ہیں۔میری خواہش تھی کہ سپین اور فلپائن میں دوبارہ اسلام کی
اشاعت کی جائے۔میں نے تحریک جدید کو، جس کے سپر دغیر ملکوں
میں تبلیغ کا کام ہے، توجہ دلائی اور انہوں
نے پچھلے سال کے شروع سے ہی فلپائن میں تبلیغ شروع کر دی۔فلپائن کی گورنمنٹ چونکہ رومن کیتھولک
پادریوں کے ماتحت ہے، اس لیے اس
کی طرف سے تبلیغ میں روکیں ڈالی گئیں اور ہمارے مبلغ کو وہاں جانے
کی اجازت نہ دی گئی۔قاعدہ یہ ہے کہ جس حکومت سے کوئی شخص باہر جائے ، پاسپورٹ وہ دیتی ہے اور جس
حکومت میں جانا ہو ، اگر اس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو کہ اس ملک میں ویزہ کی ضرورت نہیں تو جانے والے کو
علاوہ اپنے ملک سے پاسپورٹ لینے کے اس ملک کا ویزہ بھی لینا پڑتا ہے، لیکن فلپائن گورنمنٹ ویزہ دینے
سے انکار کر دیتی تھی۔نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ ہمارے آدمی وہاں نہیں پہنچ سکتے تھے۔چونکہ بیرونی ممالک کی تبلیغ کا کام تحریک جدید کے سپرد ہے، اس لیے انہوں نے اس طرف توجہ کی
اور فلپائن میں لٹریچر بھیجنا شروع کر دیا اور اس کے ذریعہ بعض لوگوں کے دلوں میں احمدیت سے دلچسپی پیدا ہو
گئی۔جب اس طرح میدان کچھ ہموار ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے ایک اور سامان پیدا کر دیا۔اور وہ یہ کہ برٹش
بور نیو میں ہمارے ایک نہایت مخلص دوست ڈاکٹر بدرالدین صاحب کام کر رہے ہیں، وہ خان صاحب
مولوی فرزند علی صاحب کے بڑے لڑکے ہیں اور احمدیت کے عاشق صادق ہیں، چندہ بھی بڑا دیتے ہیں اور
تبلیغ بھی بڑی کرتے ہیں، ان میں قربانی کا بڑا جوش ہے۔وہ اب بھی یورپ کے ملکوں کو سو، سو پونڈ بھجوا دیتے
699
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہیں تا کہ وہاں مساجد تعمیر کی جائیں اور مبلغوں کو اخراجات مہیا کیے جائیں۔باوجود اس کے کہ وہاں کے
انگریز گورنر نے علماء سے مل کر احمدیوں کے خلاف ایک بڑا محاذ کھڑا کر دیا تھا، ڈاکٹر صاحب نے دلیری سے
گورنر اور دوسرے لوگوں کا مقابلہ کیا اور اس علاقہ کے بعض لوگوں کو جہاں گورنر چاہتا تھا کہ احمدیت نہ پھیلے،
اپنے پاس بلا کر تبلیغ کی۔خدا تعالیٰ نے ان کی تبلیغ میں برکت ڈالی اور اس کے نتیجہ میں وہاں کے کچھ لوگ
احمدی ہو گئے ، جن کی معرفت انہوں نے اس علاقہ میں مسجد اور جماعت بنانے کی کوشش کی۔ایک علاقہ کے ڈپٹی کمشنر نے ہمارے ایک مبلغ محمد سعید انصاری کو جو یہاں سے گئے ہوئے ہیں،
اپنے علاقہ میں تبلیغ سے باز رکھنے کی کوشش کی اور انہیں دھمکی دی کہ میں تمہیں گرفتار کرلوں گا۔ہم نے
انگلستان کی حکومت سے احتجاج کیا۔چونکہ اس ملک میں ظاہری طور پر رواداری بہت ہے، اس لیے وہاں
کی حکومت نے گورنر سے جواب طلب کیا اور دریافت کیا کہ احمدی مبلغ کے رستہ میں کیوں روکیں پیدا کی جا
رہی ہیں؟ گورنر نے عام قاعدہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ مانگی اور چونکہ اس نے خود غلطی کی تھی،
اس لیے لازماً اس نے اپنے بچاؤ کے لئے جھوٹ بولا۔کہہ دیا کہ میں نے انصاری صاحب کو تبلیغ سے نہیں
روکا بلکہ انصاری صاحب نے ملک میں بغاوت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور میری ہتک کی تھی ، اس لیے
میں نے انہیں تنبیہ کی ہے۔انگریزی دستور کے مطابق گورنر نے اس جواب
کو صحیح تسلیم کیا اور وہ جواب
انگلستان کی حکومت کو بھجوا دیا۔اس پر حکومت انگلستان نے ہمارے پاس معذرت کر دی۔ہم نے اپنے مبلغ
کو سمجھا دیا کہ حکومت کے افسروں سے نرمی سے برتاؤ کرنا چاہیے، کیونکہ آخر اختیار ان کے پاس ہے۔اس
وجہ سے اس علاقہ میں کچھ نرمی تو ہوئی مگر ہمارے مبلغ کو تبلیغ میں بہت سی وقتیں پیش آگئیں۔لیکن ہم نے صبر
سے کام لیا اور آہستہ آہستہ اپنی تبلیغ کو جاری رکھا ، جس میں ڈاکٹر بدرالدین صاحب کا بہت کچھ دخل تھا۔چنانچہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اس علاقہ میں ایک جماعت ، گو بڑی نہیں، قائم ہوگئی ہے۔فلپائن جو بہت سے جزیروں کو مجموعہ ہے، اس کا ایک جزیرہ برٹش بور نیو کے بالکل قریب ہے،
جہاں ڈاکٹر بدرالدین صاحب رہتے ہیں۔ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ فلپائن والے ربوہ سے تو مبلغ
آنے نہیں دیتے لیکن میں، جو یہاں ایک ڈاکٹر کی حیثیت رکھتا ہوں، اگر وہاں چلا جاؤں تو شاید میرے رستہ
میں کوئی روک نہ ڈالی جائے۔چنانچہ وہ اپنی پریکٹس کا نقصان کر کے وہاں گئے اور کچھ مہینے فلپائن میں تبلیغ کے
لیے وقف کیے۔کچھ لوگ تو پہلے ہی لٹریچر کے ذریعہ احمدیت کی طرف مائل ہو چکے تھے اور کچھ لوگوں کو ڈاکٹر
بدرالدین صاحب نے احمدی کیا اور اس کے نتیجہ میں وہاں کی جماعت تین سو سے زیادہ ہوگئی۔اس جماعت کو
700
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء
کے پریذیڈنٹ وہاں کے ہی ایک دوست ہیں، جن کا نام حاجی ابا ہے۔جو بڑی قربانی اور تبلیغ کرنے والے
ہیں، ان کے ذریعہ وہاں اعلیٰ طبقہ کے لوگوں میں تبلیغ ہورہی ہے۔پچھلے سال وہاں ایک جزیرہ کا گورنر احمدی
ہو گیا تھا۔مگر چونکہ اس علاقہ میں شورش بہت ہے، اس لیے چند ماہ ہوئے، اسے
قتل کر دیا گیا۔انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُون۔مگر اللہ تعالیٰ نے کچھ دنوں کے بعد ایک ڈپٹی کمشنر کو احمدی کر دیا۔اب ڈاکٹر بدرالدین صاحب نے لکھا ہے کہ حاجی ابا صاحب کور بوہ بلوا کر کچھ مدت دینی تعلیم
دی جائے تا کہ وہ واپس آکر اس ملک میں تبلیغ کو زیادہ وسیع کر سکیں۔چنانچہ میں نے تحریک جدید کو ہدایت
دے دی کہ ان کے یہاں بلانے کا انتظام کیا جائے۔مگر تحریک جدید والوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ
حاجی ابا صاحب نے لکھا ہے کہ چونکہ میں سرکاری ملازم ہوں، میں ربوہ نہیں آسکتا۔میں ایک اور نو جوان کو
تیار کر کے
بھجوا رہا ہوں۔جونہی اس کا پاسپورٹ بن گیا ، میں اسے پاکستان بھجوادوں گا۔اس عرصہ میں فلپائن کا ایک مخلص احمدی اسامہ نامی ( با وجود گورنمنٹ کی روکوں کے ) فلپائن سے
بھاگ کر برطانوی بور نیو میں آگیا اور وہاں سے ملایا ہوتا ہوا ربوہ پہنچ گیا اور اب یہاں تعلیم حاصل کر ر
ہے۔اس کی صحت کچھ خراب ہے، تحریک جدید اس کا علاج لاہور میں کروارہی ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ
تعالیٰ اسے شفا بھی دے اور پھر اپنے ملک میں کام کرنے کی توفیق بھی دے۔(بعد کی اطلاع ہے کہ لاہور
کے ڈاکٹروں نے اس کی مرض کو تشخیص نہیں کیا۔اور چونکہ وہ بیماری فلپائن میں بہت ہوتی ہے، اس لیے اسے
واپس فلپائن بھجوادیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اسے کیا مرض ہے؟ اور اس کا صحیح علاج ہو سکے۔)
بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ وہاں کے زنانہ کالج کی کئی لڑکیاں بھی احمدی ہو گئی ہیں۔اور جو
نوجوان احمدی ہوئے ہیں، ان کا بیشتر حصہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا ہے۔اور ان میں سے ایک اور
نوجوان جیسا کہ حاجی ابا صاحب نے لکھا ہے، ربوہ آنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن حکومت روک پیدا کر
رہی ہے۔خدا کرے کہ وہ یہاں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے اور یہاں پہنچ کر اپنے ملک میں تبلیغ کرنے
کے لئے کامیاب مبلغ بن جائے۔اس وقت تک وہاں احمدیوں کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے 351 تک
پہنچ گئی ہے اور اس سال 54 افراد کی نئی بیعت آئی ہے۔امریکہ میں زیادہ تر حبشی لوگ مسلمان ہو رہے ہیں اور ان میں سے بعض نہایت ہی مخلص ثابت
ہوئے ہیں۔انہوں سے اس سال اپنی سالانہ کانفرنس میں تبلیغ کرنے اور وصیت کی تحریک کو ہر احمدی تک
پہنچانے کا اقرار کیا ہے۔خدا تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو اور احمدیت کو جلد تر اس ملک میں پھیلائے۔اس وقت
701
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تک کچھ سفید آدمی بھی احمدیت میں داخل ہوئے ہیں، جن کی تعداد تیرہ ہے۔ان میں سے ایک کینیڈا کا ریٹائرڈ
فوجی افسر ہے۔کینیڈا، امریکہ کا وہ حصہ ہے، جو انگریزوں سے وابستہ ہے۔ایک عورت ، جو سفید فام لوگوں میں
سے احمدی ہوئی ہے اور نہایت مخلص اور تبلیغ کا جنون رکھتی ہے، اس نے ہمارے مبلغ شکر الہی صاحب سے
شادی کر لی ہے۔اس کے والدین ابھی احمدی نہیں ہوئے۔دوست دعا کریں کہ وہ بھی احمدی ہو جائیں اور اس
کے خاندان میں امن قائم ہو جائے۔ایک جہازوں کا کمانڈر بھی احمدی ہوا ہے۔اس طرح آہستہ آہستہ سفید
فام لوگوں میں بھی احمدیت پھیلنے لگ گئی ہے۔ایک حبشی نو جوان وہاں کی ایک اعلیٰ یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل کر
رہا ہے، امید ہے کہ جب وہ تعلیم سے فارغ ہو گا تو اپنے ملک میں تبلیغ کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔انگلستان میں گو سب سے پہلے تبلیغ شروع ہوئی تھی مگر وہاں بہت کم لوگ احمدی ہوئے ہیں۔اب
موجودہ امام مسجد لنڈن مولود احمد خان صاحب کے ذریعہ سے تعلیم یافتہ طبقہ میں تبلیغ شروع ہو گئی ہے اور چند
بیعتیں بھی آئی ہیں۔اب تازہ اطلاع یہ آئی ہے کہ ایک نو جوان، جو پچھلے سفر میں مجھے بھی ملا تھا، ایک پاکستانی
احمدی مرتد نے اسے ورغلانے کی کوشش کی ، اس نے مرکز انگلستان میں خط لکھا کہ فلاں پاکستانی نوجوان نے
مجھے ورغلانے کی کوشش کی تھی ، اگر میں نے سوچ سمجھ کر احمدیت قبول نہ کی ہوتی تو یہ شخص مجھے ورغلانے میں
ضرور کامیاب ہو جاتا لیکن میں اس کی تمام باتوں کو لغو مجھتا ہوں۔اب ایک نیا مبلغ بھی انگلستان بھیج دیا گیا
ہے، جو امید ہے
، پہنچ چکا ہوگا۔میر انشاء ہے کہ انگلستان میں دو اور مقامات پر جن کے جنوباً اور شمالاً ہر جگہ
اسلام کا اثر ہو، مساجد تعمیر کی جائیں۔میں نے اس کے متعلق مولود احمد صاحب کو ہدایت بھجوادی ہے۔مگر
مولود صاحب جہاں
تبلیغ میں نہایت ہی اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں، وہاں مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں ان کی
ذہانت بالکل ناکام رہی ہے۔چھوٹے چھوٹے کاموں پر بھی وہ بہت دیر لگا دیتے ہیں۔ان کے مقابلہ میں
جرمنی کے مبلغ چوہدری عبدالطیف صاحب نہایت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے نہ صرف ہمبرگ
میں مسجد بنائی ہے بلکہ فرنیکفورٹ میں بھی ، جو جرمنی کا بڑا شہر ہے ،مسجد کے لئے زمین خرید لی ہے۔اور ان کا
جو تازہ خط آیا ہے، اس میں لکھا ہے کہ میں یہاں سے مسجد بنوانے کے لئے فرنیکفورٹ جارہا ہوں۔سوئٹزر
لینڈ میں شیخ ناصر احمد صاحب کام کر رہے ہیں۔انتظامی لحاظ سے وہ بھی مولود صاحب کی طرح بہت کمزور
ہیں لیکن تبلیغی لحاظ سے بڑے اعلیٰ درجہ کے ہیں۔ان کے ذریعہ سوئٹزر لینڈ کے ساتھ ملتے ہوئے ، جزیرہ اور
آسٹرین علاقہ میں اسلام کی تبلیغ ہورہی ہے اور کئی لوگ اسلامی تعلیم سے دلچسپی لے رہے ہیں۔مسٹر کنزے
نے ، جو جرمنی کے سب سے پہلے مسلمان ہیں، لکھا ہے کہ وہ اس سال جلسہ سالانہ پر آنا چاہتے ہیں۔مجھے بتایا
702
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء
گیا ہے کہ وہ یہاں پہنچ گئے ہیں اور جلسہ میں موجود ہیں۔لطیف صاحب نے ان کی تعریف کی ہے اور لکھائو
ہے
کہ تبلیغ میں یہ بہت اچھے ہیں۔مگر جرمن لوگوں کی درخواست آئی ہے کہ ہمیں پاکستانی مبلغ بھیجیں۔چنانچہ
لطیف صاحب کی مدد کے لئے ہم ایک نیا مبلغ بھجوار ہے ہیں۔سیکنڈے نیویا ، جو روس سے ملتا ہوا ، یورپین علاقہ ہے۔جرمنی ، ہالینڈ اور بیلجئم کے شمالی ، شمال
مشرق میں واقع ہے۔اور انگلستان کے شمال مشرق میں اس علاقہ کی ایک حکومت فن لینڈ کہلاتی ہے۔کئی
لاکھ ترک اس علاقہ میں سینکڑوں سال سے بس رہا ہے۔یہ لوگ گو احمدی نہیں ہوئے مگر انہوں نے احمدی
مبلغ کو بلا کر تقریریں کرائی ہیں۔دوسری حکومت اس علاقہ کی سویڈن کہلاتی ہے۔چونکہ یہ لوگ مالدار ہیں
اور متعصب عیسائی ہیں ، اس لئے وہاں کی رہائش بڑی مہنگی ہے۔ہمارا ارادہ تھا کہ سویڈن میں مسجد
بنائیں۔لیکن ایک جرمن نو مسلم نے لکھا ہے کہ میں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک جگہ تجویز کی
ہے، بہتر ہوگا کہ وہاں مسجد بنائی جائے۔اس کے متعلق ہم نے وہاں کے مبلغ کمال یوسف ساحب کو ، جو
میرے سالے کے لڑکے ہیں، ہدایت کر دی ہے کہ وہ اسے دیکھ کر رپورٹ کریں۔اگر وہ مناسب جگہ ہو تو
اسے خرید لیا جائے اور مغربی افریقہ کی جماعت کو مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک کی جائے۔چونکہ ہمارے ملک کی اپیھنچ کی حالت اچھی نہیں اور حکومت پونڈ باہر نہیں جانے دیتی ، اس لئے
مسجدوں کی تعمیر میں دقت پیش آسکتی تھی۔لیکن اللہ تعالٰی نے ہم پر یہ فضل کیا کہ اس نے ہمیں مشرقی اور
مغربی افریقہ میں ایسی جماعتیں دے دی ہیں، جن میں سے بعض بہت مالدار ہیں۔مغربی افریقہ میں بعض
چیف ایسے ہیں، جن کی زمینوں میں سے ہیرے کی کانیں نکلی ہیں۔اور مشرقی افریقہ میں احمدیت کی مدد کی
تحریک اللہ تعالیٰ نے بعض سکھوں کے دلوں میں پیدا کر دی ہے۔چنانچہ یوگنڈا کے علاقہ میں ایک بڑا شہر
ججہ ہے۔وہاں ایک مسجد کی تعمیر کے لیے ایک سکھ تاجر نے بہت سا سامان دیا ہے اور ساتھ ہی اس نے وعدہ
کیا ہے کہ یوگنڈا میں جتنی مساجد بھی بنائی جائیں گی، میں ان کے لئے لو ہا لکڑی اور سیمنٹ مہیا کرنے میں
پوری مدددوں گا۔یہ نو جوان سکھ گل قوم میں سے ہے، جو قادیان کے گرد بستی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل
ہے کہ وہ بیرونی ملکوں میں مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں غیر مسلموں کے دلوں میں بھی امداد کی تحریک کر رہا
ہے۔گو وہ جماعتیں امیر ہیں لیکن اتنی امیر نہیں کہ سارے علاقوں میں مساجد تعمیر کرسکیں۔ایک نوجوان مشرقی افریقہ سے آیا تھا۔اس نے کہا، اس سکھ نوجوان نے اتنی مدد کی ہے کہ ہمارا
دل چاہتا ہے کہ مسجد کا افتتاح اس سے کروایا جائے۔میں نے اس کے متعلق شیخ مبارک احمد صاحب سے
جو وہاں کے رئیس التبلیغ ہیں، پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہاں غیر مسلموں کے متعلق اتنا تعصب ہے کہ اگر ہم
703
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
نے ایسا کیا تو ہماری تبلیغ کے رستہ میں بڑی مشکلات پیش آجائیں گی۔چنانچہ سوچ کر ہم نے یہ تجویز نکالی
کہ مسجد کا افتتاح تو احمدی مبلغ کرے مگر افتتاحی تقریب کا صدر اس سکھ کو بنایا جائے۔تاکہ وہ اسلام کے
اور زیادہ قریب آجائے اور اس کا دل بھی خوش ہو جائے کہ اس کی قدر کی گئی ہے۔اس جلسہ کے موقع پر ماریشس کی جماعت کا ایک نمائندہ بھی آیا ہوا ہے، جس نے ابھی میری
اجازت سے اپنی جماعت کی طرف سے ایڈریس پڑھا ہے۔یہ جماعت میری خلافت کے ابتداء میں قائم
ہوئی تھی۔اب وہاں کئی فتنے پیدا ہور ہے ہیں اور ماریشس کے احمدی ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔مگر چونکہ
حکومت بھی مخالف ہے، اس لیے کچھ دقتیں پیدا ہورہی ہیں۔( بعد میں وہاں ایک گورنر کی چٹھی دفتر تبشیر میں
آئی، جس میں خود اس نے ایسی تدابیر بتائی ہیں، جن سے ان کی مشکلات بھی دور ہو جائیں اور قانون کے
اعتراضات بھی نہ رہیں۔ماریشس سے پہلے سیلون میں جماعت قائم ہوئی تھی۔اور سیلون کے مبلغ یعنی حافظ
صوفی غلام محمد صاحب کو ہی میں نے ماریشس بھجوایا تھا۔سیلون میں بھی بعض فتنے پیدا ہورہے ہیں اور تامل
بولنے والے ہندوستانی بڑی مخالفت کر رہے ہیں، جو وہاں کثرت سے ہیں۔گو ملک کے اصلی باشندوں کی
زبان سنہا لیز ہے۔مجھے ایک خواب میں بتایا گیا تھا کہ سنہالیز زبان کی طرف توجہ کرو۔چنانچہ اس زبان میں
ہمارے مبلغ نے وہاں لٹریچر شائع کیا۔پہلے یہ خیال کیا گیا تھا کہ زبان کا نام سنگھالی ہے۔مگر بعد میں پتہ لگا
کہ اس کا نام جیسا کہ خواب میں بتایا گیا تھا سنگھالی نہیں، سنہا لیز ہے۔وہاں کے اصلی باشندے بھی یہی
زبان بولتے ہیں اور چونکہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ اصل باشندوں کی تربیت کی جائے ، اس لیے میں نے مبلغ
کو تاکید کی تھی کہ سنہا لیز زبان میں لٹریچر شائع کیا جائے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اصل باشندے تو ہماری تائید
میں ہو گئے مگر تامل بولنے ہندوستانی، جو اکثریت میں ہیں، ہمارے خلاف ہو گئے۔اب پیغام آیا ہے کہ
دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ یہاں کی مشکلات دور کرے اور جماعت کو مسجد بنانے کی توفیق دے۔۔اس طرح جماعت کو تحریک جدید کی طرف بھی خاص توجہ کرنی چاہیے۔اگر اس کا چندہ بڑھ
جائے تو ہمیں دنیا کے ہر ملک میں مسجد بنانے کی توفیق مل جائے گی۔اور اس طرح ہم اسلام کا جھنڈا دنیا کے
ہر کو نہ میں گاڑ سکیں گے۔غیر ممالک میں اشاعت اسلام کا کام تحریک جدید کے سپرد ہے اور یہ کام اتنا وسیع ہے
کہ جماعت کی خاص توجہ کے بغیر اسے کامیابی سے چلانا مشکل ہے۔اسلام کو دنیا میں پھر سے غالب کرنے کا
کام جماعت احمدیہ کے سپرد ہے۔اس لئے اسے اس سلسلہ میں ہمیشہ مالی اور جانی قربانیوں میں پورے
جوش سے حصہ لینا چاہیے۔تا کہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور سرخرو ہوسکیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 103 اپریل 1959ء)
704