مبلغ ہی ہیں جن کے کام پر ہماری جماعت فخر کرتی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1959ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1959ء
مبلغ ہی ہیں، جن کے کام پر ہماری جماعت فخر کرتی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1959ء۔۔۔۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دفتر تحریک جدید والوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ
وعدوں کی آخری تاریخ اس دفعہ 28 فروری مقرر ہے۔مگر اس وقت تک وعدے بہت کم آئے ہیں۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد تحریک جدید کے وعدے بھجوائیں اور 28 فروری سے پہلے پہلے ان
وعدوں کی مقدار کو پچھلے سالوں سے بڑھانے کی کوشش کریں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تحریک جدید کا کام زیادہ تر پاکستان سے باہر ہے اور چونکہ اس کے لئے
گورنمنٹ کی طرف سے ایچینج ملنے میں دقتیں ہیں، اس لئے شاید دوستوں کا یہ خیال ہو کہ ابھی وعدے
بھیجنے کی ضرورت نہیں۔مگر ان کا یہ خیال درست نہیں۔گورنمنٹ کے حالات بدلتے رہتے ہیں۔اگر کل کو
گورنمنٹ کے حالات سدھر جائیں اور وہ اچھینچ دینے کے لئے تیار ہو جائے تو اگر تحریک جدید کے پاس
روپیہ ہی نہ ہو تو وہ ایکھینچ حاصل کر کے باہر روپیہ کس طرح بھیجے گی ؟ اس لیئے وعدے بہر حال آنے
چاہئیں اور چندہ کی وصولی بھی باقاعدہ ہونی چاہئے۔تا کہ جب بھی گورنمنٹ اسکیچ دے تحریک جدید
روپیہ باہر بھیج سکے۔اگر گورنمنٹ نے ایچینج منظور کر لیا اور تحریک جدید رو پیہ باہر نہ بھیج سکی تو گورنمنٹ کی
نظروں میں بھی ہماری سبکی ہوگی اور مبلغ بھی روپیہ نہ ملنے کی وجہ سے تکلیف اٹھا ئیں گے۔یہی مبلغ ہیں، جن
کے کام پر ہماری جماعت فخر کرتی ہے۔کل کسی نے اخبار ” صدق جدید کا ایک کٹنگ مجھے بھجوایا تھا کہ احمد یہ جماعت میں لاکھ برائیاں
ہوں، لیکن گزشتہ جلسہ پر انہوں نے اکیاون زبانوں میں جو تقریریں کروائی ہیں اور غیر ممالک میں وہ
اشاعت اسلام کے لئے جو جد و جہد کر رہے ہیں، ان کا یہی کام اگر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے
اور ان کی برائیوں کو ، جولوگ بیان کرتے ہیں، دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ان کے اچھے کام والا پلڑا
بوجھل ہوگا اور ان کی برائیوں کا پلڑا کمزور ثابت ہو کر اوپر اٹھ جائے گا۔اب دیکھو، یہ ہماری تبلیغ کا ہی اثر ہے۔پاکستان کے وزراء اور سفراء باہر جاتے ہیں تو وہ بھی
واپس آکر ہمارے مبلغین کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔پچھلے دنوں ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ربوہ
ڈپٹی
705
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1959ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
آئے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دفعہ ٹرینی ڈاڈ گئے تھے۔انہوں نے دیکھا کہ احمدیت کے مبلغ کی وجہ سے
وہاں پاکستان کی لوگوں میں زیادہ شہرت ہے۔اسی طرح پرسوں ایک خط آیا کہ کسی عیسائی نے اسلام کے
خلاف اعتراضات کئے تو ہمارے مبلغ شکر الہی صاحب نے اس کا جواب شائع کیا۔اسے پڑھ کر شاہ
فاروق کی والدہ ، ملکہ نازلی نے کہا کہ اشاعت اسلام کا کام صرف احمدی مبلغین ہی کر رہے ہیں۔ان کے
سوا اور کوئی یہ کام نہیں کر رہا۔ان لوگوں نے ہی اس ملک میں اسلام کی عزت کو قائم رکھا ہوا ہے۔حقیقت یہ
ہے کہ ہمارے مبلغین کے ذریعہ غیر ممالک میں اسلام کو عظمت حاصل ہوتی ہے۔غیر ملکوں ، مثلاً مشرقی
افریقہ، مغربی افریقہ، جرمنی ، سیکنڈے نیویا، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، امریکہ اور انگلینڈ میں ہمارے مبلغ اسلام کی
اشاعت کرتے ہیں۔اور جب ان کے ذریعہ سے غیر ممالک میں اسلام کی عزت بڑھتی ہے تو ان کے کام
پر جہاں احمدی فخر کر سکتے ہیں، وہاں غیر احمدی بھی فخر کر سکتے ہیں۔پچھلے دنوں انڈونیشیا سے ایک چینی لڑکا
آیا تھا۔(انڈونیشیا میں چینی لوگ بھی آباد ہیں۔) اس لڑکے نے بتایا کہ مجھے احمدی مبلغوں کے ذریعہ ہی
تبلیغ ہوئی تھی اور اسی کے نتیجہ میں ، میں مسلمان ہوا۔وہ لڑکا بڑا مخلص تھا۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیرونی
ممالک میں ہر جگہ اسلام احمدی مبلغین کے ذریعہ سے تقویت پا رہا ہے۔اور ان کے لئے چندہ کے وعدے
بھجوانا، چاہے وہ فوری طور پر ادا نہ کئے جائیں، ایک بڑی دینی خدمت ہے اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کو
موجب ہے۔اگر گورنمنٹ کی مالی حالت اچھی ہوگئی اور اس کے پاس اچینج جمع ہو گیا تو وہ اس نے
بہر حال تقسیم کرنا ہے۔اگر انہوں نے کسی وقت ایکسچینج دے دیا لیکن تحریک جدید روپیہ باہر نہ بھیج سکی تو
گورنمنٹ کے نزدیک بھی محکمہ کی سبکی ہوگی اور مبلغ بھی الگ تکلیف اٹھا ئیں گئے۔میں نے تحریک جدید کے متعلق اس غلط فہمی کا ازالہ کر دیا ہے کہ چونکہ ایکھن نہیں ملتا، اس
لئے تحریک جدید کے وعدے کرنے اور پھر ان کی وصولی میں کچھ دیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔میں نے
بتایا ہے کہ اس میں بڑا سخت حرج ہے۔علاوہ اس کے کہ ہماری گورنمنٹ میں سبکی ہوگی ، ہمارے مبلغ بھی ہے
بس ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ آج دھوپ نکل آئی ہے۔اگر یہ دھوپ کچھ دن اور بھی نکلی
رہی تو امید ہے، فصلیں اچھی ہو جائیں گی۔دوست خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر یہ بھی ادا کریں اور
دعائیں بھی کریں کہ خدا تعالیٰ اپنے اس فضل کو جاری رکھے اور اسلام کی اشاعت کے لئے مالی امداد کے
وعدے کر کے اس فضل کو جذب کرنے کی کوشش کریں۔تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس سال کو پچھلے سال سے
ہزاروں گنا اچھا کر دے۔امید ہے کہ دوست ان باتوں کا خیال رکھیں گے اور اپنے وعدوں کو بڑھا کر
اسلام کی ترقی اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کریں گے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 19 فروری 1959ء) |
706