پھیر دے میری طرف اے سارباں جگ کی مہار ۔ پیغام فرمودہ یکم نومبر 1959ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ر
پیغام فرمودہ یکم نومبر 1959ء
پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار
پیغام فرموده یکم نومبر 1959ء
مجلس انصار اللہ کے پانچویں سالانہ اجتماع کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفة المسیح
الثانی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں تحریک جدید دفتر اول کے چھبیسویں اور دفتر دوم کے سولہویں سال
کے آغاز کا اعلان فرمایا۔حضور کا یہ روح پرور اور بصیرت افروز پیغام محترم صاحبزادہ مبارک احمد صاحب
وکیل اعلیٰ تحریک جدید نے پڑھ کر سنایا۔بسم
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم
الله الرحمن الرحيم
برادران
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اب تحریک جدید کے نئے سال کا وقت آ گیا ہے، ہماری جماعت کا چندہ پہلے سے ہزاروں گنا
بڑھ جانا چاہیے۔اور اگر آپ ہمت کریں اور تبلیغ کریں تو یقینا بڑھ جائے گا۔اگر پہلے ایک لاکھ ہوتا تھا تو اب
ایک کروڑ ہونا چاہیے۔پس میں تحریک کرتا ہوں کہ آپ آئندہ سال تحریک کے لئے اپنے وعدے لکھوائیں
اور اپنے شہروں میں جا کر تمام احمدیوں سے لکھوائیں۔تاکہ تحریک جدید کا چندہ نہ صرف کروڑ بلکہ کروڑوں ہو
کا
جائے۔خدا تعالیٰ آپ کے مالوں میں برکت دے گا اور جماعت کو بھی بڑھائے گا۔کیونکہ روپیہ بھی خدا تعالی
کے پاس ہے اور طاقتیں بھی خدا تعالیٰ کے پاس ہیں۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاعْلَمُوا اَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ
یعنی وہ انسان کے خیال سے بھی زیادہ قریب ہے۔آپ جانتے ہیں کہ خیال انسان کے کتنا
قریب ہے۔مگر خدا تعالیٰ اس سے بھی زیادہ قریب ہے۔پس خدا تعالیٰ سے دعائیں بھی کیجیے کہ خدا ساری
دنیا کے دلوں کو احمد بیت کی طرف پھیر دے۔707

پیغام فرموده یکم نومبر 1959ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار
عیسائیت کو 1959 سال ہو گئے مسیح محمدی کا زمانہ اس سے بڑا ہوگا۔آپ کی جماعت میں انشاء
اللہ کئی گنا زیادہ آدمی ہو گا۔اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس وقت تک زندگی دے گا ، جب تک احمدیت دنیا کے چپہ
چپہ پر پھیل چکی ہوگی اور دنیا کے تمام اموال احمدیت پر قربان ہورہے ہوں گے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی یہ دعا ہزاروں گنا زیادہ شان و شوکت سے پوری ہوگی کہ
پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار
پس اپنے چندوں کو بڑھاؤ اور خدا کی رحمت کو کھینچو۔کیونکہ جتنا تم چندہ دو گے، اس سے ہزاروں
گنے زیادہ تمہیں ملے گا۔اور دنیا کی ساری دولت کھینچ کر تمہارے قدموں میں ڈال دی جائے گی ، جس کے
متعلق تمہارا فرض ہوگا کہ سلسلہ احمدیہ کے لئے خرچ کرو۔تا کہ دنیا کے چپہ چپہ پر مبلغ بھیجے جاسکیں اور
ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے اور دنیا کی ساری حکومتیں اسلام میں داخل ہو جائیں۔آپ کو یہ بات بڑی
معلوم ہوتی ہوگی مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی نہیں۔پس میں اس اعلان کے ذریعے تحریک جدید کے نئے
سال کا آغاز کرتا ہوں۔مرزا محمود احمد
خليفة المسيم الثاني
01/11/59
( مطبوعه روزنامه الفضل 03 نومبر 1959 ء )
708

آج 10 میں سے 10 باقی