دنیا میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لیے ہماری جماعت کو قائم کیا گیا ہے ۔ خطاب فرمودہ 24 جنوری 1960ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
الہی
اقتباس از خطاب فرمودہ 24 جنوری 1960ء
دنیا میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے ، ہماری جماعت کو قائم کیا گیا ہے
وو
خطاب فرمود 240 جنوری 1960 ء بر موقع جلسہ سالانہ
میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کو اس
غرض کے لئے قائم کیا ہے کہ دنیا میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کی جائے۔اور دنیا کے چپہ چپہ پر محمد
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم کی جائے۔یہی ہمارے تمام کاموں کا نقطہ مرکزی ہے اور ہمارا
فرض ہے کہ ہم اس کام کو ہمیشہ جاری رکھیں۔یہاں تک کہ دنیا کا کوئی ملک اور کوئی گوشہ ایسا نہ ہو، جہاں
اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز نہ پہنچ جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے 610ء میں دعوی نبوت فرمایا تھا اور 632ء میں آپ نے وفات
پائی۔گویا آپ نے دعوی نبوت کے بعد صرف 23 سال کی عمر پائی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس
قلیل مدت میں ہی آپ کے کام اور کلام میں عظیم الشان برکت ڈالی۔اور جو غیر معمولی کامیابی اس نے
آپ
کو بخشی ، وہ کسی اور نبی کو میسر نہیں آئی۔احادیث میں لکھا ہے کہ غزوہ احزاب کے موقع پر جب مدینہ کی حفاظت کے لئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھودوانی شروی کی تو اچانک ایک پتھر ایسا آ گیا، جو کسی طرح ٹوٹنے میں نہیں آتا
تھا۔صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی تو آپ خود وہاں تشریف لے گئے اور کدال
پکڑ کر زور سے اسے پتھر پر مارا۔اس کے نتیجہ میں اس پتھر میں سے ایک روشنی نمودار ہوئی اور آپ نے
فرمایا، اللہ اکبر اور صحابہ نے بھی بلند آواز سے آپ کے ساتھ نعرہ تکبیر بلند کیا۔پھر دوبارہ آپ نے کدال مارا
اور پھر ایک روشنی نمودار ہوئی اور آپ نے فرمایا ، اللہ اکبر۔اس پر صحابہ نے پھر بڑے زور سے نعرہ تکبیر بلند
کیا۔اس کے بعد آپ نے تیسری مرتبہ کدال مارا اور پھر اس پتھر میں سے روشنی نکلی اور آپ نے فرمایا ، اللہ
اکبر اور ساتھ ہی صحابہ نے بھی نعرہ تکبیر بلند کیا اور پھر ریزہ ریزہ ہو گیا۔جب پتھر ٹوٹ چکا تھا تو صحابہ نے
عرض کیا، یا رسول اللہ ! آپ نے تین دفعہ اللہ اکبر کیوں کہا؟ آپ نے فرمایا ، جب پہلی مرتبہ میں نے کدال
مارا اور پتھر میں سے روشنی نکلی تو مجھے قیصر روم کے محلات دکھائے گئے اور ان کی کنجیاں میرے سپرد کی گئیں۔709
اقتباس از خطاب فرمودہ 24 جنوری 1960ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پھر دوسری دفعه کدال مارا اور روشنی نکلی تو مجھے مدائن کے سفید محلات دکھائے گئے اور مملکت فارس کی کنجیاں
مجھے دی گئیں۔پھر تیسری دفعہ کدال مارا اور اس میں سے روشنی نمودار ہوئی تو مجھے صنعاء کے دروازے
دکھائے گئے اور مملکت یمن کی کنجیاں میرے سپرد کی گئیں۔چنانچہ انہی پیشگوئیوں کے مطابق اللہ تعالیٰ خلفائے راشدین کے زمانے میں قیصر و کسری کو
زبر دست شکست دی اور شام اور ایران اور یمن کی سرزمین پر اسلام کا جھنڈ الہرانے لگا۔مگر افسوس کے بعد
میں مسلمانوں نے تبلیغ اور آپ کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے میں کوتاہی سے کام لیا اور اسلام کی اشاعت رک
گئی۔ورنہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ آج دنیا بھر میں مسلمان، عیسائیوں ، ہندؤں اور بدھوں وغیرہ سے بہت زیادہ
نہ ہوتے۔فطرت صحیحہ کے مطابق تعلیم کی اشاعت اگر زور سے کی جاتی تو یقینا وہ انسانوں
کو کھینچ لیتی۔مگر
افسوس کہ تبلیغ اسلام کو انہوں نے فراموش کر دیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دنیا میں کمزور ہوتے چلے گئے۔اب
ہمارا فرض ہے کہ ہم اس غفلت کا ازالہ کریں اور ساری دنیا کو اسلام کی طرف کھینچ کر لے آئیں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر قریباً چودہ سو سال گزر چکے ہیں مگر ابھی تک اسلام دنیا میں اقلیت ہے۔عیسائیت کو 1959 سال گزر گئے مگر دنیا میں جتنی عیسائیت پھیلی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے کہنا پڑا ہے کہ
عیسائیوں نے زیادہ وفاداری سے کام لیا ہے۔مسلمان اب تک بھی صرف عرب ، شام اور ایران میں ہی
زیادہ ہیں۔ورنہ ہندوستان میں وہ کم ہیں، روس میں وہ کم ہیں، جاپان میں وہ کم ہیں، آسٹریلیا میں وہ کم
ہیں، تھائی لینڈ میں وہ کم ہیں، جرمنی میں وہ کم ہیں ، ناروے اور سویڈن میں وہ کم ہیں ، فرانس میں وہ کم ہیں،
سپین میں وہ کم ہیں ، امریکہ میں وہ کم ہیں، فلپائن میں وہ کم ہیں۔حالانکہ فلپائن میں اسلام بڑی دیر سے قائم
ہو چکا ہے۔اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اس غفلت کا علاج کریں۔اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کو برتری
بخشی ہے، ہم اسے دنیا میں بھی برتر کر کے چھوڑیں۔یہاں تک کہ تمام مذاہب یہ اقرار کر نے پر مجبور ہوں
کہ اسلام کا مقابلہ ہم نہیں کر سکتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نور ساری دنیا میں پھیل جائے۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا احسان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس زمانے
میں تبلیغ اسلام کی آگ لوگوں کے دلوں میں پھر بھڑکائی اور آپ نے اپنے انفاس قدسیہ سے ایک ایسی
جماعت پیدا کردی، جو اسلام کو تمام دنیا میں پھیلانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔مگر اس کے لئے ابھی بہت
کچھ کرنا باقی ہے۔ابھی سارا ہندوستان باقی ہے، سارا انگلستان باقی ہے، سارا روس باقی ہے، سارا فرانس
باقی ہے، سارا سیکنڈے نیویا باقی ہے، سارا جرمنی باقی ہے، سارا آسٹریلیا باقی ہے۔اس کو تا ہی کا علاج ہم
710
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 24 جنوری 1960ء
نے کرنا ہے اور ہم نے ہی ساری دنیا کو حلقہ بگوش اسلام بنانا ہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی کوششوں کو
تیز سے تیز کرتے چلے جائیں اور اسلام کے غلبہ کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے اپنی تمام شان
سے بڑھ کر ہے۔پس اگر مسیح موسوی کی امت 1959 سال سے دنیا پر غالب چلی آرہی ہے تو ہم امید
کرتے ہیں کہ مسیح محمدی کے ماننے والوں کو کم از کم چار ہزار سال تک دنیا میں غلبہ حاصل رہے گا۔اگر اللہ
تعالی اس سے بھی زیادہ غلبہ عطا کر دے تو یہ اس کا احسان ہے۔بہر حال تبلیغ اسلام کا کام ہماری زندگیوں
تک محدود نہیں بلکہ ہم سب کے مرنے کے بعد بھی ہزاروں سال تک جاری رہے گا۔اس عرصہ میں ہمیں
یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت باقی تمام فرقوں اور مذہبوں پر چھا جائے گی اور اسلام دنیا میں
کامل طور پر غالب آجائے گا۔میں اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام اولا دخواہ وہ آپ کے بیٹے ہیں یا
پوتے اور نواسے ، یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے سامنے اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کا اقرار
کریں کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو خدمت دین میں لگائے رکھیں گے اور اپنی آئندہ نسلوں کو احمدیت کی تبلیغ کی
طرف توجہ دلاتے رہیں گے۔اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گے، یہاں تک کہ قیامت آجائے۔مگر چونکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر سچے دل سے ایمان لانے والے تمام احمدی بھی خواہ کسی جگہ کے
رہنے والے ہوں ، آپ کے روحانی بیٹے ہیں، اس لئے جماعت احمدیہ کے تمام دوستوں کو چاہیے کہ وہ بھی
اس عہد میں شامل ہوں۔میں اس وقت عہد کے الفاظ دہراؤں گا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خاندان کے تمام افراد اور آپ کے روحانی بیٹے کھڑے ہو جائیں اور اس عہد کو دہرائیں۔اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهدان محمدا عبده ورسوله
ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی
اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے
لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے۔اور اس
مقدس فرض کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے
وقف رکھیں گے۔اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے
جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچارکھیں گے۔711
اقتباس از خطاب فرموده 24 جنوری 1960ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام
کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے۔اور اپنی اولا در اولاد کو ہمیشہ خلافت
سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے۔تا کہ قیامت تک خلافت احمدیہ محفوظ چلی جائے۔اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے
ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا
کے
تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا! تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی
توفیق عطا فرما۔اللهم آمين۔اللهم آمين۔اللهم آمين۔یہ اقرار جو اس وقت آپ لوگوں نے کیا ہے، اگر اس کے مطابق قیامت تک حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی جسمانی اور روحانی اولا دا شاعت اسلام کے کام میں مشغول رہے تو یقیناً احمدیت تمام دنیا پر
چھا جائے گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے گا۔پس آپ لوگوں کو ہمت دکھانی چاہیے اور پھر دعا میں بھی کرنی چاہیں۔کیونکہ محض ہمت
سے کچھ نہیں بنتا۔اصل چیز دعا ہی ہے۔پس دعائیں کرو اور پھر دعائیں کرو اور پھر دعا ئیں کرو۔یہاں تک
کہ اللہ تعالی دنیا کے چپہ چپہ پر احمدیت پھیلا دئے۔( مطبوعه روز نامه افضل 16 فروری 1960ء )
712