تحریک جدید کوئی نئی یا عارضی چیز نہیں بلکہ قیامت تک قائم رہنے والی چیز ہے ۔ پیغام فرمودہ 30 اکتوبر 1960ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
پیغام فرموده فرموده 30 اکتوبر 1960ء
تحریک جدید کوئی نئی یا عارضی چیز نہیں بلکہ قیامت تک قائم رہنے والی چیز ہے
پیغام فرمودہ 30اکتوبر 1960ء
رض
انصار اللہ کے چھٹے سالانہ اجتماع کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی
نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں تحریک جدید دفتر اول کے ستائیسویں اور دفتر دوم کے سترھویں سال کے
آغاز کا اعلان فرمایا۔حضور کا یہ روح پرور اور بصیرت افروز پیغام محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب
صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے پڑھ کر سنایا۔اعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم
برادران جماعت احمدیہ!
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتے
ہوئے ، دوستوں کو اس تحریک میں زیادہ سے زیادہ جوش اور اخلاص کے ساتھ حصہ لینے اور اپنے وعدوں کو
پچھلے سالوں سے بڑھا کر پیش کرنے کی طرف توجہ دلاؤں۔تحریک جدید کوئی نئی یا عارضی چیز نہیں بلکہ
قیامت تک قائم رہنے والی چیز ہے۔اس لئے مجھے ہر سال اس کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔لیکن
چونکہ مجھے کہا گیا ہے کہ میں اس بارہ میں اعلان کروں، اس لئے میں تحریک جدید کے نئے مالی سال کے
آغاز کا اعلان کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ
سے زیادہ مالی قربانی کا نمونہ دکھائیں۔تا کہ تبلیغ کا کام قیامت تک جاری رہے۔یہ امر یا درکھو کہ ہماری جماعت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت ہے۔اور محمد رسول اللہ کا
کام قیامت تک جاری رہے گا۔پس ہمیں بھی سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارے سپر د اللہ تعالیٰ کی طرف سے اشاعت
715

پیغام فرموده فرموده 30 اکتوبر 1960ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اسلام کا ، جو کام کیا گیا ہے، وہ قیامت تک جاری رہنے والا ہے۔اور ہمیں قیامت تک آپ کے جھنڈے کو
بلند رکھنے کے لئے ہر قسم کی قربانیوں سے کام لینا پڑے گا۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ قیامت اشرار الناس پر آئے گی۔لیکن اگر لوگ نیکی پر قائم رہیں تو خدا تعالیٰ اس کو بدل بھی سکتا ہے۔اور
بالکل ممکن ہے کہ قیامت اشرار الناس پر نہیں بلکہ اختیار الناس پر آئے۔یہ تو امت کے اختیار میں ہے کہ وہ
اپنے آپ کو ایسا اچھا بنائے کہ خدا تعالیٰ اپنی تقدیر کو بدل دے اور قیامت آنے کے وقت بھی دنیا میں اچھے
لوگ ہی ہوں، برے نہ ہوں۔اور چونکہ اس زمانہ میں دنیا کی ہدایت کے لئے خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو
کھڑا کیا ہے اور ہماری جماعت نے قیامت تک اسلام اور احمد بیت کو پھیلاتے چلے جانا ہے، اس لئے ہماری
خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسا فضل کرے کہ قیامت اچھے لوگوں پر ہی آئے اور ہماری جماعت کے افراد کبھی
بگڑیں نہیں۔بلکہ ہمیشہ نیکی اور تقویٰ پر قائم رہیں ، سلسلہ سے پورے اخلاص کے ساتھ وابستہ رہیں، اسلام
اور احمد بیت کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرتے رہیں اور اپنے نیک نمونہ سے دوسروں کی ہدایت کا
موجب بنیں۔مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ لوگ بھی اپنا اچھا نمونہ دکھائیں اور دوسروں کو بھی اپنے عملی
نمونہ اور جد و جہد سے نیک بنانے کی کوشش کریں۔تاکہ قیامت اشرار الناس پر نہیں بلکہ اخیار الناس۔آئے۔اور ہمیشہ آپ لوگ دین کی خدمت میں لگے رہیں۔جو خدا تقدیریں بناتا ہے، وہ اپنی تقدیروں کو بدل
بھی سکتا ہے۔اگر آپ لوگ اپنے اندر ہمیشہ نیکی کی روح قائم رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے فعل کے
ساتھ اپنی تقدیر کو بھی بدل دے گا اور قیامت تک نیک لوگ دنیا میں قائم رہیں گے، جو خدا تعالیٰ کے نام کو بلند
کرتے رہیں گے۔پس کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو قیامت تک لئے چلا جائے۔اور اخیار کی
صورت میں لے جائے ، نہ کہ اشرار کی صورت میں۔اور ہر سال جو ہماری جماعت پر آئے ، وہ زیادہ سے
زیادہ نیک لوگوں کی تعداد ہمارے اندر پیدا کرے اور ہماری قربانیوں کے معیار کو اور بھی اونچا کر دے۔اللہ
تعالی آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو اس تحریک میں پورے جوش اور اخلاص کے ساتھ حصہ لینے کی
توفیق بخشے اور ہمیشہ آپ کو خدمت دین کی توفیق عطا فرما تار ہے۔اللهم
( مطبوعه روز نامه الفضل تیکم نومبر 1960ء)
716

آج 10 میں سے 10 باقی