ہمارے سپرد جو کام ہیں وہ بغیر مستقل جدوجہد کے سر انجام نہیں دیا جا سکتا ۔ خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1960ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1960ء
ہمارے سپر د جو کام ہے، وہ بغیر مستقل جد و جہد کے سرانجام نہیں دیا جا سکتا
""
خطاب فرمود و 28 دسمبر 1960ء بر موقع جلسہ سالانہ۔۔۔۔یہ امریا درکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے سپر د ایک بہت بڑا کام کیا ہے۔ہم نے ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پھیلانی ہے اور ہم
نے ساری دنیا میں اور ہمیشہ کے لئے نیکی اور تقویٰ کی روح کو قائم کرنا ہے۔اور یہ کام بغیر ایک لمبی اور
مستقل جدو جہد کے سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔پس ضروری ہے کہ ہمارا ہر فرد اپنی ان ذمہ داریوں کو سمجھتے
ہوئے ، جو خدا اور اس کے رسول کی طرف سے اس پر عائد ہیں، ان سے عہدہ برآ ہونے کی کوشش کرے اور
اپنے اوقات کو زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت میں صرف کرے۔تا کہ جب وہ خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر
ہو تو اس کا سرا اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کی بناء پر ندامت اور شرمندگی سے نیچانہ ہو بلکہ وہ فخر کے ساتھ کہہ سکے
کہ میں نے اپنے اس فرض کو ادا کر دیا ہے، جو مجھ پر اپنے رب کی طرف سے عائد کیا گیا تھا“۔۔۔اسی طرح جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے قربانیاں کرتے ہیں اور اس کے احکام کی بجا آوری
کے لئے ہر قسم کی تکالیف برداشت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے متعلق بھی اپنی غیرت کا اظہار کرتا ہے اور
کہتا ہے ، اے غریبو! کمزورو! اور مفلسو! تم نے چونکہ میری خاطر ماریں کھائی تھیں اور میری خاطر صعوبتیں
برداشت کی تھیں، اس لئے اب میں بھی تمہیں دنیا پر غلبہ دوں گا اور تمہیں ان انعامات سے حصہ دوں گا، جو
تمہارے وہم اور گمان میں بھی نہیں آسکتے۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اپنے اندر ایمان اور اخلاص
پیدا کیا جائے۔جب کسی جماعت کے قلوب میں حقیقی ایمان پیدا ہو جاتا ہے تو دنیا کی کوئی مخالفت ان کے
مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی۔وہ بے شک دنیوی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں مگر انہیں آسمان سے ایک بہت بڑی
طاقت عطا کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں ان کے روحانی مقاصد میں کامیاب کر دیتا ہے۔ہماری جماعت
کے افراد کو بھی یہ عہد کر لینا چاہیے کہ خواہ ہم پر کتنی بڑی مشکلات آئیں اور خواہ ہمیں مالی اور جانی لحاظ سے
کتنی بڑی قربانیاں کرنی پڑیں، پھر بھی جو کام ہمارے آسمانی آقا نے ہمارے سپرد کیا ہے، ہم اس کی بجا
آوری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے اور خدائی امانت میں کوئی خیانت نہیں کریں گے۔717

اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1960ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہمارے سپرد اللہ تعالیٰ نے یہ کام کیا ہے کہ ہم اس کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کریں۔اور یہ اتنا
بڑا اعزاز ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے ، ہمارا فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ، اسے عاجزانہ
طور پر عرض کریں کہ اے ہمارے آقا! دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ موجود تھے ، بڑے بڑے سیاست دان
موجود تھے، بڑے بڑے مد بر موجود تھے، بڑے بڑے نواب اور رؤسا موجود تھے، بڑے بڑے فلاسفر اور
بڑے بڑے حکماء اور علماء موجود تھے مگر تو نے ان سب کو نظر انداز کرتے ہوئے ، ہم غریبوں اور بے کسوں کو
چنا اور اپنی بیش بہا امانت ہمارے سپرد کر دی۔اے ہمارے آقا! ہم تیرے اس احسان
کو کبھی بھلا نہیں سکتے
اور تیری اس امانت میں کبھی خیانت نہیں کر سکتے۔ہم تیری بادشاہت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے شہروں
اور ویرانوں میں پھریں گے، ہم تیرے نام کو بلند کرنے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں جائیں گے اور ہر
دکھ اور مصیبت کے مقابلہ میں سینہ سپر ہو کر کھڑے ہو جائیں گے۔اگر ہم یہ عزم کرلیں اور دین کے لئے متواتر قربانیاں کرتے چلے جائیں تو یقینا اللہ تعالیٰ ہمیں
ضائع نہیں کرے گا اور اسلام اور احمدیت کو دنیا میں غالب کر دے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم سخت کمزور
اور ناطاقت ہیں مگر ہمارے خدا میں بہت بڑی طاقت ہے۔اور خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جب اس کے
بندے اس کی راہ میں خوشی سے موت قبول کر لیتے ہیں تو خدا تعالیٰ انہیں دائمی حیات عطا کر دیتا ہے اور
لوگوں کے قلوب ان کی قربانیوں کو دیکھ کر صاف ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔گویا ان کا خون جماعت کی
روئیدگی کے لئے کھا د کا کام دیتا ہے، جس سے وہ بڑھتی اور ترقی کرتی ہے۔پس ہماری جماعت کے ہر بچے، ہر نو جوان، ہر عورت اور ہر مرد کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے سپر داللہ
تعالی نے اپنی بادشاہت کو دنیا میں قائم کرنے کا جو اہم کام کیا ہے، اس سے بڑھ کر دنیا کی اور کوئی امانت نہیں ہو
سکتی۔ہم دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ اپنے گھروں کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں ، بعض لوگ
بھیڑوں، بکریوں کے گلے کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں بعض لوگ گورنمنٹ کے خزانہ کا پہرہ
دیتے ہوئے مارے جاتے ہیں اور بعض لوگ فوجوں میں بھرتی ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے مارے
جاتے ہیں۔لیکن جو چیز اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کی ہے، اس کے مقابلہ میں دنیا کی بادشاہتیں بھی کوئی
حقیقت نہیں رکھتی۔بلکہ ان کو اس سے اتنی بھی نسبت نہیں جتنی ایک معمولی کنکر کو ہیرے سے ہوسکتی ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسلام اور احمدیت کی اشاعت میں سرگرمی سے حصہ لو۔اس
غرض کے لیے زیادہ سے زیادہ نو جوانوں کو خدمت دین کے لئے وقف کرو تا کہ ایک کے بعد دوسری نسل
718

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1960ء
اور دوسری کے بعد تیسری نسل اس بوجھ کو اٹھاتی چلی جائے اور قیامت تک اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام
جھنڈوں سے اونچا ہرا تار ہے۔اس عظیم الشان مقصد کی سرانجام دہی کے لیے میں نے بیرونی ممالک کے
لئے تحریک جدید اور اندرون ملک کے لئے صدر انجمن احمد یہ اور وقف جدید کے ادارے قائم کیے ہوئے
ہیں۔دوستوں کو ان اداروں کے ساتھ پورا پورا تعاون کرنا چاہیے اور نو جوانوں کو سلسلہ کی خدمت کے لئے
آگے آنے کی تحریک کرنی چاہیے۔ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں سادھو اور بھکاری تک بھی اپنی ساتھی تلاش کر
لیتے ہیں، پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اگر تم اس عظیم الشان کام کے لئے دوسروں کو تحریک کرو تو تمہارا کوئی اثر نہ
ہو۔اس وقت اسلام کی کشتی بھنور میں ہے اور اس کو سلامتی کے ساتھ کنارے تک پہنچانا، ہمارا کام ہے۔اگر
ہم اس کی اہمیت کو سمجھیں اور دوسروں کو بھی سمجھانے کی کوشش کریں تو ہزاروں نوجوان خدمت دین کے
لئے آگے آسکتے ہیں۔ہمیں اس وقت ہر قسم کے واقفین کی ضرورت ہے۔ہمیں گریجوایٹوں کی بھی ضرورت
ہے اور کم تعلیم دانوں کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم ہر طبقہ تک اسلام کی آواز پہنچا سکیں۔اگر تم اپنی ذمہ
داریوں
کو اچھی طرح سمجھ لو گے تو یقینا اس کشتی کو سلامتی کے ساتھ نکال کر لے جاؤ گئے اور اللہ تعالیٰ تمہیں
ابدی حیات عطا فرمائے گا۔تمہارے بعد بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوں گے، بڑے بڑے علماء پیدا ہوں
گے، بڑے بڑے صوفیاء پیدا ہوں گے، بڑے بڑے بادشاہ آئیں گے مگر یا درکھو، خدا تعالیٰ نے جو شرف
تمہیں عطا فرمایا ہے، بعد میں آنے والوں کو وہ میسر نہیں آسکتا۔جیسا عالم اسلام میں بڑے بڑے بادشاہ
گذرے ہیں مگر جو مرتبہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چھوٹے سے چھوٹے صحابی کو ملا، وہ ان
بادشاہوں کو نصیب نہیں ہوا۔ان بادشاہوں اور نو جوانوں کو بیشک دنیوی دولت ملی مگر اصل چیز تو صحابہ ہی
کے حصہ میں آئی ، باقی لوگوں کو تو صرف چھلکا ہی ملا۔وو
بیشک صحابہ کے بعد آنے والوں کو بڑی بڑی دولتیں ملیں ، حکومتوں پر انہیں قبضہ ملا مگر جو
روحانی دولت صحابہ کے حصہ میں آئی ، وہ بعد میں آنیوالوں کو نہیں ملی۔پس خدمت دین کے اس اہم موقع کو،
جو تمہیں صدیوں کے بعد نصیب ہوا ہے، ضائع مت کرو اور اپنے گھروں کو خدا تعالیٰ کی برکتوں سے بھر لو۔میں نے اپنی خلافت کے ابتدائی ایام میں جب کام شروع کیا تھا تو میرے ساتھ صرف چند ہی
نو جوان رہ گئے تھے اور وہ لوگ جو اپنے آپ کو قابل اور ہوشیار سمجھتے تھے، سب لاہور چلے گئے تھے اور ہمارے
متعلق خیال کرتے تھے، یہ کم علم اور ناتجربہ کار لوگ ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھو کہ وہی لوگ ، جن کو وہ
نا تجربہ کار سمجھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے انہی سے ایسا کام لیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔اس وقت میری عمر چھیں
719

اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1960ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
سال تھی ، میاں بشیر احمد صاحب کی عمر اکیس ، ساڑھے اکیس سال تھی۔اسی طرح ہمارے سارے آدمی ہیں اور
تمیں سال کے درمیان تھے۔مگر ہم سب نے کوشش کی اور محنت سے کام کیا تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے
جماعت کے کام کو سنبھال لیا۔اسی طرح اب بھی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سلسلہ کی خدمت کا تہیہ کر لیں اور
دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں۔اگر کسی نے صرف بی۔اے اور ایم۔اے کر لیا اور دینی
تعلیم سے کو رار رہا تو ہمیں اس کی دنیوی تعلیم کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ غیر مبائعین کے الگ ہونے کے بعد
میرے ساتھ جتنے نو جوان رہ گئے تھے، وہ کالجوں میں بھی پڑھتے تھے مگر وقت نکال
کر دینی تعلیم بھی حاصل
کرتے تھے۔چنانچہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال اور صوفی غلام محمد صاحب اپنے پرائیویٹ اوقات میں دینی
تعلیم بھی حاصل کرتے تھے۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے ایم۔اے اور بی۔اے بھی کرلیا اور دینی تعلیم بھی
مکمل کرلی۔میں سمجھتا ہوں، اگر اب بھی ہم پوری طرح اس طرف توجہ دیں تو چند سال کے بعد ہی ہمیں ایسے
مخلص نوجوان ملنے شروع ہو جائیں گے، جو انجمن اور تحریک کے کاموں کو سنبھال سکیں گے۔پس سلسلہ کی ضروریات اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کرو اور اپنے حوصلوں کو بلند کرو۔اگر
انسان
کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے حوصلہ کو گرا دے اور سمجھے کے میں کچھ نہیں کر سکتا تو یہ اس کی
غلطی ہوتی ہے۔بیشک ایک انسان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ دنیا کو ہلا سکے۔لیکن وہ دنیا کو ہلانے کا ارادہ تو کر
اگر تم اپنے حوصلوں کو بلند کرو گے اور سنتی اور غفلت کو چھوڑ کر اپنے اندر چستی پیدا کرو گے تو
تھوڑے عرصہ میں ہی تم میں سے کئی نوجوان ایسے نکلیں گے، جو پہلوں کی جگہ لے سکیں گے۔میں نے تحریک
جدید میں نو جوانوں کو لگا کر دیکھا ہے، وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔بلکہ شروع میں،
میں جن کے متعلق سمجھتا تھا کہ ممکن ہے کہ وہ اس کام کے اہل ثابت نہ ہو سکیں ، انہوں نے بھی جب محنت کی تو
اپنے کام کو سنبھال لیا اور اب وہ خوب کام کرتے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے اندر عزم تھا اور انہوں
نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ ہر ممکن کوشش کے ساتھ دین کی خدمت کریں گے۔آئندہ بھی ہماری جماعت کے
نو جوانوں کو اپنی زندگیاں وقف کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔کیونکہ ہمیں اب سلسلہ کی ضروریات کے
لئے بہت سے نئے آدمیوں کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔اس وقت ہمیں
ایسے نوجوان درکار ہیں، جن کو ہم انگلستان، امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک میں بھیج سکیں۔اس طرح
افریقہ وغیرہ کے لئے ہمیں سینکڑوں آدمیوں کی ضرورت ہے۔اس کے بعد ان کی جگہ نئے آدمی بھیجنے اور
انہیں واپس بلانے کے لئے ہمیں اور آدمیوں کی ضرورت ہوگی اور یہ سلسلہ اسی طرح ترقی کرتا چلا جائے گا۔720

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1960ء
پس نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ خدمت دین کے لئے آگے آئیں اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں بھی وقف
کی تحریک کو مضبوط کریں۔ہمارے کاموں نے بہر حال بڑھنا ہے۔لیکن انہیں تکمیل تک اسی صورت میں
پہنچایا جا سکتا ہے، جب زیادہ سے زیادہ نوجوان خدمت دین کے لئے آگے آئیں۔ان نصائح کے ساتھ میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل
سے ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور وہ بوجھ ، جسے ہمارے کمزور اور نا تواں کندھے نہیں اٹھا سکتے ،
اسے خود اٹھالے اور ہمیں اپنی موت تک اسلام اور احمدیت کی خدمت کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔ہم
کمزور اور بے بس ہیں لیکن ہمارا خدا بڑا طاقتور ہے۔اس کے صرف کن کہنے کی دیر ہوتی ہے کہ زمین و
آسمان میں تغیرات پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔اس لئے آؤ، ہم اللہ تعالیٰ سے ہی دعا کریں کہ وہ ہم
پر اپنا فضل نازل فرمائے ہمیں اپنی رضا اور محبت کی راہوں پر چلائے اور ہمارے مردوں اور عورتوں اور
بچوں کو اس امر کی توفیق بخشے کہ وہ دین کی خدمت کے لئے زیاد سے زیادہ قربانیوں سے کام لیں اور اپنے
اعمال کا محاسبہ کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں منافقت سے بچائے ، ان کے ایمانوں کو مضبوط کرے، ان
کے دلوں میں اپنا سچا عشق پیدا کرے اور انہیں دین کی بے لوث خدمت کی اس رنگ میں توفیق بخشے ، جس
رنگ میں صحابہ کرام کو ملی۔اور اللہ تعالیٰ ان کی آئندہ نسلوں کو بھی دین کا سچا خادم اور اسلام کا بہادر سپاہی
بنائے اور انہیں ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اور
(مطبوعه روز نامه الفضل 07 جنوری 1961ء)
721

آج 10 میں سے 10 باقی