اپنے سچے غلام ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خدا کی آواز کو دنیا میں پھیلا دو ۔ پیغام فرمودہ 28 نومبر 1961ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
پیغام فرمودہ 28 نومبر 1961ء
اپنے بچے غلام ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خدا کی آواز کو دنیا میں پھیلا دو
پیغام فرمودہ 28 نومبر 1961ء
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسم
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
برادران
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنے روحانی مرکز سے جدا ہوئے اتنی دیر ہو گئی ہے کہ اب طبیعت بہت گھبراتی ہے۔مگر ہم خدا
تعالیٰ کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک دن ہمیں اپنا روحانی مرکز دلوا دے گا۔مگر ہمیں خود بھی
جد و جہد کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔دنیا کفر کے اندھیروں
میں پڑی ہوئی ہے اور ہمیں خدا کا نور ملا ہے۔ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ دنیا کو خدا کے نور کی طرف
لائیں اور جو خدا نے ہم کو دیا ہے، اسے دنیا تک پہنچا ئیں۔دنیا خدا سے دور ہوتی جارہی ہے اور پکار پکار کر
کہہ رہی ہے کہ میری مدد کے لئے آؤ۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ خدا تعالٰی کے اچھے خادموں کی طرح اس کی
آواز کوسنیں اور اس تک خدا کا پیغام پہنچائیں۔سو آگے آؤ اور لوگوں کو دین کی طرف لاؤ کہ اس سے بہتر موقع پھر کبھی نہیں ملے گا مسیح نے جو
تعلیم دی تھی ، اسلام کی تعلیم کے آگے عشر عشیر بھی نہ تھی۔مگر عیسائیوں نے اپنی جدو جہد سے اسے دنیا میں
پھیلا دیا۔اگر ہم اس سے ہزارواں حصہ بھی کوشش کریں تو دنیا کے چپہ چپہ پر اسلام کا چشمہ پھوٹ پڑے۔اور الست بربکم کے مقابلہ میں بلی کی آوازیں آنے لگیں۔سو اٹھو اور کمر ہمت کس لو ! عیسائی جھوٹ
کے لئے اتنا زور لگا رہے ہیں، کیا تم سچائی کے لئے زور نہیں لگا سکتے ؟
723

پیغام فرمودہ 28 نومبر 1961ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خدا تعالٰی اپنی نصرت کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ضرورت یہ ہے تم بھی بچے خادموں کی طرح
آگے آؤ اور اپنے ایمان کو اپنے عمل سے ثابت کرو۔دنیا ہزاروں سال سے پیاسی بیٹھی ہے اور اس کے
پیاس بجھانے والے چشمہ کی نگرانی تمہارے سپرد ہے۔کیا تم آگے نہیں بڑھو گے اور دنیا کی پیاس نہیں بجھاؤ
گے ؟ اٹھو اور آگے آؤ اور خدا تعالیٰ کے ثواب کے مستحق بنو۔دنیا میں پھیل جاؤ اور اسلام کی تعلیم کو دنیا کے
گوشہ گوشہ میں پھیلا دو۔خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے اور دنیا کی آنکھیں کھولے اور انہیں اسلام کی طرف
لائے۔اسلام ہی سارے نوروں کا جامع اور ساری صداقتوں کا سر چشمہ ہے۔اس سر چشمہ کے پاس
خاموش نہ بیٹھو۔بلکہ دنیا میں اس کا پانی تقسیم کرو۔جس کے پاس چھوٹی سی چیز بھی ہوتی ہے ، وہ اسے دنیا کو دکھاتا پھرتا ہے۔تمہارے پاس تو ایک
خزانہ ہے۔ایک بڑھیا کے متعلق مشہور ہے کہ اس کے پاس ایک انگوٹھی تھی ، اسے لے کر کھڑی ہو جاتی اور
ہر ایک کو دکھاتی۔تمہارے پاس تو خدا تعالیٰ کا نور ہے۔تم کیوں نہیں اسے ساری دنیا کو دکھاتے اور دنیا کے
سامنے پیش کرتے ؟ جاؤ اور دنیا کو اسلام کی طرف پھیر کے لاؤ۔اور اسلام کی صداقت کو دنیا پر ظاہر کرو۔خدا تمہاری مدد کرے اور ہر میدان میں تمہیں فتح دے۔اگر تم خدا کے لئے نکلو گے تو وہ ضرور تمہاری مدد
کرے گا اور تمہیں دنیا کا بادشاہ اور امام بنادے گا۔یہ خدا کا کام ہے، کیسے ہوسکتا ہے کہ تم خدا کے کمزور بندے ہو کر اس کا کام کرو اور وہ قادر مطلق ہو
کر اپنا کام نہ کرے؟ پس خدا کا نام لے کر کھڑے ہو جاؤ اور دنیا کو خدا کے نور سے منور کر دو۔یقینا وہ
تمہاری مدد کرے گا اور دنیا کو تمہارے قدموں میں لا کر ڈال دے گا۔تم تو مفت کا ثواب کماؤ گے اور کام
سارا خدا کرے گا۔صرف اتنی ضرورت ہے کہ ایک دفعہ ہمت کر کے کھڑے ہو جاؤ اور اپنے بچے غلام
ہونے کا ثبوت دو۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور تمہیں خدمت اسلام کی توفیق دے۔میں تو بیمار ہوں دعا ہی کر
سکتا ہوں۔دنیا سچائی کی پیاسی ہے، اگر تم جاؤ گے تو یقینا کامیاب ہو جاؤ گے۔ایک پیاسے کو اگر کوئی پانی کا
پیالہ دے تو کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ اس کو رد کر دے؟ پس اپنے بھائیوں کی پیاس بجھانے کے لئے تیار
ہو جاؤ۔تمہارا کچھ نہیں بگڑتا، ان کو سب کچھ مل جاتا ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور تمہیں نیکی کی توفیق
دے۔اور ہم ایک دن دیکھ لیں کہ ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کا نور پھیل گیا ہے۔مجھے اپنی جوانی میں ایک دفعہ ایک پادری سے تثلیث کے متعلق بات کرنے کا موقع ملا۔میں نے
اسے کہا، آپ کی میز پر یہ پنسل پڑی ہے، اگر میں آپ کو اسے اٹھانے کو کہوں اور آپ اپنے نوکروں کو
724

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
پیغام فرمودہ 28 نومبر 1961ء
آواز میں دینے لگ جائیں کہ آؤ ہم مل کر یہ پنسل اٹھا ئیں۔اس نے کہا ، ہم پاگل تھوڑی ہیں۔میں نے کہا،
آپ کی جو باتیں ہیں، ان سے تو پتہ لگتا ہے کہ پاگل ہیں۔جو کام خدا کیلا کر سکتا ہے، اس کے لئے تین
خداؤں کی کیا ضرورت ہے؟ وہ اکیلا سارا کام کرے گا۔تمہاری تکلیف بہت چھوٹی ہے، خدا کا انعام بہت بڑا ہے۔تم تو اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو
تھوڑے دنوں کے لئے چھوڑو گے مگر خدا تمہیں وادی جنت دے گا۔پس اٹھو اور ہمت کرو، خدا تمہارے
ساتھ ہو اور دنیا کے ہر میدان میں تمہیں فتح دے۔آمین ثم آمین۔بکوشید اے جواناں تا بدیں قوت شود پیدا
بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا
خاکسار
مرز امحمود احمد
28/11/61
مطبوعه روزنامه الفضل 30 نومبر 1961 ء )
725

آج 10 میں سے 10 باقی