پیش لفظ

تذکار مہدی

بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم
سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مظہر و مبارک حیات اپنے آقا حضرت محمد مصلی امیلی
کی پاک سیرت واسوہ حسنہ کا آئینہ اور کل تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بعض سوانح
اپنی تحریرات و ملفوظات میں بیان فرمائے جو آپ کی سیرت وسوانح کے اول مآخذ ہیں اور ان
کے بعد وہ کتب ہیں جو حضور علیہ السلام کے جلیل القدر صحابہ نے رقم فرما ئیں، جنہوں نے
خود اپنے محبوب امام کو محبت و عقیدت سے دیکھا اور بعد میں آنے والوں کیلئے یہ امانت
سپر د تحریر کر دی۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر کرنے والوں کے سرخیل حضرت مولوی عبدالکریم صاحب
سیالکوٹی ہیں جنہوں نے سن 1900 ء میں سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اولین کتاب
تصنیف فرمائی۔اس کے علاوہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ، حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب رضی اللہ عنہ،
حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب رضی اللہ عنہ کی نہایت ہی دلر با اور ایمان افروز تصنیفات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاک اسوہ اور سوال کا بنیادی مآخذ ہیں۔ان کے علاوہ بھی آپ
کی سیرت و سوانح پر متعدد کتب لکھی جا چکی ہیں اور آئندہ بھی لکھی جاتی رہیں گی۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ عنہ کو
اس حوالہ سے یہ غیر معمولی مقام حاصل ہے کہ آپ نے اپنے مقدس باپ حضرت مسیح پاک علیہ السلام
کو خلوت وجلوت میں دیکھا، سفر و حضر میں مشاہدہ کیا اور دینی و دنیوی مشاغل کی بجا آوری کے
بھی چشم دید راوی ہوئے۔آپ نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود
کے کارنامے کے علاوہ اپنے خطابات، خطبات اور دروس و مجالس عرفان میں قومِ احمد کی یہ
مقدس امانت جو حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق مسیح موعود علیہ السلام کے
حالات زندگی وسیرت پر مشتمل ہے، احباب جماعت کے سامنے مختلف مواقع پر پیش فرمائی۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے

تذکار مهدی )
626
روایات سید نا محمودی
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 / اکتوبر 2014ء میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیان کردہ
واقعات کے تعلق سے فرمایا:
صحابہ کے واقعات تو پہلے بھی میں بیان کرتا رہا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ نے
اپنے انداز میں بھی اپنے بعض واقعات بیان کئے یا جو آپ کے سامنے ہوئے جو
آپ نے دیکھے وہ آپ بیان فرماتے رہے اور آپ کے مختلف خطابات اور خطبات
میں یہ چھپے ہوئے ہیں۔ان میں سبق بھی ہیں۔نصائح بھی ہیں۔تاریخ بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت بھی ہے۔اس کے کئی پہلو سامنے آتے
ہیں۔یہ سب باتیں ہماری زندگیوں میں بڑا مؤ ثر کردار ادا کرتی ہیں۔یہ باتیں ہماری
زندگیاں سنوار نے والی ہیں۔ہمارے ایک واقف زندگی حبیب الرحمن صاحب
کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو مختلف جگہوں سے نکال کے جمع کریں۔اچھی کوشش ہے
لیکن بعض باتیں بغیر سیاق و سباق کے واضح نہیں ہوسکتیں کیونکہ انہوں نے صرف
واقعات اکٹھے کر دیئے ہیں۔اس کے لئے کچھ اصول اور طریقے بنانے ہوں گے۔بہر حال ایک خاص شکل دیئے جانے کے بعد جب یہ علیحدہ چھپ جائے گی تو امید
ہے کہ ہمارے لٹریچر میں اچھا اضافہ ہو گا۔(خطبات مسرور جلد 12 صفحہ 632)
تر کار مہدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں ان روایات کا مجموعہ ہے جو
حضرت خلیفۃ اسیح الثانی اصلح الموعود رضی اللہ عنہ نے مختلف مواقع پر بیان فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ
جزائے خیر عطا فرمائے مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب کو جنہوں نے نہایت عرق ریزی
سے الحکم، بدر، الفضل، خطبات محمود، انوار العلوم اور تفسیر کبیر سے ان روایات کو اکٹھا کیا ہے۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر
ریسرچ سیل نے اس مسودہ کی پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی چیکنگ کا کام کیا اور مفید
اصلاحات تجویز کیں۔اللہ تعالیٰ سب کام کرنے والے احباب کو جزائے خیر سے نوازے۔سیدنا
حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر یہ کتاب انگلستان سے طبع کی
جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی طباعت ہر لحاظ سے مفید و با برکت فرمائے۔آمین
منیر الدین شمس
ایڈیشنل وکیل التصنيف
مارچ ۲۰۲۱ء

آج 10 میں سے 10 باقی