عرضِ حال

تذکار مہدی

بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
عرض حال
سید نا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح کی نسبت حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں :۔ایک اور بات جس کی طرف ہماری جماعت کی توجہ کی ضرورت ہے وہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے سوانح کی حفاظت ہے۔ہمارے زمانہ میں خدا
تعالیٰ کے فضل سے سب سامان موجود ہے۔قلم ، دوات، سیاہی ، کاغذ ، مطبع وغیرہ لیکن اگر
ہم اس کام کو نہ کریں تو کیسے سخت افسوس کی بات ہے اور بعد میں آنے والے لوگ ہمیں
کس نظر سے دیکھیں گے۔نئے نئے آنے والے لوگ کیا جانتے ہیں کہ مسیح موعود کیا تھے
جب تک ان کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہ ہو جس سے وہ ان کا حال
بہ تمام معلوم کرسکیں۔۔۔پس ہمارے بہت بڑے فرائض میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود کے
حالات اور آپ کے سوانح کو بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے محفوظ کر دیں۔ہمارے
لئے آنحضرت کا اسوہ حسنہ اور پھر ( آپ کے عاشق صادق ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا اسوہ حسنہ نہایت ضروری ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود کے سوانح لکھنے نہایت ضروری
ہیں۔پس جس کسی کو آپ کا کوئی واقعہ کسی قسم کا یاد ہو وہ لکھ کر میرے نام بھیج دے۔یہ
ނ
ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے۔جس کو ہم نے کرنا ہے میں نے ایک آدمی کو لوگوں
حالات دریافت کر کے لکھنے کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ لکھ رہا ہے تم میں سے بھی جس کو کوئی
واقعہ یاد آئے وہ لکھ کر بھیج دے تا کہ کل واقعات ایک جگہ جمع کر کے چھاپ دیئے جائیں
اور ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں۔آج بہت سے لوگ حضرت مسیح موعود کے دیکھنے والے
اور آپ کی صحبت میں بیٹھنے والے موجود ہیں اور ان سے بہت سے واقعات معلوم ہو سکتے
ہیں مگر جوں جوں یہ لوگ کم ہوتے جائیں گے۔آپ کی زندگی کے حالات کا معلوم کرنا

تذکار مهدی )
4
روایات سید نا محمود
مشکل ہو جائے گا۔اس لئے جہاں تک ہو سکے بہت جلد اس کام کو پورا کرنا چاہئے۔“
برکات خلافت۔انوار العلوم جلد دوم صفحہ 226-225 )
محترم مہاشہ فضل حسین صاحب، جن کے سپرد یہ کام ابتداء میں ہوا، تحریر فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق روایات جمع کرنے کا کام کئی سال
سے حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت نظارت
تالیف و تصنیف قادیان کے زیر اہتمام ہو رہا ہے۔کچھ مدت گزری کہ حضرت صاحبزادہ مرزا
شریف احمد صاحب ناظر تالیف و تصنیف کے ارشاد پر جب میں نے اس کام کا چارج لیا۔میں نے رجسٹر ہذا کو کھولا۔تو سب سے پہلے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا نام
نامی نظر آیا کہ جن سے ابھی تک کوئی روایات دفتر حاصل نہیں کر سکا۔ایک تجویز ذہن
میں آئی اور بندہ اسی وقت اپنے مخدوم ومحسن حضرت صاحبزادہ میرزا شریف احمد صاحب ناظر
تالیف و تصنیف کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ خاکسار کو چارج میں یہ رجسٹر بھی ملا ہے
اور اس کے ساتھ ہی مجھے کہا گیا ہے کہ اس میں جن ناموں کے آگے خانے خالی ہیں۔ان سے
روایات کے لئے درخواست کروں۔مگر اس میں سب سے اوّل حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ
بنصرہ العزیز کا ہی اسم گرامی لکھا ہے۔چونکہ حضور کی روایات کا حاصل کرنا بھی ضروری
ہے۔اس لئے میرے ذہن میں ایک تجویز آئی ہے۔اگر آنمخدوم پسند کریں اور منظوری عطا
فرمائیں۔تو رجسٹر ہذا کا خانہ اول پر ہو سکتا ہے۔اور وہ تجویز یہ ہے کہ چونکہ حضرت امیر المومنین
خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز ابتداء زمانہ خلافت سے اپنے خطبوں ، لیکچروں ، تقریروں
اور زبانی گفتگوؤں میں اور بعض کتابوں میں مختلف امور اور مسائل پر اظہار خیالات فرماتے
ہوئے ضمنا۔۔زمانہ حضرت اقدس کے متعلق بہت سے واقعات بیان فرماتے رہے ہیں۔اگر وہ جمع کر لئے جائیں۔تو اس طرح ایک اچھا خاصہ ذخیرہ روایات جمع ہو سکتا ہے۔ایک نادر اور وقیع ذخیرہ جمع ہو جائے گا۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف نے خاکسار
کی اس تجویز کو پسند فرماتے ہوئے منظوری دے دی۔“
الحکم سیرت مسیح موعود نمبر مورخہ 28/21 مئی و 14/7 جون 1943ء صفحہ 3-2 جلد 47 نمبر 19 تا22)

تذکار مهدی )
5
روایات سید نا محمودی
مکرم و محترم مہاشہ فضل حسین صاحب نے یہ کام بہت محنت سے شروع تو کیا لیکن مکمل
نہ کر سکے اور ادھورا ہی رہا دوسرے اس وقت خطبات محمود اور انوارالعلوم کی جلدوں کی جو سہولت
اب میسر ہے اس وقت نہ تھی۔خاکسار نے ان روایات کو الحکم قادیان ، البدر قادیان ، الفضل ، خطبات محمود،
انوار العلوم اور تفسیر کبیر سے اکٹھا کیا ہے۔درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس
کاوش کو قبول فرمائے۔آمین۔گر قبول افتند ہے عز و شرف
اکتوبر 2020ء
خاکسار
حبیب الرحمان زیروی

آج 10 میں سے 10 باقی