صحابہ حضرت مسیح موعودؑ کے حالات جمع کئے جائیں
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمود
صحابہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات جمع کیئے جائیں
ایک بات جس کی طرف میں نے اس سال جماعت کو خصوصیت سے توجہ دلائی ہے اور
وہ اتنی اہم ہے کہ جتنی بار اس کی اہمیت کی طرف جماعت کو متوجہ کیا جائے کم ہے یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حالات اور آپ کے کلمات صحابہ سے جمع کرائے جائیں۔ہر شخص جسے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی ایک چھوٹی سے چھوٹی بات بھی یاد ہو اس کا اس بات کو
چھپا کر رکھنا اور دوسرے کو نہ بتانا یہ ایک قومی خیانت ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض باتیں
چھوٹی ہوتی ہیں مگر کئی چھوٹی باتیں نتائج کے لحاظ سے بہت اہم ہوتی ہیں۔اب یہ کتنی چھوٹی بات
ہے جو حدیثوں میں آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک دفعہ کد و پکا تو آپ
نے شوق سے شور بہ میں سے کدو کے ٹکڑے نکال نکال کر کھانے شروع کر دیئے یہاں تک کہ
شور بہ میں کدو کا کوئی ٹکڑا نہ رہا اور آپ نے فرمایا کہ و بڑی اعلیٰ چیز ہے۔اب بظاہر یہ کتنی چھوٹی
سی بات ہے ممکن ہے کئی احمدی بھی سُن کر کہہ دیں کہ کہو کے ذکر کی کیا ضرورت تھی؟ مگر اس
چھوٹی سی بات سے اسلام کو کتنا بڑا فائدہ پہنچا ہم آج اپنے زمانہ میں ان خرابیوں کا اندازہ نہیں کر
سکتے جو مسلمانوں میں رائج ہوئیں مگر ایک زمانہ اسلام پر ایسا آیا ہے جب ہندو تمدن نے
مسلمانوں پر اثر ڈالا اور اس اثر کی وجہ سے وہ اس خیال میں مبتلاء ہو گئے کہ نیک لوگ وہ ہوتے
ہیں جو گندی چیزیں کھائیں اور جب بھی وہ کسی کو عمدہ کھانا کھاتے دیکھتے کہتے یہ بزرگ کس
طرح کہلا سکتا ہے جب پیر ایسا عمدہ کھانا کھا رہا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں درس دے کر واپس اپنے گھر
تشریف لے جا رہے تھے کہ جب آپ وہاں پہنچے جہاں آج کل نظارتوں کے دفاتر ہیں تو یہاں
ایک ڈپٹی صاحب ہوا کرتے تھے جو ریٹائرڈ تھے اور ہندو تھے انہوں نے کسی سے سُن لیا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پلاؤ کھاتے اور بادام روغن استعمال کرتے ہیں وہ اُس وقت اپنے
مکان کے باہر بیٹھا تھا۔حضرت خلیفہ اول کو دیکھ کر کہنے لگا مولوی صاحب! ایک بات پوچھنی
ہے۔فرمانے لگے کیا؟ وہ کہنے لگا جی بادام روغن اور پلاؤ کھانا جائز ہے؟ حضرت خلیفہ اول نے
فرمایا ہمارے مذہب میں یہ چیزیں کھانی جائز ہیں۔وہ کہنے لگا جی فقراں نوں بھی جائز ہے؟ یعنی
تذکار مهدی )
کارمهدی
8
روایات سیّد نا محمود
نا
جو بزرگ ہوتے ہیں کیا ان کے لئے بھی ان چیزوں کا کھانا جائز ہے۔آپ فرمانے لگے
ہمارے مذہب میں فقروں کے لئے بھی یہ چیزیں جائز ہیں۔وہ کہنے لگا اچھا جی! اور یہ کہہ کر
خاموش ہو گیا۔اب دیکھو اس شخص کو بڑا اعتراض یہی سوجھا کہ حضرت مرزا صاحب صحیح اور مہدی
کس طرح ہو سکتے ہیں جب وہ پلاؤ کھاتے اور بادام روغن استعمال کرتے ہیں۔اگر صحابہ کا بھی
ویسا ہی علمی مذاق ہوتا جیسے آج کل احمدیوں کا ہے اور وہ کر و کا ذکر حدیثوں میں نہ کرتے تو کتنی
اہم بات ہاتھ سے جاتی رہتی۔حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ جمعہ
کے دن اچھا سا جبہ پہن کر مسجد میں آئے اب اگر کوئی شخص ایسا پیدا ہو جو یہ کہے کہ اچھے کپڑے نہ پہنا
فقروں کی علامت ہے تو ہم اُسے اس حدیث کا حوالہ دے کر بتا سکتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم جمعہ کے دن نہایت تعہد سے صفائی کرتے اور اعلیٰ اور عمدہ لباس زیب تن فرماتے بلکہ
آپ صفائی کا اتنا تعبد رکھتے کہ بعض صوفیا نے جیسے شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی گزرے
ہیں یہ طریق اختیار کیا ہوا تھا کہ وہ ہر روز نیا جوڑا کپڑوں کا پہنتے خواہ وہ دُھلا ہوا ہوتا اور خواہ
بالکل نیا ہوتا۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی طبیعت میں چونکہ بہت سادگی تھی اور کام کی کثرت
بھی رہتی تھی اس لئے بعض دفعہ جمعہ کے دن آپ کپڑے بدلنا یا غسل کرنا بُھول جاتے تھے اور
اُنہیں کپڑوں میں جو آپ نے پہنے ہوئے ہوتے تھے جمعہ پڑھنے چلے جاتے تھے۔میں نے
جب آپ سے بخاری پڑھنی شروع کی تو ایک دن جب کہ میں بخاری لئے آپ کی طرف جا رہا
تھا مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھ لیا اور فرمایا کہاں جاتے ہو؟ میں نے عرض کیا
مولوی صاحب سے بخاری پڑھنے جا رہا ہوں۔آپ نے فرمایا ایک سوال میری طرف سے بھی
مولوی صاحب سے کر دینا اور پوچھنا کہ کہیں بخاری میں یہ بھی آیا ہے کہ جمعہ کے دن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے اور نئے کپڑے پہنتے تھے؟ لیکن اب ہمارے زمانہ میں
صوفیت کے یہ معنی کر لئے گئے ہیں کہ انسان پراگندہ رہے گویا اگر اُس کا وزن بنایا جائے تو یوں
بنے گا کہ جتنا پراگندہ اُتنا ہی خدا کا بندہ۔حالانکہ انسان جتنا گندہ ہو اتنا ہی خدا تعالیٰ سے دُور
ہوتا ہے اسی لئے ہماری شریعت نے بہت سے مواقع پر غسل واجب کیا ہے اور خوشبو لگانے کی
ہدایت کی ہے اور بد بودار چیزیں کھا کر مجالس میں آنے کی ممانعت کی ہے۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی سے دنیا فائدہ اُٹھاتی چلی آئی اور
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمودی
اٹھاتی چلی جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات سے بھی دنیا فائدہ اُٹھائے گی اور
ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو جمع کر دیں۔ایک نوجوان نے مجھے بتایا کہ میں بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا صحابی ہوں مگر مجھے سوائے اس کے اور کوئی بات یاد نہیں کہ ایک دن جبکہ میں
چھوٹا سا تھا میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہاتھ پکڑ لیا اور آپ سے مصافحہ کیا اور
تھوڑی دیر تک میں آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے برابر کھڑا رہا کچھ دیر کے بعد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ہاتھ چھڑا کر کسی اور کام میں مشغول ہو گئے۔اب بظاہر یہ ایک چھوٹی سی بات ہے مگر
بعد میں انہی چھوٹے چھوٹے واقعات سے بڑے بڑے اہم نتائج اخذ کیئے جائیں گے۔مثلاً
یہی واقعہ لے لو اس سے ایک بات تو یہ ثابت ہوگی کہ چھوٹے بچوں کو بھی بزرگوں کی مجالس میں
لانا چاہیے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں لوگ اپنے بچوں
کو بھی آپ
کی مجلس میں لاتے۔ممکن ہے آئندہ کسی زمانہ میں ایسے لوگ بھی پیدا ہو جا ئیں جو کہیں کہ بچوں کو
بزرگوں کی مجالس میں لانے کا کیا فائدہ ہے ان مجالس میں بڑوں کو شامل ہونا چاہئیے کیونکہ جب
فلسفہ آتا ہے تو ایسی بہت سی باتیں پیدا ہو جاتی ہیں اور یہ کہنا شروع کر دیا جاتا ہے کہ بچوں نے
کیا کرنا ہے؟ پس جب بھی ایسا خیال پیدا ہوگا یہ روایت ان کے خیال کو باطل کر دے گی اور پھر
اس کی مزید تائید اس طرح ہو جائے گی کہ حدیثوں میں لکھا ہوا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی مجلس میں بھی صحابہ اپنے بچوں کو لاتے تھے۔اسی طرح اس روایت سے یہ بھی ظاہر ہوتا
ہے کہ جب کوئی کام ہو تو اپنا ہاتھ چھڑا کر کام میں مشغول ہو جانا چاہیئے کیونکہ اس میں یہ ذکر ہے
کہ جب اس بچے نے آپ کا ہاتھ پکڑا اور تھوڑی دیر تک پکڑے رکھا تو آپ نے اپنا ہاتھ کھینچ کر
الگ کر لیا۔آج یہ بات معمولی دکھائی دیتی ہے لیکن ممکن ہے کسی زمانہ میں لوگ سمجھنے لگ جائیں
کہ بزرگ وہ ہوتا ہے جس کا ہاتھ اگر کوئی پکڑے تو پھر وہ چھڑائے نہیں بلکہ جب تک دوسرا اپنے
ہاتھ میں اس کا ہاتھ لئے رکھے وہ خاموش کھڑا رہے۔ایسے زمانہ میں یہ روایت لوگوں کے
خیالات کی تردید کر سکتی ہے اور بتا سکتی ہے کہ یہ لغو کام ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
بھی اپنا ہاتھ کھینچ لیا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی کام کرنا ہو تو محبت سے دوسرے کا ہاتھ
الگ کر دینا چاہئے تو اس قسم کے کئی مسائل ہیں جو ان روایات سے پیدا ہو سکتے ہیں۔آج ہم
تذکار مهدی )
10
روایات سید نا محمودی
ان باتوں کی اہمیت نہیں سمجھتے مگر جب احمدی ،فقہ، احمدی تصوف اور احمدی فلسفہ بنے گا تو اُس
وقت یہ معمولی نظر آنے والی باتیں اہم حوالے قرار پائیں گی اور بڑے بڑے فلسفی جب ان
واقعات کو پڑھیں گے تو کود پڑیں گے اور کہیں گے خدا اس روایت کو بیان کرنے والے کو
جزائے خیر دے کہ اس نے ہماری ایک پیچیدہ گتھی سلجھا دی۔یہ ایسا ہی واقعہ ہے جیسے اب ہم
حدیثوں میں پڑھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ سجدہ میں گئے تو حضرت حسنؓ جو
اُس وقت چھوٹے بچے تھے آپ کی گردن پر لاتیں لٹکا کر بیٹھ گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اُس وقت تک سر نہ اُٹھایا جب تک کہ وہ خود بخود الگ نہ ہو گئے۔اب اگر کوئی اس قسم کی
حرکت کرے تو ممکن ہے بعض لوگ اُسے بے دین قرار دے دیں اور کہیں کہ اسے خدا کی عبادت
کا خیال نہیں اپنے بچے کے احساسات کا خیال ہے؟ مگر ایسا شخص جب بھی یہ واقعہ پڑھے گا اُسے
تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس کا خیال غلط ہے اور وہ چُپ کر جائے گا۔گوایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جو
پھر بھی خاموش نہ رہ سکیں۔چنانچہ ایک پٹھان کے متعلق کہتے ہیں کہ اُس نے قدوری میں یہ پڑھا
کہ حرکت صغیرہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔اس کے بعد وہ حدیث پڑھنے لگا تو اس میں ایک
حدیث یہ آ گئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ جب نماز پڑھی تو اپنے ایک بچہ کو اٹھا
لیا۔جب رکوع اور سجدہ میں جاتے تو اُسے اُتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو پھر اُٹھا لیتے۔وہ
یہ حدیث پڑھتے ہی کہنے لگا خوہ! محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔قدوری میں لکھا ہے کہ حرکت صغیرہ
سے نماز ٹوٹ جاتا ہے۔گویا شریعت بنانے والا کنز یا قدوری کا مصنف تھا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نہیں تھے تو ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جو باوجود واضح مسئلہ کے اُسے ماننے سے انکار کر
دیں مگر ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔پس اس بات کی ہرگز پروا نہیں کرنی چاہئے کہ تمہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جس بات کا علم ہے وہ چھوٹی سی ہے بلکہ خواہ کس قدر
چھوٹی بات ہو بتا دینی چاہئے۔خواہ اتنی ہی بات ہو کہ میں نے دیکھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام
چلتے چلتے گھاس پر بیٹھ گئے کیونکہ ان باتوں سے بھی بعد میں اہم نتائج اخذ کئے جائیں گے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ بعض دوستوں سمیت باغ میں گئے
اور آپ نے فرمایا آؤ بیدا نہ کھائیں۔چنانچہ بعض دوستوں نے چادر بچھائی اور آپ نے درخت
تذکار مهدی )
611
روایات سید نامحمودی
جھڑوائے اور پھر سب ایک جگہ بیٹھ گئے اور انہوں نے بیدا نہ کھایا۔اب کئی لوگ بعد میں ایسے
آئیں گے جو کہیں گے کہ نیکی اور تصوف یہی ہے کہ طیب چیزیں نہ کھائی جائیں۔ایسے آدمیوں
کو ہم بتا سکتے ہیں کہ تمہاری یہ بات بالکل غلط ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو بیدانہ
جھڑوا کر کھایا تھا۔یا بعد میں جب بڑے بڑے متکبر حاکم آئیں گے اور وہ دوسروں کے ساتھ
اکٹھے بیٹھ کر کچھ کھانے میں ہتک محسوس کریں گے تو ان کے سامنے ہم یہ پیش کر سکیں گے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو بے تکلفی کے ساتھ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کھایا پیا کرتے
تھے تم کون ہو جو اس میں اپنی ہتک محسوس کرتے ہو۔تو بعض باتیں گو چھوٹی ہوتی ہیں مگر ان سے
آئندہ زمانوں میں بڑے اہم مذہبی سیاسی اور تمدنی مسائل حل ہوتے ہیں۔پس جن دوستوں کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شکل دیکھنے یا آپ کی صحبت میں بیٹھنے کا موقع ملا ہوا نہیں
چاہئے کہ وہ ہر بات خواہ چھوٹی ہو یا بڑی، لکھ کر محفوظ کر دیں۔مثلاً اگر کوئی شخص ایسا ہے جسے محض
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لباس کی طر زیاد ہے تو وہ بھی لکھ کر بھیج دے اس سے یہ فائدہ ہوگا
که اگر آئندہ کسی زمانہ میں ایسے لوگ پیدا ہو جائیں جو کہیں کہ ننگے سر رہنا چاہئے تو ان کے
ا
خیالات کا ازالہ ہو سکے اس میں کوئی محبہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں موجود ہیں
اور آپ ہی شارع نبی ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ قریب کے مامور کی باتیں شارع نبی
کی باتوں کی مصدق سمجھی جاتی ہیں۔آج کل یہ کہا جاتا ہے کہ جن فقہ کی باتوں پر امام ابو حنیفہ نے
عمل کیا ہے وہ زیادہ صحیح ہیں۔اسی طرح آئندہ زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جن
حد میثوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عمل سے سچا قرار دیا ہے انہی کو لوگ کچی حدیثیں
سمجھیں گے اور جن حدیثوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وضعی قرار دیا ہے ان حدیثوں کو
لوگ بھی جھوٹا سمجھیں گے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ باتیں بھی ایسی ہی اہم
ہیں جیسے حدیثیں کیونکہ یہ باتیں حدیثوں کا صدق یا کذب معلوم کرنے کا ایک معیار ہوں گی۔پس چھوٹی سے چھوٹی روایت بھی اگر کسی دوست کو معلوم ہو تو وہ اُسے بتانی چاہئے۔اسی طرح
مرکزی محکمہ کو اس بات کا انتظام کرنا چاہئے کہ وہ یہ معلوم کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے صحابہ کہاں کہاں ہیں اور ان سے چھوٹی سے چھوٹی بات جمع کی جائے۔ان روایات
تذکار مهدی )
12
روایات سید نامحمود
میں بے شک بعض ایسی باتیں بھی ہو سکتی ہیں جنہیں موجودہ وقت میں شائع کرنا مناسب نہ ہومگر
انہیں بھی بہر حال محفوظ کر لیا جائے اور بعد میں جب مناسب موقع ہو انہیں شائع کر دیا جائے۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا تھا کہ
سلطنت
برطانیہ تا
بعد ازاں ایام ضعف
ازاں
سال
و اختلال
مگر یہ الہام اُس وقت شائع نہ کیا گیا بلکہ ایک عرصہ کے بعد شائع کیا گیا۔ایسے
واقعات کو ریکارڈ میں لے آیا جائے مگر شائع اُس وقت کیا جائے جب خطرے کا وقت گذر
جائے۔پس صحابہ کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے تمام واقعات اور حالات لکھ کر بھیج دیں یا اس
موضوع پر لیکچر کر کے دوسروں کو حالات بتا دیں میں سمجھتا ہوں اب بھی وقت ہے کہ اس کام کو
مکمل کیا جائے۔جو دوست اس کام میں حصہ لے سکیں انہیں اس ثواب سے محروم نہیں رہنا
چاہئے اور جیسا کہ بتایا ہے دوست اس میں اس طرح شامل ہو سکتے ہیں کہ :۔(۱) مرکزی محکمہ اس بات کا انتظام کرے۔(۲) صحابہ ناظر تعلیم کو حالات لکھ کر بھجوا دیں یا یہاں اپنے حالات پر لیکچر دیں۔(۳) تیسرے وہ دوست جو صحابی نہیں اُن صحابہ سے پوچھ پوچھ کر اور گرید گرید کر
حالات دریافت کریں اور خود وہ حالات لکھ کر مرکز میں بھجوا دیں۔مثلاً یہ کہ آپ کا کھانا کیسا
تھا؟ آپ کا پینا کیسا تھا؟ آپ کا لباس کیسا تھا؟ آپ کی گفتگو کیسی تھی؟ آپ کا چلنا کیسا تھا؟ غرض
یہ تمام باتیں ان سے پوچھ پوچھ کر خود لکھتے جائیں اور یہاں بھجواتے جائیں اس طرح وہ بھی راوی
بن جائیں گے اور انہیں بہت کچھ ثواب حاصل ہوگا۔امام بخاری کی آج دنیا میں کتنی بڑی عزت
ہے مگر یہ عزت اسی لئے ہے کہ انہوں نے دوسروں سے روایات جمع کیں۔پس جو صحابہ ان پڑھ
ہیں یا جنہیں فرصت نہیں اُن سے مل کر اور دریافت کر کے اگر تم حالات لکھتے چلے جاؤ تو کسی زمانہ
میں تمہاری بھی ایسی ہی عزت و عظمت ہونے لگ جائے گی جس طرح آج ثعبان ثوری وغیرہ کی
ہوتی ہے اور لوگ تم پر درود اور سلام بھیجیں گے اور کہیں گے اللہ تعالیٰ فلاں کو جزائے خیر دے کہ اس
نے اتنی قیمتی بات ہم تک پہنچا دی۔
تذکار مهدی )
13
روایات سید نا محمودی
میں نے دیکھا ہے کہ قدرتی طور پر ایسے مواقع پر از خود دعا کے لئے جوش پیدا ہوتا
ہے۔کل ہی کلید قرآن سے میں ایک حوالہ نکالنے لگا تو مجھے خیال پیدا ہوا کہ یہ آیت دیر سے
ملے گی مگر اس کلید قرآن سے مجھے فورا آیت مل گئی۔اس پر میں نے دیکھا کہ دو تین منٹ نہایت
خلوص سے میں اس کے مرتب کیلئے دعا کرتا رہا کہ اللہ تعالیٰ اس کے مدارج بلند کرے کہ اُس کی
محنت کی وجہ سے آج مجھے یہ آیت اتنی جلدی مل گئی۔تو اب اگر لوگوں کے لئے صحابی بننے کا
موقع نہیں تو کم از کم وہ تابعی ہی بن جائیں تا آئندہ جب لوگ ان کی روایات پڑھیں تو کہیں
اللہ تعالیٰ فلاں پر رحم کرے کہ اس نے ہمارے لئے ان باتوں کو محفوظ کر دیا۔(۴) اور جو اتنا کام بھی نہ کر سکتے ہوں وہ کم از کم یہ کریں کہ جن لوگوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کبھی بھی صحبت اُٹھائی ہو ان صحابہ کے پتوں سے دفتر کو اطلاع دے دیں۔اگر انہیں علم ہو کہ فلاں شخص صحابی ہے اور وہ ابھی فلاں جگہ زندہ موجود ہے ہمیں اطلاع دے دیں
اور لکھ دیں کہ ہم تو سُست ہیں اور اُس کے پاس پہنچ کر حالات جمع کرنے سے قاصر ، آپ اگر
چاہیں تو اُن سے حالات پوچھ لیویں اس پر ہم خود اُن سے حالات دریافت کرنے کی کوشش
کریں گے۔اس کے ساتھ ہی مرکزی دفتر کو بھی یہ کوشش کرنی چاہئے کہ جو حالات اور واقعات
اس کے پاس جمع ہوں وہ ضائع نہ ہوں ان کی حفاظت کا خاص انتظام ہو۔پچھلے سالوں میں
یہاں ذکر حبیب پر جلسے ہوتے رہے ہیں مگر ان جلسوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے جو حالات بیان کیئے گئے ہیں غالبا وہ بھی محفوظ نہیں۔ہمارا ہر سال تین لاکھ کا بجٹ تیار ہوتا
ہے مگر تالیف و تصنیف کا محکمہ اس میں پندرہ روپیہ کا کلرک نہیں رکھ سکتا جس کا کام محض یہ ہو کہ وہ
ان واقعات کو محفوظ رکھے اور جیسے پُرانے زمانہ میں کتابوں کی نقلیں کی جایا کرتی تھیں اسی طرح
تمام واقعات کی پانچ سات نقلیں کر کے ہر نسخہ ایک ایک دفتر میں محفوظ کر دیا جائے اور پھر ایسے
واقعات کو ساتھ ساتھ اخبارات میں بھی شائع کرانے کی کوشش کی جائے تا کہ جلد سے جلد یہ
ریکارڈ میں آ جائیں اور ایک ایک واقعہ کی ہزاروں کا پیاں ہو جائیں کوئی ایک اخبار یا رسالہ اس
کے لئے مخصوص نہ کیا جائے۔مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 552 تا 558)