حضرت مسیح موعودؑ کے خاندان کے ابتدائی حالات

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
14
روایات سید نا محمودی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے ابتدائی حالات
آپ کے شیر ہونے کی علامت روزانہ الفضل میں شائع ہوتی ہے کہ آج اتنے احمدی
ہوئے آج اتنے ہوئے۔دنیا میں کوئی ایسا شیر نہیں جو تین چارسو سے زیادہ شکار سال میں کرسکتا
ہو مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہر سال چار پانچ سو آدمیوں کو ان لوگوں سے چھین لیتے
ہیں اور ایسے وقت میں لاتے ہیں جب آپ فوت ہو چکے ہیں۔ہم تو ان باتوں کی پرواہ نہیں
کرتے اور ہمیں یقین ہے کہ خودان میں سے شریف طبقہ بھی اس کی تردید کرے گا۔انہیں خود
سوچنا چاہئیے کہ اگر ان گالیوں کا دسواں حصہ بھی ان کے گروؤں کے متعلق استعمال کیا جائے تو ان
کی کیا حالت ہوگی۔ان کو غصہ آئے گا یا نہیں؟ اگر وہ اپنے بزرگوں کی عزت کرانا چاہتے ہیں تو
ان کو چاہئے کہ دوسروں کے بزرگوں کی بھی عزت کریں۔بعض تقریروں میں کہا گیا ہے کہ ہمارا خاندان اس علاقہ کا قاضی تھا اور مہا راجہ
رنجیت سنگھ صاحب نے ہمارے دادا کو جائیداد دی تھی۔ممکن ہے یہ کہنے والا باہر سے آیا ہو۔مگر
اس علاقہ کے بڑے بوڑھوں سے دریافت کرو کہ ہمارا خاندان قاضی تھا یا حاکم۔اگر ہمارے
بزرگ ملوانے تھے تو کیا سکھوں کی چار مسلیں اکٹھی ہو کر ملانوں سے مقابلہ کے لئے آئی تھیں۔سکھوں کی کل مسلیں پندرہ سولہ تھیں جن میں سے چار نے مل کر قادیان پر حملہ کیا تھا اور اب بھی
بسراواں میں قلعوں وغیرہ کے نشانات ہیں جن پر تو ہیں وغیرہ نصب کی گئیں تھیں۔کیا یہ چار پانچ
مسلیں مل کر کسی مسجد کے امام یا ملا سے مقابلے کے لئے آئی تھیں۔ہمارا خاندان خدا تعالیٰ کے
فضل سے پہلے سے اس علاقہ کا حاکم تھا۔مہاراجہ رنجیت سنگھ صاحب کا زمانہ تو بعد کا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ہتک
کی ہے۔مگر یہ بات بھی بالکل غلط ہے۔میں نے سکھ تاریخ پوری طرح نہیں پڑھی۔مگر میرے
دل میں مہاراجہ صاحب کی عزت ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے ان کی تعریف سنی ہے۔جن سکھوں کے خلاف آپ نے لکھا ہے وہ طوائف الملو کی کے
زمانہ کے تھے اور ایسے زمانہ کو ہر قوم بُرا کہتی ہے اور خود سکھ بھی بُرا سمجھتے ہیں۔مگر جب مہاراجہ
رنجیت سنگھ صاحب نے ایک منظم حکومت قائم کر لی تو اس زمانہ کی میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے تعریف ہی سنی ہے اور اسی وجہ سے میرے دل میں ان کی عزت

تذکار مهدی )
15
روایات سیّد نا محمود
ہے۔انہوں نے ایک معمولی زمیندار کا فرزند ہو کر ایسی عظمندی دکھائی کہ پنجاب میں ایک منظم
حکومت قائم کر دی۔پس یہ بالکل غلط ہے کہ ہم ان کی ہتک کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ مہاراجہ صاحب نے یہ گاؤں واپس کیا۔پس جن کو برا کہا گیا
ہے وہ طوائف الملو کی کے زمانہ کے سکھ ہیں۔بے شک مہاراجہ صاحب نے یہ گاؤں واپس کیا
ہے۔لیکن ہمارے خاندان نے بھی ہمیشہ ان کے خاندان سے وفاداری کی۔جب انگریزوں
سے لڑائیاں ہوئیں تو بعض بڑے بڑے سکھ سرداروں نے روپے لے لے کر علاقے انگریزوں
کے حوالے کر دیئے اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کی جاگیریں موجود ہیں۔یہاں سے پندرہ ہیں
میل کے فاصلہ پر سکھوں کا ایک گاؤں بھا گووال ہے وہاں سکھ سردار ہیں۔مگر وہ بھی انگریزوں
سے مل گئے تھے۔تو اس وقت بڑے بڑے سکھ خاندانوں نے بھی انگریزوں کا ساتھ دیا اور
مہاراجہ کے خاندان سے غداری کی۔مگر ہمارے دادا صاحب نے کہا کہ میں نے اس خاندان کا
نمک کھایا ہے۔اس سے غداری نہیں کر سکتا۔کیا وجہ ہے کہ سکھ زمینداروں کی جاگیریں تو قائم
ہیں۔مگر ہماری چھین لی گئیں۔اسی غصہ میں انگریزوں نے ہماری جائیداد چھین لی تھی کہ ہمارے
دادا صاحب نے سکھوں کے خلاف ان کا ساتھ نہ دیا تھا۔تاریخ سے یہ امر ثابت ہے کہ
مہا راجہ صاحب نے سات گاؤں واپس کیے تھے۔پھر وہ کہاں گئے؟ وہ اسی وجہ سے انگریزوں
نے ضبط کر لیئے کہ ہمارے دادا صاحب نے ان کا ساتھ نہ دیا تھا۔اور کہا تھا کہ ہم نے
مہاراجہ صاحب کی نوکری کی ہے۔ان کے خاندان سے غداری نہیں کر سکتے۔بھا گووال کے ایک
اتنی پچاسی سالہ بوڑھے سکھ کپتان نے مجھے سنایا کہ میرے دادا سناتے تھے کہ ان کو خود سکھ حکومت
کے وزیر نے بلا کر کہا کہ انگریز طاقتور ہیں ان کے ساتھ صلح کر لو۔خواہ مخواہ اپنے آدمی مت
مرواؤ۔مگر ہمارے دادا صاحب نے مہاراجہ صاحب کے خاندان سے بے وفائی نہ کی اور اسی وجہ
سے انگریزوں نے ہماری جائیداد ضبط کر لی۔بعد میں جو کچھ ملا مقدمات سے ملا۔مگر کیا ملا
قادیان کی کچھ زمین دے دی گئی۔باقی بھینی ہنگل اور کھارا، مالکان اعلیٰ کا قرار دے دیا گیا۔مگر
یہ ملکیت اعلیٰ سوائے کاغذ چاٹنے کے کیا ہے۔یہ برائے نام ملکیت ہے جو اشک شوئی کے طور پر دی
گئی اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمارے دادا صاحب نے غداری پسند نہ کی ہاں جب انگریزوں کی
حکومت قائم ہو گئی تو پھر ان سے وفاداری کی ہے۔پس یہ تعریف کے قابل بات تھی۔

تذکار مهدی )
16
روایات سیّد نا محمود
سکھ لیکچراروں کو کہنا چاہئے تھا کہ ہمارے دادا صاحب نے مسلمان ہونے کے باوجود سکھوں سے
غداری نہیں کی۔مگر کہا یہ گیا کہ وہ گھاس منہ میں لے کر مہاراجہ صاحب کے پاس پہنچے کہ کچھ دیا
جائے۔یہ کہنے والے کو معلوم نہیں کہ ہمارے پاس آج تک وہ تحریر موجود ہے جو شاہ فرخ سیر نے
ہمارے دادا صاحب کو لکھی ہے۔اور اس میں ان کو عضدالدولہ کا خطاب اور سات ہزار فوج رکھنے
کا حق دیا گیا ہے۔اگر ہماری جا گیر مہاراجہ صاحب کی دی ہوئی ہے تو ان سے بہت پہلے یہ
مناصب کیونکر حاصل ہو گئے۔فرخ سیر تو اور نگزیب سے قریبی زمانہ میں گزرے ہیں۔پس ایسی
باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کرتا۔سینکڑوں لوگ ابھی تک اس علاقہ میں ایسے موجود ہیں۔جنہوں
نے اپنے باپ داداؤں سے سنا ہو گا کہ ہمارا خاندان یہاں ملاں تھا یا حاکم۔تاریخ سے یہ بات
ثابت ہے کہ جب ملتان کے صوبہ نے بغاوت کی تو ہمارے تایا صاحب نے ٹوانوں کے ساتھ مل
کر اسے فرو کیا تھا اور اسی وقت سے ٹوانوں اور نون خاندان کے ساتھ ہمارے تعلقات چلے
آتے ہیں۔پس جہاں تک شرافت کا سوال ہے ہمارے خاندان نے سکھ حکومت کے ساتھ
نہایت دیانتداری کا برتاؤ کیا اور اس کی سزا کے طور پر انگریزوں نے ہماری جائیداد ضبط کر لی
ور نہ سری گوبندر پور کے پاس اب تک ایک گاؤں موجود ہے جس کا نام ہی مغلاں ہے اور وہاں
تک ہماری حکومت کی سرحد تھی اور اس علاقہ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں تک ہماری
حکومت تھی اور یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ صاحب سے پہلے کی بات ہے۔آج اگر گالیاں دی جائیں تو
اس سے کچھ نہیں بنتا۔تاریخ بتاتی ہے کہ ہم اس علاقہ کے حاکم تھے اور سکھوں کا قادیان پر حملہ
کرنا ہی بتاتا ہے کہ یہاں حکومت تھی۔ہمارے دادا صاحب کپورتھلہ کی ریاست میں چلے گئے۔تو مہاراجہ کپورتھلہ نے ان کو دو گاؤں پیش کیے۔گو انہوں نے لیئے نہیں مگر کیا ایسے
ملانوں کو پیش کیے جاتے ہیں؟ اسی احراری ملاں سے پوچھو کہ آج بھی وہاں کسی ملانے کو دو گاؤں
پیش کئے جا سکتے ہیں۔عنایت اللہ صاحب خود ملاں ہیں اور قاضی بھی کہلاتے ہیں۔پھر ان کا
دعوی ہے کہ ان کا سارے علاقے پر رعب ہے۔وہ خود وہاں چلے جائیں اور دیکھ لیں کہ مہاراجہ
کپورتھلہ ان کو دو گاؤں پیش کرتے ہیں۔اگر وہ اس طرح ملانوں کو دو دو گاؤں دینے لگیں تو دو
سال میں ان کی ریاست ختم ہو جائے گی۔زیادہ سے زیادہ 3 ،4 سو گاؤں اس ریاست میں ہوں
گے اور اگر وہ دو دو گاؤں تقسیم کرنے لگیں۔تو دو سو روز میں ان ریاست ختم ہو جائے۔پس
ایسی باتوں سے جو تاریخ اور عقل کے خلاف ہوں۔کچھ فائدہ نہیں۔بات وہ کرنی چاہئے جو
تھے

آج 10 میں سے 10 باقی