کپورتھلہ کی طرف ہجرت

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
18
روایات سید نامحمودی
میرے دادا صاحب نے انگریزی حکومت سے خفیہ ساز باز نہ کیا اور غالباً اسی وجہ سے ان کے مقبوضہ
علاقہ کو گورنمنٹ نے ضبط کر لیا اور لمبے مقدمات کے بعد صرف قادیان کی ملکیت اور اس کے پاس
کے تین گاؤں کی ملکیت اعلیٰ ہمارے خاندان کو ملی۔میری غرض اس تمہید سے یہ ہے کہ قادیان اور
اس کے پاس کے اکثر گاؤں اسلامی زمانہ کے آباد شدہ ہیں اور مسلمانوں کے ہاتھ سے ان کی بناء
پڑی ہے۔پس ان کے ساتھ کوئی ہندو روایات وابستہ نہیں ہیں وہ شروع سے اسلامی روایات کے
پابند رہے ہیں اور سوائے سکھوں کی حکومت کے چالیس پچاس سالہ عرصہ کے وہ کبھی بھی اسلامی
حقوق کی بجا آوری سے محروم نہیں ہوئے۔اس وقت بھی قادیان کی زرعی زمین کے مالک صرف
میں اور میرے بھائی ہیں اور محض تھوڑی سی زمین بعض احمدی احباب کے قبضہ میں ہے جنہوں نے
وہ زمین ہم ہی سے بغرض آبادی حاصل کی ہے۔ہندو اور سکھ صرف بطور مزارعان یا غیر مالکان آباد
ہیں اور وہ بھی نہایت قلیل تعداد میں یعنی بمشکل کل آبادی کا قریباً ساتواں حصہ۔باوجود ان حالات کے اول میرے دادا صاحب نے اور بعد میں میرے والد صاحب
بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے اور ان کے بعد میں نے قادیان میں گائے کے ذبیحہ کو محض اس
وجہ سے روکے رکھا کہ اس وقت تک اس کی اقتصادی طور پر زیادہ ضرورت نہیں معلوم ہوتی تھی
-
اور ہم پسند نہیں کرتے تھے کہ خواہ مخواہ ہماری ہمسایہ اقوام کا دل دکھایا جائے۔قادیان کے کئی ہندو اس امر کی شہادت دے سکتے ہیں کہ چند سال ہوئے کہ جب
بعض لوگوں نے قادیان کے ملحقہ گاؤں سے مذبح کی درخواست دی تو میں نے حکام کو کہلا کر
مدیح کو رکوا دیا اور ایک معزز ہندو صاحب کی تحریر بھی اس بارہ میں میرے پاس موجود ہے جو
بوقت ضرورت پیش کی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں اس امر کا ثبوت کہ اپنے ہمسایوں کے احساسات
کا میں نے پورا خیال رکھا ہے یہ بھی ہے کہ جس حد تک قانون گائے ذبح کرنے کو جائز قرار دیتا
ہے، میں اس سے بھی جماعت کو برابر روکتا رہا ہوں بلکہ بعض لوگوں کو تو یہ معلوم ہونے پر کہ
انہوں نے اس معاملہ میں فتنہ کا طریق اختیار کیا ہے، میں نے چھ چھ ماہ یا سال سال کے لئے
(مسئلہ ذبیحہ گائے۔انوارالعلوم جلد 11 صفحہ 5-3 )
قادیان سے نکال دیا۔کپورتھلہ کی طرف ہجرت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے جب سکھوں نے قادیان فتح کر

تذکار مهدی )
19
روایات سید نا محمود
لیا تو ہمارے خاندان کے افراد کپورتھلہ میں چلے گئے اور وہاں کی ریاست نے ان کو گزارہ کے
لیئے دو گاؤں دے دیئے۔کپورتھلہ میں ہی ہمارے پردادا صاحب فوت ہو گئے تھے۔ہمارے
دادا کی عمر اُس وقت سولہ سال تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان سے معلوم
ہوتا ہے کہ ہمارے پر دادا اپنے والد کے برخلاف جو بہت بڑے پارسا اور عزم کے مالک تھے کم
ہمت تھے اور اسی وجہ سے ہمارے خاندان کو یہ ذلت پہنچی لیکن ہمارے دادا ہمت والے تھے۔اُس وقت جب ہمارے پر دادا فوت ہوئے وہ صرف سولہ سال کے تھے لیکن انہوں نے کہا میں
اپنے باپ کو قادیان میں ہی دفن کروں گا۔چنانچہ وہ اُن کی لاش یہاں لائے سکھوں نے ان کا
مقابلہ کرنا چاہا مگر کچھ تو اُن کی دلیری کی وجہ سے اور کچھ اس وجہ سے کہ ہمارے آباء اس علاقہ پر
حکمران رہ چکے تھے سارے علاقہ میں شورش ہو گئی اور لوگوں نے کہا ہم اس بات کو برداشت نہیں
کر سکتے کہ ان کو اب یہاں دفن ہونے کے لئے بھی جگہ نہ دی جائے۔چنانچہ سکھوں نے
اجازت دے دی اور وہ انہیں قادیان میں دفن کر گئے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے دادا نے
جب یہ سلوک دیکھا تو انہوں نے کہا چونکہ اس زمانہ میں ساری عزت علم سے ہے اس لئے میں
اب علم حاصل کر کے رہوں گا تا کہ ہمارے خاندان کو عزت حاصل ہو۔چنانچہ انہوں نے گھر کو
چھوڑ دیا اور دتی چلے گئے۔اُن کے ساتھ اُس زمانہ کے طریق کے مطابق ایک میراثی بھی چل
پڑا۔اُنہوں نے سنا ہوا تھا کہ مساجد میں تعلیم کا انتظام ہوتا ہے جہاں لڑکے پڑھتے ہیں۔وہ بھی
گئے اور ایک مسجد میں جا کر بیٹھ گئے مگر کسی نے اُن کو پوچھا تک نہیں یہاں تک کہ تین چار دن
فاقہ سے گزر گئے تیسرے چوتھے دن کسی غریب کو خیال آیا اور وہ رات کے وقت انہیں ایک روٹی
دے گیا مگر معلوم ہوتا ہے وہ کوئی بہت ہی غریب شخص تھا کیونکہ روٹی سات آٹھ دن کی تھی اور
ایسی سوکھی ہوئی تھی جیسے لوہے کی تھالی ہوتی ہے۔وہ اپنے ہاتھ میں روٹی لے کر انتہائی افسردگی
کے عالم میں بیٹھ گئے اور حیرت سے منہ میں اُنگلی ڈال کر اپنی حالت پر غور کرنے لگے کہ کس حد
تک ہماری حالت گر چکی ہے۔میراثی اُن کے چہرے کے رنگ کو دیکھ کر سمجھ گیا کہ اس وقت یہ
سخت غم کی حالت میں ہیں اور اُس نے خیال کیا کہ ایسا نہ ہو یہ صدمے سے بیمار ہو جائیں،
میراثیوں کو چونکہ ہنسی کی عادت ہوتی ہے اس لئے اُس نے سمجھا کہ اب مجھے کوئی مذاق کر کے
ان کی طبیعت کا رُخ کسی اور طرف بدلنا چاہئے۔چنانچہ وہ مذاقاً کہنے لگا۔مرزا جی! میرا حصہ۔وہ

آج 10 میں سے 10 باقی