آباؤجداد کی خاندانی جائیداد
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
21 م۔روایات سید نامحمود
کا ذکر کیا۔انہوں نے ایک نسخہ لکھ کر دے دیا۔جب نسخہ بنوانے کے لئے پنساری کے پاس بھیجا
گیا تو اس نے بتایا کہ اس پر پانچ سو روپیہ خرچ آئے گا۔شہزادہ یہ سن کر بہت ناراض ہوا۔آخر
معمولی زمینداروں سے وہ یکدم بادشاہ بن گئے تھے۔اُن کے لئے یہ بات حیرت کا موجب
ہوئی کہ ایک ہی مرض کا نسخہ لکھوایا گیا تھا مگر ایک شخص کو تو انہوں نے ایسا نسخہ لکھ کر دے دیا جس پر
ایک پائی خرچ آئی اور ہمیں ایک ایسا نسخہ لکھ کر دیا جس پر پانچ سو روپیہ خرچ آتا ہے۔اس لئے
شہزادہ نے ہمارے دادا کو بلوایا اور کہا کہ آپ کو مجھ سے کیا دشمنی تھی کہ آپ نے مجھ سے یہ سلوک
کیا؟ آخر مجھ کو بھی وہی بیماری تھی جو باز والے کو تھی۔مگر باز والے کو تو آپ نے ایک پائی کا نسخہ
لکھ کر دیا اور مجھے پانچ سوروپیہ کا نسخہ لکھ دیا۔ہمارے دادا نے نسخہ لیا اور اسے پھاڑ کر پھینک دیا
اور کہا اگر نسخہ استعمال کرنا ہے تو یہی کرنا ہو گا۔نہیں تو کسی اور سے علاج کروالیں۔پھر کہا یہ جو
پنساری ہیں آخر ان کا بھی گزارہ چلنا ہے یا نہیں۔اگر میں پائی پائی کا ہی نسخہ لکھ کر دوں تو ان کی
دکان کس طرح چل سکتی ہے ان کا تو ایک دن بلکہ ایک گھنٹہ کا خرچ بھی اس طرح نہیں نکل سکتا۔میں نے باز والے کو اس کی حیثیت کے مطابق نسخہ لکھ کر دیا ہے اور آپ کو آپ کی حیثیت کے
مطابق نسخہ لکھ کر دیا ہے۔اگر آپ ان لوگوں کی تجارت کو قائم رکھنا چاہتے ہیں اور خواہش رکھتے
ہیں کہ ہمارا فن ترقی کرے تو میں آپ کے لئے ایسا ہی نسخہ لکھوں گا جو پانچ سو روپیہ میں تیار ہو۔اور نہ آپ کی مرضی جس سے چاہیں آپ علاج کروالیں۔یہ بھی ایک طریق تو ہے اور اس میں شبہ
نہیں کہ بعض تجارتیں چلانے کے لئے امراء کو قیمتی دوائیں لکھ کر دی جا سکتی ہیں۔مگر عام طور پر
اس زمانہ میں سستے علاج کی طرف توجہ نہیں کی جاتی اور امیر وغریب سب کو ایک ہی لاٹھی سے
ہانکا جاتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بیماری کے معاملہ میں امیر اور غریب میں فرق کرنا بڑا مشکل ہو
جاتا ہے۔غریب یا تو بغیر علاج کے مرجاتا ہے یا اپنی ساری پونجی دواؤں پر تباہ کر دیتا ہے۔خطبات محمود جلد 27 صفحہ 540 تا 541)
آباؤ اجداد کی خاندانی جائیداد
پرانے خاندانوں میں اپنی عزت کو قائم رکھنے کی ہمیشہ کوشش کی جاتی ہے ہمارے دادا کے
متعلق ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ وہ مختلف کام جو مہاراجہ رنجیت سنگھ
تذکار مهدی )
6220
روایات سید نا محمود
کی ملازمت میں اور پھر کشمیر میں کرتے رہے ان ایام میں انہوں نے ایک لاکھ کے قریب روپیہ
جمع کیا۔اس زمانہ میں روپیہ کی بہت بڑی قیمت ہوا کرتی تھی چنانچہ قریب ہی ایک گاؤں
راجپورہ ہے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک چچانے پانچ سو روپیہ میں خریدا تھا چھ سوا یکڑ
اس کی زمین ہے اور گو وہ زمین اتنی اچھی نہیں مگر پھر بھی کجا چھ سوا یکٹر زمین ایک رو پیدا یکڑ سے
بھی کم قیمت میں انہیں زمین مل گئی پس اگر وہ چاہتے تو اس روپیہ سے بہت بڑی جائیداد پیدا کر
سکتے تھے مگر جب انگریزوں کی حکومت آئی اور انہوں نے ان کی جائیداد ضبط کر لی تو وہ اس
کے حصول کے لئے مقدمات میں لگ گئے بعض دوستوں نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ اس
کام میں نہ پڑیں اس میں چنداں فائدہ نہیں۔اگر کچھ ملا بھی تو بالکل بے حقیقت ہو گا اس
وقت جائیداد کی قیمت کچھ نہیں آپ کے پاس روپیہ ہے۔آپ اگر چاہیں تو اس روپیہ سے
پچاس اچھے اچھے قصبے خرید سکتے ہیں اس میں آپ کی اولاد کی بھی بہتری ہوگی کیونکہ اس
جائیداد سے ان کے لئے گزارہ کی معقول صورت پیدا ہو جائے گی اس علاقہ میں ان
دنوں چھوٹے چھوٹے زمیندار تھے مگر باہر گوجرانوالہ اور لاہور کے اضلاع میں اچھے اچھے
زمیندار تھے جو پچاس پچاس ساٹھ ساٹھ بلکہ سوسو گاؤں کے مالک تھے۔اس لئے انہیں بعض
دوستوں نے مشورہ دیا کہ بجائے اس جگہ روپیہ ضائع کرنے کے آپ باہر چالیس پچاس گاؤں
خرید لیں مگر انہوں نے جواب دیا کہ اگر باہر ہم نے گاؤں خرید بھی لیے تو ہمارے بچے جب کبھی
باہر نکلیں گے اور لوگ ایک دوسرے سے دریافت کریں گے کہ یہ کون ہیں تو وہ آگے سے کہیں
گے کہ خبر نہیں کون ہیں کوئی باہر سے آئے ہوئے ہیں لیکن اگر قادیان اور اس کے ارد گرد ہمیں دو
ایکٹر زمین بھی مل جائے اور ہماری اولا د فاقوں میں بھی مبتلا ہو جائے تو بھی جب ان کی نسبت
کوئی سوال کرے گا کہ یہ کون ہیں؟ تو لوگ جواب دیں گے کبھی یہ ہمارے حاکم اور بادشاہ تھے
مگر اب گردش ایام سے غریب ہو گئے ہیں۔چنانچہ اسی خیال کے ماتحت انہوں نے ایک لاکھ روپیہ ضائع کر دیا اور قادیان میں
انہیں جو تھوڑی سی جائیداد ملی اس پر اکتفا کر لیا۔میں سمجھتا ہوں وہ جائیداد جو انہیں ملی وہ اس
جائیداد کا پانچ سوواں حصہ بھی نہیں تھی۔جو وہ اس روپیہ سے خرید سکتے تھے مگر بہر حال انہوں نے