ابتدائی خاندانی حالات
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
26
روایات سید نامحمودی
بتاؤں گا۔چنانچہ ان کے کہنے پر اس نے اس میراثی کی بانہہ پکڑ لی۔اس پر ہمارے دادا
صاحب کہنے لگے ہماری پنجابی زبان میں ایک مثال ہے کہ بانہہ پھڑے دی لاج رکھنا
کمشنر پھر حیران ہوا اور کہنے لگا مرزا صاحب اس کا کیا مطلب ہے اس پر دادا صاحب نے کہا اس
کا یہ مطلب ہے کہ جب آپ نے ایک شخص کا بازو پکڑا ہے تو پھر اس بازو پکڑنے کی لاج بھی
رکھنا اور اسے چھوڑنا نہیں۔وہ کہنے لگا مرزا صاحب آپ یہ بتائیں کہ اس سے آپ کا مقصد کیا
ہے انہوں نے کہا اس کی 125 ایکٹر زمین تھی جو اسے اس کے کسی عجمان نے دی تھی۔اور حکومت
نے اسے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے ہمارے مغل بادشاہ جب دربار لگایا کرتے تھے تو اس
موقعہ پر ہزاروں ایکڑ زمین لوگوں کو بطور انعام دیا کرتے تھے لیکن یہ غریب حیران ہے کہ اس
کے پاس جو 125ایکڑ زمین تھی وہ ضبط کر لی گئی ہے۔کمشنر پر اس بات کا ایسا اثر ہوا کہ اس نے اس
وقت اپنے منشی کو بلایا اور کہا یہ بات نوٹ کر لو اور حکم دے دو کہ اس شخص کی زمین ضبط نہ کی
جائے۔اب دیکھو دنیا میں جب ایک انسان بھی بانہہ پھڑے دی لاج رکھتا ہے تو خدا تعالیٰ
بانہہ پھڑے دی لاج“ کیوں نہیں رکھے گا۔جو خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے خدا تعالیٰ اسے کبھی نہیں
چھوڑتا۔پس دعا ئیں کرو اور اس گر پر قائم رہو۔جو شخص اس گر پر عمل کرتا ہے دنیا کی کوئی طاقت
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور وہ ہمیشہ اپنے دشمن پر غالب رہتا ہے۔( خطبه جمعه فرمودہ 14 دسمبر 1956ء۔الفضل یکم مارچ 1957ء جلد 46/11 نمبر 53 صفحہ 6,5)
ابتدائی خاندانی حالات
ہماری تائی صاحبہ کے احمدی ہونے میں بڑا دخل مرزا احسن بیگ صاحب کا تھا وہ ان کی
بہن کے بیٹے تھے۔ان کی ایک بہن اعظم آباد میں بیاہی ہوئی تھی اور اس کے دو بیٹے تھے۔ایک
مرزا اسلم بیگ صاحب اور دوسرے مرزا احسن بیگ صاحب، مرزا احسن بیگ صاحب ہمارے
ساتھ پڑھا کرتے تھے۔سب سے پہلے ان کی میرے ساتھ دوستی ہوئی اور پھر انہوں نے اسی
زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بیعت کر لی۔بعد میں ریاست بوندی میں ان کو
ہیں ہزار ایکڑ زمین ملی۔چونکہ ریاست آباد نہیں ہوئی تھی۔اس لئے ریاست کے حکام نے بعض
لوگوں کو بڑے بڑے علاقے دے دیئے تھے۔کہ ان کو آباد کرو۔آخر میں ریاست نے کچھ زمین
واپس لے لی کیونکہ وہ اسے آباد نہ کر سکے۔مگر پھر بھی چار پانچ گاؤں ان کے پاس رہ گئے۔اب
تذکار مهدی )
0 27
روایات سیّد نا محمود
ان کے ایک بیٹے وہاں کام کرتے ہیں۔گو ادھر آ جانا ان کے لئے مبارک ہے مگر انہیں لالچ ہے
کہ پانچ گاؤں کیسے چھوڑوں۔اگر میں پاکستان آ گیا تو پیچھے گورنمنٹ یہ جائیداد ضبط کر لے
گی۔اس لئے وہ وہیں بیٹھے ہوئے ہیں حالانکہ ان کی ماں ایک بڑی مخلص احمدی تھیں اور ان کا
باپ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کرنے والا تھا۔غرض تائی صاحبہ
کی یہ بہن اعظم آباد میں بیاہی گئی تھیں اور اعظم آباد والے اپنے آپ کو بڑا کیس سمجھتے تھے۔سارا
شاہدرہ ان کے پاس تھا۔مرزا اعظم بیگ صاحب جو ان کے بڑے ہیڈ تھے وہ سب سے پہلے
ہندوستانی تھے جو سیٹلمنٹ آفیسر بنے اس سے پہلے صرف انگریز ہی اس عہدہ پر پہنچتے تھے۔پھر وہ
کابل میں بھی رہے اور وہاں ایمبسی میں ان کو بڑے عہدہ پر رکھا گیا۔بعد میں وہ ہزارہ میں
سیٹلمنٹ آفیسر بن گئے۔وہاں انہوں نے اپنی امارت کے گھمنڈ میں بڑے بڑے ظلم بھی کئے۔چنانچہ ایک دفعہ میں کشمیر سے واپس آ رہا تھا تو مولوی سید سرور شاہ صاحب کے جو ہزارہ کے ہی
رہنے والے تھے مجھے سنایا کہ جب مرزا صاحب یہاں سیٹلمنٹ آفیسر بن کر آئے تو انہوں نے
اپنے غرور میں فلاں رئیس کو کہا کہ تمہارا گھوڑا مجھے بہت پسند آیا ہے۔وہ مجھے بھیج دو اور پھر کہا کہ
دیکھنا یہ گھوڑا آج شام تک میرے پاس پہنچ جائے۔مولوی سرور شاہ صاحب نے بتایا کہ وہ رئیس
اتنا مالدار تھا کہ سارا علاقہ اس کے پاس تھا مگر جب انہوں نے اس کو حکم دیا تو وہ بھی چونکہ نواب
اور رئیس تھا اڑ گیا اور کہنے لگا مرزا صاحب اگر آپ مجھے کسی اور کی معرفت کہلا بھیجتے کہ مجھے گھوڑا
دے دو تو ایک نہیں میں دس گھوڑے بھی دے دیتا مگر آپ نے حکم دیا ہے تو اب چاہے آپ
میری ساری جائیداد تباہ کر دیں اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں میں گھوڑا نہیں دوں گا۔چنانچہ انہوں نے سیٹلمنٹ میں اس کی تمام جائیداد اس کے رشتہ داروں کے نام لکھ دی اور اس کو
تباہ کر دیا۔مولوی صاحب کہنے لگے وہ اب تک غریب چلے آتے ہیں۔حالانکہ پہلے وہ بہت ہی
صاحب رسوخ تھے غرض ان کے خاندان میں ہماری وہ پھوپھی بیاہی گئی تھیں اور ہمارے دادا کی
ناپسندیدگی کے باوجود بیاہی گئی تھیں مرزا اعظم بیگ صاحب جو اس خاندان کے مورث اعلیٰ تھے
انہوں نے ہمارے دادا کے پاس پیغام بھیجا کہ ہم قادیان دیکھنا چاہتے ہیں وہ چغتائی خاندان
کے مغل تھے اور ہم برلاس خاندان کے ہیں اور برلاس چغتائیوں کو ذلیل سمجھتے ہیں پرانے زمانہ
میں یہ طریق رائج تھا کہ اگر کوئی کہے کہ ہم آپ کا گاؤں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا
ہے کہ ہم آپ کی لڑکی لینا چاہتے ہیں جب مرزا اعظم بیگ صاحب نے یہ پیغام بھیجا تو ہمارے
تذکار مهدی )
28
روایات سید نامحمودی
دادا جلال میں آگئے اور کہنے لگے تم چغتائیوں کو بھی یہ جرات ہو سکتی ہے کہ ہم سے لڑکیاں
مانگو۔جاؤ اور ان سے کہہ دو کہ ہمیں نہیں منظور۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ
ہمارے باپ کے غرور کا ہی یہ نتیجہ نکلا کہ ان کی وفات کے بعد ہماری تین لڑکیاں ان کے
خاندان میں بیاہی گئیں جن میں سے ایک تو یہی ہماری پھوپھی تھیں اور ایک اور چچا کی لڑکی
تھی اس طرح ان کے گھر میں ہماری لڑکیوں کا اچھا خاصا اجتماع ہو گیا۔پھر نہ صرف ہماری
لڑکیاں ہی ان کے ہاں گئیں بلکہ ہماری جائیدادیں بھی ان کے قبضہ میں جانی شروع ہوئیں
یہاں تک کہ قادیان کے سوا ہماری ساری جائیداد ان لوگوں کے پاس چلی گئی۔چنانچہ
راج پورہ جو میں نے بعد میں میں ہزار روپیہ میں خریدا وہ انہی لوگوں کے پاس چلا گیا تھا پھر
محلہ دارالرحمت جہاں بنا ہے وہ حصہ بھی ان لوگوں کے پاس چلا گیا تھا یہ جائیداد ان کے
پڑپوتے مرزا اکرم بیگ نے ایک سکھ کے پاس اٹھارہ ہزار روپے میں بیچ دی تھی جو بعد میں
حق شفعہ کے ذریعے ہم نے واپس لی۔مرزا اکرم بیگ کے والد مرزا افضل بیگ صاحب ایک ریاست میں سپرنٹنڈنٹ
پولیس تھے اور ناچ گانے کا انہیں شوق تھا شراب کی بھی عادت پڑی ہوئی تھی مگر آخر میں انہوں
نے ان تمام عادتوں سے توبہ کر لی اور قادیان آگئے بیعت کے بعد وہ ایک دفعہ بیمار ہوئے اور
علاج کے لئے لاہور گئے تو ڈاکٹر نے کہا کہ اگر آپ تھوڑی سی شراب پی لیں تو آپ بچ سکتے
ہیں۔وہ کہنے لگے ایک دفعہ میں نے شراب سے توبہ کرلی ہے اب میں نہیں پیوں گا چنانچہ وہ مر
گئے لیکن انہوں نے شراب کو نہیں چھوا غرض بیعت کے وقت جو انہوں نے عہد کیا تھا اُس پر وہ
پورے اُترے لیکن ان کا بیٹا اچھا نہ نکلا اُس نے دار الرحمت والی زمین ایک سکھ کے پاس بیچ دی
تھی۔شیخ مختار احمد صاحب ایک غیر احمدی بیرسٹر تھے جو ہم سے بہت محبت رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ
ان کی مغفرت فرمائے انہوں نے مجھے لکھا کہ آپ کی اتنی قیمتی جائیداد ہے جو اکرم بیگ نے
فلاں سکھ کو اٹھارہ ہزار روپیہ میں دے دی ہے۔یہ بڑی قیمتی جائیداد ہے اگر آپ اٹھارہ ہزار
روپیہ کا بندو بست کر لیں تو یہ جائیداد آپ واپس لے لیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ بہت ہی
قیمتی جائیداد تھی۔چنانچہ بعد میں ہم نے اس سے پانچ لاکھ روپیہ کمایا۔( خطبه جمعه بیان فرمودہ 28 مارچ 1958 ء۔الفضل ربوہ 12 اپریل 1958ء جلد 47/12 نمبر 86 صفحہ 5-4)