خاندان بادشاہوں کی نسل سے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
خاندان بادشاہوں کی نسل سے
روایات سید نا محمودی
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا خاندان بادشاہوں کی نسل میں سے ہے۔چنانچہ ہمارے
خاندان کا مورث اعلیٰ مرزا ہادی بیگ صاحب حاجی برلاس کی اولاد میں سے تھے جو امیر تیمور
کے چچا تھے اور جو لوگ تاریخ سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ علاقہ کش کے اصل بادشاہ حاجی
برلاس ہی تھے ، تیمور نے حملہ کر کے ان کے علاقہ پر قبضہ کر لیا تھا۔اسی وجہ سے ہمارے خاندان
کے افراد جاہلیت کے زمانہ میں جبکہ احمدیت ابھی ظاہر نہیں ہوئی تھی اور جبکہ قرآنی تعلیم ان کے
دلوں میں راسخ نہیں ہوئی تھی، تیموری نسل کی لڑکیاں تو لے لیتے تھے مگر تیموری نسل کے مغلوں کو
اپنی لڑکیاں نہیں دیتے تھے کیونکہ وہ اُن کو اپنے مقابلہ میں ادنی سمجھتے تھے۔لیکن بہر حال جہاں
تک ظاہری وجاہت کا سوال ہے وہ قریباً قریباً تباہ اور برباد ہو چکی تھی۔مغلیہ سلطنت کے مٹنے
کے بعد جب سکھوں کا دور شروع ہوا تو اُس وقت ہماری تمام ریاست سکھوں کے قبضہ میں چلی
گئی۔اس کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ صاحب نے ہمارے پانچ گاؤں واگزار کر دیئے۔مگر جب
انگریزی حکومت کا دور شروع ہوا تو اُس وقت پھر ہماری خاندانی ریاست کو صدمہ پہنچا اور ہماری
وہ جائیداد بھی ضبط کر لی گئی جو کسی قدر باقی رہ گئی تھی۔یہ ہمارے خاندان کی حالت تھی جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کے سامنے اپنا دعویٰ پیش فرمایا۔اگر ہماری یہ
ریاست اپنی پہلی حالت میں قائم ہوتی تب بھی ایک چھوٹی سی ریاست ہوتی اور اتنی چھوٹی
ریاست کو بھلا پوچھتا ہی کون ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے اتنی ریاست بھی پسند نہ کی تاکہ اُس کی
صفات پر کوئی دھبہ نہ آئے اور لوگ یہ نہ کہیں کہ سابقہ عزت کی وجہ سے انہیں ترقی حاصل ہوئی
ہے۔ہمارے دادا کو بڑا فکر رہتا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو کسی ایسے کام پر لگا دیں جس سے وہ اپنا
گزارہ آسانی کے ساتھ کر سکے۔مہاراجہ کپورتھلہ کے شاہی خاندان سے بھی ہمارے خاندان
کے چونکہ پرانے تعلقات ہیں اس لئے انہوں نے کوشش کر کے بانی سلسلہ احمدیہ کے لئے وہاں
ایک معزز عہدہ تلاش کر لیا۔چنانچہ ان کے لئے انسپکٹر جنرل آف ایجوکیشن کے عہدہ کی منظوری
آ گئی۔قادیان کے قریب ہی ایک گاؤں ہے وہاں ایک سکھ صاحب رہا کرتے تھے جو اکثر
ہمارے دادا کے پاس آیا جایا کرتے تھے۔انہوں نے خود سنایا کہ میں اور میرا بھائی اکثر بڑے
مرزا صاحب سے ملنے کے لئے آ جایا کرتے تھے۔ایک دفعہ ہم دونوں ان سے ملنے کے لئے
گئے تو وہ کہنے لگے کہ مرزا غلام احمد کو دنیا کی طرف کوئی توجہ نہیں میں حیران ہوں کہ میرے مرنے

تذکار مهدی )
30
روایات سید نا محمود
کے بعد اس کا کیا حال ہوگا۔میں نے اس کے متعلق کپورتھلہ میں کوشش کی تھی جس کے نتیجہ میں
وہاں سے آرڈر آ گیا ہے کہ اسے ریاست کا افسر تعلیم مقرر کیا جاتا ہے۔میں اگر اسے کہوں تو
شاید مجھے جواب نہ دے تم دونوں اس کے ہم عمر ہو تم اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ وہ اس عہدہ کو
قبول کر لے۔وہ سناتے ہیں کہ ہم دونوں بھائی ان کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ مبارک ہو
ریاست کپورتھلہ کی طرف سے چٹھی آئی ہے کہ آپ وہاں کے افسر تعلیم مقرر کئے گئے ہیں۔آپ کے والد صاحب کی خواہش ہے کہ آپ یہ نوکری اختیار کر لیں اور ریاست کپورتھلہ میں
چلے جائیں۔وہ کہتے ہیں جس وقت ہم نے یہ بات کہی اُنہوں نے ایک آہ ھیچی اور کہا والد
صاحب تو خواہ مخواہ فکر کرتے ہیں میں نے تو جس کا نوکر ہونا تھا ہو گیا اب میں کسی اور کی نوکری
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔وہ کہتے ہیں ہم دونوں واپس آگئے اور آپ کے دادا صاحب کو
کہا کہ وہ تو کہتے ہیں کہ والد صاحب یونہی بے فائدہ فکر کر رہے ہیں میں نے تو جس کی نوکری
کرنی تھی کر لی آب میں کسی اور کی نوکری کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔اس پر وہ کہتے ہیں کہ
آپ کے دادا صاحب نے کہا اگر اس نے یہ کہا ہے تو خیر رہنے دو وہ جھوٹ نہیں بولا کرتا۔پھر جب آپ بڑے ہوئے تو اُس وقت بھی ساری جائیداد آپ کے بھائی کے قبضہ
میں رہی۔آپ نے اُس میں سے اپنا حصہ نہ لیا۔جائیدادخدا تعالیٰ کے فضل سے کافی تھی بلکہ آب
تک اس قدر جائیداد ہے کہ باوجود اس کے کہ ایک لمبے عرصے تک ہم اس کو بیچ کر کھاتے رہے
ہیں، پھر بھی وہ لاکھوں روپیہ کی موجود ہے۔غرض جائیداد تھی مگر وہ سب ہمارے تایا صاحب کے
قبضہ میں تھی۔بانی سلسلہ احمدیہ اس جائیداد میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے تھے۔جب ہمارے
تا یا صاحب فوت ہو گئے تو آپ نے پھر بھی جائیداد نہ لی اور وہ تائی صاحبہ کے پاس چلی گئی۔آپ کو کھانا ہماری تائی صاحبہ ہی بھجواتی تھیں اور چونکہ وہ آپ کی شدید مخالف تھیں ادھر آپ
بہت بڑے مہمان نواز تھے اس لئے بسا اوقات جب آپ ہماری تائی صاحبہ کو کہلا بھیجتے کہ آج
ایک مہمان آیا ہوا ہے اُس کے لئے بھی کھانا بھجوا دیا جائے تو وہ صرف آپ کا کھانا بھجوا دیتیں اور
مہمان کے لئے کوئی کھانا نہ بھجواتیں۔اس پر ہمیشہ آپ اپنا کھانا مہمان کو کھلا دیتے اور خود چنوں
پر گزارہ کر لیتے۔اُس زمانہ کے آدمی سنایا کرتے ہیں کہ جب بھی کوئی مہمان آپ کے پاس آتا آپ

تذکار مهدی )
31
روایات سید نا محمودی
چُپ کر کے اپنا کھانا مہمان کے سامنے رکھ دیتے اور خود بھو کے رہتے یا چنوں وغیرہ پر گزارہ کر
لیتے۔ایک شخص نے سنایا کہ میں ایک دفعہ قریباً چالیس دن تک آپ کا مہمان رہا۔آپ با قاعدہ
صبح و شام اندر سے جو کھانا آتا وہ مجھے کھلا دیتے اور آپ دانے چبا کر گزارہ کر لیتے۔آپ خود
فرماتے ہیں۔لُفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ
كَانَ
وَصِرْتُ
الْيَوْمَ مِطْعَامَ
اكُلِي
الاهَالِي
کہ اے لوگو! تم کو یاد نہیں ایک دن میرا یہ حال تھا کہ دستر خوانوں کے بچے ہوئے
ٹکڑے میرے کھانے میں آیا کرتے تھے یعنی دوسروں کے رحم و کرم پر میرا گزارہ تھا لیکن آج
یہ حال ہے کہ میرے ذریعہ سے کئی خاندان پرورش پا رہے ہیں۔ایسی حالت میں آپ کو خبر دی گئی کہ اسلام کی خدمت کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ کو
کچن لیا ہے۔جس وقت یہ آواز آپ کے کان میں پڑی آپ کی حالت یہ تھی کہ اور لوگ تو الگ
رہے خود قادیان کے لوگ بھی آپ کو نہیں جانتے تھے۔میں نے خود قادیان کے کئی باشندوں سے
سُنا ہے کہ ہم سمجھتے تھے بڑے مرزا صاحب کا ایک ہی بیٹا ہے دوسرے کا ہمیں علم نہیں تھا۔آپ
اکثر مسجد کے حجرے میں بیٹھے رہتے اور دن رات اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہتے۔اُس وقت
خدا تعالیٰ نے آپ سے وعدہ فرمایا کہ وہ آپ کو بہت بڑی برکت دے گا اور آپ کا نام عزت کے
ساتھ دنیا کے کناروں تک پھیلائے گا۔یہ الہام بھی ایک عجیب موقع پر ہوا۔مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی جو اہلحدیث کے ایک مشہور لیڈر تھے جب وہ نئے نئے مولوی نذیرحسین صاحب دہلوی
پڑھ کر آئے تو اُس وقت حنفیوں کا بہت زور تھا اور اہلحدیث کم تھے۔مولوی محمد حسین صاحب
جب تعلیم سے فارغ ہو کر بٹالہ میں آئے تو ایک شور مچ گیا کہ یہ مولوی لوگوں کو اسلام سے
برگشتہ کرنا چاہتا ہے۔اتفاقاً انہی دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنے کسی کام
کے لئے بٹالہ تشریف لے گئے۔لوگوں نے زور دیا کہ آپ چلیں اور مولوی محمد حسین صاحب سے
بحث کریں کیونکہ وہ بزرگوں کی ہتک کرتا ہے اور اسلام پر تبر چلا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام اُن کے ساتھ جامع مسجد میں چلے گئے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی وہیں

تذکار مهدی )
32
روایات سید نا محمود
موجود تھے۔آپ نے اُن سے کہا کہ مولوی صاحب ! مجھے معلوم نہیں آپ کے کیا عقائد ہیں۔پہلے آپ اپنے عقائد بیان کریں اگر وہ غلط ہوئے تو میں ان کی تردید کروں گا اور اگر صحیح
ہوئے تو انہیں تسلیم کرلوں گا۔مولوی محمد حسین صاحب نے کھڑے ہو کر ایک مختصر تقریر کی جس
میں بیان کیا کہ ہم اللہ تعالیٰ پر، قرآن کریم پر اورمحمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان رکھتے ہیں۔قرآن
چونکہ خدا تعالیٰ کا ایک یقینی اور قطعی کلام ہے اس لئے ہم اسے سب سے مقدم قرار دیتے ہیں اور
جو کچھ قرآن میں لکھا ہے اسے مانتے ہیں۔دوسرے نمبر پر ہم سمجھتے ہیں کہ جو کچھ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ہمارے لئے قابل عمل ہے اور اگر کوئی حدیث قرآن کے مخالف ہو
تو اس صورت میں ہم قرآن کریم کے بیان کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر کوئی بات ہمیں قرآن اور
حدیث دونوں میں نظر نہ آئے تو پھر قرآن اور حدیث کی روشنی میں جو کچھ ہمیں سمجھ آئے اس پر
ہم عمل کرتے ہیں۔جب انہوں نے یہ تقریر کی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے سن کر
فرمایا یہ تو بالکل ٹھیک باتیں ہیں ان میں سے کسی کی تردید کی ضرورت نہیں۔وہ ہزاروں آدمی جو آپ کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے اُن سب نے کھڑے ہو کر آپ
کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور بُرا بھلا کہنے لگے کہ تم ڈرپوک ہو، بزدل ہو، ہار گئے ہو۔غرض
آپ پر خوب نعرے کیسے گئے۔آپ گئے تھے ہزاروں کے ہجوم میں اور نکلے ایسی حالت میں
جبکہ لوگ آپ کو بُرا بھلا کہہ رہے تھے۔گئے تھے ایسی حالت میں کہ لوگ سُبْحَانَ اللهِ
سُبْحَانَ اللهِ کہتے جا رہے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ ہم اسلام کا ایک پہلوان اپنے ساتھ لئے جا
رہے ہیں مگر نکلے ایسی حالت میں کہ لوگ آپ کو ایک بھگوڑا قرار دے رہے تھے اور آپ کے
خلاف نعرے گس رہے تھے۔مگر آپ نے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہ کی اور وہاں سے واپس چل
پڑے۔اُسی رات آپ پر الہام نازل ہوا کہ:۔تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا یہاں تک
کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“
غرض آپ پر یہ الہام ہوا اور آپ نے اُسی وقت اس الہام کو دنیا میں شائع کر دیا۔تب
دنیا میں چاروں طرف سے آپ کے خلاف آوازیں اُٹھنی شروع ہو گئیں۔بعضوں نے کہا مگار

تذکار مهدی )
33
روایات سید نا محمود
)
ہے اور اس ذریعہ سے اپنی عزت بڑھانا چاہتا ہے، بعضوں نے کہا یہ شخص یونہی اسلام کی تائید
کر رہا ہے ورنہ در حقیقت اسلام میں سچائی پائی ہی نہیں جاتی۔غرض جو لوگ اسلام کے قائل
تھے انہوں نے بھی اور جو لوگ اسلام کے قائل نہیں تھے انہوں نے بھی ہر رنگ میں آپ کی
تضحیک شروع کر دی۔اُس وقت خصوصیت سے پنڈت لیکھرام نے شور مچایا کہ یہ جو معجزات
دکھانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں سب غلط اور بے بنیاد ہیں۔اگر اسلام سچا ہے، اگر قرآن سچا
ہے اور اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول ہیں تو ہمیں کوئی نشان دکھایا
جائے۔اسی طرح ایک منشی اندر من صاحب مراد آباد کے رہنے والے تھے انہوں نے بھی شور
مچایا کہ یہ نشان نمائی کے دعوے سب غلط ہیں اگر اسلام کی صداقت میں نشان دکھایا جا سکتا ہے تو
ہمیں نشان دکھایا جائے۔اسی طرح قادیان کے ہندوؤں نے بھی یہ مطالبہ کیا اور مسلمانوں میں
سے بہت سے لوگ ان کے ہمنوا ہو گئے۔چنانچہ انہی میں سے لدھیانہ کا ایک خاندان ہے جو
اپنی مخالفت پر ہمیشہ فخر کیا کرتا ہے اُس کے خیال میں اُس کا یہ فعل قابل فخر ہے مگر ہمارے
نزدیک یہ اس خاندان کی بد قسمتی ہے کہ وہ ابتدا سے جماعت احمدیہ کی مخالفت کر رہا ہے۔بہر حال جب ان لوگوں نے بہت شور مچایا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ اے خدا! میرے ہاتھ پر اسلام کی تائید میں کوئی ایسا نشان دکھا جسے دیکھنے
کے بعد ہر شخص یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو کہ ایسا نشان انسانی تدبیر اور کوشش سے ظاہر نہیں ہوسکتا۔مزید برآں یہ نشان ایسا ہو جو رسول کریم ﷺ اور قرآن کریم کی حقانیت کو روشن کرے اور خدا
کا جلال دنیا میں ظاہر ہو۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ سے فرمایا کہ آپ ہوشیار پور جائیں اور
وہاں اس مقصد کے لئے دعا کریں۔اس پر آپ صرف تین آدمیوں کے ساتھ ہوشیار پور
تشریف لے گئے۔ان میں سے ایک کھانا پکاتا تھا، ایک سو دالا تا تھا اور ایک دروازے پر بیٹھا
رہتا تھا تا کہ کوئی شخص آپ سے ملنے کے لئے اندر نہ جائے۔وہاں ایک مکان میں جو اُن دنوں
شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پورکا طویلہ کہلا تا تھا آپ فروکش ہوئے۔آب یہ مکان ایک معزز ہندو دوست سیٹھ ہرکشن داس صاحب کی ملکیت میں ہے۔سیٹھ صاحب بڑے بھاری تاجر ہیں۔ان کی چین میں بھی تجارت ہے اور بعض دوسرے ممالک
میں بھی، ان کے چائے کے باغات بھی ہیں۔غرض اس کے بالا خانہ پر بیٹھ کر آپ چالیس دن
مسلسل اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا کرتے رہے کہ اے خدا! اسلام کی شوکت اور محمد رسول اللہ

34
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمود
صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت کے اظہار کے لئے مجھے کوئی ایسا نشان دے جولوگوں کے لئے
نا قابل انکار ہو اور جس کو دیکھ کر وہی لوگ انکار کر سکیں جو ضد کی وجہ سے ہدایت سے محروم رہتے
ہیں۔چنانچہ اُس وقت آپ پر وہ الہامات نازل ہوئے جو 20 فروری 1886ء کے اشتہار میں
درج ہیں۔جس وقت آپ نے یہ اعلان کیا اُس وقت آپ کا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا نہ تھا، جبکہ
جماعت احمدیہ کا وجود بھی ابھی تک قائم نہیں ہوا تھا۔یہ اشتہار 1886ء کا ہے اور آپ نے لوگوں
سے بیعت اس اشتہار کے تین سال بعد 1889ء میں لی ہے۔گویا بیعت سے تین سال پہلے
1886ء میں خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ خبر دی کہ تمہارے ہاں ایک بیٹا ہوگا اور وہ یہ یہ صفات اور
کمالات اپنے اندر رکھتا ہوگا جیسا کہ میں ابھی اُن کا کسی قدر تفصیل سے ذکر کروں گا۔بہر حال
آپ نے یہ پیشگوئی اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت شائع فرما دی اور دنیا میں اعلان فرما دیا کہ
میرے ہاں ایک ایسا لڑکا پیدا ہونے والا ہے جو دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا اور اسلام
کے عروج کا باعث ہوگا۔جب آپ نے یہ پیشگوئی شائع فرمائی لوگوں نے شور مچا دیا کہ بیٹا
ہونا کونسی بڑی بات ہے ہمیشہ لوگوں کے ہاں بیٹے پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں۔حالانکہ یاد رکھنا
چاہئے کہ جب آپ کو یہ الہام ہوا اُس وقت آپ کی عمر باون سال کی تھی اور اُس وقت آپ
نے یہ بھی شائع فرما دیا تھا کہ میری اور بھی بہت سی اولاد ہوگی جن میں سے کچھ زندہ رہیں گے
اور کچھ بچپن میں فوت ہو جائیں گے اور یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ چار لڑکوں کا میرے ہاں پیدا
ہونا ضروری ہے۔غرض آپ نے یہ پیشگوئی اُس وقت کی جب آپ کی عمر باون سال کی تھی
اور 52 سال کی عمر میں خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جن کی آئندہ اولاد ہونی بند ہو جاتی
ہے لیکن اگر اولا د ہو بھی تو کون کہہ سکتا ہے کہ میرے ہاں بیٹے پیدا ہوں گے۔یا اگر بیٹے ہوں تو
کون کہہ سکتا ہے کہ وہ زندہ رہیں گے اور اگر بعض بیٹے زندہ بھی رہیں تو کون کہہ سکتا ہے کہ وہ
چار ضرور ہوں گے۔غرض کوئی شخص اپنی طرف سے ایسی بات نہیں کہہ سکتا جب تک خدا اُسے
خبر نہ دے۔بہر حال لوگوں نے اعتراض کیا کہ بیٹا ہونا کونسی بڑی بات ہے لوگوں کے ہاں
ہمیشہ بیٹے پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں اور کبھی کسی نے اس کو نشان قرار نہیں دیا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جواب دیا کہ اول تو میری عمر اس وقت بڑھاپے کی ہے۔جوانی میں
بھی انسان کی زندگی کا اعتبار نہیں ہوتا مگر بڑھاپے میں تو ایک دن کے لئے بھی انسان وثوق

تذکار مهدی )
35
روایات سید نامحمود
کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ زندہ رہے گا کجا یہ کہ وہ اس قدر لمبا عرصہ رہے کہ اُس کے ہاں چار
بیٹے پیدا ہو جا ئیں۔پھر اصل سوال یہ نہیں کہ اس عمر میں بچے پیدا ہو سکتے ہیں یا نہیں۔بعض دفعہ سو سال کی
عمر میں بھی انسان کے ہاں بچہ پیدا ہو جاتا ہے لیکن کیا اس شان کا بیٹا بھی اتفاقی طور پر پیدا ہو
سکتا ہے جس شان
کا بیٹا پیدا ہونے کی میں خبر دے رہا ہوں۔کیا یہ میرے اختیار کی بات ہے کہ
میں بیٹا پیدا کروں اور وہ بیٹا بھی ایسا جو دنیا کے کناروں تک شہرت پائے اور خدا تعالیٰ کا کلام اُس
پر نازل ہو۔اگر ایسی پیشگوئی کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ مرزا صاحب نے اپنی طرف سے بنالی
تو ماننا پڑے گا کہ مرزا صاحب نَعُوذُ بِاللہ خدا ہیں کیونکہ باتیں آپ نے وہ کہیں جو خدا تعالیٰ
کے سوا اور کوئی نہیں کہہ سکتا اور اگر وہ خدا نہیں اور اگر مرزا صاحب کو خدا قرار دینا یقیناً شرک
ہے، وہ اُس کے بندوں میں سے ایک بندے تھے تو پھر یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ باتیں جو
انہوں نے کہیں ناممکن ہے کہ کوئی انسان اپنی طرف سے کہے اور پھر وہ پوری ہو سکیں۔چنانچہ انہی
پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی یہ بھی تھی کہ وہ لڑکا تین کو چار کرنے والا ہوگا۔اس کے معنی اُس
وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سمجھ میں نہیں آئے مگر ان الفاظ میں جو بات بیان کی
گئی تھی وہ 1889ء میں آکر پوری ہو گئی۔پیشگوئی میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اُس لڑکے کا نام محمود
ہوگا اور چونکہ اُس کا ایک نام بشیر ثانی بھی رکھا گیا تھا اس لئے میرا پورا نام بشیر الدین محمود احمد رکھا
گیا اور خدا تعالی کی عجیب قدرت ہے کہ وہ جو پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ وہ تین کو چار کرنے والا
ہوگا یہ امرکئی رنگوں میں میرے ذریعہ سے پورا ہو گیا۔چنانچہ انہی میں سے ایک بات یہ ہے کہ یہ
پیشگوئی 1886ء میں شائع کی گئی تھی۔پس 1886 ء ایک، 1887ء دو، اور 1888ء تین اور
1889ء چار ہوئے اور 1889ء ہی وہ سال ہے جس میں میری پیدائش ہوئی۔پس تین کو چار
کرنے والے کا مطلب یہ تھا کہ آج سے چوتھے سال وہ لڑکا تولد ہوگا۔چنانچہ اس پیشگوئی کے عین
چوتھے سال 12 جنوری 1889ء کو میری پیدائش ہوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اعلان شائع کیا کہ وہ جو مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بیٹے کی پیدائش کی خبر دی گئی
تھی وہ پیدا ہو گیا ہے۔مگر ابھی اس بارے میں انکشاف تام نہیں ہوا کہ یہی وہ لڑکا ہے جس کا

تذکار مهدی )
36
روایات سید نا محمودی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے وعدہ دیا گیا تھا یا وہ کسی اور وقت پیدا ہوگا اور آپ نے تفاؤل کے طور پر
میرا نام بشیر اور محمود رکھ دیا۔پھر تین کو چار کرنے والی پیشگوئی ایک اور رنگ میں بھی میرے ذریعہ سے پوری
ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی بیوی سے مرزا سلطان احمد صاحب اور
مرزا فضل احمد صاحب دو بیٹے ہوئے تیسرا بیٹا ہماری والدہ سے بشیر احمد اوّل پیدا ہوا اور چوتھا
میں پیدا ہوا۔گویا پیشگوئی میں بتایا یہ گیا تھا کہ وہ چوتھا بیٹا ہو گا اور اپنی پیدائش کے ساتھ تین
بیٹوں کو چار کر دے گا۔اب یہ جو پیشگوئی ہے اس کے دو بہت بڑے اور اہم حصے ہیں۔پہلا حصہ اس پیشگوئی
کا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر دی گئی تھی کہ میں
تیرے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اب خالی بیٹا ہونے سے آپ کا نام دنیا کے
کناروں تک نہیں پہنچ سکتا تھا جب تک ایسے کام آپ سے ظاہر نہ ہوتے جن سے ساری دنیا میں
آپ مشہور ہو جاتے۔بعض بڑے بڑے مصنف ہوتے ہیں اور وہ ساری عمر تصنیف و تالیف میں
مصروف رہتے ہیں۔اس وجہ سے اُن کا نام مشہور ہو جاتا ہے۔بعض بُرے کام کرتے ہیں اور
اِس وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں۔بعض بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کے نام سے بھی لوگ
آشنا ہوتے ہیں لیکن بہر حال اُن کی اچھی یا بری شہرت ساری دنیا تک نہیں ہوتی کسی ایک علاقہ
یا ایک حصہ ملک میں اُن کی شہرت ہوتی ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ خبر
دی تھی کہ وہ آپ کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔پس یہ پیش گوئی اسی صورت میں عظیم الشان پیش گوئی کہلا سکتی تھی جب آپ کی شہرت
غیر معمولی حالات میں ہوتی ، چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا ہی ہوا۔جب میں پیدا ہوا تو اس کے
دواڑھائی ماہ کے بعد آپ نے لوگوں سے بیعت لی اور اس طرح سلسلہ احمدیہ کی بنیاد دنیا میں
قائم ہوگئی۔23 / مارچ 1889ء کو ہمارے سلسلہ کی بنیاد پڑی ہے اور اُس وقت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی جو حالت تھی وہ اس سے ظاہر ہے کہ تمام مسلمان آپ کے دشمن تھے۔اپنے
کیا اور بیگانے کیا، رشتہ دار کیا اور غیر رشتہ دار کیا، سب آپ کی مخالفت کرنے لگ گئے یہاں تک

تذکار مهدی )
37 در
روایات سید نا محمود
کہ گورنمنٹ کی نظروں میں بھی آپ کا دعویٰ کھٹکنے لگا کیونکہ آپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں مہدی
ہوں اور مہدی کے متعلق مسلمانوں میں مشہور تھا کہ وہ کفار کا خون بہائے گا۔پس گورنمنٹ کو
شبہ پڑا کہ ایسا نہ ہو اس کے ذریعہ دنیا میں کوئی فساد پیدا ہو۔چنانچہ گورنمنٹ کی طرف سے
اُس وقت قادیان میں ہمیشہ ایک کانسٹیبل رہتا تھا اور جو شخص بھی آپ سے ملنے کے لئے آتا
اُس کا نام نوٹ کر کے وہ گورنمنٹ کو اطلاع دے دیتا اور اگر کبھی کوئی سرکاری افسر احمدی ہو
جاتا تو بالا افسر ا سے اشاروں ہی اشاروں میں سمجھاتے کہ گورنمنٹ کی نظر میں یہ فرقہ اچھا نہیں
سمجھا جاتا تمہیں اس میں شامل ہونے سے اجتناب اختیار کرنا چاہئے۔یہ مخالفت آخر بڑھتے
بڑھتے اتنی شدید ہوئی کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو بچپن سے آپ کے دوست تھے اور
ہمیشہ آپ سے تعلقات رکھتے تھے جنہوں نے براہین احمدیہ پر ایک زبردست ریویو بھی لکھا تھا وہ
بھی آپ کے مخالف ہو گئے اور انہوں نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنتہ میں یہ الفاظ لکھے کہ میں نے
اس شخص کو بڑھایا تھا اور اب میں ہی اس کو گراؤں گا۔اسی شہر لاہور کا یہ واقعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مریض کی
عیادت کیلئے سنہری مسجد کی طرف تشریف لے گئے اور بند گاڑی میں سوار ہوئے۔اُن دنوں بند
گاڑی کو شکرم کہا جاتا تھا۔جب آپ دہلی دروازہ سے روانہ ہوئے تو وہاں اُن دنوں ایک چبوترہ
ہوا کرتا تھا۔میں نے دیکھا کہ اس چبوترے پر کھڑے ہو کر ایک شخص شور مچار رہا تھا کہ دیکھو! یہ
س مرتد ہے، کافر ہے، اس پر پتھر پھینکو گے تو ثواب حاصل ہوگا اور اُس کے اردگرد بہت بڑا
ہجوم تھا۔جب گاڑی قریب سے گزری تو لوگ آپ پر لعنتیں ڈالنے لگے اور آوازیں کسنے لگے۔بعض نے آپ پر پتھر بھی پھینکے اور گالیاں دینی شروع کر دیں۔میرے لئے بچپن کے لحاظ سے
ایک عجیب بات تھی۔میں نے گاڑی سے اپنا سر باہر نکالا اور میں نے دیکھا کہ اُس شخص کے پاس
جو یہ شور مچا رہا تھا ایک اور شخص کھڑا تھا اور بڑا سائبہ پہنے ہوئے تھا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ بھی
کوئی مولوی ہے مگر اُس کا ایک ہاتھ کٹا ہوا تھا اور اُس پر زرد زرد ہلدی کی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں
میں نے دیکھا کہ وہ بڑے جوش سے اپنے ٹنڈے ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مارتا جاتا تھا اور کہتا
جاتا تھا مرزائٹھ گیا، مرزا ٹھ گیا۔گویا وہ اپنے زخمی ہاتھ کو بھی دوسرے ہاتھ پر مار کر یہ سمجھتا تھا کہ
وہ ایک ثواب کا کام کر رہا ہے۔پھر یہیں لاہور میں میلا رام کے منڈوہ میں 1904ء میں آپ کا ایک دفعہ لیکچر ہوا۔

تذکار مهدی )
38
روایات سید نا محمود
محمود خان صاحب ڈپٹی انسپکٹر پولیس کے والد رحمت اللہ خان صاحب اُن دنوں شہر کے کوتوال
تھے انہوں نے پولیس کا بڑا اچھا انتظام کیا مگر پھر بھی چاروں طرف سے انہیں اس قدر فساد کی
رپورٹیں پہنچیں کہ انہوں نے چھاؤنی سے گورا سپاہی منگوائے اور آپ کے آگے پیچھے کھڑے کر
دیئے۔پھر مجھے وہ نظارہ بھی خوب یاد ہے جبکہ قادیان میں جس کا واحد مالک ہمارا خاندان ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بائیکاٹ کیا گیا اور لوگوں کو آپ کے گھر کا کام کرنے سے روکا گیا،
چوڑ ہوں کو کہا گیا کہ وہ صفائی نہ کریں، کمہاروں کو کہا گیا کہ وہ برتن نہ بنائیں، سقوں کو کہا گیا کہ
وہ پانی نہ بھریں، نائیوں کو کہا گیا کہ وہ حجامت نہ بنائیں، قلعی گروں کو کہا گیا کہ وہ آپ کے
برتنوں پر قلعی نہ کریں۔غرض نہ کوئی صفائی کرتا، نہ کوئی قلعی کرتا بڑی مصیبت سے ارد گرد کے
گاؤں والوں سے اِن ضروریات کو پورا کیا جاتا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دروازے پر آپ کی مسجد کے سامنے دیوار
کھینچ دی گئی تاکہ کوئی شخص اس میں نماز پڑھنے کے لئے نہ آ سکے۔اسی طرح آپ پر مختلف قسم کے مقدمات دائر کئے گئے اور بڑوں اور چھوٹوں سب نے
مل کر چاہا کہ آپ کو مٹادیا جائے۔یہاں تک کہ ایک پادری نے آپ پر اقدام قتل کا نہایت جھوٹا
مقدمہ دائر کر دیا اور ایک شخص کو پیش کیا جو کہتا تھا کہ مجھے مرزا صاحب نے اس پادری کو قتل کرنے
کے لئے بھیجا ہے۔آخر اسی شخص نے عدالت کے سامنے اقرار کیا کہ مجھے جھوٹ سکھایا گیا تھا
تا کہ کسی طرح مرزا صاحب سزا یاب ہوں ورنہ وہ اس الزام سے بالکل بری ہیں۔کرنل ڈگلس جو
ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر تھے اُن کے سامنے ہی مقدمہ پیش ہوا اور باوجود اس کے کہ یہ
مقدمہ عیسائیوں کی طرف سے تھا اور اس بناء پر تھا کہ مرزا صاحب اسلام کی تائید کرتے اور
عیسائیوں کو دجال قرار دیتے ہیں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی عیسائیوں کی طرف سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف گواہی دینے کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔یہ وہی شخص تھے جنہوں نے کہا تھا کہ میں نے ہی مرزا صاحب کو بڑھایا تھا اور اب میں ہی انہیں
گراؤں گا۔مسٹر ڈگلس جن کے سامنے یہ کیس پیش ہوا ( اور جو 25 فروری 1957ء کو لنڈن میں
وفات پاگئے ہیں ) پہلے ایسے متعصب عیسائی تھے کہ جب وہ گورداسپور آئے تو انہوں نے آتے

تذکار مهدی )
39
روایات سیّد نا محمود
ہی اس بات پر اظہار تعجب کیا کہ ابھی تک اس شخص کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا جو اپنے آپ
کو مسیح موعود
کہتا ہے۔لیکن جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بٹالہ میں اُن کے سامنے پیش ہوئے تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھتے ہی اُن کی طبیعت پر ایسا اثر پڑا کہ انہیں یقین ہو گیا
که یه شخص مجرم نہیں ہو سکتا۔چنانچہ مسٹر ڈگلس ڈپٹی کمشنر نے ڈائس پر اپنے پہلو میں کرسی بچھوائی
اور اُس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تشریف رکھنے کے لئے کہا۔یہ وہی دن تھا جب
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی شہادت تھی وہ اس امید پر آئے تھے کہ مرزا صاحب کو ہتھکڑی
لگی ہوئی ہوگی اور وہ ملزموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔مگر جب وہ اندر آئے تو انہوں
نے دیکھا کہ مدعی اور اُس کے ساتھی تو باہر کھڑے ہیں اور ملزم کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔یہ دیکھ کر اُن
کو آگ لگ گئی اور اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ میرے لئے بھی کرسی کا انتظام کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ کو کیوں کرسی دی جائے۔آپ ایک گواہ کی
حیثیت سے آئے ہیں اور گواہوں کو کرسی نہیں ملا کرتی۔اس پر وہ زیادہ اصرار کرنے لگے کہ نہیں
مجھے ضرور کرسی دی جائے۔مسٹر ڈگلس کہنے لگے میں نے کہہ جو دیا ہے کہ آپ کو کرسی نہیں ملے
گی۔اس پر بھی وہ خاموش نہ ہوئے اور کہنے لگے میں لاٹ صاحب کے پاس ملنے جاتا ہوں تو وہ
بھی مجھے کرسی دے دیتے ہیں آپ مجھے کیوں کرسی نہیں دیتے۔یہ سن کر ڈپٹی کمشنر کو غصہ آ گیا اور
کہنے لگا اگر ایک چوڑ ہا بھی ہم سے مکان پر ملنے کے لئے آئے تو ہم اُسے بھی کرسی دے دیتے
ہیں مگر یہ عدالت کا کمرہ ہے یہاں تمہیں کرسی نہیں مل سکتی۔وہ اس پر بھی خاموش نہ ہوئے اور پھر
کرسی کے لئے اصرار کرنے لگے۔آخر ڈ پٹی کمشنر نہایت غصہ سے کہنے لگا بک بک مت کر، پیچھے
ہٹ اور جوتیوں میں کھڑا ہو جا۔یہ اُس شخص کا حال ہوا جس نے کہا تھا کہ میں نے ہی اس شخص کو بڑھایا تھا اور آب
میں ہی اس کو گراؤں گا۔وہاں سے اپنی ذلت کروا کے باہر نکلے تو برآمدہ میں ایک کرسی پڑی
ہوئی تھی اُس پر آ کر بیٹھ گئے۔مگر مشہور ہے کہ نوکر آقا کے پیچھے چلتے ہیں۔چیڑ اسی جو اپنی
آنکھوں سے دیکھ چکا تھا کہ اندر ڈپٹی کمشنرز ان پر سخت ناراض ہوئے ہیں اُس نے جب دیکھا کہ
برآمدہ میں یہ کرسی پر آ کر بیٹھ گئے ہیں تو وہ دوڑا دوڑا آیا اور آ کر کہنے لگا مولوی صاحب! کرسی
سے اُٹھیے یہاں آپ
کو بیٹھنے کی اجازت نہیں۔وہاں سے اُٹھے تو باہر ہجوم میں آگئے۔وہاں کسی

تذکار مهدی )
40
روایات سید نامحمود
س نے زمین پر چادر بچھائی ہوئی تھی۔یہ جاتے ہی اُس پر بیٹھ گئے اور خیال کیا کہ جب لوگ
مجھے یہاں چادر پر بیٹھا دیکھیں گے تو خیال کریں گے کہ مجھے کمرہ عدالت میں بھی اچھی جگہ ملی ہو
گی۔مگر وہ جس نے خدا کے مامور کے متعلق کہا تھا کہ میں نے ہی اسے بڑھایا ہے اور اب میں
ہی اسے نیچے گراؤں گا خدا نے اُسے یہاں بھی ذلیل کیا۔ابھی وہ چادر پر بیٹھے ہی تھے کہ ایک
با غیرت مسلمان دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا میری چادر پلید مت کرو تم ایک مسلمان کے خلاف ایک
عیسائی کے حق میں گواہی دینے آئے ہو۔آخر مولوی صاحب کو وہاں سے بھی ذلت کے ساتھ
اُٹھنا پڑا۔پھر میں نے خود انہی مولوی محمد حسین صاحب کو اس حالت میں دیکھا کہ عجز اور
مسکنت ان کی صورت سے ظاہر ہوتی تھی۔میں ایک دفعہ بٹالہ گیا تو وہ کسی کام کے لئے مجھ سے
ملنے کے لئے آئے مگر انہیں شرم آتی تھی کہ جس شخص کی ساری عمر میں شدید مخالفت کرتا رہا اُس
کے بیٹے سے کس طرح ملوں۔چنانچہ میں نے دیکھا کہ وہ کمرے میں آتے اور پھر گھبرا کر نکل
جاتے پھر آتے اور پھر گھبرا کر نکل جاتے چار پانچ دفعہ انہوں نے اسی طرح کیا۔ہمارے ہاں ایک ملازم ہوا کرتا تھا پیرا اُس کا نام تھا وہ بالکل ان پڑھ اور جاہل تھا۔نماز تک اُسے یاد نہیں ہوتی تھی بیسیوں دفعہ اسے یاد کرائی گئی مگر وہ ہمیشہ بھول جاتا۔اُسے کبھی
تاریں دے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بٹالہ بھجوا دیا کرتے تھے یا کوئی پلٹی آتی تو
اُسے چھڑوانے کے لئے اُسے بٹالہ بھجوا دیا جاتا۔ایک دفعہ اسی طرح وہ کسی کام کے سلسلہ میں
بٹالہ گیا ہوا تھا کہ مولوی محمد حسین صاحب اُسے مل گئے۔مولوی صاحب کی عادت تھی کہ وہ اسٹیشن
پر جاتے اور لوگوں کو قادیان جانے سے روکا کرتے ایک دن انہیں اور کوئی آدمی نہ ملا تو پیرے کو
ہی انہوں نے پکڑ لیا اور کہنے لگے۔پیرے تم مرزا صاحب کے پاس کیوں رہتے ہو وہ تو کافر اور
بے دین ہیں۔وہ کہنے لگا مولوی صاحب میں تو پڑھا لکھا آدمی نہیں نماز تک مجھے نہیں آتی کئی
دفعہ لوگوں نے مجھے سکھائی ہے مگر مجھے یاد نہیں ہوتی پس مجھے مسائل تو آتے ہی نہیں لیکن ایک
بات ضرور ہے جو میں نے دیکھی ہے۔مولوی صاحب کہنے لگے وہ کیا؟ پیرے نے کہا میں ہمیشہ
تاریں دینے یا بلٹیاں لینے کے لئے بٹالے آتا رہتا ہوں اور جب بھی یہاں آتا ہوں آپ کو
یہاں پھرتے اور لوگوں کو ورغلاتے دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص قادیان نہ جائے۔مولوی صاحب!

آج 10 میں سے 10 باقی