سیالکوٹ ملازمت میں حکمت
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
با قاعدہ نماز پڑھنے کی عادت
48
روایات سید نا محمودی
سید منظور علی شاہ صاحب کے والد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ اوائل کے
واقف تھے۔ان کے تعلقات ملک غلام محمد صاحب کے والد صاحب کے ساتھ بہت گہرے
تھے۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت ملک صاحب بھی آئے ہوئے ہیں۔شاہ صاحب ایام جوانی میں
لاہور نوکر تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب لاہور جاتے تو ان کے پاس
ٹھہرتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقدمہ ہارنے کا جو واقعہ لکھا ہے اس میں
انہی کا ذکر ہے۔آپ مقدمہ کا فیصلہ سننے کے لئے لاہور گئے ہوئے تھے اور روزانہ چیف کورٹ
میں جاتے تھے۔ایک دن خوش خوش واپس آئے تو شاہ صاحب نے کہا کیا مقدمہ جیت آئے؟
آپ نے
فرمایا۔مقدمہ تو نہیں جیتا مگر اچھا ہوا حکم سنا دیا گیا کیونکہ وہاں جانے کی وجہ سے نمازیں
پڑھنے میں تکلیف ہوتی تھی۔اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابھی دعوی نہ کیا
تھا۔شاہ صاحب نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔آپ کے باپ کا اتنا بڑا نقصان ہو گیا ہے
اور آپ خوش ہو رہے ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ نہایت ابتدائی زمانہ سے شاہ صاحب کے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلقات تھے اور بہت محبت رکھتے تھے۔آج ان کی پوتی کی شادی ہے۔“
( خطبات محمود جلد سوم صفحہ 455 )
سیالکوٹ ملا زمت میں حکمت
خدا تعالیٰ جو آپ کو سیالکوٹ لے گیا تو اس کی وجہ یہ نہ تھی کہ آپ کو گھر میں کھانے کو نہ
ماتا تھا اور معاش کے لئے آپ کو کسی نوکری کی تلاش تھی۔خدا کے فضل سے گورنمنٹ ہمارے
خاندان کو رؤسائے پنجاب میں شمار کرتی ہے۔ہماری جائیداد کو دیکھ لو قادیان کے ہم مالک ہیں
اور اُن لوگوں سے قبل جنہوں نے سکونت کی غرض سے ہم سے زمین خریدی کسی کی چپہ بھر زمین
بھی وہاں نہ تھی۔اس کے علاوہ تین اور گاؤں ہماری ملکیت ہیں اور دو میں تعلقہ داری ہے۔پس
سوچنا چاہئے کہ اگر مرزا صاحب نے نوکری کی تو ضرور اس میں کوئی اور غرض ہوگی آپ کے دل
کی یا خدا تعالیٰ کی اور حقیقت یہ ہے کہ اس میں دونوں کی ایک ایک غرض تھی۔حضرت مرزا صاحب
کی ایک تحریر ملی ہے جو آپ نے والد صاحب کے نام لکھی تھی۔آپ کے والد صاحب
تذکار مهدی )
+49☀
روایات سید نا محمود
آپ کو دنیوی معاملات میں ہوشیار کرنے کیلئے مقدمات وغیرہ میں مصروف رکھنا چاہتے تھے اور
آپ کی جو تحریر ملی ہے اس میں آپ نے اپنے والد صاحب کو لکھا ہے کہ دنیا اور اس کی دولت
سب فانی چیزیں ہیں مجھے ان کاموں سے معذور رکھا جائے۔مگر انہوں نے جب آپ کا پیچھا نہ
چھوڑا تو آپ سیالکوٹ چلے گئے کہ دن کو تھوڑا سا کام کر کے رات کو بے فکری کے ساتھ ذکر الہی
کر سکیں۔دوسری حکمت اس میں یہ ہے کہ قادیان سارا ہماری ملکیت ہے اور اب بھی جن لوگوں
نے وہاں زمینیں لی ہیں وہ سب احمدی ہیں اس لحاظ سے بھی گویا وہاں کے لوگ ہماری رعایا ہیں۔اس لئے وہاں کے لوگوں کی حضرت مرزا صاحب کے متعلق شہادت پر کوئی کہ سکتا تھا کہ خواجہ کا
گواہ مینڈک“ اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو سیالکوٹ لا ڈالا۔جہاں آپ کو غیروں میں رہنا پڑا
اور اس طرح خدا تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ ناواقف لوگوں میں سے وہ لوگ جن پر آپ یا آپ کے
خاندان کا کوئی اثر نہ ہو۔آپ کی پاکیزہ زندگی کے لئے شاہد کھڑے کئے جائیں۔پھر سیالکوٹ
پنجاب میں عیسائیوں کا مرکز ہے وہاں آپ کو ان سے مقابلہ کا بھی موقعہ مل گیا۔آپ عیسائیوں
سے مباحثات کرتے رہتے تھے اور مسلمانوں نے آپ کی زندگی کو دیکھا۔قادیان کے لوگوں کو
آپ کے مزارع کہا جاسکتا تھا مگر سیالکوٹ کے لوگوں کی یہ حیثیت نہیں تھی۔وہاں کے تمام بڑے
بڑے مسلمان آپ کی عگوشان کے معترف ہیں۔مولوی میرحسن صاحب جو ڈاکٹر سر محمد اقبال
صاحب کے استاد تھے اور جن کے متعلق ڈاکٹر صاحب ہمیشہ اظہار عقیدت کرتے رہے ہیں۔اگر چه آخر تک سلسلہ کے مخالف رہے مگر وہ ہمیشہ اس بات کے معترف تھے کہ مرزا صاحب کا
پہلا کیریکٹر بے نظیر تھا اور آپ کے اخلاق بہت ہی اعلیٰ تھے۔پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو سیالکوٹ
میں معمولی نوکری اس غرض سے کرائی تھی اس زمانہ میں عیسائیوں کا بڑا رعب ہوتا تھا۔اب تو
کانگرس نے اسے بہت کچھ مٹا دیا ہے اس زمانہ میں پادریوں کا رعب بھی سرکاری افسروں سے
کم نہ تھا اور اعلیٰ افسر تو الگ رہے ادنی ملازموں تک کی یہ حالت تھی کہ چٹھی رسان دیہات میں
بڑی شان سے جاتے اور کہتے لاؤ مٹھائی کھلاؤ تمہارا خط لایا ہوں۔تو اس وقت پادریوں کا بہت
رعب تھا لیکن جب سیالکوٹ کا انچارج مشنری ولایت جانے لگا تو وہ حضرت مرزا صاحب کے
ملنے کے لئے خود کچہری آیا۔ڈپٹی کمشنر سے دیکھ کر اس کے استقبال کے لئے آیا اور دریافت کیا
کہ آپ کس طرح تشریف لائے ہیں؟ کوئی کام ہو تو ارشاد فرما ئیں مگر اس نے کہا۔میں صرف
آپ کے اس منشی سے ملنے آیا ہوں۔یہ ثبوت تھا اس امر کا کہ آپ کے مخالف بھی تسلیم کرتے