یاد الہٰی میں مشغول رہنا پسند کرتے تھے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
51
روایات سید نا محمود
اور وہ ملک کے امن کو برباد نہیں کریں گے۔یا دالہی میں مشغول رہنا پسند کرتے تھے
(خطبات محمود جلد 16 صفحہ 682 )
جب آپ اس قسم کے (دنیاوی مقدمات و ملازمت وغیرہ) معاملات سے تنگ آ
گئے۔تو آپ نے ایک خط اپنے والد صاحب کو لکھا۔جس میں اس قسم کے کاموں سے فارغ کر
دیئے جانے کی درخواست کی۔اس خط کو میں یہاں نقل کر دیتا ہوں تا کہ معلوم ہو کہ آپ ابتدائی
عمر سے کس قدر دنیا سے متنفر تھے اور یا دالہی میں مشغول رہنے کو پسند کرتے تھے۔یہ خط آپ نے
اس وقت کے دستور کے مطابق فارسی زبان میں لکھا تھا اور ذیل میں درج ہے:
حضرت والد مخدوم من سلامت مراسم غلامانہ و قواعد فدویانه بجا آورده معروض
حضرت والا میکند ، چونکه در میں ایام برای العین سے بینم و بچشم سر مشاہدہ میکنم که در همه ممالک و بلاد
ہر سال چناں وبائے مے افتد که دوستان را از دوستان و خویشان را از خویشان جدا میکند و هیچ
سالے نے بینم کہ ایس نائرہ عظیم و چنیں حادثہ ایم در آں سال شور قیامت نیفگند۔نظر برآں دل
از دنیا سردشده است و رواز خوف جاں زرد و اکثر این دو مصرعہ شیخ مصلح الدین سعدی شیرازی
بیاد می آیند واشک حسرت ریخته میشود۔مکن
تکیه
عمر
نا پائیدار
مباش ایمن از بازی
روزگار
و نیز این دو مصرعہ ثانی از دیوان فرخ قادیانی ( یہ خود حضرت اقدس کا دعوی سے پہلے کا
خلص تھا اور حضور کا دیوان در مکنون کے نام سے شائع ہو چکا ہے) نمک پاش جراحت دل میشود
بدنیائے دوں دل مبند اے
که وقت اجل رسد ناگہاں
جواں
لہذا میخواهم که بقیه عمر در گوشتہ تنہائی نشینم و دامن از صحبت مردم چینم و بیاد وسبحانه مشغول
شوم ، مگر گذشتہ را عذرے دمافات را تدار کے شود۔عمر بگذشت
بگذشت و نماند ست جز آیا مے چند
که دریاد کسے صبح کنم شامے چند
تذکار مهدی )
52
روایات سید نا محمود
که دنیا را اسا سے محکم نیست و زندگی را اعتبارے نے والکیسن من خاف علی
نفسه من افة غيره
( دعوۃ الامیر۔انوارالعلوم جلد 7 صفحہ 576)
ترجمہ اردو۔حضرت والد مخدوم من سلامت غلامانہ مراسم اور فدویانہ آداب کی
بجا آوری کے بعد آپ کی خدمت میں یہ عرض کرتا ہوں کہ ان دنوں یہ امر مشاہدہ میں آ رہا ہے۔اور ہر روز یہ بات دیکھی جا رہی ہے کہ تمام ممالک اور قطعات زمین میں ہر سال اس قسم کی وبا
پھوٹ پڑتی ہے جو کہ دوستوں کو دوستوں سے اور رشتہ داروں کو رشتہ داروں سے جدا کر دیتی ہے
اور ان میں دائمی مفارقت ڈال دیتی ہے اور کوئی سال بھی اس بات سے خالی نہیں گزرتا کہ یہ عظیم
الشان آگ اور الم ناک حادثہ ظاہر نہ ہوتا ہو۔یا اس کی تباہی کی وجہ سے شور قیامت برپا نہ ہوتا
ہو۔ان حالات کو دیکھ کر میرا دل دنیا سے سرد ہو گیا ہے اور چہرہ اس غم سے زرد ہے اور اکثر
حضرت شیخ سعدی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے یہ دو مصرعہ زبان پر جاری رہتے ہیں۔اور حسرت و
افسوس کی وجہ سے آنکھوں سے آنسو بہ پڑتے ہیں۔مکن تکیه
مباش ایمن از بازی
نا پائیدار
روزگار
نا پائیدار عمر پر بھروسہ نہ کر اور زمانہ کی کھیل سے بے خوف نہ ہو۔نیز فرخ قادیانی کے دیوان سے یہ دو مصرعہ بھی میرے زخموں پر نمک چھڑکتے رہتے ہیں۔بدنیائے دوں دل مبند اے
که وقت اجل
جوال
رسد ناگہاں
اپنے دل کو دنیائے دوں میں نہ لگا۔کیونکہ موت کا وقت نا گہاں پہنچ جاتا ہے۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ باقی عمر گوشتہ تنہائی اور کنج عزلت میں بسر کروں اور عوام کی
صحبت اور مجالس سے علیحدگی اختیار کروں اور اللہ تعالیٰ سبحانہ کی یاد میں مصروف ہو جاؤں تا کہ
تلافی مافات کی صورت پیدا ہو جائے۔عمر بگذشت و نماند ست جز ایام چند
که دریاد کسے صبح کنم شامے چند
عمر کا اکثر حصہ گزر گیا ہے۔اور اب چند دن باقی رہ گئے ہیں۔بہتر ہے کہ یہ چند