حضرت مسیح موعودؑ کا ابتدائی زمانہ

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
جائیداد سے لاتعلقی
54
روایات سید نا محمود
جب آپ کے والد صاحب فوت ہو گئے تو آپ نے تمام کاموں سے قطع تعلق کر
لیا اور مطالعہ دین اور روزہ داری اور شب بیداری میں اوقات بسر کرنے لگے اور اخبارات
ور سائل کے ذریعہ دشمنان اسلام کے حملوں کا جواب دیتے رہے اس زمانہ میں لوگ ایک ایک
پیسہ کے لئے لڑتے ہیں مگر آپ نے اپنی کل جائیداد اپنے بڑے بھائی صاحب کے سپرد کر دی۔آپ کے لئے کھانا ان کے گھر سے آجاتا اور جب وہ ضرورت سمجھتے کپڑے بنوا دیتے اور آپ نہ
جائیداد کی آمدن کا حصہ لیتے اور نہ اس کا کوئی کام کرتے لوگوں کو نماز روزے کی تلقین کرتے تبلیغ
اسلام کرتے ، غریبوں مسکینوں کی بھی خبر رکھتے اور تو آپ کے پاس اس وقت کچھ تھا نہیں بھائی
کے یہاں سے جو کھانا آتا اسی کو غرباء میں بانٹ دیتے اور بعض دفعہ دو تین تولہ غذاء پر گزارہ
کرتے اور بعض دفعہ یہ بھی باقی نہ رہتی اور فاقہ سے ہی رہ جاتے ، یہ نہیں تھا کہ آپ کی جائیداد
معمولی تھی اور آپ سمجھتے تھے کہ گزارہ ہو رہا ہے اس وقت ایک سالم گاؤں آپ اور آپ کے
بھائی کا مشترکہ تھا اور علاوہ ازیں جا گیر وغیرہ کی بھی آمدن تھی۔( دعوت الامیر۔انوار العلوم جلد 7 صفحہ 577-576 ) |
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ابتدائی زمانہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی جب پیدا ہوئے تو آپ کے ماں باپ نے
آپ کی پیدائش پر خوشی کی ہو گی۔مگر جب آپ کی عمر بڑی ہو گئی اور آپ کے اندر دُنیا سے
بے رغبتی پیدا ہوگئی تو آپ کے والد آپ کی اس حالت کو دیکھ کر آہیں بھرا کرتے تھے کہ ہمارا یہ
بیٹا کسی کام کے قابل نہیں۔مجھے ایک سکھ نے بتایا کہ ہم دو بھائی تھے ہمارے والد صاحب بڑے
مرزا صاحب ( یعنی مرزا غلام مرتضی صاحب) کے پاس آیا کرتے تھے اور ہم بھی بسا اوقات اُن
کے ساتھ آجایا کرتے تھے۔ایک دفعہ مرزا صاحب نے ہمارے والد صاحب سے کہا کہ تمہارے
لڑکے غلام احمد (علیہ الصلوۃ والسلام) کے پاس آتے جاتے ہیں۔تم ان سے کہو کہ اُسے جا کر
سمجھائیں۔ہم دونوں جب آپ کے پاس جانے کے لئے تیار ہو گئے تو مرزا صاحب نے کہا کہ
غلام احمد ( علیہ السلام) کو باہر جا کر کہنا کہ تمہارے والد کو اس خیال سے بہت دُکھ ہوتا ہے کہ

تذکار مهدی )
55
روایات سید نا محمود
اُس کا چھوٹا لڑکا اپنے بڑے بھائی کی روٹیوں پر پلے گا۔اسے کہو کہ میری زندگی میں ہی کوئی کام
کر لے۔میں کوشش کر رہا ہوں کہ اسے کوئی اچھی نوکری مل جائے میں مر گیا تو پھر سارے ذرائع
بند ہو جائیں گے۔اُس سکھ نے بتایا کہ ہم مرزا غلام احمد صاحب (علیہ الصلوۃ والسلام) کے پاس
گئے اور کہا کہ آپ کے والد صاحب آپ کا بہت خیال رکھتے ہیں انہیں یہ دیکھ کر کہ آپ کچھ کام
نہیں کرتے بہت دُکھ ہوتا ہے۔وہ فرماتے ہیں کہ اگر میں مر گیا تو غلام احمد کا کیا بنے گا آپ
اپنے والد صاحب کی بات کیوں نہیں مان لیتے۔آپ کے والد صاحب اُس وقت کپورتھلہ میں
کوشش کر رہے تھے اور کپورتھلہ کی ریاست نے آپ کو ریاست کا افسر تعلیم مقرر کرنے کا فیصلہ کر
لیا تھا۔وہ سکھ کہنے لگا کہ جب ہم نے یہ بات کہی کہ آپ اپنے والد صاحب کی بات کیوں نہیں
مان لیتے آپ کچھ کام کر لیں تو آپ نے فرمایا۔والد صاحب تو یونہی غم کرتے رہتے ہیں۔انہیں
میرے مستقبل کا کیوں فکر ہے۔میں نے تو جس کی نوکری کرنی تھی کر لی ہے۔ہم واپس آگئے
اور مرزا غلام مرتضی صاحب سے آ کر ساری بات کہہ دی۔مرزا صاحب نے فرمایا کہ اگر اس
نے یہ بات کہی ہے تو ٹھیک کہا ہے وہ جھوٹ نہیں بولا کرتا۔یہ آپ کی ابتدا تھی اور پھر ابھی تو
انتہاء نہیں ہوئی لیکن جو عارضی انتہاء نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کی وفات کے وقت ہزاروں
ہزار آدمی آپ پر قربان ہونے والا موجود تھا۔آپ خود فرماتے ہیں:
لُفَاظَاتُ
الْمَوَائِدِ كَانَ أُكُلِي
وَ صِرتُ الْيَوْمَ مِطْعَامُ الْاهَالِي
ایک وہ زمانہ تھا جب بچے ہوئے ٹکڑے مجھے دیئے جاتے تھے اور آج میرا یہ حال ہے
کہ میں سینکڑوں خاندانوں کو پال رہا ہوں آپ کی ابتداء کتنی چھوٹی تھی مگر آپ کی انتہاء ایسی ہوئی
کہ علاوہ ان لوگوں کے جو خدمت کرتے تھے لنگر میں روزانہ دو 2 اڑ ہائی سو آدمی کھانا کھاتے
تھے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ اپنے والد کی جائیداد میں اپنے بھائی کے برابر شریک تھے لیکن
زمینداروں میں یہ عام دستور ہے کہ جو کام کرے وہ تو جائیداد میں شریک سمجھا جاتا ہے اور جو کام
نہیں کرتا وہ جائیداد میں شریک نہیں سمجھا جاتا اور یہ دستور ابھی تک چلا آتا ہے۔لوگ عموماً کہہ
دیتے ہیں کہ جو کام نہیں کرتا اُس کا جائیداد میں کیا حصہ ہوسکتا ہے۔آپ کے پاس جب کوئی

آج 10 میں سے 10 باقی