اپنے خاندان کے خلاف سچی گواہی

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
59
روایات سید نا محمود
میں نے درد صاحب سے پوچھا کہ یہ کون ہے جس نے سلام کیا ہے۔وہ کہنے لگے ابھی تو آپ
ان سے مل کر آئے ہیں۔یہ لارڈ ولنگڈن تھے اور انہوں نے تو آپ کو دیکھ کر دور سے ہی سلام کرنا
شروع کر دیا تھا۔میں نے کہا میں نے تو نہیں پہچانا۔شاید وہ اپنے دل میں خیال کرتے ہوں
گے کہ بڑے کھردرے آدمی ہیں۔میں نے سلام بھی کیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔حالانکہ میں نے یہ سمجھا تھا کہ کوئی اجنبی آدمی ہے جو کسی اور کو سلام کر رہا ہے۔تو اللہ تعالیٰ خود ہی اپنے بندوں کا دوسروں کے دلوں پر رعب ڈال دیتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایک مہینہ کی مسافت پر بھی میرا دشمن ہوتو اللہ تعالی اس
پر میرا رعب ڈال دیتا ہے۔یہ رعب اپنے اپنے درجہ اور مقام کے مطابق ہوتا ہے۔کسی کا مہینہ
بھر کی مسافت تک رعب جاتا ہے۔کسی کا چند دنوں کے فاصلہ تک رعب جاتا ہے۔کسی کا چند
گھنٹوں کے فاصلہ تک رعب جاتا ہے۔مگر ہوتا یہی ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں۔( الفضل 3 /اکتوبر 1958 ء جلد 47/12 نمبر 228 صفحہ 7 )
اللہ تعالیٰ ان کا ہو جاتا ہے۔اپنے خاندان کے خلاف سچی گواہی
کچھ عرصہ ہوا میں نے کچھ خطبات عملی اصلاح کے متعلق پڑھے تھے اور جماعت کو اس
امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ عظیم الشان مقصد جس کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بعثت ہوئی اسے پورا کرنے کے لیئے ہمیں بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔اعتقادی رنگ میں
ہم نے دنیا پر اپنا سکہ جمالیا ہے مگر عملی رنگ میں اسلام کا سکہ جمانے کی ابھی ضرورت ہے کیونکہ اس
کے بغیر مخالفوں پر حقیقی اثر نہیں ہو سکتا۔موٹی مثال عملی رنگ میں سچائی کی ہے یہ ایسی چیز ہے جسے
دشمن بھی محسوس کرتا ہے۔دل کا اخلاص اور ایمان دشمن کو نظر نہیں آتا مگر سچائی کو وہ دیکھ سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے پہلے کا واقعہ ہے کہ خاندانی جائداد کے متعلق
ایک مقدمہ تھا اسی مکان کے چبوترے کے متعلق جس میں اب صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر ہیں
اس چبوترے کی زمین دراصل ہمارے خاندان کی تھی مگر اس پر دیرینہ قبضہ اس گھر کے مالکوں کا
تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بڑے بھائی صاحب نے اس کے حاصل کرنے
کیلئے مقدمہ چلایا اور جیسا کہ دنیا داروں کا قاعدہ ہے کہ جب زمین وغیرہ کے متعلق کوئی مقدمہ
ہو اور وہ اپنا حق اس پر سمجھتے ہوں تو اس کے حاصل کرنے کیلئے جھوٹی سچی گواہیاں مہیا کرتے

تذکار مهدی )
60
روایات سید نا محمود
ہیں۔انہوں نے بھی اپنی ملکیت ثابت کرنے کیلئے جھوٹی سچی گواہیاں دلائیں۔اس پر اس گھر
کے مالکوں نے یہ امر پیش کر دیا کہ ہمیں کسی دلیل کی ضرورت نہیں ان کے چھوٹے بھائی کو بُلا کر
گواہی لی جائے اور جو وہ کہہ دیں ہمیں منظور ہوگا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بطور گواہ
عدالت میں پیش ہوئے اور جب آپ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ان لوگوں کو اس رستہ سے آتے
جاتے اور اس پر بیٹھتے عرصہ سے دیکھ رہے ہیں؟ تو آپ نے
فرمایا کہ ہاں۔اس پر عدالت نے
ان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔آپ کے بڑے بھائی صاحب نے اسے اپنی ذلت محسوس کیا
اور بہت ناراض ہوئے مگر آپ نے فرمایا کہ جب واقعہ یہ ہے تو میں کس طرح انکار کر سکتا تھا۔اسی طرح آپ کے خلاف ایک مقدمہ چلایا گیا کہ آپ نے ڈاک خانہ کو دھوکا دیا
ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ اس زمانہ میں یہ قانون تھا کہ اگر کوئی شخص پیکٹ میں کوئی چٹھی ڈال
کر بھیج دے تو سمجھا جاتا تھا کہ اس نے ڈاک خانہ کو دھوکا دیا ہے اور ایسا کرنا فوجداری جرم قرار
دیا جاتا تھا جس کی سزا قید کی صورت میں بھی دی جاسکتی تھی۔اب وہ قانون منسوخ ہو چکا ہے
اب زیادہ سے زیادہ ایسے پیکٹ کو بیرنگ کر دیا جاتا ہے۔اتفاقاً آپ نے ایک پیکٹ مضمون
کا اشاعت کیلئے ایک اخبار کو بھیجا اور اس قانون کے منشاء کونہ سمجھتے ہوئے اس میں ایک خط بھی لکھ
کر ڈال دیا جو اس اشتہار کے ہی متعلق تھا اور جس میں اسے چھاپنے وغیرہ کے متعلق ہدایات
تھیں۔پریس والے غالباً عیسائی تھے اُنہوں نے اس کی رپورٹ کر دی اور آپ پر مقدمہ چلا دیا
گیا۔آپ کے وکیل نے کہا کہ پیش کرنے والوں کی مخالفت تو واضح ہے اس لئے ان کی گواہیوں
کی کوئی حقیقت نہیں اگر آپ انکار کر دیں تو کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔اُس زمانہ میں اکثر مقدمات
میں آپ کی طرف سے شیخ علی احمد صاحب وکیل گورداسپوری پیروی کیا کرتے تھے اور آپ کی
پاکیزہ زندگی کو دیکھ کر دعوئی کے بعد بھی گو وہ احمدی نہ تھے آپ پر بہت حُسنِ ظن رکھتے تھے۔انہوں نے آپ سے کہا کہ اور کوئی گواہ تو ہے نہیں پھر وہ خط اسی مضمون کے متعلق ہے اور اسے
اشتہار کا حصہ ہی کہا جا سکتا ہے اس لئے آپ بغیر جھوٹ کا ارتکاب کیئے کہہ سکتے ہیں کہ میں نے
تو اشتہار ہی بھیجا تھا خط کوئی نہیں بھیجا۔مگر آپ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ یہ نہیں
ہوسکتا جو بات میں نے کی ہے اس کا انکار کس طرح کر سکتا ہوں۔چنانچہ جب آپ پیش ہوئے
اور عدالت نے دریافت کیا کہ آپ نے کوئی خط مضمون میں ڈالا تھا تو آپ نے فرمایا ہاں۔اس

تذکار مهدی )
61
روایات سیّد نا محمود
نامحمودی
راستبازی کا دوسروں پر تو اثر ہونا تھا ہی خود عدالت پر بھی اس قدر اثر ہوا کہ اس نے آپ کو بری
کر دیا اور کہا کہ ایک اصطلاحی مجرم کیلئے ایسے راستباز آدمی کو سزا نہیں دی جاسکتی۔اسی طرح کئی واقعات مقدمات میں آپ کو ایسے پیش آتے رہے جن کی وجہ سے ان وکلاء
کے دلوں میں جن کو ان مقدمات سے تعلق رہا کرتا تھا آپ کی بہت عزت تھی۔چنانچہ ایک مقدمہ میں
آپ نے شیخ علی احمد صاحب کو وکیل نہ کیا تو انہوں نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آپ نے اس
مقدمہ میں مجھے وکیل نہیں کیا اس لیئے نہیں کہ میں کچھ لینا چاہتا تھا بلکہ اس لئے کہ مجھے خدمت کا
موقع نہیں مل سکا۔تو سچائی اور راستبازی ایک ایسی چیز ہے کہ دشمن بھی اس سے اثر قبول کیئے
بغیر نہیں رہ سکتا۔شیخ علی احمد صاحب آخر تک غیر احمدی رہے اور انہوں نے بیعت نہیں کی مگر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے ظاہری رنگ میں آپ کا اخلاص احمدیوں سے کسی طرح کم نہ
تھا اور اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے آپ کی سچائ کو ملاحظہ کیا تھا اورصف شیخ علی احمد صاحب پر ہی
کیا موقوف ہے جن جن کو بھی آپ سے ملنے کا اتفاق ہوا ان کی یہی حالت تھی۔جب جہلم میں
مولوی کرم دین صاحب نے آپ پر مقدمہ کیا تو ایک ہندو وکیل لالہ بھیم سین صاحب کی چٹھی آئی کہ
میرا لڑکا بیرسٹری پاس کر کے آیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اسے آپ کی خدمت کرنے کی سعادت
حاصل ہو اس لیے آپ اس کو اجازت دیں کہ وہ آپ کی طرف سے پیش ہو۔جس لڑکے کے متعلق
انہوں نے یہ خط لکھا تھا وہ اب تک زندہ ہیں۔پہلے لاء کالج کے پرنسپل تھے پھر جموں ہائیکورٹ کے
چیف جج مقرر ہوئے اور اب وہاں سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔انہوں نے الحاح سے یہ درخواست اس
واسطے کی کہ اُن کو سیالکوٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کچھ عرصہ رہنے کا اتفاق
ہوا تھا اور وہ آپ کی سچائی کو دیکھ چکے تھے۔پس معلوم ہوا کہ سچائی ایک اعلیٰ پایہ کی چیز ہے جسے دیکھ
کر دشمن کو بھی متاثر ہونا پڑتا ہے۔سچائی ایک ایسی چیز ہے جو اپنوں پر ہی نہیں بلکہ غیروں پر بھی اثر
کیئے بغیر نہیں رہ سکتی۔انبیاء دنیا میں آکر راستی اور سچائی کو قائم کرتے ہیں اور ایسا نمونہ پیش کرتے ہیں
کہ دیکھنے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اور نقل کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔رسول کریم ﷺ نے دنیا
میں آکر کوئی تو ہیں اور مشین گنیں ایجاد نہیں کی تھیں، بینک جاری نہیں کیئے تھے یا صنعت و حرفت کی
مشینیں ایجاد نہیں کی تھیں پھر وہ کیا چیز تھی جو آپ نے دنیا کو دی اور جس کی حفاظت آپ کے ماننے
والوں کے ذمہ تھی۔وہ سچائی کی روح اور اخلاق فاضلہ تھے۔یہ چیز پہلے مفقود تھی آپ نے اسے کمایا اور
پھر یہ خزانہ دنیا کو دیا اور صحابہ اور اُن کی اولادوں اور پھر ان کی اولادوں کے ذمہ یہی کام تھا کہ ان
چیزوں کی حفاظت کریں۔( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 542 تا 545)

آج 10 میں سے 10 باقی