چوہڑوں کا پیر

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
62
روایات سید نا محمودی
رشتہ داروں کی مخالفت اور بائیکاٹ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بائیکاٹ کیا گیا لوگوں کو آپ کے گھر کا کام
کرنے سے روکا جاتا، کمہاروں کو روکا گیا، چوہڑوں کو صفائی سے روکا گیا ہمارے عزیز ترین بھائی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھاوج اور دیگر عزیز رشتہ دارختی کہ آپ کے
ماموں زاد بھائی علی شیر یہ سب طرح طرح کی تکلیفیں دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ گجرات کے
علاقہ کے کچھ دوست جو سات بھائی تھے قادیان میں آئے اور باغ کی طرف اس واسطے گئے کہ
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب ہوتا تھا۔راستہ میں ہمارے ایک رشتہ دار
باغیچہ لگوا رہے تھے انہوں نے ان سے دریافت کیا کہاں سے آئے ہو؟ اور کیوں آئے ہو؟ انہوں
نے جواب میں کہا گجرات سے آئے ہیں اور حضرت مرزا صاحب کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے
کہا دیکھو میں ان کے ماموں کا لڑکا ہوں میں خوب جانتا ہوں یہ ایسے ہیں ویسے ہیں ان میں سے
ایک نے جو دوسروں سے آگے تھا بڑھ کر ان کو پکڑ لیا اور اپنے بھائیوں کو آواز دی کہ جلدی آؤ اس پر
وہ شخص گھبرایا تو اس احمدی نے کہا میں تمہیں مارتا نہیں کیونکہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے رشتہ دار ہو میں اپنے بھائیوں کو تمہاری شکل دکھانی چاہتا ہوں کیونکہ ہم سنا کرتے تھے کہ
شیطان نظر نہیں آتا مگر آج ہم نے دیکھ لیا ہے کہ وہ ایسا ہوتا ہے۔پس ہم میں سے کوئی نہیں جس
نے اپنے رشتہ داروں، قریبیوں اور اپنے احساسات کی قربانی نہیں کی۔“
(الفضل 4 دسمبر 1935 ء جلد 23 نمبر 132 صفحہ 4,3 )
چوہڑوں کا پیر
اس گر کو یاد رکھو اور قیامت تک اسے یاد رکھتے چلے جاؤ کہ ہر مصیبت پر خدا تعالیٰ کو
پکارو۔اگر تم ایسا کرو گے تو دنیا میں تم پر کوئی مصیبت ایسی نہیں آسکتی۔جس میں خدا تعالیٰ تمہاری
مدد نہ کرے اور دشمن کا خطرناک سے خطرناک حملہ بھی خدا تعالیٰ کی مدد کی وجہ سے تمہیں کوئی
نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔بشرطیکہ تم حرام خوری نہ کرو بے ایمانی نہ کرو۔بددیانتی نہ کرو۔خدا تعالیٰ
کا خوف کرو۔تقویٰ کرو۔ظلم نہ کرو۔کسی پر تعدی نہ کرو۔کسی کی ذلت اور بدنامی نہ کرو۔منافقت
نہ دکھاؤ۔فساد نہ کرو۔اگر تم ایسے ہو جاؤ گے۔تو ہر قدم پر اور ہر میدان میں خدا تعالی تمہارا ساتھی

تذکار مهدی
63
روایات سید نا محمود
ہو گا۔یہ قرآن کریم کا وعدہ ہے جو اصدق الصادقین ہے اور خدا تعالیٰ کا کلام جھوٹا نہیں ہو سکتا۔اگر تم اس پر عمل کرو گے۔تو تم ہمیشہ کامیابی اور با مرادی دیکھو گے اور تمہارا دشمن ناکام و نامراد
ہوگا کیونکہ تمہارا دشمن خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتا۔اسے کوئی مصیبت پہنچے تو وہ اپنے رشتہ داروں اور
دوستوں کو پکارتا ہے۔لیکن تم مصیبت کے وقت خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہو اور اس سے مدد
چاہتے ہو۔ہمارے ایک تایا تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چا کے بیٹے تھے اور
آپ کے سخت مخالف تھے اور دہر یہ تھے۔انہیں آپ سے اتنی ضد تھی کہ ہر موقع پر وہ اپنا بغض
نکالتے تھے۔آپ نے جب مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تو انہوں نے بھی دعوی کر دیا کہ میں
چوہڑوں کا پیر ہوں اور ان کے بزرگوں کا اوتار ہوں۔ایک دفعہ لدھیانہ کے بعض چوہڑے جو
اپنے پیر سمیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مرید ہو گئے تھے۔اپنے پیر سے اجازت
لے کر قادیان آئے۔مرزا امام دین صاحب کو پتہ لگا۔تو انہوں نے انہیں بلایا اور کہا میاں ادھر
آؤ۔جب وہ ان کے پاس گئے تو انہوں نے کہا میاں تم کو کیا ہو گیا ہے کہ تم مرزا غلام احمد کے مرید بن
گئے ہو۔چوڑھوں کا لال بیگ تو میں ہوں۔تم مرزا صاحب کے پاس کیوں چلے گئے ہو۔تمہیں
وہاں کیا ملا ہے۔انہوں نے کہا مرزا صاحب! ہم تو ان پڑھ ہیں ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ ہمیں کیا
ملا ہے۔صرف اتنا علم ہے کہ آپ مغل تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت کی
وجہ سے چوڑھے کہلانے لگ گئے اور ہم لوگ چوڑھے تھے لیکن مرزا صاحب کو مان لینے کی وجہ
سے مرزائی کہلانے لگ گئے ہیں۔ہمیں دلائل نہیں آتے۔صرف اتنا نظر آتا ہے کہ ہم آپ پر
ایمان لانے کی وجہ سے مرزا بن گئے اور آپ مخالفت کرنے کی وجہ سے چوڑھے بن گئے ہیں۔مرزا امام دین صاحب کو ایک دفعہ پیٹ درد ہوا۔ان دنوں قادریان میں حضرت خلیفہ اول کے سوا
اور کوئی طبیب نہیں ہوتا تھا۔اس لیئے انہوں نے حضرت خلیفتہ اسیح اول کو بلایا۔آپ ان کے گھر
تشریف لے گئے۔آپ نے دیکھا کہ وہ درد کے مارے دالان میں فرش پر لوٹتے پھرتے ہیں
اور کہتے ہیں ہائے اماں۔ہائے اماں۔حضرت خلیفہ اُسی اول نے فرمایا۔مرزا صاحب! اس
تکلیف کے وقت بھی آپ خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتے اور اپنی والدہ کا نام لیئے جارہے ہیں وہ کہنے
لگے مولوی صاحب ماں تو میں نے دیکھی ہے لیکن خدا تعالیٰ نظر نہیں آتا اس لئے میں خدا تعالیٰ کو
کیا پکاروں اپنی ماں کو ہی پکارتا ہوں۔یہی مومن اور کافر میں فرق ہے۔مرزا امام دین صاحب کو

آج 10 میں سے 10 باقی