مرزا علی شیر صاحب کی سخت مخالفت

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
64
روایات سید نامحمودی
پیٹ میں درد ہوا۔تو انہیں اپنی ماں یاد آئی۔خدا یاد نہ آیا لیکن اس کے مقابل پر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دفعہ کھانسی کی سخت تکلیف ہوئی۔بہتیرا علاج کیا گیا لیکن آرام نہ آیا۔ایک دن کسی نے کچھ کیلے اور سنگترے بھیج دیئے۔میں چونکہ آپ کو دوا پلایا کرتا تھا۔اس لیئے
سمجھتا تھا کہ آپ کی صحت کا ذمہ دار میں ہی ہوں آپ نے کیلئے دیکھے تو ایک کیلا کھانے کی
خواہش کی۔میں نے کہا حضور آپ کو کھانسی کی تکلیف ہے اور دوا کا استعمال کر رہے ہیں اور ابھی
تک بیماری میں افاقہ نہیں ہوا۔اب آپ کیلا کھانے لگے ہیں۔اس سے تکلیف بڑھ جائے گی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری اس بات کی پرواہ نہ کی اور آپ نے ایک کیلا
اٹھایا اور کھا لیا۔بعد میں فرمایا میاں مجھے اس کیلے کی وجہ سے مرض میں زیادتی کا کوئی ڈر نہیں
کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اب مجھے شفا ہو جائے گی۔اب دیکھو مرزا امام دین صاحب
بیماری کے وقت اماں اماں پکارتے تھے۔لیکن اس کے باوجود انہیں حضرت خلیفہ اسیح اول کی دوا
کی ضرورت پیش آئی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھانسی کی تکلیف ہوئی اور
دواؤں کے باوجود آرام نہ آیا تو آپ نے کیلا کھا لیا اور پھر فرمایا۔مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے
کہ مجھے شفا ہو جائے گی اور واقعہ میں آپ کو شفا ہوگئی۔پس جو خدا تعالیٰ کو پکارتا ہے وہ اس کی
برکت پاتا ہے اور جو خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتا وہ خدا تعالیٰ کی برکت سے محروم رہتا ہے۔مسلمانوں کو
1300 سال سے یہ مقام بھولا ہوا تھا۔خدا تعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ انہیں یہ مقام
یاد کرایا ہے۔مگر اب بھی اکثر لوگ اسے بھول جاتے ہیں لیکن یہ ایسا ہتھیار ہے کہ توپ و تفنگ بھی
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔کوئی مصیبت تم پر آئے۔تم خدا تعالیٰ کے سامنے جھک جاؤ اور پھر یقین
رکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔اگر تم ایسا کرو تو وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔مرزا علی شیر صاحب کی سخت مخالفت
الفضل یکم مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 53 صفحہ 5)
جب سے جماعت احمدیہ قائم ہوئی ہے خدا تعالیٰ ہی اس کی حفاظت کرتا رہا ہے۔اس
وقت تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ دونوں کا ماہوار چندہ پچاسی ہزار روپیہ کے لگ بھگ ہے۔لیکن شروع میں اتنا چندہ سال میں بھی جمع نہیں ہوتا تھا۔مجھے یاد ہے جب حضرت مسیح موعود

تذکار مهدی )
65
روایات سید نامحمود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اس بات کا علم ہوا کہ لنگر خانہ کا خرچ ڈیڑھ سوروپیہ ماہوار تک پہنچ گیا ہے تو
آپ بہت گھبرائے کہ یہ رقم کہاں سے آئے گی۔پھر اللہ تعالیٰ جماعت کی آمد میں دن بدن ترقی
عطا کرتا چلا گیا۔صرف میری خلافت کے شروع زمانہ میں سلسلہ پر مالی لحاظ سے ایک نازک دور
آیا۔جب میں خلیفہ ہوا تو خزانہ میں صرف آنے تھے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ
کے چندوں میں ترقی ہوتی چلی گئی اور ہر سال پہلے سال سے زیادہ چندہ جمع ہوتا رہا اور اب
بنکوں اور جماعت کے اپنے خزانہ میں جو روپیہ اس وقت جمع ہے۔وہ دس لاکھ سے اوپر ہے اور
یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔خدا تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ تھا کہ
يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِنَ السَّمَاء یعنی تیری مدد ایسے لوگ کریں گے جنہیں ہم
آسمان سے وحی کریں گے۔سو خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوا ہے ورنہ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ سلسلہ
زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔یہ چند دن کا کھیل ہے جو ختم ہو جائے گا۔کل ہی ایک شخص مجھے ملنے
کے لیے آیا۔جب اس نے اپنا وطن بتایا تو مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا۔ضلع گجرات کے ایک گاؤں
چک سکندر کے بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قادیان آیا کرتے
تھے۔ان کے بڑے بڑے قد تھے۔اس زمانہ میں ابھی بہشتی مقبرہ نہیں بنا تھا اور لوگ تبرک کے
طور پر باغ اور مساجد دیکھنے چلے جایا کرتے تھے۔وہ بھی باغ دیکھنے کے لئے اس سڑک پر جا
رہے تھے جو بہشتی مقبرہ کو جاتی ہے۔اس زمانہ میں اس سڑک پر پختہ پل نہیں بنا تھا۔حضرت نانا جان
نے لوہے کی ریلیں ڈال کر اس جگہ پار گزرنے کے لئے راستہ بنایا ہوا تھا۔اس پل کے قریب
ہماری سوتیلی والدہ کے بھائی مرزا شیر علی صاحب باغ لگایا کرتے تھے۔وہ مذہبی قسم کے آدمی
تھے اور حضرت مسیح موعود کے شدید مخالف تھے۔ممکن ہے ان کی مخالفت کا یہ سبب ہو کہ آپ ان
کی بہن پر سوکن لے آئے تھے لیکن بہر حال وہ آپ کے بڑے سخت مخالف تھے انہوں نے
چک سکندر کے ان لوگوں کو باغ کی طرف جاتے دیکھا تو انہیں آواز دے کر اپنے پاس بلایا۔ان
کے آواز دینے پر ان میں سے ایک آدمی جو باقی ساتھیوں سے کچھ فاصلہ پر تھا یہ سمجھ کر کہ یہ
بڑے بزرگ ہیں ان کی بات سُن لی جائے ان کے پاس گیا۔مرزا علی شیر صاحب نے اس سے
کہا میاں تم کہاں سے آئے ہو اور کس لئے آئے ہو۔اس شخص نے جواب دیا ہم گجرات سے آئے
ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کرنے آئے ہیں اس پر مرزا علی شیر صاحب
نے کہا میاں مرزا غلام احمد میرا بھائی ہے اور اس کا واقف جتنا میں ہوں تم نہیں ہو

تذکار مهدی )
66
روایات سید نا محمود
اور میں جانتا ہوں کہ اس نے محض دکان بنائی ہوئی ہے تم کیوں یہاں اپنا دین خراب کرنے
آگئے ہو۔اس پر اس شخص نے مرزا علی شیر صاحب کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا اور مرزا صاحب نے
یہ سمجھ کر کہ یہ شخص ان کی باتوں سے متاثر ہو گیا ہے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھا دیا۔اس شخص نے
ان کا ہاتھ بڑی مضبوطی سے پکڑ لیا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کو آواز دی کہ جلدی آؤ جلدی آؤ۔جب وہ آ گئے تو ، اس نے کہا میں نے آپ لوگوں کو اس لئے بلایا ہے کہ ہم قرآن کریم میں پڑھا
کرتے تھے کہ کوئی شیطان ہے جو لوگوں کو گمراہ کرتا ہے لیکن ہم نے وہ دیکھا نہیں تھا۔اب وہ
شیطان مجھے مل گیا ہے اور اسے میں نے پکڑ رکھا ہے اسے اچھی طرح دیکھ لو۔مرزا علی شیر
صاحب بہت گھبرائے لیکن اس شخص نے ان کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑے رکھا اور کہا ہمیں شیطان
دیکھنے کی مدت سے آرزو تھی۔سوالحمد للہ کہ آج ہم نے شیطان دیکھ لیا۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق غیر تو کیا اپنے قریبی رشتہ دار بھی
یہی کہتے تھے کہ انہوں نے ایک دکان کھولی ہوئی ہے اور وہ آپ کی سخت مخالفت کرتے تھے۔مجھے یاد ہے ہماری سوتیلی والدہ ہم سے بہت محبت کیا کرتی تھیں اور باوجود اس کے کہ ہم ان کی
سوکن کی اولاد تھے وہ ہمارے ساتھ بڑی محبت کا سلوک کرتی تھیں ان کی والدہ بھی جو ہماری
دادی صاحبہ کے علاقہ کی تھیں ہم سے بہت پیار کرتی تھیں جب ہمارے رشتہ دار مرزا امام دین
صاحب اور ان کے لڑکے اور لڑکیاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دیتے تھے تو
چونکہ وہ بہت اونچا سنتی تھیں اس لئے دریافت کرتی تھیں کہ یہ لوگ کس کو گالیاں دے رہے
ہیں۔اس پر جب انہیں بتایا جاتا کہ یہ مرزا غلام احمد کو گالیاں دے رہے ہیں تو وہ رو پڑتیں اور
کہتیں، ہائے یہ لوگ میری چراغ بی بی کے بیٹے کو گالیاں دیتے ہیں۔غرض حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے رشتہ دار بھی سمجھتے تھے کہ یہ ایک کھیل ہے جو کھیلا جا رہا ہے اور لوگ
انہیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں لدھیانہ کے ایک نور محمد صاحب
تھے جنہیں یہ خیال تھا کہ وہ مصلح موعود ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کہتے
تھے کہ چونکہ وہ میرے روحانی باپ ہیں اس لیئے جب میں اپنے روحانی باپ کے پاس جاؤں
گا۔تو پونڈان کی خدمت میں بطور نذرانہ پیش کروں گا۔اس غرض سے وہ روپیہ جمع کرتے رہتے
تھے جب ان کے مرید ان سے سوال کرتے کہ وہ اپنے روحانی باپ کے پاس کب جائیں گے تو
انہیں کہتے۔جب میں جاؤں گا تو تمہیں بتا دوں گا جب انہوں نے اس میں زیادہ دیر لگا دی تو

آج 10 میں سے 10 باقی