مرزا امام دین صاحب کی مخالفت

تذکار مہدی

تذکار مهدی )۔67
روایات سید نا محمود
ان کے مریدوں نے کہا کہ آپ اگر نہیں جاتے تو ہمیں جانے کی اجازت دے دیں اس پر
انہوں نے بعض مریدوں کو اس شرط سے قادیان آنے کی اجازت دی کہ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں سونا پیش کریں گے چنانچہ وہ قادیان آئے مرزا امام دین
صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چازاد بھائی تھے وہ چو ہڑوں کے پیر بنے
ہوئے تھے اور اپنے آپ کو ان کے بزرگوں کا اوتار قرار دیتے اور کہتے کہ چوہڑوں کا لال بیگ
میں ہوں انہوں نے جب دیکھا کہ ادنی اقوام کے بعض لوگ آئے ہیں تو انہوں نے انہیں بلایا
اور ان کے آگے حقہ رکھ دیا اور پوچھا کہ تم یہاں کیا لینے آئے ہو۔انہوں نے جواب دیا کہ ہم
حضرت مرزا صاحب کو ملنے کے لیئے آئے ہیں اس پر مرزا امام دین صاحب نے کہا چوہڑوں کا
لال بیگ تو میں ہوں تم مرزا غلام احمد کے پاس کیوں چلے گئے وہ تو ٹھگ ہے اور اس نے یونہی
دکان بنائی ہوئی ہے تمہیں وہاں سے کیا ملا ہے وہ لوگ ان پڑھ تھے لیکن تھے حاضر جواب۔انہوں نے جواب دیا۔مرزا صاحب ہم ادنی اقوام سے تعلق رکھتے تھے مرزا غلام احمد صاحب پر
ایمان لائے تو لوگ ہمیں مرزائی مرزائی کہنے لگ گئے آپ مغل تھے اور ایک معزز خاندان سے
تعلق رکھتے تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انکار کی وجہ سے آپ چوہڑے
کہلانے لگ گئے۔اس پر وہ گھبرا کر خاموش ہو گئے۔غرض غیر تو غیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے قریبی رشتہ دار بھی یہ سمجھتے
تھے کہ سلسلہ احمدیہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں بلکہ یہ محض دکان داری ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس
سلسلہ کو بڑھایا اور دنیا کے کونہ کونہ میں اس کے پودے لگا دیئے۔میں نے بتایا ہے کہ مرزا امام دین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سخت
مخالف تھے لیکن جیسے اللہ تعالیٰ نے ابو جہل کے ہاں عکرمہ جیسا بزرگ بیٹا پیدا کر دیا تھا۔اسی طرح
مرزا امام دین صاحب کی لڑکی خورشید بیگم جو ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب سے بیاہی
ہوئی تھیں۔بڑی نیک اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور سلسلہ احمدیہ کی کچی عاشق تھیں انہوں
نے اپنی وفات تک ایسا اخلاص دکھایا کہ حیرت آتی ہے۔( الفضل 30 مئی 1959 ء جلد 48/13 نمبر 127 صفحہ 3,2)
مرزا امام دین صاحب کی مخالفت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دشمن آپ پر وہی اعتراض کرتے ہیں جو

تذکار مهدی )
68
روایات سید نا محمودی
رسول کریم ﷺ پر آپ کے دشمنوں نے کیئے اور ان میں اتنی مطابقت اور مشابہت ہوتی ہے
کہ حیرت آتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دشمن جب آپ پر اعتراض کرتے
تو آپ فرماتے یہی اعتراض آج سے 1300 سال پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر
آپ کے مخالفین نے کیئے تھے۔جب وہ باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے قابلِ
اعتراض نہ تھیں بلکہ آپ کی صداقت کی دلیل تھیں تو وہ میرے لئے کیوں قابلِ اعتراض بن گئی
ہیں۔پس جو جواب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا دیا وہی جواب میں تمہیں دیتا ہوں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جواب میں یہ طریق اختیار فرماتے اور لوگوں پر اس
طریق سے حجت قائم کرتے تو مخالفین شور مچاتے کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
برابری کرتا ہے حالانکہ یہ صاف بات ہے کہ جو اعتراض ابو جہل کرتا تھا جو شخص ان اعتراضوں کو
دُہراتا ہے وہ مثیل ابو جہل ہے اور جس شخص پر وہ اعتراض کیئے جاتے ہیں وہ مثیل محمد (ﷺ)
ہے۔پس ہر زمانہ میں مؤمنوں اور کافروں کی پہلے مؤمنوں اور کافروں سے مشابہت ہوتی چلی
آئی ہے لیکن دنیا ہمیشہ اس بات کو بھول جاتی ہے اور جب کبھی نیا دور آتا ہے تو نئے سرے سے
لوگوں کو یہ سبق دینا پڑتا ہے اور اس اصول کو دنیا کے سامنے دُہرانا پڑتا ہے اور خدا کی طرف
سے آنے والا لوگوں کے اس اصول کو بھول جانے کی وجہ سے لوگوں سے گالیاں سنتا ہے اور
ذلتیں برداشت کرتا ہے۔اس کے اپنے اور بیگانے ، دوست اور دشمن سب مخالف ہو جاتے ہیں
اور قریبی رشتہ دارسب سے بڑے دشمن بن جاتے ہیں۔حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ دار پاس کے مکانوں میں
نئے آنے والوں کو روکنے کے لئے بیٹھے رہتے تھے اور جب کوئی شخص مسلمانوں کے پاس آتا تو
وہ رستہ میں اُسے روک لیتے اور سمجھاتے کہ یہ شخص ہمارے رشتہ داروں میں سے ہے، ہم اس
کے قریبی رشتہ دار ہونے کے باوجود اس کو نہیں مانتے کیونکہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ سوائے جھوٹ
کے اور کوئی بات نہیں۔ہم آپ لوگوں سے اس کو زیادہ جانتے ہیں ، ہم سے زیادہ آپ کو واقفیت
نہیں ہوسکتی ، ہم اس کے ہر ایک راز سے واقف ہیں بہتر ہے کہ آپ یہیں سے واپس چلے جائیں
اسی میں آپ کا فائدہ ہے۔یہی حال ہم نے اُن کا دیکھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے رشتہ دار تھے۔اُن کی باتوں کو سن کر جو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے

تذکار مهدی )
69
روایات سید نا محمود
خلاف کیا کرتے اور ان کی حرکات کو دیکھ کر جو وہ باہر سے آنے والوں کو روکنے کے لیئے کرتے
انسان حیرت زدہ ہو جاتا ہے کہ ان کی باتوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رشتہ
داروں کی باتوں میں کس قدر مشابہت ہے۔مرزا امام الدین سارا دن اپنے مکان کے سامنے بیٹھے رہتے۔دن رات بھنگ گھٹا
کرتی اور کچھ وظائف بھی ہوتے رہتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ کر انہوں نے
پیری مریدی کا سلسلہ شروع کر لیا تھا۔جب کوئی نیا احمدی باہر سے آتا یا کوئی ایسا آدمی جو احمدی
تو نہ ہوتا لیکن تحقیق کے لئے قادیان آتا تو اُس کو بلا کر اپنے پاس بٹھا لیتے اور اُسے سمجھانا شروع
کر دیتے۔میاں! تم کہاں اس کے دھوکے میں آگئے یہ تو محض فریب اور دھوکا ہے اگر حق ہوتا تو
ہم لوگ جو کہ بہت قریبی رشتہ دار ہیں کیوں پیچھے رہتے۔ہمارا اور مرزا صاحب کا خون ایک ہے
تم خود سوچو بھلا خون بھی کبھی دشمن ہو سکتا ہے؟ اگر ہم لوگ انکار کرتے ہیں تو اس کی وجہ سوائے
اس کے اور کوئی نہیں کہ ہم خوب جانتے ہیں کہ یہ شخص صحیح راستے سے لوگوں کو پھیر نے والا ہے اور
اس نے لوگوں سے پیسے بٹورنے کے لئے یہ دکان کھول رکھی ہے۔اب حیرت آتی ہے کہ کونسا
ابو جہل آیا جس نے مرزا امام الدین کو یہ باتیں سکھائیں کہ تم باہر سے آنے والوں کو اس طریق
سے روکا کرو یہ نسخہ میرا آزمایا ہوا ہے۔یا پھر یہ ماننا پڑتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے وہی باتیں مسمریزم کے ذریعہ مرزا امام الدین سے کہلوالیں، دونوں میں سے ایک بات
ضرور صحیح ہوگی۔لدھیانہ کے ایک دوست نور محمد نامی نومسلم تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ساتھ بہت محبت و اخلاص رکھتے۔اُنہوں نے مصلح موعود ہونے کا دعوی بھی کیا تھا وہ کہا
کرتے تھے کہ بیٹا جب باپ کے پاس جائے تو اسے کچھ نہ کچھ نذر ضرور پیش کرنی چاہیئے۔اُن کا
مطلب یہ تھا کہ میں مصلح موعود ہونے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بیٹا ہوں اور چونکہ
وہ اپنے آپ کو خاص بیٹا سمجھتے تھے انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ کم سے کم ایک لاکھ روپیہ تو انہیں
ضرور پیش کرنا چاہیئے۔کہتے ہیں ابھی انہوں نے چالیس پچاس ہزار روپیہ ہی جمع کیا تھا کہ وہ
فوت ہو گئے اور نہ معلوم روپیہ کون کھا گیا۔انہوں نے بہت سے چوہڑے مسلمان کئے اور ان
سے کہا کرتے تھے کہ کچھ روپیہ جمع کرو پھر تمہیں دادا پیر کے پاس ملاقات کے لئے لے چلوں گا۔۔

تذکار مهدی )
70
روایات سید نامحمود
کچھ عرصہ کے بعد ان نو مسلموں نے کہا کہ پتہ نہیں آپ کب جائیں گے آپ ہمیں اجازت
دیں کہ ہم قادیان ہو آئیں۔اِس پر اُنہوں نے اِن نو مسلموں کو قادیان آنے کی اجازت دے
دی۔وہ قادیان آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب سیر کے لیے نکلے تو وہ باہر
کھڑے ہوئے تھے۔غالباً وہ 9 آدمی تھے اُن میں سے ہر ایک نے ایک ایک اشرفی پیش کی
کیونکہ اُن کے پیر نے کہا تھا کہ تم دادا پیر کے پاس جا رہے ہو میں تمہیں اس شرط پر جانے کی
اجازت دیتا ہوں کہ تم دادا پیر کے سامنے سونا پیش کرو۔چنانچہ انہوں نے ذکر کیا کہ ہمارے پیر
نے ہمیں اس شرط پر آنے کی اجازت دی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک آدمی آپ کی خدمت میں
سونا پیش کرے۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ وہ سیر کو چلے گئے۔جب سیر سے واپس آئے تو چونکہ اُن کو حقہ پینے کی عادت تھی اس لئے وہ حقہ پینے کے لئے
مرزا امام الدین کے پاس چلے گئے۔وہ حقہ پینے کے لئے بیٹھے ہی تھے کہ مرزا امام الدین نے
کہنا شروع کیا۔انسان کو کام وہ کرنا چاہیئے جس سے اُسے کوئی فائدہ ہو تم جو اتنی دُور سے پیدل
سفر کر کے آئے ہو ( کیونکہ اُن کے پیر کا حکم تھا کہ تم چونکہ دادا پیر کے پاس جا رہے ہو اس لئے
پیدل جانا ہوگا ) بتاؤ تمہیں یہاں آنے سے کیا فائدہ ہوا؟ ایمان انسان
کو عقل بھی دے دیتا ہے
بلکہ عقل کو تیز کر دیتا ہے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد اُن میں سے ایک نو مسلم کہنے لگا کہ ہم
پڑھے لکھے تو ہیں نہیں اور نہ ہی کوئی علمی جواب جانتے ہیں اصل بات یہ ہے کہ آپ کو بھلے مانس
مرید ملے نہیں اس لئے آپ چوہڑوں کے پیر بن گئے ہیں۔آپ کہتے ہیں کہ ہمیں کیا ملا؟ آپ
مرزا صاحب کی مخالفت کر کے مرزا سے چوہڑے بن گئے اور ہم مرزا صاحب کو مان کر چوہڑوں
سے مرزا ہو گئے۔لوگ ہمیں مرزائی ، مرزائی کہتے ہیں یہ کتنا بڑا فائدہ ہے جو ہمیں حاصل ہوا۔اب دیکھو یہ کیسی مشابہت ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رشتہ داروں کی باتوں میں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رشتہ داروں کی باتوں میں۔مرزا علی شیر صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سالے اور مرز افضل احمد صاحب
کے خسر تھے۔اُنہیں لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جانے سے روکنے کا
بڑا شوق تھا۔رستہ میں ایک بڑی لمبی تسبیح لے کر بیٹھ جاتے تسبیح کے دانے پھیر تے رہتے اور منہ
سے گالیاں دیتے چلے جاتے۔بڑا لٹیرا ہے لوگوں کو لوٹنے کے لئے دُکان کھول رکھی ہے
بہشتی مقبرہ کی سڑک پر دار الضعفاء کے پاس بیٹھے رہتے۔اُس وقت یہ تمام زمین زیر کاشت

تذکار مهدی )
671
روایات سید نامحمودی
ہوتی تھی ، عمارت کوئی نہ تھی، بڑی لمبی سفید ڈاڑھی تھی سفید رنگ تھا، تسبیح ہاتھ میں لئے بڑے
شاندار آدمی معلوم ہوتے تھے اور مغلیہ خاندان کی پوری یادگار تھے تسبیح لئے بیٹھے رہتے جو کوئی نیا
آدمی آتا اُسے اپنے پاس بلا کر بٹھا لیتے اور سمجھانا شروع کر دیتے کہ مرزا صاحب سے میری
قریبی رشتہ داری ہے آخر میں نے کیوں نہ اسے مان لیا؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ میں اس کے
حالات سے اچھی طرح واقف ہوں۔میں جانتا ہوں کہ یہ ایک دکان ہے جولوگوں کو لوٹنے کے
لئے کھولی گئی ہے۔ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ باہر سے پانچ بھائی آئے غالبا وہ چک سکندر ضلع گجرات کے
رہنے والے تھے۔اب تو لوگ جلسہ کے دوران میں بھی باہر پھرتے رہتے ہیں لیکن اُن پہلے
لوگوں میں اخلاص نہایت اعلیٰ درجہ کا تھا اور قادیان میں دیکھنے کی کوئی خاص چیز نہ تھی، نہ
منارة امسیح تھا، نہ دفاتر تھے، نہ مسجد مبارک کی ترقیاں ایمان پرور تھیں، نہ مسجد اقصیٰ کی وسعت
اس قدر جاذب تھی، نہ محلوں میں یہ رونق تھی ، نہ کالج تھا نہ سکول تھے۔اُن دنوں لوگ اپنے
اخلاص سے خود ہی قابلِ زیارت جگہ بنا لیا کرتے تھے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے والد صاحب کا باغ ہے اسے دیکھو اور یہ حضرت صاحب کے لنگر کا باورچی ہے اس سے ملو
اور اس سے باتیں پوچھو ان کا ایمان اسی سے بڑھ جاتا تھا اُن دنوں ابھی بہشتی مقبرہ بھی نہ بنا تھا
صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے والد کا لگایا ہوا باغ تھا۔لوگ وہاں برکت حاصل
کرنے کیلئے جاتے اور علی شیر صاحب رستہ میں بیٹھے ہوئے ہوتے۔وہ پانچوں بھائی بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا باغ دیکھنے کے لیئے گئے تو اُن میں سے ایک جو زیادہ
جوشیلا تھا وہ کوئی دو سو گز آگے تھا اور باقی آہستہ آہستہ پیچھے آ رہے تھے۔علی شیر نے اُسے دیکھ کر کہ
یہ باہر سے آیا ہے اپنے پاس بُلا لیا اور پوچھا کہ مرزا کو ملنے آئے ہو؟ اُس نے کہا ہاں مرزا صاحب کو
ہی ملنے آیا ہوں۔علی شیر نے اُس سے کہا ذرا بیٹھ جاؤ اور پھر اُسے سمجھانا شروع کیا کہ میں مرزا
کے قریبی رشتہ داروں میں سے ہوں میں اس کے حالات سے خوب واقف ہوں، اصل میں
آمدنی کم تھی بھائی نے جائداد سے بھی محروم کر دیا اس لئے یہ دکان کھول لی ہے۔آپ لوگوں
کے پاس کتابیں اور اشتہار پہنچ جاتے ہیں آپ سمجھتے ہیں کہ پتہ نہیں کتنا بڑا بزرگ ہوگا پتہ تو ہم کو
ہے جو دن رات اس کے پاس رہتے ہیں۔یہ باتیں میں نے آپ کی خیر خواہی کے لئے آپ کو

آج 10 میں سے 10 باقی