جماعت احمدیہ لاہور کا اخلاص
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
75
روایات سید نا محمود
ملا کرتا تھا پھر عضدالدولہ کا خطاب حاصل تھا۔یعنی حکومت مغلیہ کا باز ومگر ہم نے کبھی گورنمنٹ
کے سامنے ان کا غذات کو پیش نہیں کیا۔( الفضل 23 اکتوبر 1934 ء جلد 22 نمبر 50 صفحہ 3 |
حکومت کی طرف سے اعزاز دینے کی پیشکش
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی کہا گیا اور دو دفعہ مجھے بھی کہلایا گیا کہ کیا
حکومت اگر کوئی خطاب دے تو اسے قبول کر لیا جائے گا۔میں نے کہا اگر حکومت ایسا کرے گی تو
وہ میری ہتک کرے گی۔ہمیں خدا تعالیٰ سے جو کچھ مل چکا ہے اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا ہے اور
اس سے بڑھ کر حکومت کیا دے سکتی ہے۔اپنے متعلق خطاب کا ذکر تو الگ رہا، اگر جماعت
احمدیہ کا کوئی شخص بھی خطاب کے متعلق کچھ پوچھتا ہے تو میں اسے یہی کہتا ہوں کہ مجھے تو انسانی
خطاب سے گھن آتی ہے۔احمدی کہلانے سے بڑا خطاب اور کیا ہوسکتا ہے۔حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات، انوار العلوم جلد 13 صفحہ 512)
خاندان کی جنگی تاریخ
ہمارے خاندان کی تاریخ جنگی تاریخ ہے اور اب بھی ہمارا فوج کے ساتھ تعلق ہے میں
نے خود مرزا شریف احمد صاحب کو فوج میں داخل کرایا ہے اور اب ان کا لڑکا فوج میں شامل ہورہا
ہے۔ہمارے تایا صاحب نے غدر کے موقعہ پر جنگ میں نمایاں حصہ لیا ہمارے دادا فوجی جرنیل
تھے۔دتی کے بادشاہوں کی چٹھیاں ہمارے پاس محفوظ ہیں جن میں اس امر کا اعتراف ہے کہ
ہمارا خاندان ہی تھا جس نے سکھوں کے زمانہ میں اسلام کی حفاظت کے لئے قربانیاں کیں۔الفضل 30 جولائی 1937 ء جلد 25 نمبر 175 صفحہ 8 )
جماعت احمد یہ لا ہور کا اخلاص
ہماری جماعت کے دوستوں کو یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ احمدیت کو قائم ہوئے ایک لمبازمانہ گزر
چکا ہے۔اگر براہین احمدیہ سے اس زمانہ کو لیا جائے۔تو 70-71 سال ہو گئے ہیں اور اگر بیعت
کے آغاز سے اس زمانہ کو شمار کیا جائے تو پھر 65 سال ہو گئے ہیں اور یہ ایک بہت بڑا وقت ہے
اور گوقوموں کی عمر کے لحاظ سے اتنے سال کوئی زیادہ لمبا زمانہ نہیں سمجھے جا سکتے۔لیکن انسانوں
تذکار مهدی )
76
روایات سید نا محمودی
کی عمر میں یہ ایک بہت بڑا وقت ہے۔اس تمام عرصہ میں ابتدائے زمانہ سے ہی لا ہور کا ایک
حصہ احمدیت کے ساتھ شامل رہا ہے۔ہم چھوٹے ہوتے تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے ساتھ سفروں میں ہم آتے جاتے تھے۔اس وقت عموماً جب آپ کو رستہ میں ٹھہرنا
پڑتا۔تو لا ہور یا امرتسر میں ہی ٹھہرتے۔یوں ابتدائی زمانہ میں آپ کا قیام زیادہ تر لدھیانہ میں
رہا ہے۔لیکن جماعت کے لحاظ سے لاہور کی جماعت ہمیشہ زیادہ رہی ہے اور دوسری جماعتوں
کی نسبت زیادہ مستعد رہی ہے۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے والد صاحب
کے زمانہ میں مقدمات کے لیئے اکثر لاہور آتے تھے اور آپ کے والد صاحب کے تعلقات بھی
زیادہ تر لاہور کے رؤسا تھے۔اس لئے ابتدائی ایام میں ہی یہاں ایک ایسی جماعت پائی جاتی
تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اخلاص رکھتی تھی۔الہی بخش اکا ؤنٹنٹ جو بعد
میں شدید مخالف ہو گئے۔وہ بھی یہیں کے تھے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو بعد میں کفر کا
فتویٰ لگانے والوں کے سردار بنے وہ بھی یہیں چینیاں والی مسجد کے امام تھے۔اور ان کا زیادہ تر
اثر اور رسوخ لاہور ہی میں تھا۔گو وہ رہنے والے بٹالہ کے تھے۔اسی طرح میاں چراغ دین
میاں معراج دین صاحب اور میاں تاج دین صاحب سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
بہت پرانے تعلقات تھے۔میاں چراغ دین صاحب اور میاں معراج دین صاحب کا خاندان اپنے
پرانے تعلقات کی وجہ سے جو بیعت سے بھی پہلے کے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی نگاہ میں بہت قربت رکھتا تھا۔پھر حکیم محمد حسین صاحب قریشی جنہوں نے دہلی دروازہ والی
مسجد بنوائی ان کے تعلقات بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بہت قدیم اور مخلصانہ
تھے۔میاں چراغ دین صاحب مرحوم کے تعلقات تو الہی بخش اکاؤنٹنٹ سے بھی پہلے
کے تھے۔حتی کہ میرے عقیقہ میں جن دوستوں کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ان میں
چراغ دین صاحب بھی تھے۔اتفاقاً اس دن سخت بارش ہو گئی۔وہ سناتے تھے کہ ہم باغ تک
پہنچ مگر آگے پانی ہونے کی وجہ سے نہ جا سکے۔اور وہیں سے ہمیں واپس لوٹنا پڑا۔پس اس جگہ کی
جماعت کی بنیاد ایسے لوگوں سے پڑی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس وقت
سے اخلاص رکھتے تھے جب آپ نے ابھی دعوئی بھی نہیں کیا تھا اور براہین لکھی جارہی تھی۔پھر
خدا تعالیٰ نے ان کے خاندانوں کو ترقی دی اور وہ اخلاص میں بڑھتے چلے گئے۔تاریخ احمدیت لا ہور صفحہ 18-17 ) |