گیارہ سال کی عمر میں پختہ ایمان

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
81
روایات سید نا محمود
بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔میں
لکھ رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک جبہ
میں نے مانگ لیا تھا جب میرے دل میں خیالات کی وہ موجیں پیدا ہونی شروع ہوئیں جن کا
میں نے اوپر ذکر کیا ہے تو ایک دن ضحی کے وقت یا اشراق کے وقت میں نے وضو کیا اور وہ جبہ اس
وجہ سے نہیں کہ خوبصورت ہے بلکہ اس وجہ سے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے اور متبرک
ہے یہ پہلا احساس میرے دل میں خدا تعالیٰ کے فرستادہ کے مقدس ہونے کا تھا۔پہن لیا تب
میں نے اس کو ٹھڑی کا جس میں میں رہتا تھا دروازہ بند کر لیا اور ایک کپڑا بچھا کر نماز پڑھنی شروع
کی اور میں اس میں خوب رویا، خوب رویا، خوب رویا اور اقرار کیا کہ اب نماز کبھی نہیں چھوڑوں گا
اس گیارہ سال کی عمر میں مجھ میں کیسا عزم تھا۔اس اقرار کے بعد میں نے کبھی نماز نہیں چھوڑی گو
اس نماز کے بعد کئی سال بچپن کے زمانہ کے ابھی باقی تھے۔یا دایام۔انوار العلوم جلد نمبر 8 صفحہ 366-365)
گیارہ سال کی عمر میں پختہ ایمان
میں گیارہ سال کا تھا جب اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے یہ توفیق عطا فرمائی کہ میں
اپنے عقیدہ کو ایمان سے بدل لوں مغرب کے بعد کا وقت تھا۔میں اپنے مکان میں کھڑا تھا کہ
یک دم مجھے خیال آیا کیا میں اس لیئے احمدی ہوں کہ بانی سلسلہ احمد یہ میرے باپ ہیں یا اس
لئے احمدی ہوں کہ احمدیت سچی ہے اور یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے یہ خیال آنے کے بعد
میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس بات پر غور کر کے یہاں سے نکلوں گا اور اگر مجھے پتہ لگ گیا کہ
احمدیت کچی نہیں تو میں اپنے کمرہ میں داخل نہیں ہوں گا بلکہ یہیں صحن سے باہر نکل جاؤں گا۔یہ
فیصلہ کر کے میں نے غور کرنا شروع کیا اور قدرتی طور پر اس کے نتیجہ میں بعض دلائل میرے
سامنے آئے جن پر میں نے جرح کی۔کبھی ایک دلیل دوں اور اسے توڑوں پھر دوسری دلیل
دوں اور اسے رد کروں پھر تیسری دلیل دوں اور اسے توڑوں یہاں تک کہ ہوتے ہوتے یہ سوال
میرے سامنے آیا کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول تھے؟ اور کیا میں ان کو اس
لئے سچا مانتا ہوں کہ میرے ماں باپ کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ سچے ہیں یا میں ان کو اس لئے سچا مانتا ہوں
کہ مجھ پر دلائل و براہین کی رو سے یہ روشن ہو چکا ہے کہ واقعہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم راستباز

تذکار مهدی )
82
روایات سید نا محمود
صلى الله
رسول کے ہیں۔جب یہ سوال میرے سامنے آیا تو میرے دل نے کہا اب میں اس امر کا بھی
فیصلہ کر کے ہٹوں گا۔اس کے بعد قدرتی طور پر خدا تعالیٰ کے متعلق میرے دل میں سوال پیدا ہوا
اور میں نے کہا یہ سوال بھی حل طلب ہے کہ آیا میں خدا تعالیٰ کو یونہی عقیدہ کے طور پر مانتا ہوں یا
سچ سچ یہ حقیقت مجھ پر منکشف ہو چکی ہے کہ دنیا کا ایک خدا ہے تب اللہ تعالیٰ کے سوال پر بھی میں
نے غور کرنا شروع کیا اور میرے دل نے کہا اگر خدا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سچے رسول ہے
ہیں اور اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سچے رسول ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی سچے ہیں اور اگر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچے ہیں تو پھر احمدیت بھی یقینا سچی ہے اور اگر دنیا کا کوئی خدا نہیں تو
پھر ان میں سے کوئی بھی سچا نہیں اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ آج میں اس سوال کو حل کر کے رہوں
گا اور اگر میرے دل نے یہی فیصلہ کیا کہ کوئی خدا نہیں تو پھر میں اپنے گھر میں نہیں رہوں گا۔بلکہ
فوراً باہر نکل جاؤں گا۔یہ فیصلہ کر کے میں نے سوچنا شروع کر دیا اور سوچتا چلا گیا اپنی عمر کے لحاظ سے میں اس
سوال کا کوئی معقول جواب نہ دے سکا مگر پھر بھی میں غور کرتا چلا گیا یہاں تک کہ میرا دماغ تھک
گیا۔اس وقت میں نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی اس دن بادل نہیں تھے۔آسمان کا جو نہایت
ہی مصفی تھا اور ستارے نہایت خوشنمائی کے ساتھ آسمان پر چمک رہے تھے ایک تھکے ہوئے
دماغ کے لئے اس سے زیادہ فرحت افزاء اور کون سا نظارہ ہوسکتا تھا۔میں نے بھی ان ستاروں
کو دیکھنا شروع کر دیا یہاں تک کہ میں ان ستاروں میں کھویا گیا تھوڑی دیر کے بعد جب پھر
میرے دماغ کو ترو تازگی حاصل ہوئی تو میں نے اپنے دل میں کہا کیسے اچھے ستارے ہیں مگر ان
ستاروں کے بعد کیا ہو گا۔میرے دماغ نے اس کا یہ جواب دیا کہ ان کے بعد اور ستارے ہوں
گے۔پھر میں نے کہا ان کے بعد کیا ہو گا۔اس کا جواب بھی میرے دل نے یہی دیا کہ ان کے
بعد اورستارے ہوں گے پھر میرے دل نے کہا اچھا تو پھر ان کے بعد کیا ہو گا۔میرے دماغ نے
پھر یہی جواب دیا کہ اُن کے بعد اور ستارے ہوں گے میں نے کہا اچھا تو پھر اس کے بعد کیا ہو
گا۔اس کا بھی پھر وہی جواب میرے دل اور دماغ نے دیا کہ کچھ اور ستارے ہوں گے تب
میرے دل نے کہا کہ یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے بعد

آج 10 میں سے 10 باقی