علوم ظاہری اور باطنی سے پر کیا جائے گا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
89
روایات سید نا محمود
تھا کہ نہیں کوئی ناراض نہیں ہوگا۔تو بعض مسائل کا اثر دماغ پر بہت گہرا ہوتا ہے اور جب تک
دماغ کی اصلاح اس کے مطابق نہ کی جائے یا پھر جب تک اس اصل کی غلطی اس پر پوری طرح
واضح نہ کر دی جائے منفر داعمال میں انسان کی اصلاح ناممکن ہوتی ہے۔علوم ظاہری اور باطنی سے پر کیا جائے گا
(خطبات محمود جلد 18 صفحہ 216)
1889ء میں جب میری پیدائش اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے ماتحت ہوئی تو وہ لوگ زندہ
موجود تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ نشان مانگا تھا پھر جوں جوں میں بڑھا
اللہ تعالیٰ کے نشانات زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوتے چلے گئے۔بچپن میں میری صحت نہایت کمزور
تھی پہلے کالی کھانسی ہوئی اور پھر میری صحت ایسی گر گئی کہ گیارہ بارہ سال کی عمر تک میں
موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہا اور عام طور پر یہی سمجھا جاتا رہا کہ میری زیادہ لمبی عمر نہیں ہو
سکتی۔اسی دوران میں میری آنکھیں دُکھنے آ گئیں اور اس قدر دکھیں کہ میری ایک آنکھ قریباً
ماری گئی۔چنانچہ اس میں سے مجھے بہت کم نظر آتا ہے۔پھر جب میں اور بڑا ہوا تو متواتر
چھ سات ماہ تک مجھے بخار آتا رہا اور رسل اور دق کا مریض مجھے قرار دے دیا گیا۔ان وجوہ سے
میں با قاعدہ پڑھائی بھی نہیں کر سکتا تھا۔لاہور کے ہی ماسٹر فقیر اللہ صاحب جن کی مسلم ٹاؤن
میں کوٹھی ہے ہمارے سکول میں حساب پڑھایا کرتے تھے۔انہوں نے ایک دفعہ میرے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس شکایت کی کہ پڑھنے نہیں آتا اور اکثر غائب رہتا ہے۔میں ڈرا کہ شاید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ناراض ہوں گے مگر آپ فرمانے لگے ماسٹر صاحب!
اس کی صحت کمزور رہتی ہے ہم اتنا ہی شکر کرتے ہیں کہ یہ کبھی کبھی مدرسہ میں چلا جاتا ہے اور کوئی
بات اس کے کانوں میں پڑ جاتی ہے زیادہ زور اس پر نہ دیں۔بلکہ مجھے یاد ہے آپ نے یہ بھی
فرمایا ہم نے حساب سکھا کر اسے کیا کرنا ہے۔کیا ہم نے اس سے کوئی دُکان کرانی ہے۔قرآن
اور حدیث پڑھ لے گا تو کافی ہے۔غرض میری صحت ایسی کمزور تھی کہ دنیا کے علم پڑھنے کے میں
بالکل نا قابل تھا میری نظر بھی کمزور تھی میں پرائمری مڈل اور انٹرنس کے امتحان میں فیل ہوا ہوں
کسی امتحان میں پاس نہیں ہوا۔مگر خدا نے میرے متعلق خبر دی تھی کہ میں علوم ظاہری اور باطنی

تذکار مهدی )
90
روایات سید نامحمودی
سے پر کیا جاؤں گا۔چنانچہ باوجود اس کے کہ دنیوی علوم میں سے کوئی علم میں نے نہیں پڑھا
اللہ تعالیٰ نے ایسی عظیم الشان علمی کتابیں میرے قلم سے لکھوائیں کہ دنیا ان کو پڑھ کر حیران ہے
اور وہ یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ اس سے بڑھ کر اسلامی مسائل کے متعلق اور کچھ نہیں لکھا
جا سکتا۔ابھی تفسیر کبیر کے نام سے میں نے قرآن کریم کی تفسیر کا ایک حصہ لکھا ہے اسے پڑھ کر
بڑے بڑے مخالفوں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اس جیسی آج تک کوئی تفسیر نہیں لکھی گئی۔پھر ہمیشہ
میں لاہور میں آتا رہتا ہوں اور یہاں کے رہنے والے جانتے ہیں کہ مجھ سے کالجوں کے
پروفیسر ملنے آتے ہیں، سٹوڈنٹس ملنے آتے ہیں، ڈاکٹر ملنے آتے ہیں، مشہور پلیڈر اور وکیل
ملنے آتے ہیں مگر آج تک ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی بڑے سے بڑے مشہور عالم نے
میرے سامنے اسلام اور قرآن پر کوئی اعتراض کیا ہواور میں نے اسلام اور قرآن کی تعلیم کی
روشنی میں ہی اُسے ساکت اور لاجواب نہ کر دیا ہو اور اسے یہ تسلیم نہ کرنا پڑا ہو کہ واقعہ میں
اسلام کی تعلیم پر کوئی حقیقی اعتراض نہیں ہوسکتا۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو میرے شامل
حال ہے ورنہ میں نے دُنیوی علوم کے لحاظ سے کوئی علم نہیں سیکھا لیکن میں اس بات سے انکار
نہیں کر سکتا کہ خدا نے مجھے اپنے پاس سے علم دیا اور خود مجھے ہر قسم کے ظاہری اور باطنی علوم
سے حصہ عطا فرمایا۔میں ابھی بچہ ہی تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک گھنٹی بجی ہے اور اُس میں سے ٹن
کی آواز پیدا ہوئی ہے جو بڑھتے بڑھتے ایک تصویر کے فریم کی صورت اختیار کر گئی۔پھر میں نے
دیکھا کہ اُس فریم میں ایک تصویر نمودار ہوئی۔تھوڑی دیر کے بعد وہ تصویر لنی شروع ہوئی اور پھر
یکدم اُس میں سے کود کر ایک وجود میرے سامنے آ گیا اور اُس نے کہا میں خدا کا فرشتہ ہوں اور
تمہیں قرآن کریم کی تفسیر سکھانے کے لئے آیا ہوں۔میں نے کہا سکھاؤ۔تب اُس نے
سورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھانی شروع کر دی وہ سکھاتا گیا، سکھاتا گیا اور سکھاتا گیا یہاں تک کہ جب وہ
إيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک پہنچا تو کہنے لگا آج تک جتنے مفسر گزرے ہیں
اُن سب نے صرف اس آیت تک تفسیر لکھی ہے لیکن میں تمہیں اس کے آگے بھی تفسیر سکھاتا
ہوں۔چنانچہ اس نے ساری سورۃ فاتحہ کی تفسیر مجھے سکھا دی۔اس رؤیا کے معنی در حقیقت یہی تھے کہ فہم قرآن کا ملکہ میرے اندر رکھ دیا گیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی