فرشتہ کا تفسیر قرآن سکھانا
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
91
روایات سیّد نا محمود
چنانچہ یہ ملک میرے اندر اس قدر ہے کہ میں یہ دعویٰ کرتا ہوں اور جس مجلس میں چا ہوئیں یہ دعویٰ
کرنے کے لئے تیار ہوں کہ سورۃ فاتحہ سے ہی میں تمام اسلامی علوم بیان کرسکتا ہوں۔میں ابھی چھوٹا ہی تھا سکول میں پڑھا کرتا تھا کہ ہمارے سکول کی فٹ بال ٹیم امرتسر
کے خالصہ کالج کی ٹیم سے کھیلنے کے لیئے گئی۔مقابلہ ہوا اور ہماری ٹیم جیت گئی۔اس پر باوجود اُس
مخالفت کے جو مسلمان ہماری جماعت کے ساتھ رکھتے ہیں چونکہ ایک رنگ میں مسلمانوں کی
عزت افزائی ہوئی تھی اس لیئے امرتسر کے ایک رئیس نے ہماری ٹیم کو چائے کی دعوت دی۔جب
ہم وہاں گئے تو مجھے تقریر کرنے کے لئے کھڑا کر دیا گیا۔میں نے اس تقریر کے لئے کوئی تیاری
نہیں کی تھی۔جب مجھے کھڑا کیا گیا تو معاً مجھے یہ رویا یاد آ گیا اور میں نے خدا تعالیٰ سے دعا کی
کہ اے خدا! تیرا فرشتہ مجھے خواب میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھا گیا تھا۔آج میں اس بات کا امتحان
لینا چاہتا ہوں کہ یہ خواب تیری طرف سے تھا یا میرے نفس کا دھوکا تھا۔اگر یہ خواب تیری طرف
سے تھا تو تو مجھے سورہ فاتحہ کا ہی آج کوئی ایسا نکتہ بتا جو اس سے پہلے دنیا کے کسی مفسر نے بیان نہ
کیا ہو۔چنانچہ اس دعا کے معاً بعد خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ایک نکتہ ڈالا۔میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 213 تا216)
فرشتہ کا تفسیر قرآن سکھانا
میں بچہ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابھی زندہ تھے کہ میں نے ایک رؤیا
دیکھا جو میں نے بار ہا سنایا ہے مگر وہ رویا ایسا ہے کہ اگر میں اُسے لاکھوں دفعہ سناؤں تب بھی کم
ہے اور اگر تم اسے لاکھوں دفعہ سنوتب بھی کم ہے، پھر اگر تم لاکھوں دفعہ سُن کر اس پر لاکھوں دفعہ
غور کرو تب بھی اس کی اہمیت کے لحاظ سے یہ کم ہوگا۔میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ کھڑا ہوں
مشرق کی طرف میرا منہ ہے کہ یک دم مجھے آسمان سے ایسی آواز آئی جیسے پیتل کا کوئی کٹورا ہو
اور اُسے انگلی سے ٹھکور دیں تو اُس میں سے ٹن کی آواز پیدا ہوتی ہے۔مجھے بھی ایسا محسوس ہوا کہ
کسی نے کٹورے کو انگلی ماری ہے اور اس میں سے ٹن کی آواز پیدا ہوئی ہے۔پھر میرے دیکھتے
ہی دیکھتے وہ آواز پھیلنی اور بلند ہونی شروع ہوئی جیسا کہ آوازیں ہمیشہ جو میں پھیلا کرتی ہیں۔پہلے تو وہ آواز مجھے سمٹی ہوئی معلوم ہوئی مگر پھر دُور دُور تک پھیلنی شروع ہوگئی جب وہ آواز تمام جو
تذکار مهدی )
92
روایات سید نا محمود
میں پھیلنے لگی تو میں نے ایک عجیب بات یہ دیکھی کہ وہ آواز ساتھ ہی ساتھ ایک نظارہ کی شکل
میں بدلتی چلی گئی۔گویا وہ خالی آواز ہی نہ رہی بلکہ ساتھ ہی ایک نظارہ بھی پیدا ہو گیا۔رفتہ رفتہ
آواز بھی غائب ہو گئی اور صرف نظارہ رہ گیا۔پھر میں نے دیکھا کہ وہ نظارہ سمٹ سمٹا کر تصویر کا
ایک فریم بن گیا۔اُس فریم کو میں حیران ہو کر دیکھنے لگا کہ عجیب تماشا ہے کہ پہلے آسمان سے
ایک آواز پیدا ہوئی ، پھر وہ آواز جو میں پھیلی ، پھیل کر نظارہ بنی اور پھر اس نظارے نے تصویر کے
ایک چوکھٹے کی صورت اختیار کر لی۔اس فریم کی درمیانی جگہ خالی ہے گتے تو لگے ہوئے ہیں مگر
تصویر کوئی نہیں۔میں اس فریم کو حیرت سے دیکھنے لگا کہ یہ بات کیا ہے کہ اس فریم میں کوئی
تصویر نہیں۔مگر ابھی کچھ لمبا وقفہ نہیں گزرا تھا کہ میں نے دیکھا کہ اس فریم کے اندر ایک تصویر
نمودار ہوگئی ہے۔اس پر میں زیادہ حیران ہوا اور میں نے غور کرنا شروع کیا کہ یہ کس کی تصویر
ہے۔ابھی میں اس پر غور ہی کر رہا تھا کہ تصویر بلنی شروع ہوئی اور پھر تھوڑی دیر کے بعد یک دم
اس میں سے ایک وجود گود کر میرے سامنے آ گیا اور اُس نے مجھے کہا کہ میں خدا کا فرشتہ ہوں
کیا میں تم کو سورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھاؤں۔میں نے کہا اگر تم مجھے سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھا دو تو اور کیا
چاہیئے۔اُس نے کہا تو پھر سنو۔چنانچہ میں بھی کھڑا ہوں اور وہ بھی۔اُس نے تفسیر بیان کرنا
شروع کر دی اور میں اسے سنتا رہا۔جب وہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر پہنچا تو
کہنے لگا آج تک جس قدر مفسرین نے تفسیریں لکھی ہیں اُن سب نے صرف اس آیت تک تفسیر
لکھی ہے۔آگے تفسیر نہیں لکھی۔مجھے خواب میں فرشتہ کی اس بات پر حیرت محسوس ہوتی ہے مگر
زیادہ حیرت نہیں۔جاگتے ہوئے تو اگر کوئی شخص ایسی بات کہے تو دوسرا فورا شور مچانے لگ جائے
کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔مفسرین نے تو سارے قرآن کی تفسیریں لکھی ہیں مگر خواب میں مجھے
فرشتہ کی اس بات پر حیرت نہیں ہوتی اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی ہوگا۔اس کے بعد اس نے کہا
کہ میں تمہیں آگے بھی تفسیر سکھاؤں؟ میں نے کہا ہاں سکھاؤ۔چنانچہ اس نے اِهْدِنَا
الصَّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ) (البقره 7-6) تک ساری تفسیر سکھا دی اور میری آنکھ کھل گئی۔اُس
وقت مجھے فرشتہ کی سکھائی ہوئی باتوں میں سے دو تین باتیں یاد تھیں لیکن چونکہ دو تین بجے کا وقت
تھا میں بعد میں پھر سو گیا نتیجہ یہ ہوا کہ جب میں دوبارہ اُٹھا تو مجھے ان باتوں میں سے کوئی بات
بھی یاد نہ رہی۔صبح اُٹھ کر میں حضرت خلیفہ اول کے پاس پڑھنے کے لیئے گیا، اُس وقت