قادیان میں کشتی رانی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
94
روایات سید نا محمودی
قادیان کے مخالفین نے جو مخالفت از سر نو شروع کی ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ خدا تعالیٰ
پھر اپنی قدرت کا ہاتھ دکھانا چاہتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ اس سے اچھی بات ہمارے لئے اور کیا
ہوسکتی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدرت ظاہر کرے اور نشان دکھائے۔اُس کی قدرت مخالفت کے
زمانہ میں ہی ظاہر ہوتی ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود سے بارہا سنا ہے آپ فرمایا کرتے تھے کہ ابو جہل کو بہت
گندا تھا لیکن اگر وہ گندا نہ ہوتا تو قرآن کریم بھی نہ ہوتا۔ابوبکر جیسوں کے لئے تو صرف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ ہی کافی تھا۔اتنا قرآن کریم تو مختلف مدارج رکھنے
والے، طرح طرح کی تاریکیوں اور ظلمتوں میں پڑے ہوئے اور جہالتوں میں مبتلا لوگوں کے
لئے ہی نازل ہو اور نہ مومن کے لئے تو بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ہی کافی تھا۔تو اس قسم کی مخالفتیں بہت فائدہ کا موجب ہوئی ہیں اور ضروری ہیں ان سے گھبرانا مومن کی شان
کے خلاف بات ہے۔بلکہ ہمیں تو اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیئے اور دعا کرنی چاہیئے کہ وہ خود
کوئی نشان دکھائے۔ان گالیوں کو سنا اور ان تکالیف کو برداشت کرنا چاہئے ان پر بگڑنے کی کوئی
وجہ نہیں۔زیادہ سے زیادہ یہی خطرہ ہو سکتا ہے کہ کوئی کمزور اس سے گمراہ نہ ہو جائے لیکن جو شخص
ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں سے گمراہ ہوسکتا ہے وہ ہمارے اندر رہ کر بھی کیا فائدہ دے سکتا ہے۔ایمان تو ایسی چیز ہے کہ اس راہ میں قدم مارنے والوں کو جان ہتھیلی پر لے کر چلنا پڑتا ہے۔بعض اہم اور ضروری امور (1944ء )۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 469،468)
قادیان میں کشتی رانی
میں نے کئی دفعہ ایک واقعہ سنایا ہے۔بچپن کی بات ہے کہ ایک دفعہ میں نے چند
دوستوں کے ساتھ مل کر ایک کشتی خریدی۔اُس وقت وہ کشتی ہمیں 27 روپے میں مل گئی جو کہ اُس
وقت کے لحاظ سے کافی سستی تھی اب تو کشتی دوسو روپے میں ملتی ہے۔ہم قادیان کی ڈھاب میں
اُس کشتی پر سیر کیا کرتے تھے۔جیسے بچوں کا قاعدہ ہے دس پندرہ دن تک تو ہم با قاعدہ سیر کرتے
رہے، پھر ہفتہ میں تین دن سیر کرتے ، پھر ہفتہ میں دو دن اور یہاں تک نوبت پہنچی کہ ہم
پندرہویں دن سیر کیلئے جاتے۔جب ہم وہاں نہ ہوتے تو باہر کے لڑکے آ کر اُس کشتی کو
چلاتے۔جب ہم کشتی کو آ کر دیکھتے تو پہلے سے کچھ نہ کچھ خستہ حالت میں ہوتی۔میں اس حالت
تذکار مهدی )
95
روایات سید نا محمود
سے بہت تنگ آیا اور میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ کسی طرح تم انہیں پکڑوا دو۔ایک دن
عصر کے وقت ایک لڑکا دوڑا ہوا آیا اور کہا کہ میں ان لڑکوں کو پکڑوا دوں۔اُس کشتی میں زیادہ
سے زیادہ دس بارہ آدمی بیٹھ سکتے تھے لیکن جب میں وہاں گیا تو میں نے دیکھا کہ اٹھارہ انیس
لڑکے بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے اتنے آدمی کشتی میں بیٹھے ہوئے دیکھ کر غصہ سے کہا جلدی ادھر
کشتی لاؤ۔وہ گاؤں کے لڑکے تھے اور گاؤں والوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ بڑے
زمینداروں کا مقابلہ کر سکیں۔اس ڈر سے کہ کہیں پٹ نہ جائیں اُن میں سے کچھ نے چھلانگیں لگا
دیں اور تیر کر دوسرے کنارے نکل گئے اور کچھ اتنے مغلوب ہوئے کہ وہیں بیٹھے رہے اور کشتی کو
کنارے کی طرف لے آئے۔میں غصہ سے سوئی پکڑے ہوئے کھڑا تھا اور اس خیال میں
تھا کہ جب یہ باہر آئیں گے تو میں انہیں خوب ماروں گا۔وہ جب قریب آئے اور میری یہ
حالت دیکھی تو اُن میں سے سوائے ایک کے باقی سب نے پانی میں چھلانگیں لگا دیں اور مختلف
جہات کو دوڑ گئے۔صرف ایک لڑکا کشتی میں رہ گیا جسے میں نے پکڑ لیا۔میں سمجھتا تھا کہ اصل
شرارتی یہی ہے اُس نے مدرسہ احمدیہ کے باورچی خانے کے پاس جہاں خانصاحب فرزند علی صاحب
کا مکان ہے اور آجکل وہاں دفتر بیت المال ہے کشتی لا کر کھڑی کی۔جب وہ کشتی سے اُترا تو
میں نے کہا ادھر آؤ۔قریب آنے پر میرے دل میں معلوم نہیں کیا خیال آیا کہ میں نے سوٹی رکھ
دی اور اُسے مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا۔جس وقت میں نے ہاتھ اُٹھایا تو اُس نے بھی ہاتھ
اُٹھایا۔میں نے اُس کو مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا تھا لیکن اُس نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے
ہاتھ اُٹھایا تھا۔اُس کی اس حرکت کی تاب نہ لاتے ہوئے اور زیادہ غصہ میں آکر میں نے اپنا
ہاتھ اور پیچھے کی طرف کھینچا تا کہ اُسے زور سے چانٹا رسید کروں لیکن جو نہی میں نے ہاتھ پیچھے کیا
اُس نے ہاتھ نیچے گرا دیا۔اس وقت میری عمر 17 سال کے قریب تھی آج میں 57 سال کا ہو گیا
ہوں گویا اس واقعہ کو چالیس سال گزر چکے ہیں لیکن جب بھی یہ واقعہ مجھے یاد آتا ہے تو میرے
رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور پسینہ چھٹ جاتا ہے۔جب اُس نے ہاتھ گرایا تو میں اُس
وقت اتنا شرمندہ ہوا کہ میں سمجھتا تھا کہ کسی طرح زمین پھٹ جائے تو میں اس میں سما جاؤں۔یہ میرے سامنے کھڑا ہے اور اُس نے ہاتھ پیچھے گرا لیا ہے گویا دوسرے الفاظ میں کہہ رہا ہے
کہ مجھے مارلو۔اُس کی یہ نرمی میرے لئے اتنی تکلیف دہ تھی کہ میں اُس وقت اپنے آپ کو دنیا کا